عمران خان کی گرفتاری کیخلاف 10؍ اپریل کو ریلیاں نکالنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے عمران خان کی تصویر تک سے ڈرتی ہے، عالیہ حمزہ
مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز، جلسوں اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک کے مطابق پنجاب بھر میں 10 اپریل کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، لاہور میں یہ ریلی دوپہر ایک بجے جی پی او چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی تک جائے گی۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ یہ ریلی بانی پی ٹی آئی کو ناجائزطور پرجیل میں رکھنے کے خلاف نکالی جا رہی ہے انکے مطابق بانی کو دو سال سے بے بنیاد مقدمات میں قید رکھا گیا ہے اورعدالتی نظام سے انصاف نہ ملنے پراب عوام کو سڑکوں پرنکلنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے اور بانی پی ٹی آئی کی تصویر تک سے ڈرتی ہے اب ہر یونین کونسل کی سطح پر اجتماعات اور سیاسی سرگرمیاں کی جائیں گی۔پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرے گی اورعوام کو موجودہ حالات سے آگاہ رکھنے کے لیے ہر ممکن فورم استعمال کرے گی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی نے ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا۔
ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا۔
اپنے بیان میں کمپنی نے مزید کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے دوسرا طیارہ بھی جلد بیڑے میں شامل کرینگے۔