Jang News:
2025-12-14@09:24:13 GMT

شکارپور، تیغانی گینگ کے سرغنہ ڈاکو نے ہتھیار ڈال دیے

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

شکارپور، تیغانی گینگ کے سرغنہ ڈاکو نے ہتھیار ڈال دیے

شکارپور میں تیغانی گینگ کے سرغنہ ڈاکو ایوب تیغانی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ایوب تیغانی دہشت گردی، قتل، پولس پر حملوں سمیت 13سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچے میں آپریشن کے باعث ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہیں۔

ایس ایس پی چاچڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی دنیا چھوڑ کر آنے والے افراد کو مکمل مکمل قانونی چارہ چوئی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی، موٹروے ایم نائن پر پھسلن، نوری آباد سے کراچی آنے والا ٹریک مکمل طور پر کلیئر

کراچی:

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس ساؤتھ زون کراچی کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث موٹروے ایم نائن پر نوری آباد سے کراچی آنے والا ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق نوری آباد کے قریب نامعلوم گاڑی سے آئل گرنے کے نتیجے میں سڑک پر شدید پھسلن پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

موٹروے پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، ٹریفک کو ریگولیٹ کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا اور کسی بڑے حادثے کو ہونے سے بچا لیا۔

اہلکاروں نے سڑک پر پھیلے آئل پر مٹی ڈال کر اسے خشک کیا اور ٹریک کو دوبارہ محفوظ بنایا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ نوری آباد کے قریب ٹریفک اب مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے اور موٹروے پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رحیم یار خان کے کوٹ سمابہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو ہلاک
  • رحیم یارخان: شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر لیجانے والے 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
  • رحیم یار خان: کوٹ سمابہ میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
  • اسلام آباد: پولیس اہلکاروں نے گینگ بناکر تاجر سے 2 کروڑ چھین لیے
  • وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف
  • شکارپور ؛ ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین میں تصادم، 15 افراد زخمی
  • پی ایس 9 شکارپور: کل ہونے والے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل
  • اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف
  • کراچی، موٹروے ایم نائن پر پھسلن، نوری آباد سے کراچی آنے والا ٹریک مکمل طور پر کلیئر
  • کراچی، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد