کراچی: مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
فیروز آباد پولیس نے شہیدِ ملت روڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت علی شاہد اور جدون کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، 4 موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے زخمی ڈکیت کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال جبکہ دوسرے ساتھی کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
فائل فوٹوشہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوا، ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔
ادھر بلدیہ نیول کالونی میں ڈمپر کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔
گلشن اقبال 13ڈی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو نبیل عادی جرائم پیشہ تھا۔ اس پر 10 مقدمات درج تھے۔
ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 لڑکے زخمی ہوگئے۔
علاوہ ازیں لانڈھی، بلدیہ، اورنگی اور فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔