نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز (Adolescence) ایڈولیسنس مشہور ویب سیریز اسٹرینجر تھنگس کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی۔

کرائم تھرلر ڈرامہ ویب سیریز ایڈولیسنس نے ریلیز کے بعد سے صرف تین ہفتوں میں نیٹ فلکس کی اب تک کی ٹاپ 10 مقبول ترین سیریز میں جگہ بنا لی ہے۔

نیٹ فلکس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایڈولیسنس کو ریلیز سے اب تک 96.

7 ملین مرتبہ دیکھا جاچکا ہے رواں ہفتے میں اسے 30.4 ملین ویوز ملے ہیں جبکہ سیریز تمام 93 ممالک میں ٹاپ 10 میں ویب سیریز کی لسٹ میں شامل ہے۔

Adolescence جیسی کرائم تھرلر ویب سیریز ان دنوں Netflix کے ٹاپ 10 شوز کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہے جس کو نیٹ فلکس صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

A post common by Netflix UK Ireland (@netflixuk)

یہ کرائم ڈرامہ جیک تھورن اور سٹیفن گراہم نے پیش کی ہے اس شو میں 13 سالہ لڑکے جیمی ملر کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کو اپنے اسکول میں ایک لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے۔

13 مارچ 2025 کو ریلیز ہونے والی اس سیریز میں 4 اقساط ہیں جبکہ اس کی مقبولیت کے بعد صارفین کس کے اگلے سیزن کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

A post common by Netflix UK Ireland (@netflixuk)

چائلڈ اسٹار اوون کوپر اس ویب سیریز میں جیمی ملر کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں سٹیفن گراہم، ایشلے والٹرز، ایرن ڈوہرٹی، اور فائی مارسے اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

 

 

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نیٹ فلکس کی ویب سیریز

پڑھیں:

شعیب شاہین کی ایک بار پھر فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے جبکہ فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے ایک بار پھر فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے جبکہ فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا۔ شعیب شاہین نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ ایک سوال کے جواب میں شعیب شاہین کا کہا تھا میرے خلاف قتل، ڈکیتی اور دہشتگردی کی 20 ایف آئی آر درج ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی شعیب شاہین اور فواد چوہدری ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا چکے ہیں جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رواں ہفتے کونسی بڑی فلمیں تھیٹر اور او ٹی ٹی پر ریلیز ہوں گی؟ جانیئے
  • پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
  • رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • فلم ’عبیر گلال‘ کی تشہیری مہم کا بھارت کی بجائے دبئی سے آغاز
  • ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا
  • شعیب شاہین کی ایک بار پھر فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری
  • اکشے کمار کی فلم ‘کیسری 2’ ریلیز ہونے کے گھنٹوں بعد ہی پائریسی کا شکار ہوکر لیک
  • میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘
  • کراچی کے بے روزگارنوجوانوں کیلئے 50 ہزارنوکریاں
  •  سوناکشی سنہا کی تھرلر فلم ’نکیتا رائے‘ ریلیز کیلئے تیار