Express News:
2025-04-21@23:48:50 GMT

غدر 3 کب ریلیز ہوگی؟ سنی دیول نے بتا دیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ میکرز کئی بار غدر 3 بنانے کے بارے میں بات کرچکے ہیں۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نئی فلم ’جات‘ کیلئے پُرجوش اداکار سنی دیول سے سوال کیا گیا ہے کیا غدر 3 بن رہی ہے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ یہ زی کا پراڈکٹ وہ جب چاہیں اسے بنائیں میکرز اس حوالے سے کہتے رہتے ہیں مگر ابھی تک آگے بات نہیں بڑھی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)

کیا غدر 3 میں بھی وہی کاسٹ ہوگی سنی دیول اور امیشا پٹیل؟ اس سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ اُسی کاسٹ کا ہونا ضروری ہے کیونکہ غدر 2 نے یہ بتا دیا ہے کہ لوگوں کو وہی ماحول اور وہی کردار چاہیئے کیونکہ وہ اسی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

الیٹ کلاس کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے سنی دیول کا کہنا تھا کہ جب فلم سنیما پر ہٹ ہوتی ہے اور انہیں معلوم پڑتا ہے کہ یہ فلم چل رہی ہے وہ تب فلم دیکھتے ہیں مگر مانتے نہیں ہیں۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)

ایک سوال کے جواب میں جات اداکار کا کہنا تھا کہ لوگ ہر طرح کی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں مگر ایکشن تھرلر فلموں سے وہ زیادہ جڑا ہوا محسوس کرتے ہیں اس لئے اسے پسند کرتے ہیں مگر ہم ہر طرح کی فلم بناتے ہیں کیونکہ ہم ایک ہی جیسا کام نہیں کرسکتے۔ 

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سنی دیول ہیں مگر

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی

لاہور:

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے آج ملاقات کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مولانا فضل الرحمن آج سہ پہر 3 بجے منصورہ آئیں گے، ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن اور مولانا فضل الرحمٰن میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اورغزہ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں پارٹیوں نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے کراچی میں الگ الگ غزہ مارچ منعقد کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • فلم ’عبیر گلال‘ کی تشہیری مہم کا بھارت کی بجائے دبئی سے آغاز
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی: نیتن یاہو
  • اکشے کمار کی فلم ‘کیسری 2’ ریلیز ہونے کے گھنٹوں بعد ہی پائریسی کا شکار ہوکر لیک
  •  سوناکشی سنہا کی تھرلر فلم ’نکیتا رائے‘ ریلیز کیلئے تیار 
  • فلم ’جات‘ سے متنازعہ مناظر ہٹا دیے گئے، فلم سازوں نے معذرت کر لی
  • سوہانا خان کی کلاسک گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے