Daily Ausaf:
2025-04-22@01:50:11 GMT

اسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ لبنان میں گر کر تباہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

لبنان (اوصاف نیوز)لبنا ن کے پہاڑی علاقے میں‌اسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی ایئرفورس نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ۔

جبکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی ایئر فورس کا طیارہ مارگرایا .

مگر آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی.اسرائیلی حکام کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر حوثی فوج کے ترجمان کا بھی بیان سامنے آیا کہ امریکی ڈرون کو ضلع الجوف میں مار گرایا گیا ہے۔اس سے قبل رواہ ماہ بھارت کے ضلع گجرات کے علاقے جام نگر میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ جب کہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے، اس سے قبل 2 اپریل 2025 کو بھی بھارتی فضائیہ کا طیارہ مہسانہ شہر کے قریب گر کرتباہ ہوگیا تھا۔

گزشتہ ماہ بھی بھارتی فضائیہ کے ایک دن میں 2 طیارے گرکر تباہ ہوگئے تھے، نومبر2024 میں بھی مگ 29 لڑاکا طیارہ آگرہ اترپردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ : اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف اپیل مسترد

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گر کر تباہ کا طیارہ

پڑھیں:

ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس کیلئے ایک اور طیارہ خرید لیا

ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئرایمبولینس سروس کےلیے ایک اور طیارہ خرید لیا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کےلیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے، جس کے بعد ادارے کی ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق چاروں صوبوں میں ایدھی ایئر ایمبولینس سروس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو
  • ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس کیلئے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • ایک نا تجربہ کار حکومت نے ملک کی معاشیات کو تباہ کر کے رکھ دیا،خواجہ آصف
  • ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ، ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • یمن کا دو امریکی طیارہ بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • مقبوضہ وادی کشمیر میں طوفانی بارشیں، ژالہ باری سے فصلیں تباہ