کراچی: چھری کے وار سے ایک شخص قتل
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی علاقے میں ایک شخص کو چھری کا وار کرکے قتل کردیا گیا۔
سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے یثرب گوٹھ ندی کے کنارے نامعلوم ملزمان نے چھری کے پے درپے وار کرکے 24سالہ عبدالعالم ولد گل نور کو قتل کردیا جس کی لاش پولیس نے ایمبولنس کی مدد سے اسپتال منتقل کی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او خالد عباسی نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو ملزمان نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانےکا امکان ہے جب کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیشگوئی ہے۔ماہرین صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری صبح 11 سے شام 4 بجے تک شہری غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ، نواب شاہ 42، سکھر 40 ، ملتان 39، لاہور 38، پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔