متحدہ عرب امارات؛ یہودی عالم کے قتل کے ملزمان کو پھانسی اور عمر قید
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی شہری زوی کوگان کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے جرم میں 3 افراد کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق قتل کیے جانے والے اسرائیلی شہری ابوظہبی میں ایک گروسری اسٹور چلاتے تھے۔
قتل کیے جانے والے میلودوی نژاد اسرائیلی شہری اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ یہودی کمیونیٹی چاباد کے متحرک رکن بھی تھے۔
زوی کوگان کو نومبر 2024 میں اغوا کرکے قتل کیا گا تھا جس کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
مرکزی ملزمان 28 سالہ اولیمپی توہرووچ، 33 سالہ عزیزبیک کمیلووچ اور 28 سالہ محمود جان عبدالرحیم کا تعلق ازبکستان سے تھا۔
اعتراف جرم اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت نے تین ملزمان کو موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرلیے ہیں جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات بھی استوار ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کے غزہ پر اکتوبر 2023 سے جاری جارحیت کے باعث دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے دو روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے اور اس دورے کے دوران اہم امور اور معاہدوں پر غور ہوگا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شیخ عبداللہ بن زاید النہیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
دفترخارجہ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ عبداللہ 20 سے 21 اپریل 2025 تک دو روزہ دورہ ہوگا اور یہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ دونوں ممالک درمیان گہرے تعلقات کا عکاس ہے۔
دورے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے وسیع تعاون کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، توانائی میں تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور عوامی رابطے، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر بات چیت متوقع ہے۔
دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ ملاقات سے دونوں فریقین کو علاقائی او عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر دوطرفہ مفادات پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اس دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔