اسلام آباد(صغیر چوہدری)موٹروے ایم ٹو نیلہ دلہہ کے مقام پر قریب مسافر بس (گلاب کوچ )حادثے کا شکار -موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ  حادثے کے نتیجے میں  پانچ افراد جانبحق اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ 15مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ترجمان موٹروے کے مطابق حادثے کی اطلاع پر موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ  کر دیا گیا ہے ۔ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے موقع کو محفوظ کر لیا گیا ہے ۔
کرین کی مدد سے بس کو سیدھا کر لیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ۔مسافر بس میں 43 سواریاں موجود تھیں ۔ بس کراچی سے سوات کی جانب جا رہی تھی ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق

فائل فوٹو

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔

پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے کم از کم 5افراد ہلاک ، متعدد زخمی
  • ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
  • عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی