2025-04-23@23:40:59 GMT
تلاش کی گنتی: 1756

«پولیس کے مطابق»:

(نئی خبر)
    رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد پولیس نے جامع سیکورٹی پروگرام مرتب کرلیا ہے، جس کے تحت 3300 سے زائد افسران ضلع بھر میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ رمضان المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے حو الے سے ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، زونل ایس پیز، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، ایس ایچ او کی تنزلی ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جواد طارق نے پولیس افسروں پر زور دیا کہ وہ آ رام اور نیند عوام کی حفاظت کی خاطر قربان کرتے ہوئے عبادت گاہوں، مارکیٹوں،...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی نے ایک ایسے واقعے کا انکشاف کیا ہے جو نہ صرف ان کی زندگی کا ایک مشکل ترین لمحہ تھا، بلکہ اس میں ایک پاکستانی شہری نے ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بالی ووڈ اداکار کے مطابق یہ واقعہ 2001 کا ہے، جب امریکا میں 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد فضا میں شدید تناؤ تھا۔ سنیل شیٹی اس وقت لاس اینجلس میں فلم ’کانٹے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک معمولی سی غلط فہمی نے انہیں ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا، اور پھر ایک پاکستانی نژاد شخص نے انہیں اس مشکل سے نکالا تھا۔ سنیل نے...
     جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے نائب مہتمم مولانا حامد الحق سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا عبد الحق ثانی نے پڑھائی، جس میں افغان قونصلر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنازے کے موقع پر دارالعلوم حقانیہ اور اس کے گرد و نواح میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ داخلی راستوں پر سکینرز نصب کیے گئے تھے علاوہ ازیں اکوڑہ خٹک کی مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید...
    خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مشہور جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں مبینہ خودکش کے حملے میں شہید ہونیوالے جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی کی نماز جنازہ کی ادا کر دی گئی جبکہ پولیس نے مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے۔ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ دارالعلوم حقانیہ میں ہی ادا کی گئی جہاں نمازِ جنازہ ان کے بڑے صاحبزادے نے پڑھائی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں طالب علم، سیاسی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات نماز جنازہ کے موقع پر اکوڑہ خٹک میں واقع درالعلوم حقانیہ میں واک تھرو گیٹ سمیت سیکیورٹی کے سخت...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے کہا کہ ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
      ماہ رمضان میں55 سال سے زائد مرد اور 50 سال سے زیادہ عمر والی خواتین کو اجازت 12 سال سے کم عمر والوں کو چھوٹ ,دیگر افراد کو آنے سے قبل اجازت لینا لازمی قرار اسرائیل نے مسجد اقصی میں فلسطینیوں کے داخلے کو محدود کردیا، ماہ رمضان میں صرف 55 سال سے بڑے مرد، 50 سال سے بڑی خواتین اور 12 سال یا اس سے چھوٹے بچوں کو مسجد اقصی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے تحت رہا فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، مسجد اقصی جانے والے راستوں پر مزید 3 ہزار اسرائیلی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔جمعہ کی نماز کے لیے نمازیوں کی تعداد کم...
    کراچی کے علاقے بلدیہ ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ آفریدی کالونی ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ جواد ولد اکرم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے 2 موٹر سائیکلوں پر آنے والے ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا جسے...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلائے جانیوالے مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں ملزم ارمغان کے 2 ملازمین کے 164کے مکمل بیانات کی کاپی موصول ہوگئی۔ عدالت میں دیے گئے بیان میں گواہ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ ارمغان نے جنوری سے پہلے 25 دن کی چھٹی دی تھی، نئے سال کی پہلی تاریخ پر ہم تین بجے دوپہر کو گھر آئے، ہم نیچے والے روم میں رہتے تھے اوپر جانے کی اجازت نہیں تھی، کھانا باہر سے آتا تھا اور بنگلے کا گیٹ ریموٹ سے کھلتا تھا۔گواہ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ 6 جنوری کو نو بجے رات کو ایک لڑکا آیا اور وہ اوپرچلا گیا، اس لڑکے کی شکل...
    کراچی پولیس کے سربراہ جاوید عالم اوڈھو نے ارمغان کیس میں پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کی نااہلی ہے کہ ہمیں اس کام کا علم ہی نہیں ہوسکا، ہم نے اپنے افسران کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے۔ ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمدتفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے، جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ارمغان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، اس سے سب ہی لوگ خائف تھے، اس کیس میں وزیر اعلیٰ سے بھی بات...
    پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاجی ریلی سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونیکا خدشہ تھا، جسکے باعث مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سردار بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ کی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ میں پاس ہونے والے امیدواروں کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی جانی تھی، تاہم پولیس نے ریلی نکلنے سے پہلے ہی مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے اس موقع پر ایس بی کے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی کمیٹی کے صدر اللہ نور اور دیگر اراکین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلی کے باعث کوئٹہ...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے معروف علاقے آبپارہ میں واقع الائیڈ بینک کی برانچ کے باہر ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں شہری شیروز سے 20 لاکھ روپے چھین لیے گئے۔ یہ واردات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوئی، جب شیروز نے بینک سے رقم نکلوائی اور بینک کے باہر پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، شیروز نے بینک میں موجود اپنے اکاؤنٹ سے 20 لاکھ روپے نکلوائے اور بینک کے باہر پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے ان پر حملہ کیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ واردات کے وقت ڈاکوؤں کی تعداد چار تھی، جنہوں نے اسے گھیر کر اس کی رقم چھین لی۔ اس دوران بینک کے سیکیورٹی گارڈ اور شیروز نے مل کر ڈاکوؤں کی نشاندہی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 فروری 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے پولیو کے دو نئے کیسز جمعہ 27 فروری کو رپورٹ کیے گئے۔ یہ پیشرفت پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے جاری کوششوں کے لیے ایک دھچکا ہے، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ بیماری اب صرف پاکستان اور اس کے ہمسایہ ملک افغانستان میں موجود ہے۔ پولیو وائرس افغانستان سے پاکستان میں کیسے پھیل رہا ہے؟ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے میں اب تک کامیاب کیوں نہیں ہو سکا؟ پولیو کے دو تازہ کیسز صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھمیں ملے ہیں اور ملک میں پولیو کے خاتمے کے...
    کوئٹہ: جان محمد گیلانی کراس روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نیتجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس سے 4 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ https://www.facebook.com/reel/486486974529963 دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے فورسز کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔
    اسکرین گریب کوئٹہ میں جان محمد روڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز اطراف کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔ریسکیو، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے دھماکا پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے، زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔
    ویب ڈیسک:نوشہرہ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں جان محمد جدون روڈ کےقریب دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجےمیں 9افراد زخمی ہوگئے۔  پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ کےقریب  ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔،پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
    نوشہرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری ۔2025 )نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت چار افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے پولیس حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے بتایا گیا ہے کہ حملہ آورنمازجمعہ کی ادائیگی کے وقت اگلی صفوں میں موجود تھا.(جاری ہے) آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حملہ آور کا نشانہ مدرسے کے سربراہ مولانا حامد الحق تھے جن کے ساتھ مزید چار افراد ہلاک ہوئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ جمعے کی نماز کے بعد مرکزی مسجد کے اندر ہوا دھماکہ کے نتیجے...
    کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوشہرہ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں جان محمد جدون روڈ کےقریب دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجےمیں نو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائےوقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی و مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ مزید :
    اسلام آباد(صغیر چوہدری)موٹروے ایم ٹو نیلہ دلہہ کے مقام پر قریب مسافر بس (گلاب کوچ )حادثے کا شکار -موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ  حادثے کے نتیجے میں  پانچ افراد جانبحق اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ 15مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ترجمان موٹروے کے مطابق حادثے کی اطلاع پر موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ  کر دیا گیا ہے ۔ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے موقع کو محفوظ کر لیا گیا ہے ۔ کرین کی مدد سے بس کو سیدھا کر لیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ۔مسافر بس میں 43 سواریاں موجود تھیں ۔ بس کراچی...
    سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)سرگودھا کے نواح میں 16سالہ دوشیزہ کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور نامزد دونوں ملزمان کو شامل تفتیش کر کے متاثرہ لڑکی کا لیڈی ڈاکٹر سے میڈیکل کروایا گیا تو جنسی زیادتی یا تشدد ثابت نہ ہو سکا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا کے نواح میں 21 فروری کو 16 سالہ دوشیزہ کو اغوا کر کے 24 فروری تک اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر دوشیزہ گھر پہنچ گئی۔پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو شامل تفتیش کر لیا اور متاثرہ لڑکی...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) پاکستان نے دنیا بھر میں قیام امن کے اقدامات کو بہتر بنانے میں اقوام متحدہ کی پولیس کی شمولیت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نےسلامتی کونسل میں تنازعات سے متاثرہ ممالک کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یواین او کی پولیس عالمی سطح پر قیام امن کے لیے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ، قیام امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے فلیگ شپ منصوبوں میں یواین پولیس کے نقطہ نظر کو شامل کر کے تنازعات سے متاثر ممالک میں امن بحال کرنے کے اقدامات کو زیادہ موثر بنایا جا سکتا...
    ویب ڈیسک: ڈسڑکٹ کورٹ اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بغیر کسی شک و شبہ کے کیس ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے، شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے، اس کیس میں استغاثہ شواہد کے ساتھ اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اسل یے عدالت مصطفی نواز کھوکھر کو الزامات سے بری قرار دیتی ہے۔ 9 مئی مقدمات:پولیس نے فواد چودھری کو  گنہگار قراردے دیا سال 2019 میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔...
    9مئی کے مقدمات میں پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گناہ گار قرار دیدیا،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی،پولیس نے اپنی رپورٹ میں فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5مقدمات میں گناہ گار قرار دیدیا،دوران سماعت فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ بعد ازاں آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے راحت بیکری کے باہر، شیر پلاو پل سمیت دیگر جلاو گھیراو کے مقدمات...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2025)9مئی کے مقدمات میں پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گناہ گار قرار دیدیا،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی،پولیس نے اپنی رپورٹ میں فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5مقدمات میں گناہ گار قرار دیدیا،دوران سماعت فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔بعد ازاں آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے راحت بیکری کے باہر، شیر پلاو پل سمیت دیگر جلاو...
    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی حدود میں تشدد کا واقعہ 19 فروری رات 3 بجے پیش آیا تھا۔ کراچی ساؤتھ زون پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 324/34 / 147/148 /149/ 506 B /504  کے تحت درج کیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کا ریکارڈ معلوم کرلیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت کی جاچکی ہے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ’جو کوئی نہیں کر سکتا وہ مہران کرتی ہے‘، مہران گاڑی سے کھیتوں...
      میرے اقدام کو لسانی رنگ دینے والوں کی سازش عوام نے بے نقاب کر دی سندھ حکومت نے چوکیاںٹھیکے پر دے رکھی ہیں، ہم پیچھا نہیں چھوڑیں گے، گفتگو چیئر مین آفاق احمد اپنی رہائی کے تیسرے دن بھی قاتل ڈمپراور ٹینکرڈرائیور کے ہاتھوں کچلے جانے والے افراد کے لواحقین سے ملنے اور دعائے مغفرت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے،کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈمپر سے جاں بحق ہونے والے سید مزمل، ولد منورحسین ، فیوچر موڑ پر قاتل ڈمپر کا شکار بننے والے محمد عاقل ولد محمد شفیق جبکہ ملینم شاپنگ مال پر جاں بحق ہونے والے جوڑے رہائشی جعفرطیار، سید کامران خورشیدی اور انکی زوجہ سید ہ مریم زہرہ کے گھر جاکے انکے اہل خانہ...
    راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے9 مئی کے مظاہروں کے دوران اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیرائو جلائو اور پولیس افسروں و اہلکاروں پر حملوں کے11  الگ الگ مقدمات کی سماعت مکمل چالان پیش نہ ہونے کے باعث15 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے بیشتر مقدمات میں مکمل چالان پیش نہ کئے جا سکے جس پر عدالت ملزموں میں چالان کی نقول تقسیم نہ کر سکی۔ عدالت نے حاضری کے بعد سماعت15 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ تاریخ پر چالان کی مکمل کاپیاں اور ریکارڈ عدالت میں جمع کروائے۔
    کراچی: کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ایک مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔  پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت 23 سالہ محمد راشد اور زخمی ڈاکو کی 20 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان سے دو پستول، چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    شکارپور میں تیغانی گینگ کے سرغنہ ڈاکو ایوب تیغانی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ایوب تیغانی دہشت گردی، قتل، پولس پر حملوں سمیت 13سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچے میں آپریشن کے باعث ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہیں۔ایس ایس پی چاچڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی دنیا چھوڑ کر آنے والے افراد کو مکمل مکمل قانونی چارہ چوئی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن میں مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ زون میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی، بوٹ بیسن کے علاقے میں ٹویوٹا سرف میں سوار مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات برکت سومرو کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ کار میں سوار ان کے دوست کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں مسلح افراد کو چھوٹے اور بڑے ہتھیار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ، بوٹ...
    الفلاح کے علاقے شمسی کالونی میں تیز دھار آلے کے وار سے دو نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔ الفلاح پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 17 سالہ احسان اور 16 سالہ کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا  ہے۔ تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کرتے ہوئے زخمیوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن 10 نمبر آفریدی محلے میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ مومن آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 30 سالہ امینا کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثنا کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن جلال چوک کے قریب فائرنگ سے 18 سالہ مدثر زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دن اسٹیڈیم کے باہر سے ایک شخص کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے ایک جیکٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ اس کے پاس سے رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اسٹیڈیم: چیمپیئنز ٹرافی میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج اس حوالے سے پولیس ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے کچھ فاصلے پر فیض آباد کے قریب ایک مشتبہ شخص کو دیکھا گیا جس کے ساتھ اس کی بیوی بھی موجود تھی پولیس نے جب شخص کو گرفتار کیا تو اس شخص کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 فروری 2025ء) جرمنی میں جمعرات ستائیس فروری سے اس سال کے پانچویں سیزن کارنیوال کی رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ کارنیوال تہوار کی مرکزی تقریبات کا گڑھ مغربی جرمن صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا ہے۔ جمعرات سے اس صوبے کے مختلف شہروں کے اسکولوں میں تعطیلات شروع ہو گئی ہیں، جو آئندہ ہفتے منگل تک جار رہیں گی۔ صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے دارالحکومت ڈوزلڈورف اور کارنیوال کے تہوار لیے سب سے پُرکشش شہر کولون کی طرف سب سے زیادہ کارنیوال شائقین کا ہجوم نظر آ رہا ہے۔ جمعرات کو ان دونوں شہروں میں سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ قدیم روایت کارنیوال کی...
    فائل فوٹو۔ سرگودھا میں طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کے  مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔  پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کا طالبہ سے زیادتی سے انکار پر طالبہ کا میڈیکل کرایا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق تحصیل اسپتال میں طالبہ کے میڈیکل میں زیادتی ثابت نہیں ہوئی، لڑکی کے والد نے بیٹی سے زیادتی اور اغوا کامقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق طالبہ کے والد سے تفتیش کی جا رہی ہے، خواتین سے زیادتی کے الزامات پر فوری مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا مقدمہ کے اندراج کے بعد میڈیکل کروایا جاتا ہے، طالبہ کے مقدمہ میں بھی ایسا ہی کیا، مقدمہ درج کر کے  میڈیکل کروایا گیا۔
    مصطفی عامر کے اغوا اور قتل کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز کو جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جہاں ارمغان کی والدہ نے ملزم سے ملنے کی کوشش کی، پولیس نے ملزم کی والدہ کو روک دیا اور کہا کہ سیکیورٹی رسک کی وجہ سے افسران بالا نے منع کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، کیا ارمغان بھی منظر سے غائب ہونے کے بعد بری ہوجائے گا؟ ملزم ارمغان کی والدہ نے بیٹے سے مخاطب ہو کر کہا کہ ارمغان میں نے آپ کے لیے وکیل کیا ہے، طاہرالرحمان اچھے وکیل ہیں یہ شاہ رخ جتوئی اور بلدیہ ٹان کا کیس بھی لڑچکے ہیں، وکالت نامے پر دسخط کردو آپ کو...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد کے احاطے میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی کے رہائشی فیضان علی نے فیصل مسجد کے احاطے میں خود کو گولی مار خود کشی کی۔ اسلام آباد پولیس نے کہا کہ لاش اسپتال منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ متوفی کے پاس پڑا پستول بھی برآمد ہوا۔
    ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد کے احاطے میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی کے رہائشی فیضان علی نے فیصل مسجد کے احاطے میں خود کو گولی مار خود کشی کی۔  اسلام آباد پولیس  نے کہا کہ لاش اسپتال منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ متوفی کے پاس پڑا پستول بھی برآمد ہوا۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد    Ansa Awais Content Writer
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد کے احاطے میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی کے رہائشی فیضان علی نے فیصل مسجد کے احاطے میں خود کو گولی مار خود کشی کی۔  اسلام آباد پولیس  نے کہا کہ لاش اسپتال منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ متوفی کے پاس پڑا پستول بھی برآمد ہوا۔
    ریلوے پولیس نے ٹرین کے ذریعے جعلی کرنسی خیبرپختونخوا سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ریلویز پولیس پشاور نے بذریعہ خیبرمیل خیبرپخونخوا سے پنجاب جعلی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ملزم عامر خان مشکوک حالت میں پشاور کینٹ اسٹیشن کے مین گیٹ سے داخل ہوا۔ ایس ایچ او پشاور کینٹ جمال عبد الناصر نے شک کی بنیاد پر ملزم کی تلاشی لی۔ ملزم کے قبضے سے 50 ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملتان کا رہائشی ملزم عامر خان خیبر میل کے ذریعے پشاور سے ملتان جارہا تھا۔ ملزم جعلی کرنسی کو  کے پی سے پنجاب اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزمان ارمغان اور شیراز کے ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز کراچی: کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی اور ملزمان کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو پیش کیا، ملزم ارمغان کی جانب سے عابد زمان ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرایا۔ملزم ارمغان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے مسلسل اذیت میں رکھا جا رہا ہے، مجھے کھانا نہیں دیا جا رہا، 10 دن...
    ریلویز پولیس راولپنڈی  نے  گھر سے 14 لاکھ سے زائد رقم لیکر فرار ہونے والا بچہ ورثا کے حوالے کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عصمت اللہ گھر والوں سے ناراض ہوکر الماری سے 14 لاکھ 30 ہزار چھپا کر نکل گیا، پولیس نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر 3 کمسن بچوں کو دیکھ کر پوچھ گچھ کی جس دوران عصمت اللہ نے بتایا کہ وہ گھر والوں سے ناراض ہوکر آیا ہے اور سیر و تفریح کیلئے فیصل آباد جانا چاہتے ہیں۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق عصمت اللہ کے بیگ سے 14 لاکھ 30 ہزار روپے کی بڑی رقم بھی برآمد ہوئی، ریلویز پولیس نے تینوں بچوں کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا، بچوں کے ورثا کے ساتھ رابطہ کرکے بچوں کو بحفاظت حوالے کیا گیا۔ ایس پی...
    — فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے دبئی کو مطلوب ملزم حارث محمود کے حوالے سے جیل انتظامیہ اور ایف آئی اے کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ میں دبئی کو مطلوب ملزم حارث محمود کی والدہ کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے سماعت کی۔عدالتی معاون بیرسٹر عامر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم دبئی کو مطلوب تھا، اس کے خلاف گرین نوٹس جاری ہوا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، بعد میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ پاکستان میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتارپاکستان میں قتل، اقدامِ قتل...
    علی ساہی:  پنجاب پولیس نے شہداء کی فیملیز کیلئے ایک اہم اور خوش آئند قدم اٹھایا ہے جس کے تحت اب شہید کے بھائی کی طرح بہن بھی پولیس کی نوکری حاصل کر سکے گی۔ پولیس حکام کے مطابق اس سے قبل پولیس رولز کے مطابق شہید کا صرف بھائی ہی نوکری کا اہل تھا تاہم بہت سے کیسز  میں یہ بات سامنے آئی کہ شہداء کی فیملی میں بھائی نہیں ہوتے تھے، جس کے باعث ان کی بہنوں کو نوکری فراہم نہیں کی جا سکتی تھی۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی آئی جی پنجاب کی جانب سے متعدد کیسز کے بعد شہید کی بہن کو نوکری دینے کے لیے...
    — فائل فوٹو لودھراں کے علاقے کمال پور جتیال میں شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق بیوی نے زمین بیچ کر 14 لاکھ شوہر کو دیے تھے، پیسے واپس مانگنے پر شوہر نے تشدد کیا۔ کراچی، بیوی اور ساس کا قاتل 4 سال بعد گرفتارکراچی میں 4 سال قبل بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں اپنی بیوی اور ساس کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے شرافی گوٹھ، فیوچر موڑ سے گرفتار کرلیا۔ خاتون کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے تشدد کے بعد اپنی بیوی کو زہریلی چیز پلا کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ انہوں ملزم کو گرفتار کر...
    اسلام آباد:پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی نے ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا جہاں پولش سفیر نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پولینڈ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا گیا۔ پولش سفیر نے باہمی تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے بزنس کمیونٹی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بہتری ناگزیر ہے، پاکستان اور پولینڈ میں حالیہ عرصے میں تجارتی حجم میں اضافہ اطمینان بخش ہے،...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس: عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں پولیس کے اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس میں پولیس نے ملزم ارمغان کی فرد گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، جس میں بتایا گیا کہ پولیس چھاپے کے دوران ملزم نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس کی جانب سے ملزم ارمغان کی فرد گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پولیس چھاپے کے دوران ملزم نے جدید اسلحہ سے فائرنگ...
    کراچی کے علاقے منظور کالونی کے گھر میں آتشزدگی کا واقعہ گھر کے مالک کی خود سوزی کا نتیجہ نکلا۔بلوچ کالونی پولیس کے مطابق گھر کے مالک نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگائی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو کے مطابق منظور کالونی میں عیدگاہ چوک پر گزشتہ روز گھر میں آگ لگنے سے 67 سالہ ظفر لئیق جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ 17 سالہ اعظم جھلس کر زخمی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق حالات و واقعات کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا ہے کہ 67 سالہ ظفر نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کیمیکل چھڑک کر مبینہ طور پر خود کو آگ لگائی۔پولیس کے مطابق آتشزدگی کے...
    سیشن کورٹ لاہور سے فرار ہونے والے قتل کے 2 ملزمان بہاولپور سے پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان حمزہ اور شیر زمان کو آپریشنز پولیس کی آئی ٹی ٹیم نے گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان چند روز قبل سیشن کورٹ سے ہتھکڑیاں چھڑوا کر فرار ہوئے تھے۔ مزید پڑھیں: لاہور: دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت عدالت سے فرار موبائل لوکیشنز اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ ملزم شیرزمان گرین ٹاؤن پولیس کو قتل کی واردات میں مطلوب تھا۔ ملزم حمزہ اکبری گیٹ پولیس کو ڈکیتی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ دونوں ملزمان منصوبہ بندی کے تحت سیشن کورٹ سے فرار ہوئے تھے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی، توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔پنجاب یونیورسٹی میں ڈائریکٹر آئی ای آر کے دفتر پر طلبا تنظیم کے کارکنوں نے حملہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق طلباء تنظیم کے کارکنوں کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی، پولیس نے توڑ پھوڑ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان مجتبی اور زین کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔مقدمہ میں تین نامزد اور 30 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے دفتر میں موجود افراد پر تشدد کیا اور توڑ پھوڑ...
    ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے پولیس اورتمام متعلقہ ایجنسیوں کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق کو گرفتار کرنے سے روک لیا۔ پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی۔  عدالت نے خیبرپختونخوا، پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیز کو درخواست گزار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق وہ امریکا میں ہے۔ درخواست گزار...
    پنجاب یونیورسٹی میں ڈائریکٹر آئی ای آر کے دفتر پر طلبا تنظیم کے کارکنوں نے حملہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق طلباء تنظیم کے کارکنوں کے خلاف پولیس نے  ایف آئی آر درج کر لی، پولیس نے توڑ پھوڑ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان مجتبی اور زین  کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ مقدمہ میں تین نامزد اور 30 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر  کے متن  کے مطابق ملزمان نے دفتر میں موجود افراد پر تشدد کیا اور توڑ پھوڑ کی۔
    نئی دہلی (اوصاف نیوز)مہنگائی کے دور میں غریب خاندانوں کیلیے اجتماعی شادی کسی نعمت سے کم نہیں مگر ایک گروہ اسی نام پر غریبوں سے فراڈ کر گیا۔ بھارت میں ایک نوسرباز گروہ نے اجتماعی شادی کے نام پر غریبوں سے ہی فراڈ کر دیا۔دھوکا دہی کا یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے علاقے راجکوٹ میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجکوٹ میں ’’رشی ونش سماج‘‘ کے نام پر ایک تنظیم نے اجتماعی شادیوں کا پروگرام مرتب کیا، لیکن جب دولہا اور دلہن اپنے مختصر اہلخانہ کے ہمراہ تنظیم کی بتائی گئی جگہ پہنچے تو وہاں سناٹا چھایا ہوا تھا۔ دولہا، دلہن اور ان کے خاندانوں نے کافی دیر تک منتظمین کا انتظار کیا، لیکن ان کا کچھ...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر الیون اے میں گھریلو جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے گھر میں چھری کے وار سے ایک شخص کے قتل کی اطلاع پر پولیس جب گھر پہنچی تو جاں بحق شخص کی لاش گھر کے دروازے پر پڑی تھی۔پولیس نے جاں بحق ہونے والے 45 سال کے عبد العلیم کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ حاجی زکریا گوٹھ میں چھری کے وار سے ایک شخص قتل، اہلیہ زخمی کراچی سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ کے قریب...  پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول سرجانی میں اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہتا تھا۔ ابتدائی معلومات...
    شہرقائد میں ڈاکوراج برقرارہے طارق روڈ دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2ملزمان اسلحے کے زور پرکراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے جب کہ واردات کی سی سی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق واردات کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ،واردات پیرکی شپ پیش آئی، کراچی چیمبرآفس کامرس کے عہدیدار کے اعلیٰ حکام سے ملزمان کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کردیا۔ فیروزآباد تھانے کے علاقے طارق رود دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2 ملزمان اسلحے کے زور پر کراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارمحمد اکرم رانا کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کا ملازم کندھے...
      مظاہروں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر ٹریفک اور امن و امان کے حوالے سے مسائل دیکھنے میں آئے مختلف علاقوں میں دونوں اطراف سے متعدد سڑکیں مکینوں کی جانب سے بلاک کیے جانے کی اطلاعات کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف مظاہروں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر ٹریفک اور امن و امان کے حوالے سے مسائل دیکھنے میں آئے ، حکام کے مطابق عوامی غصے میں اضافے کا خدشہ ہے ۔بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سسٹم کے لیے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران پرانی سبزی منڈی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے سے شہریوں کو جمعہ تک پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔کراچی ٹریفک پولیس کے...
    کراچی: نارتھ کراچی کے ننھے صارم کے اغوا اور قتل کیس کو50  روز گر گئے، تفتیش میں تاحال کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی ، ننھے صارم کی جدائی کے غم میں نڈھال والدین انصاف کے منتظر ہیں ، ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے رہائشی پروجیکٹ بیت العنم اپارٹمنٹ سے ننھے صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، واقعے کو 50 روز گزرنے کے باوجود تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت...
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں دو  ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق سعدی ٹاون بلاک اے اللہ والی چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا ۔ سچل پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس میں  40 سالہ عبدالحکیم زخمی ہوا ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری جانب سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے  35 سالہ اختیار علی نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ چھیپا...
    فیروز آباد پولیس نے شہیدِ ملت روڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت علی شاہد اور جدون کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، 4 موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے زخمی ڈکیت کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال جبکہ دوسرے ساتھی کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمران فیصل آباد کا رہائشی ہے اور برخاست شدہ پولیس اہلکار ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ارشد اور عمران نشے میں تھے، دونوں میں جھگڑا ہوا تھا، کانسٹیبل ارشد نے عمران کو گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہو گیا۔
    علامتی تصویر۔ ٹیکسلا میں تھانہ صدر واہ کی حدود سادات کالونی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھائی نے اپنی بہن اور اس کے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیکسلا سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    مہنگائی کے دور میں غریب خاندانوں کیلیے اجتماعی شادی کسی نعمت سے کم نہیں مگر ایک گروہ اسی نام پر غریبوں سے فراڈ کر گیا۔ آج کل مہنگائی کے دور میں جہاں غریب اور متوسط طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل امر ہوتا جا رہا ہے وہاں شادی کے اخراجات برداشت کرنا تو غریب کے لیے ناممکن بن چکا ہے۔ایسے میں کئی گروپ اجتماعی شادیوں کے سلسلے کو فروغ دے رہے ہیں جس سے فائدہ اٹھا کر سفید پوش افراد اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے گھر بسا رہے ہیں لیکن بھارت میں ایک نوسرباز گروہ نے اجتماعی شادی کے نام پر غریبوں سے ہی فراڈ کر دیا۔دھوکا دہی کا یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمران فیصل آباد کا رہائشی ہے اور برخاست شدہ پولیس اہلکار ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ایف آئی آر کے مطابق کمرے سے تقریباً 40 سال کی عمر کے شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ارشد اور عمران نشے میں تھے، دونوں میں جھگڑا ہوا تھا، کانسٹیبل ارشد نے عمران کو گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کانسٹیبل...
    عدالتوں سے تمام مقدمات میں ضمانتیں منظور ہونے کے بعدسکھر کا ایک اورکیس منظر عام پر آگیا نئے کیس میں سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ، سکھر کا مرتضیٰ جتوئی کے لیے 14دن کا پولیس ریمانڈ (رپورٹ : شبیر احمد) ضلع سکھر میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے رہنما مرتضیٰ جتوئی کے خلاف ایک اور مقدمہ سامنے آیا ہے ۔سابق وفاقی وزیر مرتضی جتوئی جو پہلے ہی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلے اور کرپشن کے پانچ مقدمات میں قید ہیں، پیر کے روز سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جتوئی، جو نارا جیل حیدرآباد میں قید ہونے کے سبب سول اسپتال حیدرآباد کے کارڈیالوجی وارڈ میں داخل تھے ، صحت یاب ہونے کے بعد واپس جیل بھیج دیے گئے...
    —فائل فوٹو مصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی حکام نے مبینہ طور پر ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گذری تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کا ارمغان کے ساتھ کال ڈیٹا ریکارڈ ملا ہے۔حکام نے کہا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ سے قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی پر تشدد سے متعلق ارمغان کے خلاف کارروائی نہ کرنے میں اہلکار ملوث تھا۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارشسندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، لاہورپولیس آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ ٹیم نے ملزم کوگرفتار کرلیا، مقتول بھی برخاست شدہ پولیس اہلکار نکلا۔(جاری ہے) سوموارکے روز سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے کوارٹر سے لاش برآمد ہوئی تھی، جوائنٹ ٹیم نے ملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتار کیا، ملزم نے میانوالی میں اپنی بہن کے گھر میں روپوش ہونے کی کوشش کی۔ملزم کانسٹیبل ارشد نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم ارشد نے میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر کوارٹر کرائے پر لے رکھا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے...
    —فائل فوٹو ملتان کے علاقے رنگیل پور میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 3 سالہ بچے کو اغواء کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ شب 3 سالہ عبید رضا اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ ایک نامعلوم ملزم اس کو اغواء کر کے لے گیا۔ گارڈن سے اغوا ہونے والے دونوں بچوں کا سراغ نہیں مل سکا کراچی گارڈن تھانے کی حدود سے 14 جنوری کو اغوا ہونے... پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کے 3 سالہ عبید رضا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کے ایک نوجوان آیا اور اس کو اپنے ساتھ لے گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی...
    —فائل فوٹو گوجرانوالہ میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان مقابلے میں بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیا۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزم ملزم حسن علی نے 2 روز قبل 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، زیادتی کے بعد ملزم نے بچی کو قتل کر کے گھر کے صحن میں دفن کر دیا تھا۔ملزم کو بچی کی لاش کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ گجرات: مقابلے میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیاپولیس کے مطابق ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جارہی تھی۔ گوجرانوالہ کے کلوکلاں روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔اس مبینہ پولیس مقابلے میں  زیرِ حراست ملزم زخمی ہو گیا، جو...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی گتھی سلجھنا شروع ہوگئیں اور لاہور پولیس آپریشن اور انوسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ ٹیم نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق روپوش ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر میانوالی سے گرفتار کیا گیا، سیاسی راہ نما کے ڈیرے کے کوارٹر سے گزشتہ روز لاش برآمد ہوئی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران نے کہا کہ جوائنٹ ٹیم نے ملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتار کیا، ملزم نے میانوالی میں اپنی بہن کے گھر میں روپوش ہونے کی کوشش کی، ملزم نے قتل کا اقرار کر لیا، ابتدائی  تفصیلات بھی بتائیں ہیں۔  ڈی آئی جی آپریشنز...
    لاہور پولیس نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق طالبہ نے 15 پر کال کی جس پر لٹن روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ ملزم حیب شمسی نے طالبہ کو ہراساں کرنے کے لیے تصاویر بنائیں تھیں۔ پولیس نے ملزم کا موبائل فون تحویل میں لے کر طالبہ کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔ ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ رانا وقاص اشرف اور پولیس ٹیم کو بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔...
    ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس سے چند روز قبل اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر کیس میں ملزم ارمغان کے تشدد سے زخمی لڑکی زوما نے پولیس کو بیان دے دیا۔  ذرائع کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں ایک اور لڑکی زوما کے چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے ارمغان کے ہاتھوں تشدد کا شکار لڑکی زوما کا بیان لیا۔  لڑکی نے بتایا کہ ارمغان نے لیپ ٹاپ کے بہانے کمرے میں بلوایا اور تشدد کا نشانہ بنایا، ارمغان نے کہا کال سینٹر کے بارے میں مخبری کی ہے، اس دوران ارمغان نے راڈ سے تشدد کیا تو خون بہنے لگا، اسی دوران شیراز آگیا...
    لاہور: گارڈن ٹاؤن پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا گمشدہ بیگ تلاش کرکے واپس کردیا۔ گارڈن ٹاؤن پولیس کو بیگ کی گمشدگی کے متعلق 15 کال موصول ہوئی تھی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بیگ کو تلاش  کرلیا۔ پولیس کو بیگ برکت مارکیٹ کے پارکنگ ایریا سے ملا جس میں چیک بک، پاسپورٹ، لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔  اوورسیز پاکستانی سید عدیل نے بیگ تلاش کرنے پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔  ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے شہری کا گم شدہ بیگ تلاش کرنے پر گارڈن ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔  
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج رات 9 سے 11 بجے رات تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائےگا۔ ترجمان نے بتایا کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز کا...
    کراچی کے علاقے گارڈن سے گمشدہ دو بچوں کی تلاش کےلیے پولیس نے  پاک کالونی اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کے تناظر میں گھر گھر تلاشی کی جارہی ہے۔ بچوں کی والدہ کی نشاندہی پر مختلف گھروں اور جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک سے تصدیق کی جارہی ہے، مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
    کراچی کی اینٹی نارکوٹکس کورٹس کی جانب سے منشیات کے ایک مقدمے میں حال ہی میں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر اور قتل کیس کے ملزم ارمغان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انسداد منشیات عدالت نے مصطفیٰ عامر کے خلاف منشیات بر آمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے. مقتول مصطفی عامر کے وارنٹ 22 فروری کو انسداد منشیات کورٹ نے جاری کیے گئے۔مقتول مصطفیٰ عامر منشیات برآمدگی کے مقدمے میں مفرور تھا. عدالت نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اے این ایف پولیس اسٹیشن کو ملزم کو گرفتار کرکے 27 فروری کو پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔مقتول مصطفی کے خلاف مقدمہ 2024 میں تھانہ اے این ایف میں درج کیا گیا...
    لاہور کے علاقے سمن آباد میں واقع سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق، لاش سرونٹ کوارٹر سے ملی اور بظاہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق کمرے سے تقریباً 40 سال کی عمر کے شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی، مرنے والے کی شناخت نہیں ہو سکی، مقتول کو  فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے، میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کا کوارٹر سی آئی اے پولیس کانسٹیبل ارشد نے کرائے پر لیا تھا، شبہ ہے کہ کانسٹیبل ارشد نے کوارٹر میں ٹارچر سیل بنا رکھا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے کانسٹیبل...
    لاہور میں سمن آباد کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے نیو مزنگ میں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے میں سرونٹ کوارٹر سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی، نامعلوم شخص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔؎  پولیس نے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ملزمان کون ہیں جلد ہی ملزمان کو سراغ لگالیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ رہنما تحریک انصاف ...
    پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے گولی لگی لاش برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز لاہور( سب نیوز) لاہور کے علاقے سمن آباد میں واقع پی ٹی آئی رہنما ص سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، لاش سرونٹ کوارٹر سے ملی اور بظاہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے...
    اسلام آباد: کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر فائرنگ کے جرم میں گرفتار لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ملزمہ ام حسان اور دیگر لڑکیوں کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کرلیا گیا۔ اِنسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں اُم حسان اور دیگر ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر مبینہ فائرنگ کے مقدمے کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے روبرو ہوئی۔ اُم حسان اور دیگر گرفتار ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اُم حسان اور دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان سے ریکوری کرنی...
    پولیس سے ایمرجنسی کال پر مدد مانگنے کے بعد اگلے ہی روز تین بچوں کی ماں کو دردناک طریقے سے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پنجاب کے علاقے وہاڑی  میں تھانہ ٹھینگی کی حدود 54 ڈبلیو بی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جس میں والد نے 3 افراد کے ساتھ مل کر 3 بچوں کی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتولہ کے کسی سے ناجائز مراسم ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی محمد اشرف اور پولیس نفری موقع پر پہنچی اور قتل کے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو پہلے سے شک تھا کہ اسے...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں معروف اداکار کا بیٹا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں  جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے ملزم ساحر حسن کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی قتل کیس: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار مشہور اداکار کے بیٹے کے اہم انکشافات عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم ساحر حسن کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ملزم کا ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا۔ ملزم ساحر حسن کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار...
    کراچی (نیوز ڈیسک) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سی آئی اے پولیس نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو گزشتہ روز گرفتار کیا، جسکے قبضے سے 50لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران ساحر حسن نے گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ وہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کو بھی منشیات فراہم کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ساحر حسن کے پاس سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات برآمد ہوئی ہے اور وہ دو سال سے منشیات فروشی میں ملوث تھا۔ اس گرفتاری کے بعد بزنس کمیونٹی، بیوروکریٹس اور شوبز انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلیٹ کلاس...
    لاہور: کوٹ لکھپت پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا 3 رکنی ہاوس رابر گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹیلیفون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے امرسدھو سے گرفتار کیا، 2 خواتین اپنے بھانجے کے ساتھ بوستان کالونی میں واقع گھر میں کام کرتی تھیں۔ چند روز قبل خواتین گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئیں تھیں۔ تینوں ملزمان ضلع بہاولپور کے رہائشی ہیں اور 2 سال سے لاہور میں مقیم تھے۔ ملزمان میں صباء، فاطمہ اور بھانجا اسد اللہ شامل ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام سے...
      محکمہ داخلہ کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کو خط، 30روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم آئی جی کی سفارش پر انکوائری میں مسئلے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت محکمہ داخلہ سندھ نے حیدرآباد میں پولیس اور وکلا کے درمیان کشیدگی پر جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اور وکلا کے درمیان کشیدگی پر جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا ہے ، آئی جی سندھ کی سفارش پر جوڈیشل انکوائری کا آرڈر جاری کیا گیا ہے ۔محکمہ داخلہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کو خط جاری کردیا، خط میں انہوں نے وکلا اور پولیس کے درمیان معاملے کی انکوائری کر کے 30 روز میں...
    شہر قائد کے علاقے رضویہ تھانہ کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو شدید زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ضلع وسطی کے ترجمان کے مطابق یہ مقابلہ ہپی مین روڈ، جہانگیر آباد کے قریب ملت بیکری کے پاس دورانِ گشت ہوا۔  پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔   گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف اور اسامہ عرف والو کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے دونوں زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ ملزمان سے اسلحہ کے طور پر دو پستول، گولیاں، دو موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ پولیس گرفتار ملزمان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے نیب کے ایک اعلیٰ افسر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق جی سکس فور کے گیسٹ ہاؤس میں نیب کے گریڈ 19کے آفیسر وقاص احمد خان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا اور ان کے جسم پر بظاہرکوئی نشان موجود نہیں ہے۔وقاص احمد خان کی لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق نیب کے گریڈ 19 کے آفیسر وقاص احمد خان لاہورکے رہائشی ہیں۔پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ آج مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،موسمیات
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ)کراچی میں جئے سندھ قومی محاذ کے تحت دریائے سندھ سے کینال نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب پہنچے تو پولیس نے شرکاء  کو ریڈزون جانے سے منع کیا اور پریس کلب جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہا جس پر بعض مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا مظاہرین کے تشدد سے ایس ایچ او صدر تھانہ اور ایس ایس پی جنوبی کا گن مین زخمی ہو گئے بعد ازاں پولیس اور رینجرز نے صورتحال پر قابو پایا جس کے بعد ریلی کے شرکاء پریس کلب پہنچے جہاں خطاب میں مقررین نے کہا کہ سندھو دریا کا پانی چرایا...
    اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود ای الیون ون میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ نومولود بچی کی لاش نامعلوم ملزمان کوڑے میں پھینک کرفرار ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق نومولود بچی کی دونوں ٹانگیں گلی سڑی ہوئی تھیں۔ پولیس ذرائع  کا کہنا تھا کہ نومولود بچی کی لاش کوٹانگ سے کتا کھینچ کرکوڑے کے ڈھیر سے باہر لے جارہا تھا کہ لوگوں نے دیکھا۔ رپورٹ کے مطابق  لوگوں کی جانب سے اطلاع دیے جانے پراسلام آباد پولیس نے لاش قبضہ میں لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر ر ہے ہیں۔ Tagsپاکستان
    پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد کو گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائی سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقہ بگن سے سیکورٹی فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کرلیا۔ جو دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہاتھا۔ پولیس کے مطابق پاراچنار جانے والے تیسری بار حملے کے بعد حکومت کی جانب سے بگن اور دیگر ملحقہ علاقے کے لوگوں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی ہے۔ اس ضمن میں لوئر کرم کے نامور اور مشہور افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوں آج لوئر کرم کے علاقہ بگن کے مشر حاجی کریم...
    سروسز اسپتال لاہور میں سزائے موت کے قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف۔ لاہور کے سروسز اسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف پر ہونے والی انکوائری کے بعد اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج ایف آئی آر  کے مطابق اہلکاروں نے قیدی کی اہلخانہ سے غیر قانونی طور پر ملاقات کروائی اور کھانے کا انتظام کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے قیدی کے گرد ہجوم اکٹھا کیا اور تفریح کا بندوست کیا۔ خطرناک ملزم اس دوران فرار ہوسکتا تھا۔ انکوائری کے بعد 2 اہلکاروں شفاقت اور امداد کے خلاف مقدمہ درج کیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن 12 سے 2 بجے دن، شام 4 بجے سے 6 بجے اور رات 9 بجے سے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے کنونشن...
    علامتی تصویر۔ اسلام آباد میں جی 6 فور کے گیسٹ ہاؤس سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش نیب کے گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد خان کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کی لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا، جسم پر بظاہر کوئی نشان نہیں تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ گریڈ 19 کے نیب افسر وقاص احمد خان لاہور کے رہائشی ہیں۔