Express News:
2025-04-22@11:08:34 GMT

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں دو  ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

تفصیلات کے مطابق سعدی ٹاون بلاک اے اللہ والی چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا ۔

سچل پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس میں  40 سالہ عبدالحکیم زخمی ہوا ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسری جانب سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے  35 سالہ اختیار علی نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق واقعہ سیف الشورو گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دریں اثنا شارع فیصل مسجد رومی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 18 سالہ حماد زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس مضروب کا بیان قلمبند کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائرنگ کے کے مطابق

پڑھیں:

کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 مجاہد کالونی میں واقع چھوٹی مدینہ مسجد کے قریب شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو کم عمر بچے زخمی ہوگئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق، زخمی بچوں کی شناخت 12 سالہ سمیع اللہ اور 15 سالہ علی عباس کے نام سے کی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ شادی کی تقریب کے دوران ہوئی، جس میں بچے مبینہ طور پر گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔

 واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: سندر میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی