لوئر کرم حاجی کریم سمیت 70 افراد کو گرفتار، کانوائی پر حملے کے دوران لوٹا ہوا اکثر سامان بھی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد کو گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائی سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقہ بگن سے سیکورٹی فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کرلیا۔ جو دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہاتھا۔ پولیس کے مطابق پاراچنار جانے والے تیسری بار حملے کے بعد حکومت کی جانب سے بگن اور دیگر ملحقہ علاقے کے لوگوں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی ہے۔ اس ضمن میں لوئر کرم کے نامور اور مشہور افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوں آج لوئر کرم کے علاقہ بگن کے مشر حاجی کریم کو بھی بگن سے گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد کو گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائی سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
حکومت نے لوگوں کو کانوائی میں لوٹا ہوا سامان گھروں کے باہر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بگن، چارخیل، مندوری اور اوچت کے علاقوں کو کل دس بجے تک خالی کرانے کا نوٹس بھی دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
میرپور ماتھیلو، کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
میرپور ماتھیلو:خانپور مہر کے نواحی علاقے ہیکل پٹ میں مسلح افراد نے کورائی برادری کے گھروں پر حملہ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گلشیر کورائی، ان کے بھائی گل میر کورائی، بیوی شریفاں اور والدہ اختیاراں کورائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی، جس کے باعث لاشیں جائے وقوعہ پر پڑی رہیں۔
ذرائع کے مطابق، تھانہ مبارک پور اور تھانہ خانپور مہر پولیس کے درمیان حدود کے تنازعے کے باعث مقتولین کی نعشیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
پولیس حکام نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔