نوشہرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری ۔2025 )نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت چار افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے پولیس حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے بتایا گیا ہے کہ حملہ آورنمازجمعہ کی ادائیگی کے وقت اگلی صفوں میں موجود تھا.

(جاری ہے)

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حملہ آور کا نشانہ مدرسے کے سربراہ مولانا حامد الحق تھے جن کے ساتھ مزید چار افراد ہلاک ہوئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ جمعے کی نماز کے بعد مرکزی مسجد کے اندر ہوا دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم حافظ سلمان الحق حقانی کے مطابق دھماکے میں جمیعت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ مولانا حامد الحق اور ان کے بیٹے شدید زخمی ہیں.

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کے مطابق دھماکا خودکش تھا پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد کے مرکزی ہال میں ہوا دھماکے میں جانی نقصان کے خدشے کے باعث نوشہر کے ہسپتالوں کے علاوہ پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے. ریسکیو 1122 کے مطابق حقانیہ مدرسہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہوئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں چھ ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئی حکام کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے خیبر پختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی کے مطابق پشاور، مردان اور نوشہرہ سمیت آس پاس کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری آفس سمیت تمام مراکز صحت کو الرٹ کردیا گیا ہے.

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق زخمیوں کی ممکنہ آمد کے پیش نظر ایل آر ایچ ایمرجنسی کو الرٹ کر دیا گیا ہے سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے. پولیس کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک اور انوسیٹی گیشن ٹیمیں پہنچ چکی ہیں تفتیش شروع کر دی گئی ہے پولیس کے 17 اہلکار مدرسے اور6 مولانا حامدالحق کی سکیورٹی پر موجود تھے جبکہ جمعے کے لیے الگ سکیورٹی دی جاتی ہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حقانیہ اکوڑہ خٹک کے سربراہ مولانا کے مطابق

پڑھیں:

پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج

پشاور:

پشاور پولیس نے چمکنی کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ پر کارروائی کرتے ہوئے انوکھا قدم اٹھایا اور دولہے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شادی کی خوشی میں دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس پر مقامی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تقریب پر چھاپہ مارا اور دولہے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اس عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔

گرفتار ہونے والے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔

متعلقہ مضامین

  • میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک
  • میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارجی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
  • پشاور: آئس کے نشے نے نوجوان نسل کو جکڑ لیا، پولیس کی کارروائیاں بےاثر ثابت
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج