بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 16 فیصد کمی بڑا ریلیف ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سیالکوٹ:
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2 سال قبل پی ڈی ایم نے ووٹ آف نو کانفیڈنس کے ذریعے اقتدار حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 16 فیصد کمی بڑا ریلیف ہے۔
پاکستان میں کرپشن کے کھنڈرات کے اوپر ایک عمارت کی تعمیر شروع کی، ساری پارٹیوں نے ملکر محنت اور جانفشانی کے ساتھ ایک امید کی کرن پیدا کی کہ یہاں ڈالر 600 روپے کا نہ ہو، خوراک کے بلوے نہ ہو۔ یہ خوف تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔ شہباز شریف نے ملک ملک دورے کیے ۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ کوئی یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ مہنگائی کی شرح 38 سے ڈیڑھ فیصد رہ جائے گی۔کل امریکا کی اسٹاک مارکیٹ کریش کی ہے پاکستان کی ایک لاکھ سے زائد پوائنٹس سے آگے گئی ہے۔
مختلف سیاسی پارٹیوں کو اکٹھا رکھنا اور معشیت کو ٹرن آرونڈ کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 16 فیصد کمی بڑا ریلیف ہے۔ جون تک سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے مکمل ہونے جارہی ہے۔ سیالکوٹ لاہور موٹر وے پر ایک لین کا اضافہ کیا جائے گا۔
لاہور اسلام آباد کی 60 فیصد ٹریفک اس موٹر وے پر منتقل ہو جائے گی، ضلع سیالکوٹ کے رنگ روڈ ایمن آباد روڈ، ڈسکہ روڈ، وزیر آباد روڈ کو ملائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیپرا کے ٹیرف تعین کرنے کیخلاف اپیلیں، آئینی عدالت نے بجلی کمپنیوں سے جواب مانگ لیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ٹیرف تعین کے خلاف اپیلوں پر بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے نیپرا کو متعلقہ دستاویزات اور کیس کے اہم تحریری نکات جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں، سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ نیپرا کی جانب سے ٹیرف کا تعین کرتے وقت چیئرمین کا عہدہ خالی تھا، اور چئیرمین کی عدم موجودگی میں ٹیرف تعین کا نیپرا اتھارٹی کا اجلاس نہیں ہو سکتا تھا۔ اس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ اگر چیئرمین نہیں ہوگا تو اتھارٹی کیسے کام کرے گی؟ نیپرا کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ چیئرمین غیر حاضر ہو تو وائس چیئرمین اجلاس کی صدارت کر سکتا ہے، جبکہ کمپنیز کے وکیل نے وضاحت کی کہ اگر چیئرمین کا عہدہ خالی ہو تو وائس چیئرمین اجلاس نہیں کر سکتا اور ٹیرف تعین آرڈر پر چیئرمین کے دستخط بھی نہیں ہیں۔ اس پر نیپرا کے وکیل نے عدالت سے مہلت مانگ لی، جس پر عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔