فلسطینیوں کی غزہ سے جبری ہجرت کی تیاریاں شروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
GAZA:
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو جبری ہجرت پر مجبور کرنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غزہ پٹی سے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں ترکیہ کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں میں زبردستی بسانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اس منصوبے کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر اور ترکیہ زبردستی یجرت کے حوالے سے شامی حکومت سے رابطے میں ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں شہادتوں کی تعداد 50,810 تک پہنچ گئی، صرف 24 گھنٹوں میں 58 فلسطینی شہید
اسرائیلی میڈیا کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کو خیمہ بستیوں میں بسانے کے منصوبے کا انتظام ترکیہ کے 2 اداروں کے پاس ہے تاہم ان دونوں اداروں نے اس کی تردید یا تصدیق سے انکار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل اور امریکا فلسطینیوں کو شام میں بسانے کا منصوبہ پیش کر چکے ہیں۔
امریکی میڈیا نے بھی خبر دی ہے کہ امریکا اور اسرائیل غزہ کے باسیوں کو شام میں آباد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ امریکا نے فلسطینیوں کو خیمہ بستیوں میں بسانے کے حوالے سے شام کی نئی حکومت سے رابطہ کیا تھا، لیکن شامی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا تھا کہ انہیں اس رابطے کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہوں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلسطینیوں کو کے حوالے سے
پڑھیں:
امریکا فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے سر پر امریکاکاہاتھ ہے اور وہ فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملتان کے کچہری چوک پر غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین کے عوام عالمی طاقتوں کا مقابلہ کررہے ہیں، 20 تاریخ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ امریکاکسی کا نہیں، امریکاسب کو استعمال کرکے پھینک دیتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے سر پر امریکاکاہاتھ ہے،وہ فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔
اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر تبادلہ خیال
مزید :