مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی آبادکاروں نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق درجنوں صیہونی آبادکاروں نے قابض اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو کر اشتعال انگیز انداز میں گشت کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آبادکار گروپوں کی صورت میں مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے اور فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کرتے رہے۔ 

اس دوران اسرائیلی فورسز کی بڑی تعداد نے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی دروازوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔

قابض پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں وہاں عبادت سے روک دیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مذہبی اشتعال افسوسناک: عظمیٰ بخاری ’’پنجابی ثقافت دیہاڑ‘‘ کی تقریبات ختم 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام ’’پنجاب ثقافت دیہاڑ‘‘ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ آخری روز صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی زاہد بخاری نے خصوصی شرکت کی۔ بچے، بچیاں اور بڑے عظمیٰ بخاری کے ساتھ سلفیاں بناتے رہتے۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر قیادت پنجاب میں ادبی و ثقافتی ترقی کے نئے باب رقم کئے جا رہے ہیں۔ عوام کا اعتماد ہمارا حوصلہ ہے، لوگوں کی بڑی تعداد نے پنجاب ثقافت دیہاڑ میں شرکت کر کے اپنی امن دوستی کا ثبوت دیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل توقیر حیدر کاظمی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد تنویر ماجد، ڈی جی پاپولیشن ثمن رائے و دیگر نے شرکت کی۔ دریں اثناء پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا تمام گروہوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کسی کو غزہ کے نام پر دہشت گردی نہیں کرنے دیں گے۔ جو بھی کوئی بھی یکجہتی کے نام پر کاروبار بند کرائے گا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔ فوڈ چینز پاکستانی لوگوں نے خریدے ہوئے ہیں اور ان سے پاکستانی ہی روزگار کماتے ہیں۔ مذہب کے نام پر اشتعال دلانا افسوسناک ہے۔ کھیل داس پر سندھ میں پورا پلان کر کے حملہ کیا گیا۔ سندھ حکومت ملزموں کی فوری طور پر گرفتاری یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کھیل داس پر حملے کی مذمت یا کوئی عملی اقدام نہ کرنا افسوسناک ہے۔ عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ فوڈ چینز میں پچیس ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں اور حملوں میں نشانہ بھی پاکستانی شہری ہی بنے۔ بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔ اگر 25 ہزار پاکستانی بے روزگار ہو گئے تو پاکستان کی معیشت اور شناخت کو شدید نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 149 شرپسندوں کو گرفتار کر کے 14 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جن میں شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی اجلاس، کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • ملک میں نفرت انگیز مہمات؛ یہودی، یہودیوں کو ماریں گے، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے خبردار کردیا
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • مذہبی اشتعال افسوسناک: عظمیٰ بخاری ’’پنجابی ثقافت دیہاڑ‘‘ کی تقریبات ختم 
  • اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
  • پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی افسوسناک صورتحال کی مذمت
  • گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
  • کینال منصوبوں سے سندھ اور پنجاب کے کسانوں کو نقصان ہوگا، سعید غنی