بیروت: اسرائیلی فضائیہ کا ایک طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (IDF) نے بدھ کو اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا جب وہ تکنیکی خرابی کا شکار ہو کر لبنان کی حدود میں کریش کر گیا۔

آئی ڈی ایف کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور سکیورٹی یا حساس معلومات کے لیک ہونے کا بھی کوئی خدشہ نہیں پایا جاتا۔ اسرائیلی فوج نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب حوثی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی ڈرون طیارے کو یمن کے الجوف ضلع میں مار گرایا ہے۔ حوثی ترجمان کے مطابق یہ 10 دن کے دوران تیسرا اور مجموعی طور پر 18 واں امریکی ڈرون ہے جسے جنگ کے آغاز سے اب تک نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایدھی فاونڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
  • غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نئے حملے ، گھر دھماکوں سے تباہ ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • رانا ثنا کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق
  • فلسطینی ریڈ کراس نے طبّی کارکنوں پر حملے کی اسرائیلی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا
  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں پروفیشنل ناکامیوں کا اعتراف
  • اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ
  • ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس کیلئے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • ایدھی فاونڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا