2025-04-22@21:07:19 GMT
تلاش کی گنتی: 3795
«کے ایک»:
(نئی خبر)
سی این این کے مطابق نیتن یاہو تحقیقات میں پیش ہوئے تھے، انہوں نے ان تحقیقات کو سیاسی قرار دیا ہے۔ جوناتھن یوریچ اور ایلی فیلڈ اسٹائن کو قطری حکومت سے ناجائز تعلقات کے شبے میں پیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دو سینئر مشیروں کو قطر کے ساتھ مبینہ غیر قانونی تعلقات کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد تین روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، یہ معاملہ قطر گیٹ کے نام سے مشہور ہوا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق نیتن یاہو تحقیقات میں پیش ہوئے تھے، انہوں نے ان تحقیقات کو سیاسی قرار دیا ہے۔ جوناتھن یوریچ اور ایلی فیلڈ اسٹائن کو قطری حکومت سے...
لاہور: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں قائم عالمی فورم دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اس اہم فورم کا بانی چیئرمین حالیہ کامیاب دورہ کوالالمپور کے دوران نامزد کیا گیا، جہاں انہوں نےآئی ایس سی کے آئندہ اجلاس سے متعلق خصوصی بریفنگ میں شرکت کی۔ یونیورسل پیس فیڈریشن(یو پی ایف) کے زیر اہتمام...
امریکا میں دو سہیلیاں گزشتہ 81 برس سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک ہی کارڈ کا تبادلہ کر رہی ہیں۔ منگل کے روز زندگی کے 95 برس مکمل کرنے والی پیٹ ڈی ریمر نے بتایا کہ یہ روایت ان کی 14 ویں سالگرہ پر انڈیانا پولِس میں شروع ہوئی جب ان کی سہیلی میری وہیٹن نے ان کو سالگرہ کا کارڈ بھیجا۔ پیٹ نے اس ہی برس مئی کے مہینے میں اس کارڈ پر اپنے دستخط کیے اور میری کو ان کی سالگرہ پر لوٹا دیا اور تب سے کارڈ تبادلے کی یہ روایت چلی آرہی ہے۔ پیٹ کا کہنا تھا کہ دونوں کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ ایسا کریں گی۔کم از کم ان کی یاد داشت...
بھارت میں ایک بار پھر غیر ملکی سیاح خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہر حیدرآباد میں 22 سالہ جرمن سیاح لڑکی اور اس کے ساتھی کو ایک شخص نے اپنی گاڑی میں شہر گھمانے کی پیشکش کی۔ اُس گاڑی میں بچے بھی موجود تھے اس لیے غیر ملکی سیاحوں نے یہ پیشکش بغیر کسی ہچکچاہٹ کے قبول کرلی۔ جب مرد سیاح بچوں کو لے کر تصاویر بنانے گاڑی سے اترا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی اور سنسان علاقے میں لے گیا۔ جہاں 24 سالہ ڈرائیور نے جرمن سیاح کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ معاملہ پولیس تک پہنچا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز...
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مقتول عامر کو ایک ملزم کو دبوچتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ساتھی کو چھڑانے کیلئے ملزم کے دوسرے ساتھی نے گتھم گتھا عامر کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کر دیا گیا، جبکہ خونی واردات ایک معصوم بچے کے سامنے ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی بے بسی کے باعث شہر قائد پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں کا راج ہے، جو واردات کے دوران شہریوں کو سرعام قتل کرکے کامیابی سے فرار ہو جاتے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق تازہ واقعہ شہر کے علاقے ڈیفنس فیز 1 کے قریب پیش آیا،...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزیر داخلہ بین گوئر کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہم ایک بار پھر اسرائیلیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مصر، سعودی عرب اور اردن سمیت مختلف ممالک کے حکام کے ساتھ ساتھ مزاحمتی رہنماؤں نے مسجد اقصیٰ پر داخلی سلامتی کے اسرائیلی وزیر اتمار بن گوئر کے حملے کی مذمت کی ہے۔ القدس نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر بن گویر کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، جسے اسرائیلی پولیس نے سپورٹ کیا، اور ہم اسے ایک...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اطلاعاتی مشیر محفوظ عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے ایک لاکھ سے زائد ارکان بھارت فرار ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیشی نیوز پورٹل کے مطابق، محفوظ عالم نے یہ بات ڈھاکہ میں عید کے ایک اجتماع کے دوران کہی، جس میں ان افراد کے اہل خانہ شریک تھے جنہیں مبینہ طور پر حسینہ واجد کے دورِ حکومت میں جبری گمشدگی یا قتل کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ اجتماع انسانی حقوق کی تنظیم ”مایر ڈاک“ کے زیرِ اہتمام شہر کے تیج گاؤں علاقے میں منعقد ہوا۔ محفوظ عالم نے حسینہ واجد پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنے والدین کے...
تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ سرگرم ہوں گی ان کے گرد گھیرا اتنا ہی سخت ہو گا, چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مشرقی تھیٹر کمانڈ نے آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی پانیوں میں “آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کا اہتمام کیا۔اسی دن تائیوان جزیرے کے مشرقی پانیوں میں بحری اور فضائی یونٹس کے تعاون سے طیارہ بردار بحری جہاز شانڈونگ ٹاسک گروپ کو بھی فوجی مشقوں میں تعینات کیا گیا۔ پی ایل اے کے یہ اقدام لائی چھنگ ڈہ انتظامیہ کے تواتر سے آنے والے شر پسند بیانات اور علیحدگی پسندی کے طرز عمل کا ایک اور طاقتور جواب ہے۔ چائنیز اکیڈمی...
اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کے مطابق اے آئی امیج جنریشن کا نیا فیچر جاری کرنے کے بعد چیٹ جی پی ٹی ریکارڈ نمو کر رہی ہے۔ اے آئی اسسٹنٹ (جو اب ایپ کے فری صارفین کے لئے دستیاب ہے) اپنے جی پی ٹی -4 او کے لئے ’بِبلیکل ڈیمانڈ‘ کے درمیان ایک گھنٹے میں 10 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ کر رہا ہے۔آلٹمین نے پیر کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ26 ماہ قبل چیٹ جی پی ٹی کی لانچ سب سے خوفناک وائرل لمحات میں سے ایک تھا، اور ہم نے پانچ دنوں میں 10 لاکھ صارفین کا ایڈ کیے تھے۔ ہم نے ایک گھنٹے میں 10 لاکھ صارفین کا اضافہ کیا۔ اوپن اے...
ویب ڈیسک : حویلی لکھا میں ون ویلنگ کے دوران بائیک بے قابو ہوکر بس کے نیچے آگئی، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حویلی لکھا میں ون ویلنگ کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ون ویلنگ کرنے والا نوجوان ابو سفیان حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ ابھی تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے بائیک بس کے نیچے آگئی، ٹائر تلے آنے سے نوجوان ابوسفیان جاں بحق ہوگیا جبکہ پیچھے بیٹھا دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمی دونوں کو...
کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا گیا جب کہ خونی واردات ایک معصوم بچے کے سامنے ہوئی۔ سندھ حکومت کی بے بسی کے باعث شہر قائد پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں کا راج ہے، جو واردات کے دوران شہریوں کو سرعام قتل کرکے کامیابی سے فرار ہوجاتے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق تازہ واقعہ شہر کے علاقے ڈیفنس فیز 1 کے قریب پیش آیا، جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ بعد ازاں ذرائع کے مطابق بچے کے سامنے قتل کا افسوس ناک واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی...
بیجنگ :یکم اپریل سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے بری، بحری اور فضائی افواج ، راکٹ فورس اور دیگر افواج کو منظم کرکے، تائیوان جزیرے کے ارد گرد جنگی جہازوں اور طیاروں کو متعدد سمتوں سے تائیوان جزیرے تک پہنچنے کی مشق کی، جس میں بحری اور فضائی جنگی تیاریوں کے گشت ، جامع کنٹرول ، سمندری اور زمینی حملہ، اور کلیدی علاقوں اور راستوں کو سیل اور کنٹرول کرنے جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ، تاکہ تھیٹر کے فوجیوں کی مشترکہ کارروائیوں اور حقیقی لڑائی کرنے کی صلاحیت کو جانچا جاسکے۔ یہ “تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوتوں کے لئے ایک سنجیدہ انتباہ اور مؤثر روک تھام کا اقدام ہے، اور قومی خودمختاری کے...
بیجنگ :مارچ 2025 کے آخر میں بوآؤ ایشیائی فورم کا سالانہ اجلاس 2025 اورزونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس بالترتیب ہائی نان اور بیجنگ میں منعقد ہوئے۔ بوآ ؤ ایشیائی فورم میں “بدلتی ہوئی دنیا میں ایشیا کے مستقبل کی تخلیق” پر مختلف ممالک کے درمیان ڈائیلاگ کیا گیا، جبکہ زونگ گوان چھون فورم نے “نئے معیار کی پیداواری قوت اور عالمی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون” پر توجہ مرکوز کی۔ ان دونوں فورمز نے مشترکہ طور پر ایک واضح اشارہ پیش کیا: چین اعلی معیار کی ترقی کو انجن کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اعلی سطحی کھلے پن کو عالمی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے پل کے طور پر استعمال کر رہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ''دہشت گردوں اور دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ اور صاف کرنے‘‘ کے لیے اس علاقے میں اپنی موجودگی کو وسعت دے گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا، ''کارروائی میں توسیع سے بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا جائے گا، جسے اسرائیلی سکیورٹی زونز کا حصہ بنا لیا جائے گا۔‘‘ خان یونس کے دو گھروں پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت کم از کم 20 ہلاکتیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسرائیل غزہ پٹی کے کتنے حصے پر قبضہ کرنے جا رہا ہے۔...
قومی کرکٹ اسٹار بابر اعظم کو عید کے دن ’خواتین کے لباس سے مشابہت رکھنے والا ‘ منٹ گرین کرتا اور پاجامہ پہننا مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین اور فینز نے اس بات پر بابر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ایک بار پھر ناکام : ’کبھی تو ہماری عزت رکھ لیا کرو‘ بابر اعظم جن کے کبھی اپنے چوکوں چھکوں اور کپتانی کے سبب چرچے رہا کرتے تھے اب کافی عرصے سے ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ ان کو ایک نئے معاملے کے سبب ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستانی کرکٹر نے عید کے روز منٹ گرین کڑھائی والا کرتا اور پاجامہ زیب تن...
حویلی لکھا: ون ویلنگ کے دوران بائیک بے قابو ہوکر بس کے نیچے آگئی، ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوجوانوں کی جان لیوا ون ویلنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، حویلی نولکھا کا نوجوان ابو سفیان جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاعات کے مطابق ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے بائیک بس کے نیچے آگئی، ٹائر تلے آنے سے نوجوان ابوسفیان جاں بحق ہوگیا جب کہ پیچھے بیٹھا دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ Post Views: 2
MUMBAI: بالی ووڈ کے نامور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلمی خدمات کے اعزاز میں راجیہ سبھا کی ایک ممبر نے ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ اپیل کوئی نہیں بلکہ خود ان کی اہلیہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن نے کی، انہوں نے راجیہ سبھا سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے شوہر بھارت کے سینیئر اداکار امیتابھ بچن کی کلاسک فلموں "دیوار” اور "شعلے” کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔ مزید پڑھیں: جب سنیل دت نے امیتابھ بچن کی آواز کو ’پہاڑی کوّے جیسی‘ قرار دیا تھا جیا بچن نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ "دیوار” اور "شعلے”...
گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں گھرمیں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے 3بچے اور 3خواتین شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،بتایا گیا ہے کہ گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈرمیں گیس لیکج سے دھماکہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔زخمیوں کو لاہور کے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔واضح...
گجرانوالہ: گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے جھلسنے والے خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گجرانوالہ کے علاقے میں گزشتہ دنوں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں جھلسنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق ہوگئے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 9 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے زندگی کی بازی ہارنے والوں میں 3 بچے اور3 خواتین شامل ہیں۔ آگ سے جھلسنے والے میں تمام افراد لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔ واضح رہے...
وسطی اور جنوبی غزہ میں بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ بھر میں کم از کم 21 شہید ہو چکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: عید کے موقعے پر اسرائیلی بمباری، 5 بچوں سمیت 8 افراد شہید الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شمال مشرقی علاقے رفح میں اسرائیلی حملے میں 2 افراد شہید ہو گئے تھے جہاں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ بڑے علاقوں پر قبضہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر حملے کر رہی ہے۔ غزہ میں خوراک کی شدید قلت، آٹے کا بحران دریں اثنا اسرائیل کی جانب سے...
معروف گلوکار اور ڈی جے عادل خان نے چینی اینیمیٹڈ فلم نی جا2 کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک گانا ریلیز کیا ہے۔ اس فلم نے اپنی شاندار اینیمیشن اور دلکش کہانی کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے، عادل نے فلم کے حوالے سے چینی فلم سازی کی ٹیم کے شاندار کام کی تعریف کی۔ اپنے گانے میں عادل نے اس بات پر زور دیا کہ نی جا2 نے منفرد کہانی، جدید اینیمیشن تکنیکوں اور جدید بصری اثرات کے ساتھ دنیا بھر کے ناظرین کو حیران کن طور پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی نہ صرف چین کی عالمی فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئی تسلط کی...
دوسرا ون ڈے؛ ٹاپ آرڈر مکمل ناکام، کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز ہیملٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن اسی اسکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ رہیس ماریو 18،...
ویب ڈیسک: شہر قائد کے ایک نجی اسپتال میں داخل صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے شرجیل انعام میمن کا اہم ٹوئٹ سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صدر زرداری کی صحت سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صدر مملکت کی طبعیت اب بہتر ہو رہی ہے۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو کراچی سے دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، وہ ان شاء اللہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبعیت ناساز ہونے کی وجہ...
برطانوی پولیس نے ملٹن کینز ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 55 منٹ پر پیش آیا، مشتبہ شخص کے بارے میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ وہ ایک فائر آرم سے مسلح ہے۔ پولیس افسران نے بتایا کہ انہوں نے مشتبہ شخص پر گولیاں چلانے سے پہلے اسے چیلنج کیا تھا۔ ٹیمز ویلی پولیس کا کہنا ہےکہ مذکورہ شخص کی زندگی بچانے کے اقدامات فوری طور پر کیے گئے لیکن اسے ایک بجکر 44 منٹ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔ ملٹن کینز سٹی کونسل میں کونسلر اور کنزرویٹو گروپ کی گروپ شازنا مزمل نے واقعے پر اپنے گہرے صدمے کا...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہیملٹس کے سیڈون پارک میں کھیلے جا رہے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ کیویز وکٹ کیپر مچل ہے نے 78 گیندوں پر ناقابل شکست 99 رنز بنائے۔انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ خیال رہے کہ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ چھٹے اوور میں نک کیلی کی گری جو 31 رنز بناکر...
فلمساز کرن راؤ نے اپنے سابق شوہر اداکار عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ عید مناتے ہوئے تصاویر شیئر کر دیں۔ کرن راؤ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر عامر کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے ساتھ بھی ایک سیلفی پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ پہلی تصویر میں عامر کی والدہ زینت حسین کرن راؤ کے ساتھ پوز کر رہی ہیں۔ کرن نے اس کے بعد رینا اور عامر کی بہنوں، نکھت ہیگڑے اور فرحت دتا کے ساتھ تصویر شیئر کیں تاہم عامر خان ان تصاویر میں موجود نہیں تھے۔ A post shared by Kiran Rao (@raodyness) پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، کرن نے کیپشن میں...
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سیڈون پارک، ہیملٹن میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور کیویز کے مارک چیپمین انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اسکواڈ پاکستان: عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، محمد وسیم، حارث رؤف، سفیان مقیم، عاکف جاوید نیوزی لینڈ: رہیس ماریو، نک کیلی، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل (کپتان)، محمد عباس، مچل ہے، نیتھن اسمتھ، جیکب ڈفی، بین سیئرز، ول اورورکی
کابل کے سقوط کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کس طرح ایک بڑا سیکیورٹی خطرہ بن گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنی کارروائیوں اور تنظیمی ساخت میں اہم تبدیلیاں کرنے کی وجہ سے سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گئی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) 2024 تک ایک انتہائی منظم اور مرکزی کمان کے تحت کام کرنے والی جنگجو تنظیم بن چکی ہے، جس میں 42 مختلف گروپوں کو یکجا کیا گیا ہے۔اس گروپ کی قیادت 2017 سے نور ولی محسود کے ہاتھ میں ہے، جنہوں نے اسے طالبان کے طرز پر ایک گورننس...
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک بیان میں کہا کہ ان اعداد و شمار میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں الناصر ہسپتال کے سرجیکل ڈپارٹمنٹ پر حملے میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملے میں گذشتہ 10 روز کے دوران کم از کم 322 بچے شہید اور 609 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک بیان میں کہا کہ ان اعداد و شمار میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں الناصر ہسپتال کے سرجیکل ڈپارٹمنٹ پر حملے میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔ یونیسف نے...
ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلٰی موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت کیطرف سے نشے سے نجات کیطرف ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے 19 شہروں میں آج یعنی یکم اپریل سے شراب پر مکمل پابندی نافذ کردی گئی ہے۔ ریاست کے وزیراعلٰی موہن یادو کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ نشے سے نجات کی طرف ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مدھیہ پردیش کے 19 مقامات کے لئے ایک تاریخی دن ہے، آج یعنی یکم اپریل سے یہاں شراب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریاست کے 19 مذہبی قصبوں اور گرام پنچایتوں میں وزیراعلٰی موہن یادو کی طرف سے اعلان کردہ شراب پر پابندی آج سے ہی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)،، ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج (ڈی ایس ای)، اور کولمبو اسٹاک ایکسچینج (سی ایس ای) نے تینوں اسٹاک ایکسچینجوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے ایک سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ ڈی ایس ای کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر گذشتہ جمعرات کو کولمبو میں دستخط کیے گئے.اس معاہدے کا مقصد ٹیکنالوجی کی ترقی اور اشتراک، انسانی وسائل کا تعاون، مصنوعات کی ترقی، ریگولیٹری کوآرڈینیشن، سرمایہ کاروں کا تحفظ، اور مارکیٹوں کے درمیان علم کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔دستخط کی تقریب میں ڈی ایس ای کے چیئرمین مومن الاسلام، سی ایس ای کے چیئرمین دلشان وراسی کارا، اور سیکیورٹیز...
لاہور (ویب ڈیسک)حال ہی میں ایک شہری نے اپنے بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم پر رَش دیکھ کر ایک قریبی نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم جب انہوں نے دوسرے نجی بینک کے اے ٹی ایم میں اپنا کارڈ ڈالا تو سکرین پر ایک پیغام نمودار ہوا جس میں درج تھا کہ بیلنس انکوائری پر 100 روپے جبکہ کیش نکلوانے پر 750 روپے چارج ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ میں بینک حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی اضافی چارجز عائد نہیں کیے گئے، بلکہ یہ ایک تکنیکی مسئلہ تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو غلط معلومات دی جا رہی تھیں۔ انہوں...
آرٹیفیشیل انٹیلی جنس (اے آئی، مصنوعی ذہانت) نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا لیکن اس سے قبل بھی اس میدان میں دلچسپ پیشرفت ہوئی، جس نے انسانیت کو صحت کے سنگین مسائل سے نمٹنے میں مدد دی۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے پروفیسر ڈاکٹر کامران خان بلیو ڈاٹ کمپنی کے بانی ہیں۔ یہ کمپنی بعض بیماریوں کی پیشگوئی کے لیے اے آئی استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا ہے جو خبروں کی ویب سائٹس سے لے کر ایئر لائن کی بکنگ تک کے ذرائع سے لے کر 65 زبانوں میں روزانہ ایک لاکھ مضامین کی ٹریکنگ کرتا ہے۔ دسمبر 2019 میں انہوں نے چین کے ووہان مارکیٹ میں ایک نئے وائرس کا سراغ لگایا تھا۔...
غزہ میں ایک ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے ریڈ کریسنٹ کے 15 امدادی کارکنوں کی لاشیں اجتماعی قبر سے برآمد ہوئی ہیں۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق غزہ پٹی کے جنوبی علاقے سے ریڈ کریسنٹ کے 8 طبی کارکنوں اور دیگر فلسطینی ریسکیو ورکرز کی لاشیں ریت میں بنی ایک کم گہری قبر سے برآمد ہوئی ہیں۔ یہ کارکن گزشتہ ہفتے اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے اور اُس کے بعد سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے لاپتہ رضاکاروں کی لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کو انسانی وقار کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) کے سربراہ فلپ لزارینی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر پیر کے روز بتایا...
متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی شہری زوی کوگان کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے جرم میں 3 افراد کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قتل کیے جانے والے اسرائیلی شہری ابوظہبی میں ایک گروسری اسٹور چلاتے تھے۔ قتل کیے جانے والے میلودوی نژاد اسرائیلی شہری اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ یہودی کمیونیٹی چاباد کے متحرک رکن بھی تھے۔ زوی کوگان کو نومبر 2024 میں اغوا کرکے قتل کیا گا تھا جس کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ مرکزی ملزمان 28 سالہ اولیمپی توہرووچ، 33 سالہ عزیزبیک کمیلووچ اور 28 سالہ محمود جان عبدالرحیم کا تعلق ازبکستان سے تھا۔ اعتراف جرم اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت نے تین ملزمان کو موت اور...
گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کم عمر لڑکا جاں بحق، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے آپس میں ماموں بھانجا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لانڈھی، گلشن اقبال، کارساز میں عید کے پہلے روز ہونے والے ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق، جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی 89 موڑ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی منزل پیٹرول پمپ پل کے قریب کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک...
برطانیہ کے سائنسدانوں نے مائیکرو ویو سے متاثر ہو کر ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جو چاند پر پینے کا پانی بنا سکتی ہے۔ یہ ڈیوائس بنا کر سائنس دانوں نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا ہے۔ گولسٹر شائر کے مقامی ادارے نائیکر سائنٹیفک نے ایک جدید سسٹم بنایا ہے جو چاند کی سرزمین کے نیچے موجود پانی کو صاف کر سکتا ہے۔ کچن کے مائیکرو ویو کی ٹیکنالوجی سے متاثر ہوکر بنایا گیا یہ سونو کیم سسٹم چاند کی منجمد مٹی سے کشید کیے گئے پانی میں موجود آلودہ مرکبات کو ڈیفراسٹ اور تحلیل کرنے کے لیے مائیکرو ویو اور الٹرا ساؤنڈ کا استعمال کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: نوکیا کا چاند سے 4G کال کا منصوبہ ناکام کیوں...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قافلے میں شامل ایک لگژری کار میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ عالمی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا ماسکو میں روسی خفیہ ایجنسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا، دھماکے بعد سیکیورٹی ادارے الرٹ ہوگئے۔ لگژری کار لیموزین کو آگ لگنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، جس میں گاڑی سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں، تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ اس دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی گئی ہیں کہ کہیں لگژری کار میں ہونے والا یہ دھماکا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قتل کی سازش کے سلسلے کی...
کراچی میں اہل سنت و الجماعت کےمقامی رہنما کو نامعلوم مسلح ملزمان نے گولی مار کر ہلا کردیا، حملے میں مقتول رہنما کے والد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور پارٹی عہدیداروں کے مطابق، اتوار کی شام لانڈھی میں ایک مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں مذہبی سیاسی جماعت اہل سنت والجماعت کے ایک مقامی رہنما قاری عبدالرحمٰن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے۔ قائد آباد پولیس کے ایس ایچ او رانا خوشی محمد نے بتایا کہ دونوں افراد شیر پاؤ کالونی میں ایک دکان پر موجود تھے جب موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان وہاں پہنچے، ایک موٹر سائیکل سے اترا اور اس نے دونوں افراد پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ انہوں نے...
بھارتی فلم اسٹار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اور اداکار ایشان کھتر نے ریمپ واک کے دوران ایسی حرکت کی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ ’’لیکمے فیشن ویک‘‘ کے چوتھے دن ایشان کھتر نے ایک شو اسٹاپر کی حیثیت سے واک کی تھی۔ لیکن ریمپ واک کے دوران بالی ووڈ کے اس نوجوان اداکار نے اچانک اپنے کپڑے اتارنا شروع کردیے اور اپنے ’ایٹ پیک ایبس‘ کی نمائش کی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے ایشان کھتر کو آڑے ہاتھوں لیا اور انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ A post common by Lakmē Fashion Week (@lakmefashionwk) وائرل ویڈیو میں ایشان کھتر نے ریمپ واک کے دوران نارنجی پرنٹڈ شرٹ اور...
پاکستان ٹیم کو ون ڈے سیریز بچانے کے لالے پڑچکے، واپسی کیلیے بدھ کے روز دوسرے میچ میں لازمی فتح درکار ہوگی، ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ہیملٹن پہنچ گئی۔ قومی اسکواڈ اتوار کو نیپئر سے ہیملٹن پہنچا جہاں وہ پیر کی صبح 10 بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 344 رنز اسکور کیے۔ ابتدائی 50 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے...
خیبر پختونخوا میں نمازِ عید کے دوران دو مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جس میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ ایبٹ آباد میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص قتل دوسری جانب ایبٹ...
کراچی: پاکستانی اداکارہ غنا علی کے شوبز چھوڑنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہوں نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ 28 مارچ کو غنا علی کے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ اسلام اور خدا کے احکامات کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔ اس اسٹوری کے وائرل ہوتے ہی مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ بعدازاں، اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں وضاحت دی کہ یہ محض ایک مذاق تھا جو ان کے بھائی نے کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ “میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ پوسٹ میرے بھائی نے مذاق میں لکھی تھی، براہ کرم اسے سنجیدہ نہ لیا...
معروف ٹی وی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کے نامناسب لباس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزن اسپورٹس چینل کی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کو ‘ٹرانس پیرنٹ’ متنازع لباس پہننے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ واقعہ یووینٹس اور انٹر کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب پریزینٹر نے میچ کی میزبانی کرتے ہوئے ایک ٹرانس پیرنٹ نامناسب لباس کا انتخاب کیا۔ مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ایلینورا انکارڈونا کی تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں ‘نئی ڈیلیٹا لیوٹا’ کا خطاب دیا۔ مزید پڑھیں: تاریخ رقم، جاپان فیفا ورلڈکپ...
صوابی: نماز عید کے بعد مسجد کے باہر فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز صوابی: صوابی کے علاقے گدون اُتلہ میں نماز عید کے بعد مسجد کے سامنے دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چچا اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار تھے اور واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے...
افتخار گیلانی ترکیہ کی سیاست ایک ہنگامہ خیز مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ، جہاں ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول کے میئر اکرم امام اولو کی ڈرامائی گرفتاری نے ملک بھر میں اضطراب اور بے چینی کی لہر کو جنم دیا ہے ۔ امام اولو، جنہیں صدررجب طیب اردوان کا سب سے مؤثر سیاسی حریف تصور کیا جاتا ہے ، اس وقت بدعنوانی، رشوت خوری اور سرکاری فنڈز کی خردبرد جیسے الزامات کے تحت سلاخوں کے پیچھے ہیں۔اگرچہ استغاثہ نے ان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات بھی عائد کیے تھے ، مگرعدالت نے وہ الزامات مسترد کر دیے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ چند ماہ قبل ان کی اپنی ہی پارٹی اپوزیشن، ریپبلکن پیپلز پارٹی...
ویب ڈیسک:عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں پورا ملک خوشیوں میں مصروف ہے، وہیں پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج اور ایف سی کے جوان وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔ بلوچستان میں تعینات جوانوں نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ جنگ ہو یا امن، پاک فوج کے جوان ہر لمحہ ثابت قدمی سے سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں۔ سرحد پر تعینات ایک سپاہی نے کہا یہاں گوادر میں ہماری عید سادہ ہے، لیکن خوشی ہے کہ ملک کے امن میں ہمارا بھی حصہ ہے، ایک اور جوان نے کہا ملک کو محفوظ دیکھنا ہی ہماری عیدی ہے۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اللہ وارث چوک کے قریب چاند رات کو دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، عوام نے ڈاکوؤں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو فوری چھڑوا کر اسپتال منتقل کیا۔ کراچی: شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاککراچی میں جعلی پستول دکھا کر اسلحہ ڈیلر کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی، صدر میں لکی اسٹار کے قریب لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ اسپتال میں ایک ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اللہ وارث چوک کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ عوام نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو بمشکل عوام کے چنگل سے نکال کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی ڈاکوؤں نے دکانداروں کو موبائل فونز سے محروم کر دیا جہاں ایک ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے ڈاکو کو...
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے چاند رات کے موقع پر اپنے دلکش رقص سے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ساتھی اداکاراؤں مومل شیخ اور سارہ اجمل کے ساتھ بھارتی گانے ‘ورتمان آنکھوں کا دھوکا ہے’ پر رقص کرتی نظر آئیں۔ اداکارہ نے مائرہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: ‘دھرتی ایک مایا نگری ہے، عید مبارک عزیزو!’ A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) مداحوں نے ان کے رقص کی تعریف کی، تاہم کچھ صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور کل ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔ ...
بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر معمولی انتظامی غفلت پر معطل کیے جانے والے ملازمین و افسران کو بحال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان افسران و ملازمین کو بحال کرنے کا مقصد ان کی اور ان کے خاندان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے، عید کا مقصد ہی تمام مسلمانوں کا مل کر باہمی اتحاد، اخوت، بھائی چارے اور محبت سے منانا ہے، ہمیں عید کے موقع پر ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرنا چاہیئے تاکہ عید کی خوشیاں دوبالا ہوسکیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر معمولی انتظامی غفلت پر معطل کیے...
شاید آج بروز سوموار بتاریخ31مارچ عید الفطر ہو جائے ۔ ’’شاید ‘‘ اس لیے کہ کوئی پتہ نہیں چاند صاحب نکلیں ، نہ نکلیں ۔ یا حکومت چاند چڑھائے یا نہ چڑھائے ۔ ہم سب عوام بھی منتظر ہیں اور مساجد میں بیٹھے معتکفین حضرات بھی ۔ سب کی خوشیاں اور اُمیدیں نئے چاند سے وابستہ ہیں ۔ ہماری عیدیں اور شبراتیں گو، مگو کی کیفیات کے ساتھ ہی منائی جاتی ہیں ۔اور 2025کی یہ عید الفطر بھی کیا عید ہے ؟ عید تو مضبوط قومی اتحاد اور قومی یکجہتی کی طاقت سے خوشیوں اور مسرتوںکے ساتھ منائی جاتی ہے۔ ہم سب کو اپنے دلوں اور گریبانوں میں جھانک کر دیانتداری سے جائزہ لینا چاہیے کہ کیا اِس عید الفطر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مارچ 2025ء) شمالی یورپی ملک ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اسپیکٹرم (Spectrum) نامی یہ راکٹ خلائی سفر کے شعبے کی ایک جرمن اسٹارٹ اپ کمپنی ایزار ایروسپیس (Isar Aerospace) نے تیار کیا تھا۔ اس خلائی راکٹ کو ٹیک آف کیے ہوئے ابھی چند سیکنڈ ہی ہوئے تھے کہ اس کے اطراف سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ راکٹ واپس زمین پر گرتے ہوئے ایک زور دار دھماکے کے ساتھ کریش کر گیا۔ سنیتا ولیمز کی خلاء سے محفوظ واپسی پر بھارت میں جشن کا ماحول یہ راکٹ، جس کا سفر جرمنی اور ناروے کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ تھا، آرکٹک کے علاقے...
غزہ میں عید کے موقعے پر ایک گھر اور خیمے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 5 بچوں سمیت کم از کم 8 افراد شہید کردیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی، فرانس اور برطانیہ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری بحالی کا مطالبہ گلف نیوز کے مطابق غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے بتایا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب حماس اور اسرائیل دونوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ تعطیلات کے دوران غزہ میں جنگ بندی کو روکنے کے لیے ثالثوں کی جانب سے جنگ بندی کی ایک نئی تجویز موصول ہوئی ہے۔ سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اتوار کو خان یونس میں...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست اور سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ 25 سال بعد ایک فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی ہے۔ سنجے دت ہفتے کو ممبئی میں اپنی آنے والی فلم ’’دی بھوتنی‘‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر موجود تھے، جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے اپنے مستقبل کے پروجیکٹ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی۔ سنجے دت نے میڈیا سے کہا، ’’آپ نے ’ساجن‘ دیکھ لی، ’چل میرے بھائی‘ دیکھ لی، اب ہم دونوں کی ’ٹشن‘ دیکھیے۔ میں فلم کےلیے بہت پرجوش ہوں۔ مجھے یہ سوچ کر بھی خوشی ہورہی ہے کہ میں 25 سال بعد اپنے چھوٹے بھائی (سلمان خان) کے ساتھ...
عیدالفطر کے موقع پر دعوت میں مہمانوں کی تواضع روایتی اور مزیدار کھانوں سے کی جائے۔عیدالفطر روزے داروں کے لیے اللہ تعالی کا انعام، خوشیوں، مسرّتوں کا دوسرا نام ہے، اس روز چار سُو خوشیوں کے رنگ ہی رنگ بِکھرے نظر آتے ہیں، مَرد و خواتین، بچّے، بوڑھے سب ہی نئے جوڑے زیبِ تن کیے ہوتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں۔عید کی کوئی بھی خوشی میٹھے کے بغیر ناممکن ہے اس لیے مہمانوں کو روایتی شیرخُرما پیش کیا جائے، جس کی ترکیب بھی آسان ہے۔ اجزاء: سویّاں چار کپ، دودھ ایک کلو، چھوہارے 7 سے 8 عدد( باریک کاٹ لیں)، بادام 10عدد، پستے 10عدد، سیاہ کشمش آدھا کپ، گھی 2 کھانے کے چمچ، ہری الائچی 6 عدد، لونگ 4 عدد،...
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے آسٹریلوی شہر میلبورن میں ہونے والے کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کے معاملے نے ایک نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔ کنسرٹ منتظمین نے گلوکارہ کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اصل میں انہیں کنسرٹ کی وجہ سے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ منتظمین کے مطابق، نیہا ککڑ نے کنسرٹ میں تین گھنٹے تاخیر سے پہنچ کر حاضرین کو ناراض کیا اور بعد میں سوشل میڈیا پر ان پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام لگایا۔ نیہا نے الزام لگایا تھا تکہ منتظمین ان کے پیسے لے کر فرار ہو گئے۔ لیکن منتظمین نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام ثبوتوں کے...
سعید احمد:عید کے موقع پر پاکستان ریلوے ایک مرتبہ پھر ٹرینوں کو بروقت چلانے میں ناکام رہی جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر اندرون سندھ، پشاور اور کوئٹہ جانے والے مسافروں کا رش ختم ہوگیا ہے۔ مسافر گزشتہ روز ہی عید سپیشل ٹرینوں سے لاہور سے روانہ ہو گئے تھے۔ تاہم کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں تاخیر دیکھنے کو ملی۔ اس کے علاوہ، پاک بزنس ایکسپریس، شاہ حسین ایکسپریس اور خیبر میل بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔
اگر کوئی قیام کے وقت سجدے میں گر جائے تو یہ ایک بڑی غلطی ہوتی ہے۔ اگر کوئی ظالم اور قابض قوت کے خلاف برسوں نہیں عشروں کی جدوجہد کے بعد عین اس وقت ہتھیار پھینک دے جب پھل ملنے والا ہو تو اس مجاہد کے بارے میں افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ خبر یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس سے وابستہ 3 حریت پسند تنظیموں نے آزادی کا نعرہ مزید لگاتے رہنے کے بجائے اب چپ سادھ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان میں جے اینڈ کے پیپلزموومنٹ، ڈیموکریٹک پولیٹکل موومنٹ اور ریاست جموں میں قائم جموں و کشمیر فریڈم موومنٹ ہے۔ اگرچہ یہ تنظیمیں حجم کے اعتبار سے بہت بڑی نہیں ہیں تاہم ان...
بھارتی فلم اسٹار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اور اداکار ایشان کھتر نے ریمپ واک کے دوران ایسی حرکت کی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ ’’لیکمے فیشن ویک‘‘ کے چوتھے دن ایشان کھتر نے ایک شو اسٹاپر کی حیثیت سے واک کی تھی۔ لیکن ریمپ واک کے دوران بالی ووڈ کے اس نوجوان اداکار نے اچانک اپنے کپڑے اتارنا شروع کردیے اور اپنے ’ایٹ پیک ایبس‘ کی نمائش کی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے ایشان کھتر کو آڑے ہاتھوں لیا اور انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ View this post on Instagram A post shared...
ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں پیٹرول کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن ایک روپے کمی کی گئی، ردِ عمل آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو قوم کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کردیا۔آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری اور کنوینر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ماہ...
معروف ٹی وی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کے نامناسب لباس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزن اسپورٹس چینل کی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کو 'ٹرانس پیرنٹ' متنازع لباس پہننے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ واقعہ یووینٹس اور انٹر کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب پریزینٹر نے میچ کی میزبانی کرتے ہوئے ایک ٹرانس پیرنٹ نامناسب لباس کا انتخاب کیا۔ مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ایلینورا انکارڈونا کی تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں 'نئی ڈیلیٹا لیوٹا' کا خطاب دیا۔ مزید پڑھیں: تاریخ رقم، جاپان فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے...
دمشق: شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی۔ یہ کابینہ اس بات کا سنگ میل سمجھی جا رہی ہے کہ یہ اسد خاندان کی دہائیوں پر محیط حکمرانی کے خاتمے اور شام کے مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔ نئی حکومت جو کہ سنی اسلام پسندوں کی قیادت میں ہے مغرب اور عرب ممالک کی جانب سے ملک کی مختلف نسلی اور مذہبی برادریوں کی شمولیت پر زور دینے کے دباؤ میں رہی ہے۔ یہ دباؤ اس وقت مزید بڑھ گیا جب اس ماہ شام کے مغربی ساحل پر علوی مسلمانوں کے سینکڑوں افراد کے قتل...
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بات چیت تو آپ کے سامنے ہوئی ہے اور کوشش کی ہے انھوں نے کہ بات چیت کریں لیکن بات یہ ہے کہ بات چیت کیلیے کوئی سازگار ماحول چاہیے ہوتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انھوں نے سانحہ اے اپی ایس کے بعد پوری قومی قیادت کو نیشنل ایکشن پلان پر اکٹھا کر دیا تھا، بلوچستان واقعہ کے بعد اور سیکڑوں شہادتوں کے بعد پاکستان میں فی الحال اس طرح کا انوائرمنٹ موجود نہیں ہے اور ہم ایک دوسرے سے ہی لڑتے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن)...
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی علاقے میں ایک شخص کو چھری کا وار کرکے قتل کردیا گیا۔ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے یثرب گوٹھ ندی کے کنارے نامعلوم ملزمان نے چھری کے پے درپے وار کرکے 24سالہ عبدالعالم ولد گل نور کو قتل کردیا جس کی لاش پولیس نے ایمبولنس کی مدد سے اسپتال منتقل کی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او خالد عباسی نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو ملزمان نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
لٹے پٹے فلسطین پر زخمی اذیت ناک حالتوں میں لوٹتے لوگوں کی خواہشات پُر امید تھیں پر یہ کیا۔۔۔ فضا ایک بار پھر بارود کی خوشبو سے رچ گئی، شعلے چاروں جانب سے ابلنے لگے کہ ایک قیامت ابھی باقی ہے۔ کیا انسان پیش گوئیوں پر یقین کر سکتا ہے اور اگر کر سکتا ہے تو اس پیش گوئی کو بنانے بگاڑنے میں خود اس کا کتنا عمل دخل ہے۔ یہ طے تھا کہ ستمبر 2023 کے بعد فلسطین آگ و خون کی جنگ کی نذر ہوگا پر ایک بار پھر اسی علاقے پر یہ جنگ زبردستی مسلط کر دی جائے گی یہ پیش گوئی یا خواب بہت اذیت ناک تھا جو دیکھنے میں ہی دہلا دینے والا تھا پر...
اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو قوم کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول اور بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری اور کنوینئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کے نرخوں میں بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر...
جنگ بندی کے لیے مذاکرات گزشتہ ہفتے امریکہ نے روس اور یوکرین کے ساتھ علیحدہ مذاکرات کیے تاکہ بحیرہ اسود میں لڑائی کو روکا جا سکے۔ یہ مقام خوراک کی برآمدات کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔ اس امریکی کوشش کا مقصد دراصل جنگ کا مکمل خاتمہ ممکن بنانا ہے۔ منگل کے روز وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک نے بحیرہ اسود کے علاقے میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور اس خطے میں جہاز رانی کو بحال کرنے کی اجازت جلد ہی دے دی جائے گی۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ تاہم کریملن کا کہنا ہے کہ جنگ بندی صرف اس وقت نافذ ہو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پاکستان کی پولیس کے حوالے سے ہفتے کے دن بتایا ہے کہ افغان سرحد سے متصل ایک علاقے میں سات فوجی مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 'مسلح طالبان‘ ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے، جہاں سے انہوں نے فوجی قافلے پر اچانک حملہ کر دیا۔ فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں آٹھ جنگجو ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی میں فوج کو جنگی ہیلی کاپٹرز کی معاونت بھی حاصل رہی۔ اے ایف پی کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح...
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) مینگل کا وڈھ سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ جاری ہے، مارچ کے شرکا مستونگ کے قریب پہنچے تو ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، تاہم سردار اختر مینگل اور دیگر محفوظ رہے۔ سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں اور دھرنے پر پولیس کریک ڈاؤن کے خلاف وڈھ سے کوئٹہ تک ’لانگ مارچ‘ کا اعلان کیا تھا، تاہم کوئٹہ انتظامیہ نے بی این پی-مینگل کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے مارچ اور موٹر سائیکل سواروں نے جمعہ کی صبح تقریباً 9 بجے مینگل کے...
آرکٹک میں ایک پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے امریکا کے اس اقدام کو اس کی جغرافیائی، سیاسی اور معاشی حکمتِ عملی کا تسلسل قرار دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے منصوبے میں مداخلت نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کسی کو پہلی مرتبہ حیران کر سکتی ہے، یہ سمجھنا کہ یہ نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسی کا حصہ ہے ایک بڑی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش حیران کن نہیں، کیونکہ امریکا...
سوشل سائنس کے عبوری ڈین ڈیوڈ کٹلر نے نیویارک ٹائمز کو موصول ہونے والی ایک ای میل میں بتایا کہ ڈاکٹر کفادر تعلیمی سال کے اختتام پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے مبینہ طور پر اسرائیل مخالف احتجاج پر ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے بعد سینٹر فار مڈل ایسٹرن اسٹڈیز کے فیکلٹی عہدیداروں کو برطرف کر دیا ہے۔ ہارورڈ کریمسن کے مطابق سی ایم ای ایس کے ڈائریکٹر، ترکش اسٹڈیز کے پروفیسر سیمل کافر اور ان کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر، تاریخ کی پروفیسر روزی شیر، دونوں کو عہدے چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ گلوبل ہیلتھ کے پروفیسر سلمان اے کیشو جی، جو مرکز کے عبوری ڈائریکٹر ہیں، جب کہ کفدر چھٹی...
ایک بیان میں پی پی سینیٹر نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا، گورنر کامران ٹیسوری کی موجودگی میں ورکنگ ریلیشن شپ کو آگے بڑھانا ایک چیلنج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے ن لیگ سے طے معاہدہ مکمل نہ ہوسکنے کی وجہ بتادی۔ کراچی سے جاری بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے عہدے پر رہنے تک پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان طے معاہدہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔ پی پی سینیٹر...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) امسال عید الفطرکے لئے خریداری کا رجحان گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کم رہا ۔دکانداروں نے تسلیم کیا ہے کہ خام مال مہنگا ہونے کے باعث ریڈی میڈ گارمنٹس اور جوتوں سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا جبکہ عوام کی قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے بھی کاروبار کا رجحان کم رہا ہے ۔(جاری ہے) خریداروں کا کہنا ہے کہ مال روڈ، صدر بازار، نیلم بازار، اچھرہ، کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون،انار کلی بازارسمیت دیگر مارکیٹوں میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین اور مردوں نے بتایا کہ کپڑے اور جوتوں کے معیار میں کوئی فرق نہیں لیکن دکاندار گزشتہ سال...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)توہینِ مذہب کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے نئے پرفیوم کے نام پر ایک بار پھر باقاعدہ معافی مانگتے ہوئے چوہدری بصیرت علی چشتی کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے باضابطہ معافی نامہ جاری کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ میں نے ایک قانونی ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں جو میرے خلاف الزامات کا دفاع کرے گی۔ نئی ویڈیو میں یوٹیوبر نے کہا کہ میرا نام رجب بٹ ولد محمد افضل بٹ ہے، میں اللّٰہ کی وحدانیت، حضرت محمدﷺ کی ذات اور ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، میری ایک ویڈیو 295 اے اور 295 سی کے حوالے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 ) پاکستان کے سرکاری اداروں نے مالی سال 2023-24 میں 851بلین روپے کے حیران کن نقصانات کی اطلاع دی جس سے ان کی مالی استحکام اور قومی معیشت پر اثرات کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے سبسڈیز اور گرانٹس کے ذریعے بار بار حکومتی مداخلتوں کے باوجود پاور سیکٹر عوامی فنڈز پر سب سے بڑا ڈرین بن کر ابھراہے. مالی سال 24 کے لیے وفاقی سرکاری اداروں پر وزارت خزانہ کی مجموعی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان خودمختار دولت فنڈ کے تحت بعض اداروں کے منافع کے حساب سے خالص مجموعی نقصانات 521.5 بلین روپے رہے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اکیلے 295.(جاری ہے) 5 بلین روپے کا نقصان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) بھارت کے اعلیٰ پولیس عہدیدار پی سندرراج نے ہفتے کے روز خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ''ہم نے اب تک ماؤ نوازوں کی 16 لاشیں برآمد کی ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے ایک حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس آپریشن کے دوران دو سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جمعہ کی رات سکما ضلع کے گھنے جنگلات میں ایک چھاپا مارا، جہاں سے کئی بندوقیں برآمد ہوئیں۔ سندرراج کے مطابق حکومتی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کیا ہے، جس میں راکٹ اور گرینیڈ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) ایک امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے امریکی فنڈز سے چلائے جانے والی بین الاقوامی خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ (VOA) کو بند کرنے کی کوششوں کو روک دیا۔ جمعہ کے روز عدالت نے اس فیصلے کو منجمد کرتے ہوئے اس اقدام کو ''من مانی اور غیر منطقی فیصلہ سازی کی ایک غیر معمولی مثال‘‘ قرار دیا۔ اپنے حکم میں جج جیمز پال اوٹکن نے نشریات کی بحالی کا براہ راست حکم نہیں دیا لیکن انہوں نے واضح طور پر ٹرمپ انتظامیہ کو 1,200 سے زائد صحافیوں، انجینئرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا، جنہیں رواں ماہ اچانک معطل کر دیا...
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے۔ کراچی کے سینٹر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ ہے، انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، نگران حکومت میں واپڈا اسٹڈی کرتی ہے اور وہ عجیب قسم کی اسٹڈی ہے، دیامیر باشا ڈیم بننے کا بعد 6 ملین ایکڑ پانی ملے گا، نگران حکومت نے بھی اس بات پر اعتراض کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کچھ دن بعد پنجاب حکومت ایک کینال نکالنے کی تجویز دیتی ہے، چناب دریا سے...
بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔ لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ ساڑھے چھ کروڑ کا نقصان!...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہر پاکستانی ساڑھے تین لاکھ روپے کا مقروض ہو گیا۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی قرضوں کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ اے بی این نیوز کے مطابق ایک سال میں ملکی قرضوں کا حجم 64 ہزار 806 ارب روپے سے بڑھ کر 73 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ،پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سال میں12.7 اور ایک ماہ میں 1.3 فیصد بڑھے،مقامی قرض 42 ہزار 671 ارب روپے سے بڑھ کر 51 ہزار 22 ارب روپے ہو گیا،فروری 2024 سے فروری 2025 تک مقامی قرضے 19.6 فیصد کےحساب سے بڑھے۔ ،ایک ماہ میں مقامی قرضے 1.5 فیصد بڑھ کر 50 ہزار 244 ارب روپے سے 51 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے، ایک سال بیرونی...
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)گوادر میں مغربی ساحل پر میرین ڈرائیو کے قریب بم دھماکے میں راہگیر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔(جاری ہے) واشک کے علاقے ناگ کے 13 لیویز اہلکار ملازمت سے بر طرف کر دیے گئے، بر طرف اہلکاروں میں 1 حوالدار اور 12 سپاہی شامل ہیں۔یاد رہے کہ 2 روز قبل دہشت گردوں نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا تھا۔
عید کے دوران جنگ بندی کے بدلے کچھ قیدیوں کی رہائی بارے ایک نئی تجویز سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز غزہ: غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد 12 دن تک محصور پٹی پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ دوسری طرف حماس نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم اور ثالثوں کے درمیان جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے بات چیت حالیہ دنوں میں تیز ہوئی ہے، نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق عید الفطر کی جنگ بندی کے بدلے میں کچھ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی تجویز پر تل ابیب اتفاق کر سکتا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے مزید کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ...