صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے شرجیل میمن کا اہم ٹوئٹ سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: شہر قائد کے ایک نجی اسپتال میں داخل صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے شرجیل انعام میمن کا اہم ٹوئٹ سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صدر زرداری کی صحت سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صدر مملکت کی طبعیت اب بہتر ہو رہی ہے۔
اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو کراچی سے دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، وہ ان شاء اللہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے نواب شاہ سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری
پڑھیں:
رانا ثناء اور شرجیل میمن کا ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے ایک بار پھر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ اور شرجیل میمن کی گفتگو میں پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دوران رابطہ دونوں رہنما نے کہا کہ نہروں کا مسئلہ حل کرنے سے متعلق معاملات کو آگے بڑھایا گیا ہے۔
راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، کسی صوبے کی حق تلفی ممکن نہیں۔ واٹر اکارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کومنتقل نہیں کیا جاسکتا نہ ہی کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پانی کی تقسیم انتظامی اورتکنیکی مسئلہ ہے، جس کا حل بھی انتظامی اورتکنیکی بنیادوں پر کیا جائےگا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کسی صوبے کی حق تلفی ممکن نہیں، صوبوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور مشاورت کے عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔