گوجرانوالہ، گھرمیں گیس لیکج کا دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 6 افرادجاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں گھرمیں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے 3بچے اور 3خواتین شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،بتایا گیا ہے کہ گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈرمیں گیس لیکج سے دھماکہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
زخمیوں کو لاہور کے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں گھر میں گیس لیکج کے دھماکے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں تھیں۔(جاری ہے)
دھماکے کے باعث 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔
زخمیوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل تھے۔دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں تھیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاتھا۔پولیس کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے کلی خزاں کے رہائشی ہمایوں خان کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا تھاجس کے نتیجے میں ہمایوں خان کی اہلیہ اور 10 سالہ بیٹی بی بی زویا جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا بیٹا رئیس خان زخمی ہوگیا تھا۔دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی۔پولیس کاکہناہے کہ زخمی کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا تھا۔پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی تھی۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی کوئٹہ میں گھر مین گیس لیکیج دھماکے مین خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے تھے۔بتایاگیا تھا کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کاکہنا تھاکہ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تھاجبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں تھیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہسپتال منتقل میں گیس لیکج زخمیوں کو کے علاقے گھر میں میں گھر
پڑھیں:
بھارت؛ 22 سالہ دولھے کے ساتھ دھوکا، دلہن کی والدہ سے شادی کروادی گئی
MEERUT:بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں 22 سالہ دولھے کو دھوکا دے کر ان کی 21 سالہ دلہن کی والدہ سے شادی کرادی گئی۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دولھے کے ساتھ مبینہ طور پر دھوکا دیا گیا اور ان کی 21 سالہ دلہن کی 45 سالہ والدہ سے شادی کرادی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ میرٹھ کے علاقے براہماپوری کے رہائشی 22 سالہ محمد عظیم نے شکایت درج کرائی کہ ان کے بھائی اور بھابی نے ان کی شادی ضلع چاملی میں منتشا سے طے کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ شادی 31 مارچ کو ہوئی اور نکاح کے دوران نکاح خواں نے دلہن کا نام طاہرہ لیا اور جب پردہ ہٹایا گیا تو انکشاف ہوا کہ دلہن منتشا کی 45 سالہ بیوہ ماں ہیں اور انہیں دلہن ظاہر کرکے منتشا کے بجائے والدہ سے شادی کرا دی گئی۔
دولھے نے دعویٰ کیا کہ نکاح کی تقریب کے دوران 5 لاکھ بھارتی روپے کا تبادلہ ہوا تھا۔
پولیس کے پاس 17 اپریل کو درج شکایت میں عظیم نے پولیس کو بتایا کہ جب انہوں نے اس دھوکے پر احتجاج کیا تو ان کے بھائی اور بھابی نے انہیں جھوٹے ریپ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی۔
سی او براہماپوری سومیہ استھانا نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے، عظیم نے اپنی شکایت واپس لے لی ہے اور بتایا ہے کہ وہ اس وقت مزید کوئی قانونی چارہ جوئی جاری رکھنا نہیں چاہتے ہیں۔