کراچی:

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اللہ وارث چوک کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔

عوام نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو بمشکل عوام کے چنگل سے نکال کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی ڈاکوؤں نے دکانداروں کو موبائل فونز سے محروم کر دیا

جہاں ایک ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق عوام کے بہیمانہ تشدد سے دونوں ڈاکوؤں کی حالت غیر ہوگئی تھی جس میں سے ایک 22 سالہ ڈاکو دوران علاج چل بسا جبکہ دوسرے 25 سالہ ڈاکو کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 

ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش پولیس کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کر دی گئی ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عوام کے ڈاکوو ں

پڑھیں:

لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی

 لاہور کے علاقہ کاپرس سٹور میں نامعلوم ملزمان نے دو افراد پر تیزاب پھینک دیا، جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،تیزاب سے جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ افراد کی شناخت حمزہ اور تجمل کے نام سے ہوئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی میں ڈکیتوں کو لوٹ مار مہہنگی پڑ گئی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک
  • لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی