خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کیخلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی
پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے چہکان کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی جبکہ نوجوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پاک فوج کے جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور قوم کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن اور قوم کی مثالی خدمت کو سراہا۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ آپ کا عزم اور قربانیاں نہ صرف ہمارے وطن کو محفوظ بناتی ہے بلکہ یہ قربانیاں پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے۔جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔آرمی چیف نے جوانوں کی انتھک کاوشوں کا اعتراف کیا اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن واستحکام کے لیے شہدا کی قربانیاں ہماری کامیابیوں کی بنیاد ہے۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پاک فوج کے ا رمی چیف کے لیے
پڑھیں:
اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور
---فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے اسد عمر کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس اسٹیشن کو جلانے کے مقدمات میں سماعت کی۔
عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کی۔
عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بھی بحال کر دیے۔