2025-04-23@21:50:53 GMT
تلاش کی گنتی: 567
«اسرائیلی طیاروں»:
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے موسمیاتی تبدیلی اور منصفانہ منتقلی سے متعلق رہنماؤں کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ جب ہم اعتماد ،یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کریں گے تو ہم رکاوٹوں کو توڑنے اور عالمی آب و ہوا کی حکمرانی اور دنیا کے تمام ترقی پسند مقاصد کی مستحکم اور دور رس ترقی کو فروغ دینے کے قابل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ہمیں کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ دوسرا، ہمیں بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔ تیسرا، ترقی یافتہ ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو سبز اور کم کاربن منتقلی...
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)بھارتی ریاست گجرات میں ایک تربیتی طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سے اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع امریلی میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہونے والا یہ طیارہ ایک پرائیویٹ ایوی ایشن اکیڈمی کا تھا۔(جاری ہے) یہ طیارہ پہلے ایک درخت سے ٹکرایا اور پھر خالی پلاٹ میں جا گرا، اس کے بعد طیارے کو شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ضلع امریلی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے کھرت نے بتایا کہ اس طیارے نے امریلی ٹاون کے گرِیا روڈ پر واقع علاقے میں کریش لینڈنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اس طیارے نے امریلی ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور اسے ٹرینی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 اپریل 2025ء) موسمی شدت، نقل مکانی، غذائی قلت اور معاشی عدم استحکام سے صنفی بنیاد پر تشدد کے مسئلے کی شدت اور پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، رواں صدی کے اختتام پر گھریلو تشدد کے 10 فیصد واقعات موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا نتیجہ ہوں گے۔خواتین اور لڑکیوں پر تشدد کے خاتمے سے متعلق اقوام متحدہ کے 'سپاٹ لائٹ اقدام' کی جاری کردہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایسے سماجی و معاشی تناؤ میں اضافہ کر رہی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس تناؤ سے ایسے علاقے کہیں زیادہ متاثر ہوتے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری ہے، وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید ہو گئے۔ خان یونس میں بارود کی بارش کے دوران 11 افراد زندہ جل گئے۔ دوسری جانب اسرائیلی شہریوں کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج جاری ہے، پولیس اورمظاہرین میں جھڑپ کے دوران کئی افراد گرفتاری ہوئے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے صبح سے مزید 28 فلسطینیوں کو شہید کردیا، خان یونس میں بارود کی بارش سے 11 افراد زندہ جل گئے۔ غزہ میں شہدا کی تعداد 51266 ہوگئی، جبکہ 11 ہزار افراد لاپتا ہیں، عمارت، خیموں ساتھ اسرائیلی فوج نےغزہ کی مشینری کوبھی نشانے پر رکھ لیا۔ ملبہ اٹھانے والے اور ریسکیو آپریشن میں شامل 40 بھاری گاڑیاں تباہ کر...
حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں 5 سے 7 سال تک جاری رہنے والی جنگ بندی، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، جنگ کا باضابطہ خاتمہ اور غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی تجویز دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات سے واقف ایک سینئر فلسطینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ قطری اور مصری ثالثوں نے غزہ میں 5 سے 7 سال تک جنگ کے خاتمے کے لیے ایک نیا فارمولا تجویز کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں 5 سے 7 سال تک جاری رہنے والی جنگ بندی، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں...
مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی آبادکاروں نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق درجنوں صیہونی آبادکاروں نے قابض اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو کر اشتعال انگیز انداز میں گشت کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آبادکار گروپوں کی صورت میں مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے اور فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کرتے رہے۔ اس دوران اسرائیلی فورسز کی بڑی تعداد نے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی دروازوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ قابض پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں وہاں عبادت سے روک دیا۔
اسلام آباد (نامہ نگار ) آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام ، ، شہباز شریف کا دوٹوک اعلان:آزاد کشمیر کی خوشحالی میرا مشن ہے، شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگی وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ملکی سیاست، کشمیر کی ترقی اور عوامی مفاد پر تفصیلی مشاورت , تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی اعلیٰ سطحی قیادت نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے اہم رہنما چوہدری عبدالرحمن، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق شریک...
نفرت انگیز مہمات نہ رکیں تو ملک میں سیاسی قتل بھی ہوسکتا ہے، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس ) اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپید نے ملک میں سیاسی تشدد کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر نفرت انگیز مہمات نہ رکیں تو کوئی سیاسی قتل بھی ہوسکتا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تل ابیب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یائر لاپید نے کہا کہ سرخ لکیر عبور ہو چکی ہے، اگر ہم نے صورتحال کو کنٹرول نہ کیا تو یہاں سیاسی قتل ہوگا، شاید ایک سے زیادہ۔ یہودی یہودیوں کو ماریں گے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ان کا اشارہ اسرائیل...
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپید نے ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت انگیز مہمات پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو سیاسی قتل کے خطرات جنم لے سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تل ابیب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاپید نے کہا، "سرخ لکیر عبور ہو چکی ہے۔ اگر ہم نے ہوش نہ سنبھالا تو یہاں سیاسی قتل ہوں گے، شاید ایک سے زیادہ یہودی یہودیوں کو ماریں گے۔" لاپید کا اشارہ "شین بیت" کے سربراہ رونن بار کے خلاف جاری آن لائن مہم کی جانب تھا، جنہیں نیتن یاہو کی حکومت ان کے عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن نے اسے غیر جمہوری اقدام قرار دیا...
جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 )فلسطینی ریڈ کراس سوسائٹی نے طبّی کارکنوں پر حملے سے متعلق اسرائیل کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ غزہ میں 15 طبّی کارکنوں کی ہلاکت ایک آپریشنل غلط فہمی اور احکامات کی خلاف ورزی کے باعث ہوئی ہے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق طبی کارکنوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ 23 مارچ کو پیش آیا تھا جب ریڈ کریسنٹ کی ایمبولینسز، اقوامِ متحدہ کی گاڑی اور فائر بریگیڈ کی گاڑی پر مشتمل کانوائے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 طبی کارکن اور اقوامِ متحدہ کا ایک اہلکار ہلاک ہو گئے تھے.(جاری ہے) اسرائیلی فوج نے اس واقعے کے...
اسرائیلی فوج نے فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کو پیشہ ورانہ ناکامی قرار دیدیا، ڈپٹی کمانڈربرطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز غزہ:اسرائیل کی فوج نے غزہ میں اپنی پروفیشنل ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ غزہ میں ریسکیو اور طبی عملے کو نشانہ بنایا گیا جس میں کئی پروفیشنل ناکامیاںاسرائیلی فوج نے فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کو پیشہ ورانہ ناکامی قرار دیدیا، ڈپٹی کمانڈربرطرف سامنے آئی ہیں اور اس واقعے کے ذمہ دار کمانڈر کو برطرف کردیا جائے گا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ اس واقعے پر ایک کمانڈنگ افسر کی سرزنش کی گئی ہے، اس کے علاوہ ایک ڈپٹی کمانڈر اور فیلڈ...
شرکاء سے خطاب میں حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر نے کہا کہ اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی پر اہل پاکستان کا مشکور ہوں، اہل غزہ نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں کمزوری نہیں دکھائی، اسرائیل کے مقابلے میں ہمارے حوصلے آج بھی بلند ہیں، تمام تر مظالم کے باوجود ہم استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ میں جاری جنگ صرف فلسطینیوں کی جنگ نہیں یہ مسلم امہ کی جنگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلاکر غزہ میں فوری جنگ بندی کروائی جائے، دنیا میں امن کے لیے اسرائیلی مظالم کا سلسلہ روکا جائے، مسلم ممالک کے حکمران مسئلہ فلسطین کو بنیاد...
ِاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء)اسلام آبادہائیکورٹ نے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس کے خلاف عمر ایوب کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی جانب سے 6 صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ جاری کیا گیا۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ عمر ایوب کی درخواست اس عدالت کے سامنے قابل سماعت نہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ وہ کیس کے میرٹ پر کوئی فائنڈنگ نہیں دے رہی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ عمر ایوب کے خلاف درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے اور فریقین کو سن کر کارروائی کو آگے بڑھائے۔عدالت نے جولائی 2024 سے جاری حکم امتناع کو...
عبرانی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مشرق میں ایک اسرائیلی ٹینک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا اور پھر اسے گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج کا ٹینک اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے مشرق میں ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ قابض اسرائیلی فوج کا ٹینک مزاحمت کاروں کی بچھائی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی...
اسلام ٹائمز: فوج کے ریزرو کرنل ڈاکٹر عامر بلومین فیلڈ کا کہنا ہے کہ ہم اب ایسے لمحات میں ہیں جب خاموشی ایک دھوکہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جن نازک لمحات کا ہم آج سامنا کر رہے ہیں وہاں خاموشی یا ہچکچاہٹ کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لیے کابینہ کے عزم کا فقدان تمام اسرائیلیوں سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری انجام دیں، جو لوگ جنگی کابینہ کیخلاف احتجاج میں شرکت نہیں کرتے اور خاموش اور لاتعلق رہتے ہیں وہ درحقیقت غدار ہیں اور انہوں نے باہمی یکجہتی کے اصول کو ترک کر دیا ہے، خاص طور پر جب اسرائیل میں اخلاقی اقدار بتدریج تباہ...
اسلام ٹائمز: فوج کے ریزرو کرنل ڈاکٹر عامر بلومین فیلڈ کا کہنا ہے کہ ہم اب ایسے لمحات میں ہیں جب خاموشی ایک دھوکہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جن نازک لمحات کا ہم آج سامنا کر رہے ہیں وہاں خاموشی یا ہچکچاہٹ کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لیے کابینہ کے عزم کا فقدان تمام اسرائیلیوں سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری انجام دیں، جو لوگ جنگی کابینہ کیخلاف احتجاج میں شرکت نہیں کرتے اور خاموش اور لاتعلق رہتے ہیں وہ درحقیقت غدار ہیں اور انہوں نے باہمی یکجہتی کے اصول کو ترک کر دیا ہے، خاص طور پر جب اسرائیل میں اخلاقی اقدار بتدریج تباہ...
فوٹو بشکریہ فیس بُک ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ جَلد ججز سینیارٹی کیس میں تفصیلی جواب جمع کریں گے۔شاہ فیصل اتمان خیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ججز سینیارٹی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سے مشاورت طلب کرنے کے معاملے میں کہا ہے کہ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے ساتھ پہلی میٹنگ ہوئی ہے۔شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ میٹنگ میں حتمی جواب تاحال تیار نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کے بھیجے گئے پرفارما پر غور کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے مکمل ریکارڈ منگوانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
فائل فوٹو۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نصاب میں بڑی تبدیلی کو ضروری قرار دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ نصاب دورِ جدید کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے۔گورنر ہاؤس میں پچاس ہزار طالب علم آئی ٹی کے کورسز کر رہے ہیں، انہیں انٹرن شپ بھی کرائیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سروسز دینےوالوں کےلیے ڈگری کی شرط ختم کردی ہے لیکن پاکستان میں آج بھی ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرنے والوں کو NAVTEC سے سرٹیفکیٹ دلوائیں گے۔
گھناؤنے اسرائیلی جنگی جرائم کے تسلسل کا ذکر اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ غزہ کی پٹی میں وحشیانہ "صیہونی بمباری" یا پھر عام لوگوں کو "بھوک" میں مبتلاء رکھنے پر مبنی غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی دیدہ دانستہ پالیسی کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر متعدد بچے مَر جاتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم، اسکے ساتھیوں اور اسکا جواز پیش کرنیوالوں، سب کا احتساب کیا جانا چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف کے ترجمان کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ "جنگ غزہ کے آغاز سے لے کر اب تک روزانہ کی بنیاد پر جانبحق ہونے والے بچوں...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی جانب سے پیش کی گئی عبوری جنگ بندی کی پیش کش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا نے واضح کیا کہ تنظیم اب صرف ایک جامع معاہدے کے لیے تیار ہے، جو غزہ میں جنگ کا مکمل خاتمہ، قیدیوں کا تبادلہ اور غزہ کی تعمیر نو پر مبنی ہو۔ خلیل الحیا، جو حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ بھی ہیں، نے ایک ٹی وی خطاب میں کہا کہ جزوی معاہدے صرف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سیاسی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی کسی حکمت عملی کا حصہ نہیں بنیں گے جو جنگ، تباہی اور بھوک کو جاری...
نجی ٹی وی کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں اور فلسطینیوں میں رشتہ ایمان اور عقیدے کا ہے، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو منظم کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سفاکیت کے خلاف احتجاج کا مذاق اڑانے والے مزاحمت مخالف ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے امیرکا کہنا تھا کہ آج ملتان میں غزہ سے یکجہتی کے لیے بڑا مارچ کریں گے، حکمران، اپوزیشن پارٹیوں میں ٹرمپ کی خوشنودی کے لیے مقابلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخصوص لابیوں کی جانب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے...
یہ نہیں کہوں گا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا، اس کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملےکی منصوبہ بندی منسوخ کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے مجوزہ حملے کو روک دیا۔ تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبارکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے...
واشنگٹن / تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ پر ردعمل دے دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔ معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بدھ کو رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کو حملہ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے جواب میں کہا، ’’یہ نہیں کہوں گا کہ حملہ منسوخ کر دیا گیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’مجھے ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی کارروائی کی جلدی نہیں، کیونکہ میرا پہلا آپشن ہمیشہ مذاکرات ہوتا ہے۔‘‘ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران...
اسلام آباد: پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کے لیے برطانیہ تیار ہے۔ لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں فنانشل، بزنس اور ٹریڈ سروسز کا اہم ترین فراہم کنندہ ہے اور وہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر کی سطح پر لے جانے میں شراکت داری کے لیے تیار ہے۔ جین میریٹ نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ اس فورم پر...
امریکی اخبار نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حکام نے حال ہی میں مئی میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ وہ اس کو انجام دینے کے لیے تیار تھے، اور پر امید تھے کہ امریکہ ساتھ دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ میں تقسیم سامنے آنے کے بعد ایران پر اسرائیلی حملے کے منصوبے کو روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو اگلے ماہ نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں تہران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے بعد اسے مسترد کیا۔ ٹرمپ نے یہ فیصلہ مہینوں کی...

اسرائیلی حملوں نے غزہ کے صحت کے نظام اور میڈیکل کئیر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، شازیہ کیانی ایڈووکیٹ
آزاد کشمیر کی معروف سیاسی و سماجی رہنما شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نامور قانون دان و معروف سیاسی و سماجی رہنما شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ غزہ میں طبی سہولیات کے مراکز کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ افسوسناک حملہ مسیحی برادری کے اہم مذہبی تہوار’’پام سنڈے‘‘ کے موقع پر کیا گیا جو انسانیت کے حوالے سے سنگین بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔ شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے اسرائیلی بربریت کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا اور مزید کہا کہ...
اسلام آباد میں فارن آفس نے اسرائیلی مفادات کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تو اسرائیل کے ساتھ کسی کثیرالجہتی پلیٹ فارم تک پر رابطہ نہیں رکھتا۔ دفترخارجہ کی طرف سے آج ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیلی مفادات کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا،کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر رابطے بھی نہیں کرتا۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ قرارداد پر سوشل میڈیا پوسٹس گمراہ کن ہیں،قرارداد پاکستان کی نہیں بلکہ جنیوا میں اوآئی سی گروپ کی سالانہ مشترکہ پیشکش تھی۔قرارداد کا متن فلسطینی وفد کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اپریل 2025ء) گزشتہ ماہ اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے اسرائیلی افواج نے غزہ میں ایک وسیع 'سکیورٹی زون‘ تشکیل دیا ہے اور 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو غزہ کے جنوب اور ساحلی پٹی کی جانب مزید چھوٹے علاقوں تک محدود کر دیا ہے۔ غزہ کو اجتماعی قبر میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ایم ایس ایف غزہ کے شہریوں کی تکالیف کا ’خاتمہ ہونا چاہیے،‘ فرانسیسی صدر خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آج بدھ 16 اپریل کو فوجی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک بیان میں کاٹز نے کہا، ''ماضی کے برعکس، آئی ڈی ایف ان علاقوں کو خالی نہیں کرے گی جنہیں کلیئر کر کے...
نیویارک (اوصاف نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو مزید بم اور ہتھیار بھیج دیئے ہیں۔اسرائیلی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کے مطابق 6 طیارے ایم کے 84 بم، کلسٹر گولہ بارود اوردیگر ہتھیارلے کراسرائیل پہنچ گئے۔ اسرائیلی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی نےبتایا کہ حالیہ دنوں میں درجنوں فوجی مال بردار طیارے گولہ بارود لے کراسرائیل پہنچے ہیں، ہتھیارفراہمی ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کی تیاری کا حصہ ہیں۔ اسرائیل طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا قریبی اتحادی اورسب سے زیادہ اسلحہ حاصل کرنیوالا ملک ہے اس کے بعد جرمنی، اٹلی، برطانیہ، کینیڈا اورکئی دوسرے ملک بھی اسرائیل کو ہتھیارفراہم کرنیوالوں میں شامل ہیں۔ نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے فی یونٹ 22 روپے کمی کر دی
اسلام ٹائمز: اسرائیلی معاشرے کا گہرا مطالعہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ بائبل، تلمودی اور اساطیری حوالہ جات کس قدر اسرائیلی شخصیت، بالخصوص دائیں بازو کی انتہاپسند سوچ کے رویوں سے جُڑے ہوئے ہیں، جس کا نتیجہ صرف تشدد، جبر اور دہشتگردی کی صورت میں نکلا ہے۔ یہ سب اب محض ایک نظریہ نہیں بلکہ ایک تہذیبی رویہ بن چکا ہے، جو اسرائیلی شخصیت کے بنیادی ڈھانچے میں سرایت کر گیا ہے۔ یہ کوئی وقتی یا مجبوری کے تحت اپنایا گیا طرزِ عمل نہیں بلکہ ایک داخلی رجحان ہے۔ تحریر: سیدہ نصرت نقوی اسرائیلی ریاست کے وجود اور اس کی پالیسیوں کا گہرائی سے مطالعہ کیا جائے تو یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اس کا رویہ...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ جب سے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری کا آغاز ہوا ہے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی کی حفاظت پر مامور ٹیم سے ہمارا رابطہ منقطع ہوگیا۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہاکہ ایسے لگ رہا ہے کہ قابض فوج خود اسے قتل کرنا چاہتی ہے تاکہ دُہری شہریت رکھنے والے قیدیوں کے دباؤ سے خود کو آزاد کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 39 فلسطینی شہید کردیے واضح رہے کہ ہفتے کے روز حماس کی جانب سے امریکی شہریت رکھنے...
ریلی سے خطاب میں علامہ صادق رضا تقوی نے اسلامی ممالک کے سربراہان کو غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام میں شریک قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ "شراکا" نامی صہیونی تنظیم کو فی الفور پاکستان میں کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ کے زیرِ اہتمام پوائنٹ ٹرمنل سے فارمیسی چوک تک یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور غزہ، لبنان، یمن اور شام پر جاری امریکی و صہیونی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی سے صدر آئی ایس او جامعہ کراچی اظہر عباس، ممتاز عالم دین علامہ صادق رضا تقوی اور مختلف طلبہ تنظیمات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر واضح کیا ہے کہ غزہ کے شہریوں کی تکالیف کا ''خاتمہ ہونا چاہیے‘‘ اور یہ کہ غزہ میں جنگ بندی ہی باقی اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کرا سکتی ہے۔ فرانسیسی صدر نے آج منگل 15 اپریل کو نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ''غزہ کی شہری آبادی جس آزمائش سے گزر رہی ہے، اسے ختم ہونا چاہیے۔‘‘ انہوں نے اس محصور فلسطینی پٹی میں ''انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی راستے کھولنے‘‘ کا مطالبہ بھی کیا۔ صدر ماکروں کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کے معاشی بائیکاٹ کو ضروری قرار دے دیا۔اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان مجرمانہ اقدامات کو روکنے میں حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنا لازم ہے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا کہ اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کا معاشی بائیکاٹ کرنا ضروری ہے، معاشی بائیکاٹ میں عام شہریوں کی جان و مال اور املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال ہسپتال کو بھی تباہ کر دیا، سعودی عرب، قطر سمیت دیگر ممالک کی ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کی۔ واضح رہے فلسطینی صدر نے فرانسیسی صدر کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرکے غزہ جنگ بندی کی ضرورت اور انسانی امداد کی فوری ترسیل پر زور دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں بربریت کی انتہا کر دی، شدید بمباری سے 6 بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال ہسپتال کو بھی تباہ کر دیا، سعودی عرب، قطر سمیت دیگر ممالک کی ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کی۔ واضح رہے فلسطینی صدر محمود عباس نے فرانسیسی...
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیل بچوں اور خواتین کو بھی نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیلی بربریت میں ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، فلسطین ہو یا مقبوضہ کشمیر، بارود سے کسی کی آواز نہیں دبائی جاسکتی۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیل بچوں اور خواتین کو بھی نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیلی...
فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔ سب سے زیادہ قابل ذکر کارروائیاں قلقیلیہ گورنری میں مرکوز تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اسرائیلی خاتون فوجی پیر کے روز جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے جنوب میں الظاہریہ کے قریب رن اوور حملے میں زخمی ہو گئی۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ ایک فلسطینی نے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ قابض اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اسے واقعے کی اطلاع مل گئی ہے اور وہ اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔...
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال اسپتال کو بھی تباہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز غزہ:(سب نیوز )ہ سٹی میں واقع ال اہلی عرب اسپتال جو کہ شہر کا آخری مکمل فعال اسپتال تھا، ایک اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہو گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں اسپتال کے انسینٹیو کیئر اور سرجری ڈیپارٹمنٹس کو شدید نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دو منزلہ عمارت سے بڑی مقدار میں شعلے اور دھواں اٹھ رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اسپتال میں موجود لوگ، جن میں کچھ مریض بھی شامل تھے جو ابھی بیڈ پر تھے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) ایک سینئر اسرائیلی حکومتی اہلکار نے خبردار کیا کہ ترکی شام میں ایک ''نو عثمانی ریاست‘‘ کے قیام کی کوشش کر رہا ہے اور اگر اس نے ''سرخ لکیر‘‘ کو عبور کیا تو اسرائیل کارروائی کرے گا۔ اس کے جواب میں ترک حکومتی اہلکاروں نے کہا ہے کہ غزہ، لبنان اور شام پر جاری اپنے فضائی حملوں کے ساتھ، اسرائیل کی ''بنیاد اور نسل پرست حکومت‘‘ جارحانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کے ساتھ ''ہمارے خطے کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ‘‘ بن گئی ہے۔ عالمی برادری اسرائیلی حکومت کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کو یقینی بنائے، انقرہ یہ تازہ ترین غیر سفارتی تبصرے گزشتہ ہفتے کے آخر...
غزہ: اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے باعث خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور 5 سال سے کم عمر کے 60 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی (UNRWA) کے مطابق غزہ قحط کے دہانے پر ہے، جہاں بیکریاں بند ہو چکی ہیں، امدادی قافلے روکے جا رہے ہیں، اور بھوک تیزی سے پھیل رہی ہے۔ UNRWA کی ڈائریکٹر جولیٹ توما نے کہا، "تمام بنیادی اشیاء ختم ہو رہی ہیں، بچے بھوکے سو رہے ہیں۔" یہ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوئی جب 18 مارچ کو اسرائیلی فوج نے جنگ بندی توڑ کر دوبارہ حملے شروع کر دیے۔...
فلسطینی شہریوں کے مصائب میں کمی نہ آسکی، غزہ پراسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، صیہونی فوج نے سکیورٹی زون کا حصہ قرار دیتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، 18 مارچ سے غزہ پر اسرائیل کے تازہ 36 حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1500 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے، شہدا کی...
شرکائے ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتا ہے، ہم کسی بھی قیمت پر اسرائیلی غاصبانہ تسلط کو تسلیم نہیں کرتے اور اقوامِ عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے خلاف مؤثر اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر جمعیت علمائے پاکستان کراچی کی جانب سے ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز بلال مسجد، سیکٹر 4، نارتھ کراچی سے ہوا، جس کی قیادت جے یو پی کراچی کے نائب صدر مفتی محمد حفیظ اللہ ہادیہ نے کی۔ریلی میں جے یو پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ملک محمد شکیل قاسمی، قاری عبدالصمد چشتی،...
راولپنڈی میں زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور اشیا چرانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور قیمتی اشیاء چرانے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت شازیہ یونس عرف کوکو جان کے نام سے ہوئی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ زہریلی اشیا کھلا کر لوٹنے کے مقدمات میں پشاور، راولپنڈی اور وزیرآباد میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزمہ نے اگست 2024 میں گوجر خان کے رہائشی ساجد کو زہریلی شے کھلا کر قتل کیا تھا۔ ملزمہ مقتول کی رقم اور قیمتی اشیا چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔ مزید پڑھیں: لاہور میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون گرفتار گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج...
اب تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات کی ایک بینچ سے دوسرے بینچ کو منتقلی ایک اور وجہ نزاع بن چُکی ہے، آج جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتعمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے اِس سلسلے میں باقاعدہ آرڈر جاری کر دیا ہے۔ دارالحکومت کے لیے مختص ہائیکورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ بنیادی طور پر دہلی ہائیکورٹ کی طرز پر وفاقی دارالحکومت کے لیے مختص ایک ہائیکورٹ ہے، لیکن تمام وفاقی وزارتیں چونکہ اسلام آباد میں ہیں اِس لیے یہ عدالت وفاقی معاملات میں بھی ایک خاص اہمیت حاصل کر گئی ہے۔ لیکن اِس وقت اِسلام آباد ہائیکورٹ تنازعات کی زد میں ہے جس کا بڑا سبب لاہور، سندھ اور...
رپورٹ کے مطابق پانی کی کمی اور بیماری کے درمیان یہ غیر انسانی انتخاب اسرائیلی حکام کی جانب سے بم دھماکوں سے بچ جانے والے لوگوں کو نقصان پہنچانے کا ایک حربہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں جاری نسلی تطہیر میں اسرائیلی بم اور میزائل نہ صرف شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ ان کے آبی ڈھانچے پر حملہ کر کے جانوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ مزاحمتی ذرائع کے مطابق اس سے پہلے، اسرائیل بجلی اور ایندھن کی سپلائی کو بند کر کے پانی تک رسائی کو روک رہا تھا جو بجلی صاف کرنے والے پلانٹس اور واٹر پمپوں کو مدد فراہم کرتے ہیں، لیکن حالیہ حملوں نے اب غزہ شہر میں پینے کا پانی ناقابلِ...
سیکڑوں اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ سے تنگ آکر اپنی حکومت کو جنگ کے خاتمے کے لیے احتجاجی خط لکھ دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اہلکاروں نے نیتن یاہو حکومت کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور یرغمالیوں کی عدم رہائی کی ذمہ داری بھی عائد کردی۔ اسرائیلی ائیر فور س کے ایک ہزار سے زائد ریزرو فوجیوں کے خط میں حکومت سے یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کا وعدہ بھی یاد دلایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے خط میں لکھا کہ غزہ جنگ نیتن یاہو کی سیاسی بقا اور ذاتی مفادات کے لیے لڑی جا رہی ہے۔ خط میں اسرائیلی فوجیوں نے وزیر دفاع، آرمی چیف اور فوج کے چیف میڈیکل آفیسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاطر...
اسرائیلی حکومت کو غزہ جنگ پر اسرائیلی عوام کے احتجاج کے بعد فوجی اہلکاروں کی جانب سے بھی بیزاری اور تنقید کاسامنا ہے۔ اسرائیلی ائیر فور س کے ایک ہزار سے زائد ریزرو فوجیوں نے غزہ جنگ ختم کرنے کے لیے حکومت کو کھلا خط لکھ دیا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کے خط نے اسرائیلی حکومت کی جنگی پالیسی اور نیتن یاہو کے فیصلوں کو دنیا کے سامنے چیلنج کر کے اسرائیلی کی ساکھ کو مزید برباد کر دیا۔ خط میں تمام یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ ملکی سلامتی کے بجائے سیاسی و ذاتی مفادات کے لیے لڑی جا رہی ہے، فوج کی پالیسی واضح ہے کہ یہ سیاست کے لیے جنگیں...
کراچی: صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع کر دی۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں 15 مئی 2025 تک کا اضافہ کر دیا۔ عوام اپنی پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کو 15 مئی 2025 تک نئی سیکیورٹی فیچرڈ اسمارٹ کارڈز سے تبدیل کروا سکتے ہیں۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد 3 اپریل 2025ء تک تھی۔
الجزیرہ کے نمائندے طارق ابو عزوم نے دیر البلح سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس شہر میں رہائشی علاقوں اور عارضی خیموں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کے مختلف علاقوں کو تنہا کرنے اور ایک 'بفر زون' قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پٹی میں صرف فوجی حملے ہی نہیں بلکہ طبی دباؤ بھی بڑھا دیا گیا ہے، جس سے فلسطینی عوام دوہری اذیت کا شکار ہیں۔ الجزیرہ کے نمائندے طارق ابو عزوم نے دیر البلح سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس شہر میں رہائشی علاقوں اور عارضی خیموں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کے اداروں کی رائٹ سائزنگ سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد ہونا شروع ہوگیا ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ذیلی ادارے نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کو وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے اکنامک ونگ میں ضم کر دیا گیا۔ این ایف ڈی سی حکومتی سطح پر کھاد کی صنعت سے متعلق اہم سفارشات فراہم کرتا ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے باظابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق انضمام کا اطلاق 30 اپریل 2025 سے ہوگا۔
لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جہاں مظاہرین نے ایک تالاب یا فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے خون کے پانی میں بدل دیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ سرخی غزہ میں بہنے والے بے گناہ فلسطینیوں کے خون کی علامت ہے، جسے دنیا نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کو نہ صرف سیاسی بلکہ فوجی امداد دے کر اس ظلم میں شریک ہے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "Stop Arming Israel"، "Blood On Your Hands" اور "Free Palestine" جیسے نعرے درج...
غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کے لیے شام میں ترکیہ کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے۔ یہ خیمہ بستیاں جنگ کے دوران شام کے شمالی سرحدی علاقے میں قائم کی گئی تھیں۔ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے پر قطر اور ترکیہ شامی حکومت سے رابطے میں ہے. اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے کی نگرانی ترکیہ کے 2 ادارے کر رہے ہیں۔ ان دونوں اداروں نے منصوبے کی تردید یا تصدیق سے انکار کیا ہے۔ Post Views: 4
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ میکرز کئی بار غدر 3 بنانے کے بارے میں بات کرچکے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نئی فلم ’جات‘ کیلئے پُرجوش اداکار سنی دیول سے سوال کیا گیا ہے کیا غدر 3 بن رہی ہے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ یہ زی کا پراڈکٹ وہ جب چاہیں اسے بنائیں میکرز اس حوالے سے کہتے رہتے ہیں مگر ابھی تک آگے بات نہیں بڑھی۔ View this post on Instagram A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar) کیا غدر 3 میں بھی وہی کاسٹ ہوگی سنی دیول اور امیشا پٹیل؟ اس سوال...
GAZA: اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو جبری ہجرت پر مجبور کرنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غزہ پٹی سے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں ترکیہ کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں میں زبردستی بسانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس منصوبے کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر اور ترکیہ زبردستی یجرت کے حوالے سے شامی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ مزید پڑھیں: غزہ میں شہادتوں کی تعداد 50,810 تک پہنچ گئی، صرف 24 گھنٹوں میں 58 فلسطینی شہید اسرائیلی میڈیا کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کو خیمہ بستیوں میں بسانے کے منصوبے کا انتظام ترکیہ کے...
سیلاب کے باعث گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ اپر چترال کا یارخون بروغل روڈ مختلف مقامات سے بند ہوگیا، لوگوں کو آمدروفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث اپریل کے مہینے میں اپر چترال میں برف پگھلنے اور بارشوں سے سیلابی صورتحال میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ سیلاب کے باعث گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ اپر چترال کا یارخون بروغل روڈ مختلف مقامات سے بند ہوگیا، لوگوں کو آمدروفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپر چترال یار خون بورغل روڈ پتھر اور برف کے تودے گرنے کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔ یارخون کے غیراروم نالے میں...
بیروت: اسرائیلی فضائیہ کا ایک طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (IDF) نے بدھ کو اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا جب وہ تکنیکی خرابی کا شکار ہو کر لبنان کی حدود میں کریش کر گیا۔ آئی ڈی ایف کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور سکیورٹی یا حساس معلومات کے لیک ہونے کا بھی کوئی خدشہ نہیں پایا جاتا۔ اسرائیلی فوج نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب حوثی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی ڈرون طیارے کو یمن کے الجوف ضلع میں مار گرایا ہے۔ حوثی ترجمان کے مطابق یہ 10...
تل ابیب: غزہ میں جاری جنگ اور نیتن یاہو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث اسرائیلی عوام شدید مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاکھوں خاندانوں کو یومیہ کھانے کے لیے خیراتی اداروں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن مائیر کوہن نے نیتن یاہو حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور غربت نے خطرناک حدیں عبور کر لی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیراتی اداروں کے باہر کھانے کے لیے قطاریں معمول بن چکی ہیں، اور حکومت کی ناکامی نے ہزاروں لوگوں کو ایک وقت کے کھانے سے بھی محروم کر دیا ہے۔ ایک مقامی خیراتی ادارے کی رپورٹ کے...
اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ دوسری جانب اس حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ادھر حوثی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون کو ضلع الجوف میں مار گرایا گیا ہے۔ Post Views: 3
لبنان (اوصاف نیوز)لبنا ن کے پہاڑی علاقے میںاسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی ایئرفورس نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ۔ جبکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی ایئر فورس کا طیارہ مارگرایا . مگر آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی.اسرائیلی حکام کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر حوثی فوج...
اسلام ٹائمز: اسرائیلی فوج اور مائیکروسافٹ کے درمیان تعاون کا سلسلہ گذشتہ کئی عشروں سے جاری ہے۔ 2002ء میں اس کمپنی نے 35 ملین ڈالر کا ایک معاہدہ طے کیا تھا جس کے تحت اسرائیل کو جدید ٹیکنالوجیز اور محصولات فراہم کیے گئے تھے۔ اس کا ایک حصہ امریکہ کی فوجی امداد کی شکل میں فراہم کیا گیا تھا۔ اگرچہ مائیکروسافٹ 2021ء میں ایمازون اور گوگل کے مقابلے میں نمبس نامی کلاوڈ پراجیکٹ کا ٹھیکہ ہار گئی لیکن وہ بدستور اسرائیلی فوج کو ٹیکنالوجیز فراہم کرتی رہی۔ مائیکروسافٹ کے کارکنوں کی جانب سے اس کمپنی کے خلاف حالیہ احتجاج ظاہر کرتا ہے کہ وہ اس تعاون سے ناخوش ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہ تعاون بالواسطہ طور پر انسانی...
حماس کا نازیوں سے موازنہ، ٹرمپ کے متنازعہ الفاظ پر ہنگامہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتہائی متنازعہ بیان میں اسرائیلی یرغمالیوں کے معاملے پر حماس کو نازیوں سے تشبیہ دے دی، جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ بیان انہوں نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران دیا۔ جب ان سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں پر سوال کیا گیا تو انہوں نے براہِ راست جواب دینے کے بجائے نازی دور سے موازنہ شروع کر دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ “نازیوں کے برعکس، حماس نے یرغمالیوں کے ساتھ کوئی ‘محبت’ نہیں دکھائی۔”...
اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کو خفیہ ایجنسی سربراہ کی برطرفی سے روک دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی سربراہ شن بیت چیف رونن بار کو فی الحال نہ ہٹایا جاسکتا ہے نہ اختیارات میں کمی کی جاسکتی ہے۔ عدالت کے عبوری حکم کے بعد اسرائیلی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت قانون کے تحت چلے گی نا کہ بغیر اتھارٹی ماورئے آئین حکم کے۔ اسرائیلی وزیر اطلاعات نے سوالیہ انداز میں کہا کہ سپریم کورٹ صدر کی بھرپور طاقت میں آخر کیا جمہوری ہے؟ Post Views: 4
پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ سے19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا 9 مئی کے ٹوٹل ملزمان کی تعداد 35 ہزار 962 ہے ، 11 ہزار 367 ملزمان گرفتار ہیں سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی محض احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ایک ادارے پر حملہ تھا۔پنجاب حکومت نے 9 مئی سانحے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ 9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 9 مئی پر پنجاب کے 38 شہروں میں...
سٹی42: وزارت ریلوے نے ریلوے کی 3 ذیلی کمپنیوں کی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔ پریکس، ریل کاپ اور پی آر ایف ٹی سی کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ذیلی کمپنیاں ریٹائرڈ افسران کیلئے مراعات یافتہ پناہ گاہیں بن چکی تھیں جس کے باعث ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے تھے۔ اس فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں پراکس سے 75 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں اس حوالے سے وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور وسائل کی بچت کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی محض احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ایک ادارے پر حملہ تھا۔ پنجاب حکومت نے 9 مئی سانحے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جب کہ 9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 9 مئی پر پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ لاہور میں 110 ملین کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اسی طرح راولپنڈی میں 26 ملین کا نقصان پہنچایا گیا۔ میانوالی میں...
نو مئی احتجاج یا ریلی نہیں، ادارے پر حملہ تھا؛رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی محض احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ایک ادارے پر حملہ تھا۔ پنجاب حکومت نے 9 مئی سانحے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جب کہ 9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 9 مئی پر پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا...
انتہا پسند امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں نیا دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے ایران کیساتھ بلا واسطہ مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ انکا اگلا دور ہفتے کے روز منعقد ہو گا! اسلام ٹائمز۔ انتہا پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ میں نے نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں کسٹم ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ایران کے موضوع پر بھی گفتگو کی ہے۔ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اسرائیل کا سخت خطرناک خطے میں قریبی ترین دوست ہوں اور اس کی مدد کر رہا ہوں! ٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل ایران کے بارے طے پانے والے کسی بھی معاہدے...
الجزیرہ کے مطابق سفیر کو کئی افریقی ممالک نے روانڈا کی نسل کشی پر سالانہ اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا تھا۔ اس لئے اسرائیلی سفیر کی شرکت حیران کن تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ایتھوپیا میں اسرائیلی سفیر ابراہم نیگس کو مظاہرین نے افریقی یونین کے ہیڈ کوارٹر کے منڈیلا ہال سے بے دخل کر دیا۔ الجزیرہ کے مطابق سفیر کو کئی افریقی ممالک نے روانڈا کی نسل کشی پر سالانہ اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا تھا۔ اس لئے اسرائیلی سفیر کی شرکت حیران کن تھی۔ اجلاس میں شریک ایک سفارتی ذریعے نے الجزیرہ کو انکشاف کیا کہ کئی افریقی ممالک کے وفود...
بیجنگ : چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے مارچ کے اختتام تک، چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3,240.7 بلین ڈالر تھا، جو فروری کے اختتام سے13.4 بلین ڈالر زیادہ ہے، جس میں 0.42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16 ماہ سے مسلسل 3.2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ پر مستحکم رہا ہے۔ مارچ 2025 میں، مجموعی طور پر چینی معیشت میں مستقل ترقی اور استحکام دیکھا گیا ہے ۔ موجودہ اور نئی پالیسیوں کے ایک مجموعے نے موجودہ تسلسل کو برقرار رکھا ہو اہے جس میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھایا گیا ہے جو غیر ملکی زر مبادلہ...
اسرائیل پر راکٹوں سے وار، غزہ پر وحشیانہ کارروائیوں کا ذمہ دار امریکا ہے، حماس WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز غزہ:حماس نے جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی ذمہ دار براہ راست امریکا کے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو قرار دیا اور القسام بریگیڈ نے کہا کہ اسرائیلی شہر اشدود پر راکٹوں سے حملہ کردیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کی مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے ساحلی شہر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے اور بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کہہ رہی ہے کہ غزہ سے کئی راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ قسام بریگیڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ساحلی شہر اشدود پر راکٹ حملوں شروع کردیے...
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے ترمسعیا میں ایک 14 سالہ فلسطینی نژاد امریکی شہری عمر محمد ربیع کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ ترمسعیا کے میئر عدیب لافی نے رائٹرز کو بتایا کہ عمر ربیع اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ قصبے کے داخلی راستے پر موجود تھا جب ایک اسرائیلی آبادکار نے ان پر گولیاں چلائیں۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے عمر کو حراست میں لیا اور پھر اسے مردہ قرار دے دیا۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ماورائے عدالت قتل قرار دیا اور کہا کہ یہ اسرائیل کی مسلسل استثنیٰ کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ترمسعیا...
مقررین نے کہا آج 57اسلامی ممالک میں سے5 میں جنگ جاری ہے اور ہم سب خاموش ہیں، غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے باوجود کوئی مسلمان فلسطینی علاقہ چھوڑنے پر تیار نہیں، جبکہ چنگیز اور ہلاکو کے دور میں وہ بربریت نہیں ہوئی تھی جو آج اسرائیل نہتے فلسطینوں پر کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جب سے اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی ہم مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی اور مالی مدد کرتے چلے آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیراہتمام "غزہ میں اسرائیلی جاری بربریت اور اسلامی امہ کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینار میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم نے ترکیہ...
مظاہرے میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، شرکاء نے مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے، اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، شہدا کی یاد میں شمعیں روشن ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، شہدا کی یاد میں شمعیں روشن ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، شہدا کی یاد میں شمعیں روشن ملتان، ایم ڈبلیو...
حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے عمران خان کی تصویر تک سے ڈرتی ہے، عالیہ حمزہ مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز، جلسوں اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک کے مطابق پنجاب بھر میں 10 اپریل کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، لاہور میں یہ ریلی دوپہر ایک بجے جی پی او...
GAZA: حماس نے جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی ذمہ دار براہ راست امریکا کے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو قرار دیا اور القسام بریگیڈ نے کہا کہ اسرائیلی شہر اشدود پر راکٹوں سے حملہ کردیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کی مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے ساحلی شہر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے اور بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کہہ رہی ہے کہ غزہ سے کئی راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ قسام بریگیڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ساحلی شہر اشدود پر راکٹ حملوں شروع کردیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ حملہ غزہ پٹی میں اسرائیل کے حملوں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ...
لندن سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر وطن واپس روانہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی 2 ارکان پارلیمان کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، برطانیہ نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ لندن سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر وطن واپس روانہ کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی حکمران لیبر پارٹی کے ارکان پارلیمان یوان یینگ اور ابتسام محمد گذشتہ رات اسرائیل پہنچے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو شبہ تھا کہ برطانوی ارکان پارلیمان اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی سرگرمیاں ریکارڈ کریں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی...

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن
مظاہرے میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، شرکاء نے مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے، اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے پریس کلب ملتان کے سامنے حالیہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینی بچے، مرد اور خواتین کے لئے چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز...
تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے اور بانی پی ٹی آئی کی تصویر تک سے ڈرتی ہے۔ عالیہ حمزہ نے اعلان کیا کہ اب ہر یونین کونسل کی سطح پر اجتماعات اور سیاسی سرگرمیاں کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز، جلسوں اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک کے مطابق پنجاب بھر میں 10 اپریل کو احتجاجی...
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا کردار اتنہائی افسوسناک ہے جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمان امت سے مایوس ہو کر اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو بہت ہی المناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی...
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ فوج نے جنوبی غزہ میں ایک نیا ’’سیکیورٹی کوریڈور‘‘ قائم کر لیا ہے، جو رفح شہر کو باقی علاقے سے کاٹ دیتا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے جنوبی غزہ میں ایک نئے قائم کردہ ’’سیکیورٹی کوریڈور‘‘ پر تعیناتی کر دی ہے۔ نیتن یاہو نے اس نئے ’’مورَگ کوریڈور‘‘ کا اعلان کیا اور اشارہ دیا کہ یہ جنوبی شہر رفح کو جسے اسرائیل نے خالی کرنے کا حکم دیا ہے، باقی غزہ سے کاٹ دے گا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ 36ویں ڈویژن کے فوجی اس کوریڈور میں تعینات ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے شائع کردہ نقشوں کے...
نیتن یاہو نے اس نئے ’’مورَگ کوریڈور‘‘ کا اعلان کیا اور اشارہ دیا کہ یہ جنوبی شہر رفح کو جسے اسرائیل نے خالی کرنے کا حکم دیا ہے، باقی غزہ سے کاٹ دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ فوج نے جنوبی غزہ میں ایک نیا ’’سکیورٹی کوریڈور‘‘ قائم کر لیا ہے، جو رفح شہر کو باقی علاقے سے کاٹ دیتا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے جنوبی غزہ میں ایک نئے قائم کردہ ’’سکیورٹی کوریڈور‘‘ پر تعیناتی کر دی ہے۔ نیتن یاہو نے اس نئے ’’مورَگ کوریڈور‘‘ کا اعلان کیا اور اشارہ دیا کہ یہ جنوبی شہر رفح کو جسے اسرائیل نے خالی کرنے کا حکم دیا ہے،...
اسلام ٹائمز: اسرائیلی حملوں کے بارے میں جولانی حکومت کی خاموشی کی اہم وجہ یہ ہے کہ وہ علاقائی کھلاڑیوں بالخصوص ترکیہ وغیرہ پر انحصار کر رہی ہے۔ دوسری طرف امریکہ کی بالواسطہ حمایت اسے اسرائیل کیخلاف کچھ کرنے سے روکتی ہے۔ اسکے برعکس عوامی مزاحمت روز بروز جولانی حکومت سے مایوس ہو رہی ہے۔ شامی عوام اپنی سرزمین کے دفاع کی خواہش مند ہے، جبکہ جولانی حکومت کا موقف اسکے برعکس ہے۔ اسکے نتیجے میں شام میں داخلی تناؤ اور کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے، جو خطے میں سلامتی کے توازن کو تبدیل کرسکتا ہے۔ تحریر: سید رضی عمادی صیہونی حکومت نے جولانی حکومت کی خاموشی کے باعث شام پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہی وجہ...
اسرائیل نے اپنی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین اسکولوں، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 120 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقوں سے مزید جبری بے دخلی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے دو ہفتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہو چکے ہیں۔ ادھر حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی...
غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بچوں اور خواتین سمیت مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ صہیونی فوج کے حملوں میں 162 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید والوں کی تعداد 50 ہزار 669 ہوگئی جب کہ 115,225 شہری زخمی ہو چکے۔ صدر فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی حملے میں حال ہی میں 15 طبی اور ایمرجنسی اہلکاروں کا قتل مشتبہ جنگی جرم ہے جو غزہ جنگ کے تاریک ترین لمحات میں سے ایک ہے۔ فلسطینی جرنلسٹس پروٹیکشن کمیٹی کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں ٹارگٹڈ حملہ کرتے...
غزہ میں صورتحال بے قابو ہو گئی۔ اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں گزشتہ روز بچوں اور خواتین سمیت مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شمالی غزہ کے مسلسل اسرائیلی محاصرے کے باعث شمالی غزہ کے مرکزی شہر میں پانی کی سپلائی بھی مکمل بند ہو گئی۔ اسرائیل نے غزہ شہر کے جنوب سے فلسطینیوں کی مزید جبری نقل مکانی کا حکم دے دیا۔ صدر فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی حملے میں حال ہی میں 15 طبی اور ایمرجنسی اہلکاروں کا قتل مشتبہ جنگی جرم ہے جو غزہ جنگ کے تاریک ترین لمحات میں سے ایک ہے ۔ فلسطینی جرنلسٹس پروٹیکشن کمیٹی کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں ٹارگٹڈ حملہ کرتے ہوئے فلسطینی صحافی محمد صالح محمد برداوِل، ان...
نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز (Adolescence) ایڈولیسنس مشہور ویب سیریز اسٹرینجر تھنگس کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی۔ کرائم تھرلر ڈرامہ ویب سیریز ایڈولیسنس نے ریلیز کے بعد سے صرف تین ہفتوں میں نیٹ فلکس کی اب تک کی ٹاپ 10 مقبول ترین سیریز میں جگہ بنا لی ہے۔ نیٹ فلکس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایڈولیسنس کو ریلیز سے اب تک 96.7 ملین مرتبہ دیکھا جاچکا ہے رواں ہفتے میں اسے 30.4 ملین ویوز ملے ہیں جبکہ سیریز تمام 93 ممالک میں ٹاپ 10 میں ویب سیریز کی لسٹ میں شامل ہے۔ Adolescence جیسی کرائم تھرلر ویب سیریز ان دنوں Netflix کے ٹاپ 10 شوز کی فہرست میں 9ویں نمبر پر...
غزہ: اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، جن میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، جمعرات کو اسرائیلی فضائی بمباری میں کم از کم 112 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے دار الارقم اسکول کو نشانہ بنایا، جہاں 33 فلسطینی پناہ گزین، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، شہید ہو گئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 50,523 فلسطینی شہید اور 114,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ حماس نے دار الارقم اسکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "انسانیت کے خلاف جنگی جرم" قرار دیا ہے۔ دوسری...
دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔ خیر پور میں جی ڈی اے اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے احتجاج کیا، دادومیں ماہی گیر، خواتین جبکہ سکھر میں سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ نوشہرو فیروز، سجاول سمیت دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔ خیرپور کے علاقے گمبٹ میں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف جی ڈی اے اور سندھ یو نائیٹڈ پارٹی نے احتجاج کیا، جس میں زین شاہ، معظم علی عباسی، حلیم عادل شیخ، پیر سید اسماعیل شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کینالز نکالنے سے کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں پانی کا بحران ہوگا۔کینالز نکالنے کےمنصوبےکے...