WE News:
2025-04-22@07:53:09 GMT

قیام کے وقت سجدے میں گرجانا کیسا ہوتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

اگر کوئی قیام کے وقت سجدے میں گر جائے تو یہ ایک بڑی غلطی ہوتی ہے۔ اگر کوئی ظالم اور قابض قوت کے خلاف برسوں نہیں عشروں کی جدوجہد کے بعد عین اس وقت ہتھیار پھینک دے جب پھل ملنے والا ہو تو اس مجاہد کے بارے میں افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔

خبر یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس سے وابستہ 3 حریت پسند تنظیموں نے آزادی کا نعرہ مزید لگاتے رہنے کے بجائے اب چپ سادھ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان میں جے اینڈ کے پیپلزموومنٹ، ڈیموکریٹک پولیٹکل موومنٹ اور ریاست جموں میں قائم جموں و کشمیر فریڈم موومنٹ ہے۔ اگرچہ یہ تنظیمیں حجم کے اعتبار سے بہت بڑی نہیں ہیں تاہم ان کا تحریک حریت سے منہ پھیر لینا آزادی کے جذبے سے سرشار کشمیری قوم کے لیے افسوس کا باعث ضرور بنے گا۔

دراصل مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارت کی نریندرمودی سرکار کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد یہاں ایک ایسا سیاسی نظام رائج کرنا چاہتی ہے جس میں کوئی حریت پسند نظر نہ آئے۔ چنانچہ وہ یہ مقصد حاصل کرنے کے لیے دو طرح کی حکمت عملی سے کام لے رہی ہے۔

مودی سرکار کی خواہش ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے کل جماعتی حریت کانفرنس کا وجود سرے ہی سے ختم ہوجائے۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو حریت کانفرنس کی جگہ کشمیر کی مسلمان تنظیموں پر ایک نیا اتحاد قائم کیا جائے یا پھر حریت کانفرنس ہی کے اندر ایک فاورڈ بلاک کی تشکیل دیدیا جائے۔ اس حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے قابض بھارتی سرکار ہرقسم کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

25 جنوری کو بھارت نواز پولیس نے قائد حریت کشمیر مرحوم سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کی تلاشی لی اور  اس کے ایک حصہ پر قبضے کرلیا۔  اس کے بعد پولیس نے مقبوضہ کشمیر کے کتب خانوں اور دکانوں پر چھاپے مارنا شروع کردیے اور انھیں جماعت اسلامی اور سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابیں رکھنے سے منع کردیا۔ اس کے بعد بھارتی حکومت مزید آگے بڑھی اور  میر واعظ عمر فاروق کی ’عوامی ایکشن کمیٹی‘  اور ’جموں و کشمیر اتحاد المسلمین ‘ پر پابندی عائد کردی گئی۔ ان پر الزام عائد کیا کہ وہ علیحدگی پسند نظریہ کی حامی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر پولیس کے چھاپوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ ان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ حریت کانفرنس سے اعلان لاتعلقی کریں۔ اطلاعات کے مطابق اب تک  36 رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے جاچکے ہیں ہیں۔ان چھاپوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ حریت کانفرنس میں شامل 6 رہنماؤں نے اتحاد سے الگ ہونے کے بیانات جاری کردیے ہیں۔ بھارت دیگر حریت پسند رہنماؤں کے بھی پیچھے لگا ہوا ہے۔

دراصل  گزشتہ کئی مہینوں سے انڈین وزارت داخلہ کی ایک ٹیم انٹیلی جنس بیورو کی سرکردگی میں حریت کانفرنس کے خاتمے یا پھر اسے کمزور کرنے پر کام کر رہی ہے۔ اس ٹیم کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی بھی طرح سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے اذہان و قلوب سے پاکستان کے بارے میں محبت بھرے جذبات ختم کردیے جائیں۔ یہ ٹیم جیل میں بند کئی رہنماؤں سے بھی ملاقات کرچکی ہے، جن میں تہاڑ جیل، کوٹ بھلوال جیل اور جموں میں قید شبیر شاہ، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، مسرت عالم بٹ، مشتاق الاسلام شامل ہیں۔ ان رہنماؤں پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ آزادی کا مطالبہ چھوڑ دیں۔ اور پاکستان کا نام لینا بند کردیں۔ تاہم انہوں نے آزادی کشمیر کی راہ سے پیچھے پلٹنے سے صاف انکار کردیا۔

اسی طرح یہ ٹیم کشمیری حریت پسند جماعتوں کے ان رہنماؤں سے بھی الگ الگ مل رہی ہے جو زیر حراست نہیں ہیں۔ ان پر بھی مسلسل زور دیا جارہا ہے کہ وہ بھارت نواز سیاست کے مرکزی دھارے میں شامل ہوجائیں۔ ان بھی وہی مطالبہ ہے کہ حریت کانفرنس چھوڑنے کا برسرعام اعلان کریں بصورت دیگر جیل جانے کے لیے تیار ہوجائیں۔

ریاست جموں و کشمیر پر قابض بھارتی قیادت کو کشمیری رہنماؤں پر چڑھائی کی ہمت کیوں ہوئی؟ اس کے چند جو اہم ترین اسباب ہیں، ان میں سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ  حریت پسند رہنما اور مسلح مزاحمتی گروہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد خاموش ہو چکے ہیں۔ ان کا عام کشمیریوں سے رابطہ بھی ختم ہو کے رہ گیا ہے۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سبب پاکستان کا اندرونی سیاسی عدم استحکام اور معاشی مشکلات بھی ہیں۔تاہم حکومتوں کی ترجیحات کا بھی عمل دخل ہے۔ یہ کوئی ایک دو برس کا قصہ نہیں ہے۔ عشروں سے پاکستانی حکومتیں ان کشمیریوں کو نظر انداز کر رہی ہیں جو پاکستان کی محبت میں جیتے اور مرتے ہیں۔

پاکستان میں عالم یہ ہے کہ یہاں عشروں سے ایک کشمیر کمیٹی بنی ہوئی ہے۔ کوئی اس کشمیر کمیٹی کی اب تک ہونے والی سرگرمیوں ہی کی ایک فہرست تیار کرنا شروع کردے۔ پچھلے تیس، پینتیس برس سے کشمیر کمیٹی کی کارکردگی صرف ایک جملے میں بیان کی جاسکتی ہے کہ اس کی کوئی کارکردگی نہیں ہے۔ نہ اس کے چیئرمین کو پتہ ہے کہ کشمیر کمیٹی کہاں ہے اور نہ ہی اس کے ارکان کو۔

اگر صرف ایک کشمیر کمیٹی فعال ہوجائے اور کام کا حق ادا کرنا شروع کردے تو بھارت کے بڑھتے ہوئے قدم فی الفور رک سکتے ہیں، وہ پسپائی پر مجبور ہوسکتا ہے، اس کے نتیجے میں مایوس ہونے والے کشمیری ایک بار پھر شیر بن سکتے ہیں۔

پاکستانی حکومتیں کچھ کرنے کا ارادہ کریں، کشمیر کو اپنی اولین ترجیحات کا حصہ بنائیں۔ لیکن یہاں ایک حکمران آیا، اس نے اسلام آباد کی کشمیر ہائی وے کا نام ’سری نگر ہائی وے‘ رکھ دیا، ایک چوک کا نام ’کشمیر چوک‘ رکھ دیا اور  سمجھ لیا کہ اس سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت مل جائے گا۔

مودی سرکار کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے اب تک کشمیریوں کو اپنا مکمل غلام بنانے کی راہ پر جس تیز قدمی سے آگے بڑھ رہی ہے، پاکستانی حکمران اسے دیکھ لیں اور اپنی حرکتیں دیکھ لیں۔ اب بھی وقت ہے کہ ایک نئے عزم و ہمت سے پاکستانی حکمران کشمیریوں کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

تین چھوٹی حریت پسند تنظیموں نے آزادی کا نعرہ لگانا بند کیا، بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ آزادی پسندوں کی کمر توڑنے کے دعوے کرتے پھر رہے ہیں۔  حالانکہ کشمیریوں کی عظیم الشان اکثریت اب بھی اپنے خوبصورت سرزمین سے بھارتی فوج کو نکل جانے کو کہہ رہی ہے۔اس کے آزادی پسند جذبات مضبوط ہیں۔ وہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی سرکار کے مقابل بلند اور مضبوط عزم و ہمت رکھتی ہے۔

کشمیریوں کی یہ عظیم الشان اکثریت تین چھوٹی تنظیموں کی طرف سے حریت کی راہ ترک کرنے کے اعلان پر حیران ہیں۔ ایک ایسے وقت میں یہ نادان سجدے میں گر گئیں جب ایک بار پھر کھڑے ہونے کا وقت آ گیا تھا۔

ذرا پنجاب سے منی پور اور ناگا لینڈ تک کے علاقوں کو دیکھیے، بھارت سے آزادی چاہنے والے کیسے ایک وقفے کے بعد پھر سے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ بھارتی حکمران اپنے ہاں مختلف طبقات پر بدترین مظالم ڈھا کر مزید علیحدگی پسندوں کو پیدا کر رہے ہیں۔

یہ بات تسلیم کہ بھارت حریت پسند رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرکے، ان کے روزگار بند کرکے،  ان کے بچوں کو ڈرا دھمکا کر، ان کی رشتہ دار خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرکے انہیں راہ حریت سے پسپا ہونے کے لیے مجبور کر رہا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ بھارت نواز سیاست کا حصہ بن کر وہی کچھ حاصل کرپائیں گے جو شیخ محمد عبداللہ سے عمر عبداللہ تک نے حاصل کیا۔ جبر کے سامنے ہمیشہ کے لیے دب جانا ہی تو غلامی ہوتی ہے۔ اور غلامی سے بدتر زندگی کی کوئی شکل ہو نہیں سکتی۔ آزاد قومیں ہی خوشحال ہوسکتی ہیں۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عبیداللہ عابد

بھارت پاکستانی حکومت ریاست جموں کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاکستانی حکومت ریاست جموں کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس حریت کانفرنس کشمیر کمیٹی حریت پسند کشمیر کی کے بعد کے لیے رہی ہے

پڑھیں:

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

آج بروزپیر،21اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اہم معاملے میں انشاءاللہ کامیابی ملے گی اور آپ کی ایک مالی ضرورت بھی پوری ہو گی،جو لوگ عرصہ دراز سے سفر کی خواہش میں ہیں وہ جلد اب خوشخبری سن سکیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
پراپرٹی وغیرہ کے حوالے سے خوشی کی خبر ہے، جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اب الگ رہائش کا پروگرام بنا لیں گے،جن لوگوں نے اپنا کام بدلنا ہے وہ فی الحال انتظار کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک پرانے مسئلے سے نجات ملے گی اور جن کاموں میں رکاوٹ کا سلسلہ جاری تھا وہ اب دور ہو سکے گا۔اس وقت آپ کے قدم اٹھانے کی دیر ہے کامیابی نصیب ہو گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ نے چاہا تو ایک مشکل سے نجات ملے گی، جن لوگوں کو پچھلے دِنوں روز گار میں نقصان ہوا تھا۔ اب فائدہ ملے گا، سابقہ نقصان کا بھی ازالہ ہو جائے گا۔ آج اس کی ابتداءہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے معاملات میں آسانیاں محسوس کریں گے، جو لوگ وجہ رکاوٹ تھے وہ خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔آج اولاد کے حوالے سے بھی فیصلہ لینے میں آسانیاں ہوں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کچھ نہ کچھ رقم تو ہاتھ لگے گی،جس سے وقتی طور پر ضرورت پوری ہو سکے گی۔ آج کا دن آپ کی گھریلو پریشانی کو بھی بحکم اللہ کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کےلئے آج کسی طرف سے ایک کام ہونے کی خوشخبری ہے جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشان تھے اُن کا بھی کوئی سلسلہ بن سکے گا۔آج کاروباری حضرات کے لئے بھی اچھا دن ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک انہونی بات کان پڑے گی جس سے اپنوں کے درمیان کشیدگی کا اندیشہ بھی ہے۔اگر آپ نے خاموشی اختیار کر لی تو معاملہ خراب ہونے سے بچ سکتا ہے۔آج محتاط ہو کر چلیں بس۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ کس سمت اور کہا قدم اٹھا رہے ہیں آپ نے اگر اس طرح سے لاپرواہی ہی برقرار رکھی تو مشکل میں آ جائیں گے۔آج کا دن تھوڑا آزمائشی ہی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن افراد نے ماضی میں جن سے دھوکا کھایا تھا وہ دوبارہ اُن کے قریب ہو رہے ہیں جو خطرناک بات ہے فوری طور پر اپنا قبلہ درست کریں آج کا دن کافی مشکل ہو سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
حالات اب بدل رہے ہیں اپنے ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور جن پر کبھی احسان کیے تھے وہ مخالفت پر اُتر آئے ہیں اس لئے خود ہی اپنا قبلہ درست کر لیں اور آج خصوصاً محتاط ہو جائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ آپ کو کسی معاملے میں لالچ دے رہے ہیں۔اُن کی باتوں میں نہیں آنا،ورنہ بڑا نقصان ہو گا۔آپ کے نصیب میں جو ہو گا وہ خود چل کر آپ تک آ جائے گا،توکل اختیار کریں۔

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار اور مقبوضہ کشمیر کے حالات
  • حریت کانفرنس کی کشمیریوں سے جمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کو شاندار خراج عقیدت
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات
  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا حریت قیادت سمیت تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ
  • جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، حریت کانفرنس