2025-04-23@07:54:31 GMT
تلاش کی گنتی: 1540

«بھی درج تھا»:

(نئی خبر)
    آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج سے نیچے اتریں تو آپ کو دائیں جانب تھانہ نیلہ ملے گا‘ اس تھانے میں یکم فروری کو ایک گم نام خط موصول ہوا جس میں انکشاف کیا گیا گھکھ گاؤں کی ایک حویلی میں ایک لڑکی اور لڑکا دو سال سے بند ہیں‘ کوئی خاتون ہر دوسرے دن کھڑکی کے ذریعے انھیں کھانا دے جاتی ہے‘ یہ دونوں آخری سانسیں لے رہے ہیں‘ یہ خط بارہ دن پولیس کی فائلوں میں گردش کرتا رہا‘ بہرحال قصہ مختصر 12 فروری کو پولیس گاؤں پہنچ گئی‘ گھکھ تھانہ نیلہ سے 25 کلومیٹر دور ہے‘ جنرل فیض حمید کی مہربانی سے گاؤں تک سڑک بن گئی تھی‘ پولیس حویلی تک پہنچی تو اسے...
    برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن مائیک ایمسبری کو اپنے حلقے میں شہری کے ساتھ مار پیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن اسمبلی نے 45 سالہ پال فیلو کو مکے رسید کیے جس سے ان کو گہرے زخم آئے تھے۔ متاثرہ شخص نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور یہ معاملہ سامنے آنے پر رکن اسمبلی کو ان کی جماعت نے معطل بھی کردیا تھا۔ تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرنے پر 55 سالہ مائیک ایمسبری کو ڈپٹی چیف مجسٹریٹ نے 10 ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ یہ واقعہ غصے اور اپنے جذبات پر کنٹرول نہ رکھنے کا نتیجہ تھا جو کہ اس عہدے کے لیے نہایت ضروری ہے۔  ...
    خواجہ آصف - فوٹو: فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اللّٰہ کرے سیاست میں بھی کوئی عزت آبرو کا خیال کیا جائے۔سیالکوٹ کے گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے سالانہ کانووکیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تعلیمی درس گاہ میں سیاسی تقریر کرنا مناسب نہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے، خواجہ آصف اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف نے نے کہا کہ پی ٹی... انہوں نے کہا کہ آج جو گریجویٹ ہوئے، ان کےلیے دعا گو ہوں، یہ اسپتال اس شہر کیلئے کافی نہیں، آج بھی لوگوں کو لاہور جانا پڑتا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعتراف کیا ہے کہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ 2022 کے سیلاب میں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، صوبے کے کئی ساحلی علاقے بھی سمندر برد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی ہے۔ اس کےلیے سبز انقلاب پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کا ایک پوائنٹ توانائی بھی ہے۔ سندھ میں قدرت نے ہمیں 400 سال کا کوئلہ دیا ہے، یہ دفن خزانہ اس وقت ملک...
    گلوکار و اداکار علی حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بھتے کی پرچیاں ملنے اور لوگوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے باعث انہوں نے ملک چھوڑا جب کہ ان ہی دھمکیوں کی وجہ سے دل برداشتہ ہوکر ان کے والد بھی چل بسے۔ علی حیدر نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میوزک کیریئر سمیت ملک چھوڑنے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔ان کے مطابق 2010 کے بعد کچھ خاندانی مسائل کی وجہ سے وہ پہلے ہی میوزک سے دور ہو چکے تھے اور انہوں نے نعتیں پڑھنا شروع کردی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلےہی وہ خاندان مسائل اور پریشانیوں سے گزر رہے تھے لیکن اس دوران...
    کراچی(شوبز ڈیسک)گلوکار و اداکار علی حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بھتے کی پرچیاں ملنے اور لوگوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے باعث انہوں نے ملک چھوڑا جب کہ ان ہی دھمکیوں کی وجہ سے دل برداشتہ ہوکر ان کے والد بھی چل بسے۔ علی حیدر نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میوزک کیریئر سمیت ملک چھوڑنے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔ ان کے مطابق 2010 کے بعد کچھ خاندانی مسائل کی وجہ سے وہ پہلے ہی میوزک سے دور ہو چکے تھے اور انہوں نے نعتیں پڑھنا شروع کردی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلےہی وہ خاندان مسائل اور پریشانیوں سے گزر رہے تھے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گولی کیوں چلائی کے حوالے سے بار بار سوال کیا لیکن وہ کہتے ہیں ہم وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں۔ اسلام آباد میں این ایف سی پالیسی ڈائیلاگ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق آرٹیکل 245 وفاقی حکومت نے نافذ کیا تھا ہم نے نہیں، وہ کہتے ہیں آرٹیکل 245 کے تحت جو کچھ ہوا حکومتی احکامات پر ہوا۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر این ایف سی ایوارڈ کے لئے ماحول بنانے کی بات کی گئی، جب سے این ایف سی ایوارڈ کا...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 20 برس سے فلموں کا معاوضہ نہیں لیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ وہ ماضی کے ایک سود مند طریقے سے فلموں سے پیسے کماتے ہیں جس کیلئے وہ کوئی معاوضہ مختص نہیں کرتے اور فلم اگر چلتی ہے کامیاب ثابت ہوتی ہے اتنا ہی وہ پیسے کما پاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اگر فلم ہٹ ہوتی ہے اور ناظرین کو پسند آتی ہے تو ہی فلم سے پیسے کماتا ہوں اور اگر فلم ناکام رہی تو میں بھی نقصان اُٹھاتا ہوں‘۔ یعنی ان کا معاوضہ فلم کی کامیابی پر انحصار کرتا ہے اور وہ فلم کی کُل کمائی کا کچھ...
    مغربی تہذیب سرمایہ داری اور سیکولر ازم کی بنیادوں پر کھڑی ہے۔ دنیا کے امن و امان اور سلامتی کو آج جتنے بھی چیلنجز کا سامنا ہے وہ یکطرفہ طور پر اسی مغربی تہذیب کے بلاشرکت غیرے پروان چڑھنے کی وجہ سے ہیں۔ روس کی کمیونزم کو سرمایہ داری نظام ہڑپ کر گیا ہے۔ اب روس اور چین جیسے خالص سوشلسٹ ممالک میں بھی کاروبار کی ترقی کو صرف اور صرف کیپیٹل ازم کا سہارا حاصل ہے کہ مصنوعات تیار کر کے اور انہیں عالمی منڈی میں بیچ کر آپ جتنا مرضی سرمایہ یعنی اربوں کھربوں ڈالرز قانونا جمع کر سکتے ہیں! خاص طور پر چین ہی کی مثال لے لیں اب وہ مکمل طور پر کمیونسٹ ملک ہے اور...
    فوجی عدالتوں میں ملٹری ٹرائل: آرمی ایکٹ بنانے کا مقصد کیا تھا یہ سمجھ آ جائے تو آدھا مسئلہ حل ہوجائے، جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے آض بھی فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل پر انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ اس دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ بنانے کا مقصد کیا تھا یہ سمجھ آ جائے تو آدھا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے آج بھی دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ کالعدم ہوگیا تو بھی انسداد دہشتگردی...
      کرنسی میں بھی استحکام ہے اور پالیسی ریٹ بھی کم ہوا ہے ، ہماری معیشت کی بنیاد بن گئی ہے بجٹ سے پہلے کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کردیں، محمد اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے ، اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرنسی میں بھی استحکام ہے اور پالیسی ریٹ بھی کم ہوا ہے ، ہماری معیشت کی بنیاد بن گئی ہے ، اب ہمیں پائیدار ترقی کی طرف جانا ہے ۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا بجٹ...
    گزشتہ چند برسوں کے دوران گولڈ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ سینٹرل بینکس گولڈ زیادہ سے زیادہ خرید رہے ہیں کیونکہ ایسا وہ آئندہ حالات کے پیش نظر اپنی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سونے کی ڈیمانڈ اور قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پرانی چاندی سے زیورات بنا کر اپنی شادی کا خرچ خود اٹھانے والی ہنرمند خاتون گولڈ کی ڈیمانڈ میں اضافے کی وجہ سے گولڈ کی قیمت 3 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ جو ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ ایسے میں چند ماہرین کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ گولڈ کی قیمت میں اضافے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنسی میں بھی استحکام ہے اور پالیسی ریٹ بھی کم ہوا ہے، ہماری معیشت کی بنیاد بن گئی ہے، اب ہمیں پائیدار ترقی کی طرف جانا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے...
    بالی وڈ اداکار کنال کھیمو نے حال ہی میں اپنے بچپن کی تلخ یادیں شیئر کی ہیں۔ کنال نے 6 سال کی عمر تک سری نگر، کشمیر میں گزارے ہوئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ان خوفناک واقعات کا ذکر کیا، جو ان کے ذہن پر آج بھی نقش ہیں۔ کشمیر کا کشیدہ ماحول کنال کھیمو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 6 سال کی عمر میں سری نگر میں رہتے تھے، جہاں دھماکے اور پتھراؤ روزمرہ کی زندگی کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا، ’’6 سال کے بچے کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو یہ سب عجیب تھا۔ میں سری نگر کی خوبصورت یادیں بھی نہیں بھول سکتا، جیسے اپنے اسکول، خاندان کے ساتھ...
    جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی ہماری ریڈ لائن اور گالم گلوچ کا کلچر بند ہونا چاہیے، پی ٹی آئی دور میں ہمارے دوست ممالک ناراض ہوئے، پی ٹی آئی کی حکومت میں ترقی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے والے آج شرمسار ہو چکے ہیں۔ جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح رہی ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، ہماری ایک سال کی کارکردگی کے مخالفین بھی معترف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو...
    آج تم بھی ڈھیروں مٹی تلے جا سوئے۔ آج دوپہر جب میں واٹس اپ پر آئے پیغامات دیکھ رہی تھی کہ آرٹس کونسل سے آنے والا نمازجنازہ کا پیغام فون کے پردے پر جھلملایا۔ میں نے عادت کے مطابق پیغام کھولا، کسی ممبر کی زوجہ کے گزر جانے اور نماز جنازہ کا اعلانیہ تھا۔ اسے پڑھتے ہوئے احساس ہوا کہ ایک پیغام اور بھی ہے۔ پردۂ فون کو آگے بڑھانے پر جو پیغام سامنے آیا اس نے مجھے ہلا دیا۔ وہ مشکور رضا کے دنیا سے گزر جانے اور تدفین کے پروگرام کا اعلانیہ تھا۔ مشکور! تم کئی برسوں سے ڈائیلیسس کروا رہے تھے۔ اس سلسلے میں ہفتے میں تین بار حاضری لگوانے اسپتال جاتے تھے۔ اس ایک دن آرام...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ unpredictable ہے، یعنی اس کے بارے میں کوئی بات بھی یقین سے نہیں کی جاسکتی، مگر آج قومی ٹیم نے خود پر لگے اس داغ کو دھو ڈالا۔ بھارت کے خلاف میچ سے قبل شاید ہی کوئی پاکستانی تھا جو یہ سوچ رہا تھا کہ آج قومی ٹیم جیتے گی، اور دیکھیے ان امیدوں پر پورا اترتے ہوئے ہم میچ ہار گئے اور ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ انداز میں تیزی سے کم بیک ہوگیا اور کل تک ٹیم واپس گھر بھی آجائے گی۔ امید ہے کہ آج قومی ٹیم نے اپنا آخری میچ کھیلا ہے کیونکہ 27 تاریخ کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان...
    پاک افغان طورخم بارڈر آج دوسرے روز بھی بند ہے، افغان فورسز متنازع حدود میں تعمیراتی کام کرنے پر بضد تھیں، جس کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر پیدل آمدورفت و تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ بارڈر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہےاور حالات معمول کے مطابق نہیں، مسافر و تاجر پریشان دکھائی دیتے ہیں، طورخم بارڈر دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہونے سے سرحد پار جانے اور آنے والے بارڈر کھلنے کے منتظر ہیں. تجارت بھی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کی بندش کے مسئلے پر مذاکرات کابل اور اسلام آباد کے مابین ہوں گے. طورخم گیٹ کی بندش کے مسئلے کے حل پر تاحال مذاکرت نہیں...
      راولپنڈی: رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے والے آج شرمسار ہو چکے ہیں۔ جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح رہی ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، ہماری ایک سال کی کارکردگی کے مخالفین بھی معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توڑنےوالے آج شرمسارہوچکے ہیں، انتشاراورفسادکی سیاست ملکی مفادمیں نہیں ہے، پاکستان کی حفاظت کیلئے ہماراخون حاضر ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سلامتی ہماری ریڈ لائن اور گالم گلوچ کا کلچر بند ہونا چاہیے، پی ٹی آئی دور میں ہمارے دوست ممالک ناراض ہوئے، پی ٹی آئی کی حکومت میں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی ہے ایک سوچ پر اتفاق ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جمہوریت کی بحالی صرف آئین کی بالادستی سے ہو گی اور کوئی راستہ نہیں، جب سب کچھ ناکام ہوجائے تو سڑکوں کا راستہ آخری حربہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی، ایک سوچ پر اتفاق ہے، کوئی الیکٹورل الائنس یا گرینڈ اپوزیشن نہیں ہے، ایک سوچ پر اتفاق ہےکہ ملک آئین کی بالا دستی کے بغیر نہیں چل...
    پاکستان کو توڑنیوالے آج شرمسارہوچکے ہیں، حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے والے آج شرمسار ہو چکے ہیں۔جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح رہی ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، ہماری ایک سال کی کارکردگی کے مخالفین بھی معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توڑنیوالے آج شرمسارہوچکے ہیں، انتشاراورفسادکی سیاست ملکی مفادمیں نہیں ہے، پاکستان کی حفاظت کیلئے ہماراخون حاضر ہے۔رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سلامتی ہماری ریڈ لائن اور گالم گلوچ کا کلچر بند ہونا چاہیے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) جرمنی کی سولہ ریاستیں ہیں اور ان سب میں ایک ساتھ ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔ جرمنی کی تراسی ملین آبادی میں تقریباً اکسٹھ ملین افراد حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ جرمنی ابتداء میں تین سو چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں تقسیم تھا لیکن جب نیپولین نے اقتدار پر قبضہ کیا تو اُس نے ریاستوں کی تعداد کم کر کے تیس (30) کر دی۔ 1871ء میں جب پُروشیا کے چانسلر اُوٹو فون بسمارک نے جرمنی کو مُتحد کیا تو رائشٹاگ کے الیکشن میں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی جو مارکس کے نظریے کی حامی تھی، اکثریت سے منتخب ہوئی۔ بسمارک نے پارٹی کی مقبولیت کو روکنے کے لیے فلاحی ریاست کا...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے والے آج شرمسار ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح رہی ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، ہماری ایک سال کی کارکردگی کے مخالفین بھی معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توڑنےوالے آج شرمسارہوچکے ہیں، انتشاراورفسادکی سیاست ملکی مفادمیں نہیں ہے، پاکستان کی حفاظت کیلئے ہماراخون حاضر ہے۔رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سلامتی ہماری ریڈ لائن اور گالم گلوچ کا کلچر بند ہونا چاہئے، پی ٹی آئی دور میں ہمارے دوست...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط پہنچ گئے اور پڑھ بھی لیے گئے۔کراچی میں مزار قائد کے باہر اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط جہاں بھیجے تھے، وہاں پہنچ گئے ہیں اور پڑھ بھی لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط لکھنا این آر او مانگنا نہیں، وہ اپنے لیے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، بانی چیئرمین نے کہہ دیا کہ میں جیل سے باہر آنے والا آخری آدمی ہوں گا۔سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اقتدار...
    بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ اور ’بگ باس 18‘ کی سابقہ امیدوار شلپا شیروڈکر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ کی خواہش پر فلم انڈسٹری  کو چھوڑ کر شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں شلپا نے بتایا کہ بالی ووڈ کو انہوں نے اپنی والدہ کے مشورے پر خیرباد کہہ کر شادی کر لی تھی اور انہیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ ہر کام کا وقت ہوتا ہے، اور جو کام وقت پر نہ ہو وہ بعد میں صرف پچھتاوے کا باعث بنتا ہے۔ شلپا نے کہا کہ ان کی والدہ کے مطابق وہ ان کی شادی کی عمر تھی...
    رمیش سپی کی فلم ’شعلے‘ بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔ 1975 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم شروع میں باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکی، مگر بعد میں یہ ایک ایسا شاہکار ثابت ہوئی جس نے بے مثال مقبولیت اور کمائی حاصل کی۔ یہ فلم نہ صرف اپنے وقت میں 35 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی بلکہ بھارت کی سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔ ’شعلے‘ کی کہانی، کردار اور مکالمے آج بھی فلمی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ فلم میں بالی ووڈ کے مشہور ترین ستارے شامل تھے، جن میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہیما مالنی،...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، اسٹاک اوپر جا رہا ہے، کرنسی میں بھی استحکام ہے اور پالیسی ریٹ بھی کم ہوا ہے، ہماری معیشت کی بنیاد بن گئی ہے، اب ہمیں پائیدار ترقی کی طرف جانا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، آنے...
    دبئی اسٹیڈیم میں کھلاڑی پریکٹس کر رہے تھے، بائونڈری لائن کے پار کھڑا میں یہی سوچ رہا تھا کہ کل ہی اپنے شہرکراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کا میچ کور کیا اور آج یو اے ای میں موجود ہوں، جہاں اتوار کو پاکستان کا بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ اگر بھارتی بورڈ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرتا تو یہ یادگار مقابلہ بھی ہمارے ملک میں ہوتا اور شائقین کو تفریح کا موقع ملتا، اب میں آپ کو ریوانڈ کر کے پیچھے لے چلتا ہوں، کراچی سے میری فلائٹ صبح کی تھی، ایئرپورٹ پر عوام کا جم غفیر نظر آیا، پہلے تو اندر داخل ہونے میں ہی کافی وقت لگ گیا، پھر ائیرلائن کے کائونٹر پر طویل قطار تھی،البتہ میرے...
    کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں مردہ بچے کو چھوڑ کر جانے کےحوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ یا کسی اور نے بچے کی لاش سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی۔سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ بچےکی لاش ایدھی کے سرد خانے میں امانتاً رکھی ہے، تین چار روز میں ورثا نے رابطہ نہ کیا تو ایدھی قبرستان میں تدفین کردی جائے گی۔اس سے پہلے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 2 سال کا بچہ اسپتال میں کئی روز سے زیرعلاج تھا، جسے بچوں کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔طبی سرٹیفکیٹ کے مطابق بچے کی موت کارڈیو پلمنری اریسٹ سے ہوئی۔
    پاکستان اور انڈیا کے میچ کا کیا نتیجہ نکلے گا اس پر بڑے بڑے ماہرین تبصرہ کررہے ہیں، قیاس کے بے لگام گھوڑے دوڑا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر بھانت بھانت کی خیال آرائیاں ہیں، تاریخ کے حوالے ہیں اور اعدادوشمار کا گورکھ دھندا۔ اس سب کے بیچ ایک حقیقت جس پر نہ ہونے کے برابر بات ہورہی ہے وہ یہ کہ کرکٹ کا یہ ٹاکرا پاکستان میں ہونا تھا لیکن کھیل کے سیاست کی نذر ہونے کے باعث اب یہ دبئی میں ہو رہا ہے۔ ’حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں‘ میچ کا نتیجہ کسی کے حق میں آئے لیکن کرکٹ ہار گئی ہے۔ انگریزی خبروں میں دارالحکومت کی بنیاد پر خبر کی عبارت یوں...
    یہ 22 فروری 1974 تھا پورا عالم اسلام دوسری اسلامی سربراہ کانفرنس کے لیے جمع تھا کشادہ چیئرنگ کراس لاہور، ہال کے اندر اسلامی قیادت جمع ہے اور ہال کے باہر سڑکوں پر اہل پاکستان کا ایک جم غفیر نعرے لگائے جارہے تھے کہ بنگلا دیش نہ منظور اور ہال کے اندر کا منظر یہ تھا کہ بھٹو اور مجیب، ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے بنگلا دیش منظور کی قرارداد کے لیے بے چین اور بے قرار تھے اس روز لاہور میں دو پاکستان تھے ایک بنگلا دیش منظور کرانے والے اور دوسرے نامنظور کہنے والے، نامنظور کہنے والے محب وطن عام لوگ تھے۔ ڈاکٹر نذیر شہید بھی اسی قافلے میں شامل تھے۔ متحدہ پاکستان کے شیدائی اور اس کے لیے...
    کچھ روایت چل پڑی ہے، آج کل سندھ میں لوگوں کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کی۔ چلو یہ بھی اچھا ہوا کہ کم از کم حکومت نے اپنے مخالفین کا نوٹس تو لیا، مگر ان بے بنیاد ایف آئی آر نے پولیس کو رسوا کردیا ہے اور بڑی آسانی سے یہ ماجرہ سمجھ میں آرہا ہے کہ کس طرح ہماری پولیس آڑے کاموں میں استعمال ہو تی ہے۔ 77 سال گزرگئے اس ملک کو آزاد ہوئے مگر یہ روایت نہیں بدلی۔ 1947 میں نوابشاہ کے ڈپٹی کلیکٹر مسعود کھدر پوش تھے۔ سندھ میں پہلی ہاری (کسان) رپورٹ انھوں نے ہی ترتیب دی تھی، وہ میرے والد کی بہت عزت کیا کرتے تھے کیونکہ میرے والد نوابشاہ میں کسانوں کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کو عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈ نے مواچھ گوٹھ میں ایدھی کے قبرستان میں لاوارث قرار دیکر دفنائی گئی نوجوان مصطفیٰ کی سوختہ لاش کی باقیات سے ڈی این اے کے لیے 11 نمونے حاصل کر کے فرانزک جانچ کے لیے کراچی یونیورسٹی کی ڈی این اے لیب بھیجوائے گئے تھے۔  اے وی سی سی حکام کے مطابق سوختہ لاش کی باقیات سے حاصل کیے جانے والے ڈی این اے کے نمونے کی ابتدائی رپورٹ میں مقتول مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے نمونے سے میچ کر گئے ہیں اور اس حوالے سے...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے بھی ججز سینیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق (ون) کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ 20 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا تھا، عدالت...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی ججز سینیارٹی لسٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے بھی ججز سینیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کر دی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق (ون) کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ 20 فروری کو اسلام...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے کیس میں گرفتار ملزمان ارمغان قریشی اور شیزار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 دن کی توسیع کر دی گئی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ارمغان کے دو ملازمین کا 164 کا بیان ریکارڈ کرنا ہے اور ملزم کے گھر سے برآمد ہونے والے اسلحے اور لیپ ٹاپ کا فارنزک معائنہ بھی ضروری ہے۔ سماعت کے دوران ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں بے ہوش ہو گیا...
    نوٹ: اسکول، کالج، یونیورسٹی اور جج وغیرہ انگریزی الفاظ ہیں، یہ اب مُوَرَّد ہیں، انہیں اردو میں قبول کرلیا گیا ہے۔ پس اب اردو میں ان کلمات کی جمع کو اردو کی طرز پر اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ججوں یا جج صاحبان لکھنا اور بولنا چاہیے۔ ’بیٹس مین‘ انگریزی کا لفظ ہے، جب تک صرف مرد کرکٹ کھیلتے تھے تو ’بیٹس مین‘ بولاجاتا تھا، اب چونکہ خواتین بھی کرکٹ کھیلتی ہیں، تو اس کے لیے حالیہ برسوں میں ’بیٹر‘ کی اصطلاح رائج کی گئی ہے، اس کا اطلاق لفظِ مشترک کے طور پر مردانہ اور زنانہ دونوں طرح کے کھلاڑیوں پر یکساں ہوتا ہے۔ پہلے بیٹس مین کو اردو میں ’بلے باز‘ بولتے تھے، مگر اب انگلش کے غلبے کی...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد11 نمونے حاصل کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ قبرستان میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے سلسلے میں عدالتی احکامات کی جانب سے ڈاکٹر سْمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کی گئی ۔ مواچھ گوٹھ قبرستان میں مصطفیٰ عامر کی قبر کا نمبر 97440 ہے ،مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے گورننس اور کرپشن کے تشخیصی جائزے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی سنجیدگی اور عزم قابل تعریف ہے، تعاون کے فروغ کے لیے پرامید ہیں۔ آئی ایم ایف نے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کے آخر میں مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی اور گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج کو بہتر بنانے کے مواقع تلاش کرے گی۔ دورہ پاکستان کا مقصد حتمی جائزے کی تیاری میں مدد حاصل کرنا بھی ہوگا۔ آئی ایم ایف مشن نے 6 تا 14 فروری پاکستان کا...
    سماجی رہنما فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش مکمل طور پر جلی ہوئی تھی، ابتدائی طور پر رضاکاروں کو ہاتھ اور سر نظر نہیں آیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ رضاکار طبی ماہر نہیں، انہیں غلطی ہوئی، آج طبی ماہرین کی جانچ کے بعد صورتِ حال واضح ہوئی ہے۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے ملنے کی تحقیقات شروع کردیںسید فاضل شاہ بخاری نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہے کہ ملزمان حب سے واپس کراچی کیسے گئے، اس سے پہلے فیصل ایدھی نے بتایا تھا کہ جلی ہوئی لاش کے ہاتھ، پاؤں اور سر غائب تھا۔ فیصل ایدھی نے بتایا...
    بھارتی شہر بنگلورو میں پولیس نے اے آئی سے چلنے والی چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دس سال سے مفرور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم جس کی شناخت افروز پاشا کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے تقریباً 10 سال قبل گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ بعد ازاں ضمانت ملنے کے بعد وہ فرار ہوگیا۔ کافی تلاش کے باوجود پولیس اسے پکڑ نہیں سکی تھی۔حال ہی میں پاشا نے اپنے بھائی سے ملنے کے لیے پارپنا اگرہارا سنٹرل جیل کا دورہ کیا، جو جیل کی سزا کاٹ رہا تھا۔ اس کی شناخت جیل میں نصب AI سے چلنے والے چہرے کی شناخت کرنے والے کیمروں سے ہوئی تھی اور اس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2025)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپوزیشن کے 5 ارکان نے ملاقات کی ہے،اپوزیشن ارکان کی ملاقات چیف جسٹس کے گھر پر ہوئی ، اپوزیشن ارکان کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، اپوزیشن ارکان کی ملاقات کا باقاعدہ اعلامیہ کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماوں نے پابند سلاسل پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کر دیا۔اپوزیشن وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے دوران نظام انصاف میں بہتری سے متعلق تجاویز بھی دیں۔اپوزیشن وفد سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی وفد بھی چیف جسٹس کو مل چکا ہے۔ چیف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) اردو کے متعلق ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ کے متنازعہ بیان پر نکتہ چینی کا سلسلہ جاری ہے۔ اپوزیشن سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ہی متعدد اہم ہندو سماجی، سیاسی شخصیات نیز صحافیوں، ادیبوں اور شاعروں نے بھی اسے افسوس ناک قرار دیا ہے۔ اردو اور فارسی کے پیچیدہ الفاظ استعمال نہ کریں، دہلی پولیس فرہنگ آصفیہ کے مطابق 'کٹھ ملا' کا مطلب 'کم پڑھا لکھا' ہوتا ہے جبکہ فیروزاللغات میں اس لفظ کے معنی 'جاہل، دقیانوس' لکھا ہے۔ معاملہ کیا ہے؟ اترپردیش اسمبلی کے اجلاس کے دوران بی جے پی حکومت نے اعلان کیا کہ اراکین اسمبلی اب بھوجپوری،...
    اسپین کی ہائیکورٹ نے فٹ بال فیڈریشن کے سابق سربراہ لوئس روبیلیز کو کھلاڑی جینی ہرموسو کو اس کی رضامندی کے بغیر چومنے پر جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیا ہے اور ان پر 10,800 یورو (ساڑھے 31 لاکھ روپے پاکستانی کے برابر) جرمانہ عائد کیا ہے۔ البتہ عدالت نے جمعرات کو اپنے  فیصلے میں لوئئس روبیلیز کو جبر کے الزام سے بری کر دیا۔ روبیئلز نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے اور قانونی جنگ لڑتے رہیں گے‘۔ استغاثہ نے خاتون فٹ بالر کے ہونٹوں کا بغیر رضامندی بوسہ لینے پر 47 سالہ روبیلز کے لیے قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ ورلڈ کپ 2023 جیتنے کے بعد اسپین...
    کراچی میں اغوا اور بعد میں قتل کردئیے جانے والے مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کرکے لاش نکال لی گئی۔ لاش کے نمونے حاصل کر لیے گئے۔ تفتیشی حکام کے مطابق نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو محفوظ کیا جائے گا۔ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کیا جائے گا۔ ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کراچی میں دوست کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے بعد از تدفین پوسٹ مارٹم کے لیے سیکریٹری صحت نے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں 21 فروری کو...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی کردار ارمغان قریشی کا ایک جعلی شناختی کارڈ بھی پکڑا گیا ہے، ملزم کا اصل شناختی کارڈ مختلف کیسز میں اشتہاری ہونے کے باعث بلاک تھا۔  تفتیشی حکام کے مطابق ملزم ارمغان نے ثاقب ولد سلمان علی کے نام سے شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا اور جعلی شناختی کارڈ پر ارمغان کے اصلی شناختی کارڈ کی تفصیلات شامل کی گئی تھیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق یہ کارڈ چونکہ جعلی ہے اس لیے اس کا نادرا میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے،کارڈ کی کلر فوٹو کاپی موجود ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کارڈ خود ڈیزائن کر کے پرنٹنگ کی دکان سے ملزم نے اس کا کلر پرنٹ حاصل کیا...
    راولپنڈی: چکوال کے گاوں گھگھ میں بہن بھائی کو دو سال تک حویلی میں قید رکھنے کے الزام میں پولیس نے دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ بہن بھائی کو تایازاد بھائیوں نے قیمتی زمین پر قبضے کے لیے 2 سال تک حویلی میں قید رکھا، جبین بی بی بھوک اور ٹھنڈ سے ہلاک ہوئی تھی۔ پولیس نے گمنام خط پر مرکزی ملزم چوہدری عنصر محمود اور اس کے دو بھائیوں شکیل اور اشرف پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے پہلے صرف عنصر کو گرفتار کیا تھا، ایکسپریس نیوز نے انسانیت سوز واقعے کو رپورٹ کیا تو تھانہ نیلہ نے ملزم اشرف اور شکیل کو بھی گرفتار کر لیا، مجموعی طور پر تین...
    یہ کہانی کراچی کے پوش علاقے میں رہنے والے کچھ لوگوں کے لائف اسٹائل کا ایک رخ ہے جہاں اول تو کچھ سامنے نہیں آتا اور اگر کبھی آجائے تو پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔ برائی کی بنیاد پر بننے والے تعلقات کا انجام اکثر بھیانک ہی نکلتا ہے اور اپنے اندر ایک سبق لیے ہوئے ہوتا ہے۔ یہ کہانی نشے، طاقت اور غرور کی ہے جو ایک چھلے ہوئے کیلے کی تصویر سے ایک خطرناک موڑ لیتی ہے اور ایک نوجوان مصطفیٰ عامر کے درد ناک قتل تک جاتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ 3 دوستوں مصطفیٰ، ارمغان اور شیراز کی دوستی کا سفر جانی دشمنی پر کیسے ختم ہوا؟ یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس اور مقتول...
    پاک فوج کے سربراہ جنرل سید حافظ عاصم منیر نے راولپنڈی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے اہم پاکستانیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کامریڈ کی طرح لڑتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب ہم ایک ساتھ بیٹھتے اور دشمن سے لڑتے ہیں تو ہمیں کوئی علم نہیں ہوتا کہ کون پختون، کون سندھی، کون پنجابی یا پٹھان ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ہم فتنہ الخوارج کو پاکستان پر کبھی فرسودہ سوچ مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اسلام کی غلط تشریح کررہے ہیں۔ اسلام نے عورت کو ہر صورت میں...
    خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور کو فلم ’دیوداس‘ میں ’’پارو‘‘ کے لیے سائن کیا جانا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا تھا جس پر ادکارہ آپے سے باہر ہوگئی تھیں۔ فلم دیوا دس میں ان کی جگہ ایشوریہ رائے بچن کو کاسٹ کرنے پر کرینہ کپور سنجے لیلا بھنسالی سے ناراض ہوگئی تھیں۔ غصے میں آکر کرینہ کپور نے ہدایتکار سنجھے بھنسالی سے نہ صرف جھگڑا کیا بلکہ بدتمیزی بھی کی تھی۔ فلمی کیریئر کے اس موڑ پر کرینہ کپور نے فیصلہ کرلیا تھا کہ آئندہ کبھی بھی ہدایتکار سنجے بھنسالی کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔ کرینہ کپور سنجے لیلا بھنسالی کو کنفیوز انسان بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہدایتکار اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتے۔ ان کی کوئی اخلاقیات اور اصول نہیں ہیں۔ اداکارہ نے...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ کے کیس میں منشیات کے پہلو پر بھی تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔سی آئی اے نے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو منشیات کے مبینہ کاروبار کی تفتیش سونپ دی۔ایس آئی یو پولیس ملزم ارمغان پر منشیات کے فروخت کے الزام کی تفتیش کرے گی، تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ کیس کے مرکزی ملزم ارمغان پر ماضی میں بھی منشیات سے متعلق الزامات ہیں۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے ملنے کی تحقیقات شروع کردیںسید فاضل شاہ بخاری نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہے کہ ملزمان حب سے واپس کراچی کیسے گئے، دوسری جانب کیس میں...
    مسجد کے متولی نے جی ڈی اے کے حکم کے خلاف کمشنر کورٹ میں اپیل کی ہے، فی الحال ابھی اس ایشو پر کوئی بھی ایڈمنسٹریٹو افسر کیمرے پر بولنے کو تیار نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے گورکھپور میں جی ڈی اے (گورکھپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی) نے میونسپل کارپوریشن کی زمین پر مبینہ طور پر ناجائز طریقے سے بنائی گئی جامع مسجد کو منہدم کرنے کے لئے 15 دنوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔ گورکھپور کے گھوش کمپنی چوراہے کے پاس میونسپل کارپوریشن کی 47 ڈسمل زمین پر بغیر نقشہ کی منظوری کے بنی تیسری منزل کو منہدم کرنے کا جی ڈی اے نے حکم جاری کیا تھا۔ 15 فروری کو مسجد کے مرحوم متولی کے بیٹے شعیب...
    برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر جمہوری طریقے سے شفاف انتخابات کے بعد منتخب ہوئے تھے، انکو یوکرین میں جاری جنگ کیوجہ سے انتخابات کو التوا میں ڈالنا پڑا، ایسا برطانیہ میں جنگ عظیم دوئم کے وقت بھی ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر یوکرین کے صدر کی حمایت میں ڈٹ گئے۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر جمہوری طریقے سے شفاف انتخابات کے بعد منتخب ہوئے تھے، ان کو یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے انتخابات کو التوا میں ڈالنا پڑا، ایسا برطانیہ میں جنگ عظیم دوئم کے وقت بھی ہوا تھا۔ اسی طرح جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ جنگ کے درمیان میں باقاعدہ نئے...
    ویب ڈیسک — بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون رہنما ریکھا گپتا نے جمعرات کو دہلی کی وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ بی جے پی نے دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد دہلی پر کنٹرول حاصل کیا ہے۔ نریندر مودی کی وزارتِ عظمیٰ میں بھارتیہ جنتا پارٹی گزشتہ 11 سال سے مرکز میں حکومت میں ہے۔ البتہ پانچ فروری کو ہونے والے انتخابات میں دارالحکومت کی قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی کو 1998 کے بعد پہلی بار اکثریت ملی ہے۔ ریکھا گپتا لگ بھگ تین کروڑ آبادی والے وسیع شہر کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔ بی جے پی نے بدھ کی شب رات گئے 50...
    "عمیر صاحب، ہم کراچی میں ہیں۔ پیر کو دن 11 بجے چلے آئیے۔ پھر گپ لگائیں گے۔” رضی صاحب کا فون پر حکم تھا۔ میں نے سوال کیا کہ کب پہنچے؟ انہوں نے بتایا ایک مہینہ ہونے کو آ رہا ہے اور دو دن بعد اسلام آباد روانگی ہے۔ میں نے مصنوعی ناراضی کا اظہار کیا کہ اتنی دیر سے کیوں بتا رہے ہیں۔ کہنے لگے کہ بس آتے ہی بیمار پڑ گیا تھا۔ وقتِ مقررہ پر ہمارے کولیگ تنزیل اور میں ان سے ملنے پہنچ گئے۔ وہ اپنے بھتیجے کے ہاں مقیم تھے۔ رضی صاحب نے صوفے سے اٹھ کر گلے لگایا۔ دیکھنے میں کم زور تو لگے لیکن یہ گمان نہیں تھا کہ اس ملاقات کے محض 15...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں لفٹ گرگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میو اسپتال لاہور کے آرتھو وارڈ میں لفٹ گرنے کے باعث 8 افراد ملبے تلے آ کر زخمی ہوئے، حادثے کے وقت لفٹ میں مجموعی طور پر 12افراد موجود تھے جب کہ 6 ماہ قبل ہی لفٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، لفٹ گرنے سے زخمی پونے والے 8 افراد افراد میں ہسپتال عملہ بھی شامل ہے جن میں سے 3 نرسوں کی ٹانگیں فریکچر ہوگئیں، اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں 2 طالب علم بھی شامل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے لاہور کے سروسز ہسپتال کی زیر تعمیر تین منزلہ عمارت بھی زمین بوس...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر آج بھی جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دئے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ،جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ گزشتہ روز شروع کئے گئے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، سلمان اکرم راجہ نے جو مثال دی...
    ملزم ارمغان نے انکشاف کیا کہ ہم نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگائی تو مصطفیٰ زندہ اور نیم بیہوشی کی حالت میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم ارمغان نے دوران تفتیش نوجوان کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ فولڈنگ راڈ سے پہلے مصطفیٰ کے ہاتھوں اور پیروں پر مار کر زخمی کیا، اس کے بعد اپنی رائفل اٹھا کر مصطفیٰ کی جانب تین فائر بھی کیے، لیکن فائر مصطفیٰ کو نہیں لگے، فائر وارننگ...
    کس کس کے منہ پر ہاتھ رکھو گے ؟ کس کس کی زبان بندی کے پروانے جاری کروگے ؟ کس کس کو دنیا کی نظروں سے غائب کروگے ؟ انسانی فطرت ہے وہ زیادہ دیر چپ نہیں رہ سکتا ،فقط اپنے واسطے ہی سے نہیں ،اس جیسے اور انسانوں پر جیتے جی قدغن لگانے پر دنیا چپ کی دائمی بکل مار کر نہیں رہ سکتی ،فطرت کے قا نون کو توڑنے کی بھی کچھ حد ہوتی ہے پھر قانون خود بول اٹھتا ہے ۔جیسے حاضر سروس جج جناب جسٹس محسن اختر کیانی بول اٹھے ہیں ۔ شہرت بخاری نے کہا تھا کہ دروغ مصلحت آمیز جب عروج پہ ہوتو آس پاس کہیں چیختی ہے سچائی عدلیہ کے خاموش اژدہام میں...
    (گزشتہ سے پیوستہ) حالانکہ تم خود ظلم و جارحیت کا شکار تھے۔تم ہی اصل میں آزاد تھے، جبکہ میں قید میں تھا۔تم نے میری حفاظت ایسے کی جیسے ایک شفیق باپ اپنے بچوں کی کرتا ہے۔میری صحت، عزت اور حتیٰ کہ میری ظاہری حالت کا بھی خیال رکھا اور مجھے بھوک یا ذلت کا احساس تک نہ ہونے دیا حالانکہ میں ان مجاہدوں کی قید میں تھا جو اپنی زمین اور چھینے گئے حق کے لیے لڑ رہے تھے اور جن کے خلاف میری حکومت ایک محصور قوم کے خلاف بدترین نسل کشی کر رہی ہے۔میں نے کبھی مردانگی کا اصل مطلب نہ جانا تھا، جب تک کہ میں نے وہ تمہاری آنکھوں میں نہ دیکھی۔قربانی کی قدر کا بھی...
    پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ہانیہ عامر جلد انڈین فلم میں نظر آئیں گی۔ سوشل میڈیا پر گردش کی جانے والی تصویر میں ہانیہ عامر انڈین پنجابی فلم ’سردار جی ‘2 کی کاسٹ کے درمیان کھڑی تھیں اور سامنے میز پر کیک بھی رکھا ہوا تھا۔   View this post on Instagram   A post shared by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے میں نظر آئیں گی جبکہ کئی صارفین کے مطابق انہیں پنجابی فلم...
    جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے، لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار واضح رہے کہ لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیور کے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو مزاحیہ اداکار قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی ایسے کامیڈین تھے جنھیں اپنے شعبے میں بھی محدود کامیابی حاصل ہوئی تھی مگر انہوں نے امریکا کو ورغلا کر ایک ایسے جنگ میں ساڑھے تین سو ارب ڈالر جھونکنے پر آمادہ کر لیا جو یوکرین جیت بھی نہیں سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی، یہ ایسی جنگ ہے جو وہ امریکا اور ٹرمپ کی مدد کے بغیر ختم بھی نہیں کر سکتے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس جنگ میں یورپ سے دو سو ارب ڈالر زیادہ خرچ کیے ہیں اور امریکا کا پیسہ واپس بھی...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ کررہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ،جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کو فیصلہ سنانے کی اجازت دے دی اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری کا کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہے کہ آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، سلمان اکرم راجہ نے جو مثال دی تھی وہ سویلینز...
    بحث آج بھی جاری ہے کہ 2022 ء میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لائی جاتی تو ان کی حکومت اپنی بری کارکردگی کے سبب اپنے ہی بوجھ تلے دب کر گر جاتی، مقبولیت کا بت بھی پاش پاش ہو جاتا ہے۔ حقائق کے جائزے سے پتہ چلتا ہے یہ سوچ محض خام خیالی ہے۔ فوج نے پراجیکٹ عمران 1990 ء کی دہائی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو سیاسی طور پر کمزور کرنے کے لیے شروع کیا تھا لیکن مشرف کے مارشل لا کی وجہ سے اس میں تاخیر ہو گئی۔ دوسرے فوجی آمروں کی طرح مشرف بھی سخت بے عزت ہو کر اقتدار سے رخصت ہوئے تو فطری طور پر ادارے کو اس کا...
    غلام محمد قاصؔر کی مشہور نظم ’سمیتا پاٹل‘ کی تخلیقی کہانی بہت پراسرار ہے۔ یہ نظم جس صبح مکمل ہوئی اسی شام سمیتا پاٹل کا انتقال ہو گیا تھا۔ پیرا سائیکالوجی میں ایسے واقعات کو Precognition کہا جاتا ہے، یعنی آئندہ واقعات کی پہلے سے خبر ہو جانا۔ قاصؔر گورنمنٹ کالج درہ آدم خیل میں بطور معلم تعینات تھے اور روزانہ پشاور سے پبلک ٹرانسپورٹ پر وہاں آیا جایا کرتے تھے۔ کئی روز سے راستے میں ایک خاص مقام (بڈھ بیر کے آس پاس) پر انہیں آمد ہوتی لیکن نظم مکمل نہیں ہو رہی تھی۔ پھر ایک روز اسی مقام پر ان کی گاڑی خراب ہو گئی۔ قریب ہی ویران جگہ پر ایک زیارت تھی، قاصؔر نے وہاں فاتحہ پڑھی...
    رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا ہوا تھا‘ ہوا میں خنکی تھی اور گلیوں میں سناٹا اور اندھیرا اور ہم اس اندھیرے‘ اس سناٹے میں تاریخ کے نقش ٹٹول رہے تھے‘ بخارا کی وہ رات ہمارے کانوں میں سرگوشیاں کر رہی تھی‘ اس زمین‘ اس کائنات میں کوئی شخص‘ کوئی کام یابی اور کوئی کامرانی دائمی نہیں‘ اس کائنات کی ہر چیز بے ثبات‘ فانی اور عارضی ہے‘ دنیا میں اگر کسی چیز کو ثبات اور دائم حاصل ہوتا تو وہ ماضی کا بخارا ہوتا اور اس بخارے کی چھوٹی اینٹوں کی گلیوں میں امام بخاریؒ کے قدموں کی آہٹ ہوتی.  بوعلی سینا کے لڑکھڑاتے قدم ہوتے یا پھر خوارزمی اور البیرونی کی سوچ میں ڈوبی...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارت سے متعلق امور میں بھارت سے اختلافات برقرار ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بات چیت کے ماحول کو یاد کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے بھارتی وزیرِاعظم پر واضح کردیا کہ اگر بھارت نے امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد کیا تو امریکا بھی جوابی کارروائی میں ایسا ہی کرے گا۔ اس پر نریندر مودی کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو پسند نہیں کرتا۔ امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ فاکس نیوز سے پہلی بار ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے وزیرِاعظم سے گفت و شنید کے...
    بھارت کی ریاست اتر پردیش کی اسمبلی میں دوسرے بہت سے معاملات کی طرح کمبھ کے میلے میں بھارت کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی کے اشنان نے بھی تنازع کھڑا کردیا ہے۔ اس حوالے سے ہونے والی بحث نے سیاسی ماحول کا درجہ حرارت بلند کردیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایوان میں کہا کہ محمد شامی کا کمبھ کے میلے میں ڈبکی لگانا اِس کا ثبوت ہے کہ اس میلے کر ہر مذہب، رنگ اور نسل کے لوگوں نے دل سے قبول کرلیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ محمد شامی سمیت بہت سے غیر ہندو بھارتیوں نے کمبھ کے میلے...
    لاہور: وقت کے ساتھ خواجہ سراؤں کی زندگیوں میں بھی تبدیلی آ رہی ہے۔ اب وہ تعلیم اور ہنر مندی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ فونٹین ہاؤس لاہور میں مقامی ادارے "بازیافت" کی جانب سے خواجہ سراؤں کو ٹیکسٹائل ویسٹیج سے خوبصورت اشیاء بنانے کا موقع دیا گیا ہے۔ ان کے ہنر مند ہاتھ کپڑے کے بیکار ٹکڑوں کو دیدہ زیب بیگز، سٹیشنری آئٹمز، کشن، ڈیکوریشن پیسز سمیت مختلف اشیاء میں ڈھال دیتے ہیں۔ خواجہ سراؤں کے ہاتھوں سے تیار یہ شاہکار لاہور کے بڑے شاپنگ مالز میں ڈسپلے کرکے فروخت کیے جاتے ہیں۔  مایا ملک اور دیگر خواجہ سراؤں کی کامیابی کی کہانی  خواجہ سراء مایا ملک، خوشبو، حنا اور دیگر 8 خواجہ سراء...
    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملاقات 30 منٹ تک جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات جیل مینول کے مطابق کروائی گئی ہے۔ فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی یہ دوسری ملاقات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع...
    پشاور کے علاقے ڈبگری میں فائرنگ سے شہری کے قتل کے بعد زخمی ہونے والے خاتون بھی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ یہ بھی پڑھیں پشاور: باپ نے بیٹے کیساتھ مل کر بیٹی کو آشنا کے ہمراہ قتل کردیا اب فائرنگ کے واقعے کی اصل وجہ سے بھی سامنے آگئی ہے اور پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول وقار اور مقتولہ مسماۃ (ف) نے پسند کی شادی کی تھی جس کی پاداش میں انہیں قتل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مسماۃ (ف) پہلے سے شادی شدہ تھی، اور بھاگ کر وقار نامی شخص سے دوبارہ شادی کرلی جس پر اسے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے جس لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ پی ڈی اے میں مالی...
      فائل فوٹو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آ گئے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم ارمغان ماضی میں بھی پولیس اور اے این ایف کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے، اس کے خلاف دہشت گردی، اقدامِ قتل، منشیات فروشی کے 6 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ارمغان پر اے این ایف، درخشاں، ساحل، گزری، بوٹ بیسن تھانوں میں مقدمات درج ہوئے، اس پر یہ مقدمات 2019ء سے 2024ء کے درمیان درج ہوئے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ، جسم پر سرخ نشاناتمصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم گزری میں اپنے...
    مسلم لیگ نون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا تاہم قومی اسمبلی میں صورتحال اس سے بھی بدتر ہے، قائد حزب اختلاف کو فلور نہیں دیا جاتا جبکہ پنجاب کا ایس ایچ او دیگر صوبوں کے آئی جیز سے بھی طاقتور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ عمران خان جیل سے نکلنے...
    یہ الزام کہ صدر آزاد کشمیر کے خلاف مظاہرہ انڈین لابی یا مودی نے کروایا ہے سرا سر محض الزام ہے خدا کا خوف کریں یہ مظاہرہ برٹش کشمیریوں نے آزادکشمیر کے لوگوں کے حقوق کے لئے سخت یخ بستہ سردی اور بارش میں کھڑے رہ کر کیا ہے جو برطانیہ میں آباد ہیں مظاہرہ کرنا یا احتجاج کرنا اور حقوق کے لئے آواز بلند کرنا جمہوریت میں انسان کا بنیادی حق ہوتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا ہدف آزادکشمیر اور پاکستان اس وقت قطعی نہیں ہے بھارتی اپنے ہاں ملک میں ترقی کر رہے ہیں آٹی ٹی سمیت ہر شعبے میں چین کے مقابلے کی ریس میں آ رہے ہیں اور امریکہ اور یورپ تک کی تجارتی منڈیوں تک...
      مصطفی عامرمیرااورارمغان کا دوست تھااور وہ ویڈ فروخت کرنے کا کام کرتا تھا مصطفی کی لاش اسی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر بلوچستان لے گئے، پولیس کو بیان اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفی عامر کے قتل کیس میں ملزم شیراز کی پولیس انٹروگیشن رپورٹ سامنے آگئی، گرفتارملزم کی رپورٹ میں کئی سنسی خیزانکشافات سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مقتول نوجوان کے قتل کے الزام میں گرفتارملزم سید شیرازحسین عرف شاہ وزیز کی پولیس انٹروگیشن رپورٹ سامنے آگئی، گرفتارملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ارمغان میرا بچپن کا دوست اوراسکول فیلو ہے ، ڈیڑھ سال قبل ارمغان میرے گھرآیا، اس کے پاس نئی گاڑیاں تھیں اوروہ بہت مالدارہوگیا تھا۔رپورٹ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس سے اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔دوست کو قتل کر کے لاش جلانے والے ملزم ارمغان کے گھر کے اندرونی مناظر سامنے آگئے ، ملزم نے اپنے گھرمیں سخت ترین حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے اور مقتول کی قبر کشائی 21 فروری صبح 9 بجے ہوگی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید میڈیکل بورڈ کی سربراہ جبکہ ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سری چند، ایم ایل او ڈاکٹر کامران میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے۔ گھر کی تھری سکسٹی نگرانی کے لیے...
    جب بھی دو ملکوں کے تعلقات کی بات کی جاتی ہے تو بھارت اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ ایک سنگین موضوع کے طور پر سامنے آتے ہیں۔ دونوں ممالک کی سرحدوں کے درمیان کشیدگی سیاست اورکئی دیگر عوامل نے ان تعلقات کو پیچیدہ بنا دیا ہے، مگر ایسے میں کچھ شخصیات اُبھرتی ہیں جو اس پیچیدہ صورتِ حال کو ایک نیا زاویہ دیتی ہیں اور ان میں ایک اہم نام تپن بوس کا تھا۔ یہ وہ شخصیت ہیں جنھوں نے نہ صرف بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش کی تھی بلکہ امن انسانیت اور حقوقِ انسانی کے حوالے سے ایک روشن پیغام بھی دیا تھا۔ میری چند ملاقاتیں تپن بوس سے ہوئیں اور ان ملاقاتوں کے...
    ملکی معاشی حالات کے باعث حکومت نے معیشت پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا تھا۔ خزانے پر بڑا بوجھ بننے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی باتیں سنہ 2014 سے کی جا رہی ہیں تاہم اب تک یہ عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پائلٹس سے متعلق تباہ کن بیان، چوہدری غلام سرور کے خلاف تحقیقات کی منظوری حکومت نے ایک مرتبہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کا بھی انعقاد کیا تھا لیکن خریداری میں دلچسپی لینے والی واحد کمپنی نے صرف 10 ارب روپے کی بولی لگائی۔ نجکاری کمیشن نے چونکہ پی آئی اے کی ریزرو قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے رکھی تھی...
    پاکستان میں بارشوں کی کمی کی وجہ سے پانی کی قلت کے خدشات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ رواں برس سردی کی شدت میں کمی بھی ایک تشویشناک امر ہے۔ ملک میں رواں موسم سرما میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے بارشیں اور برفباری رواں برس معمول سے بھی کم ہوئیں۔ جنوری میں درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔ یہ بھی پڑھیں: طویل خشک سالی کا خاتمہ؟ کل سے بارش اور برف باری کی پیش گوئی درجہ حرارت میں اس اضافے نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے لیکن محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ خوش خبری سنائی گئی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں 18 فروری...
    سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں ٹریفک حادثات اور ان کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایسے حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ آج کی ملاقات کے بعد یہ واضح پیغام جائے گا کہ ہم سب ایک ہیں اور پاکستانی ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کا تفصیلی اجلاس ہوا جس...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، گورنر سندھ نے بانی پی ٹی آئی کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دیدیا ، بانی پی ٹی آئی گورنر ہاوس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تو وعدہ ہے جواب دوں گا،لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر ہاوس کے باہر امید کی گھنٹی بیل آف ہاپ لگی ہے اگربانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپناخط وہاں بھجوایا تو اس کاضرور جواب دیا جائیگا۔اس وقت اوور سیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی معیشت اوپر...
    پشاور اور ژوب  سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔   زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اس سے قبل آج صبح بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 تھی اور اس کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں مولانا فضل الرحمان کے پاس بغیر کسی مفاد کے گیا تھا، مولانا دوستی کا وعدہ نبھا رہے ہیں اور میں بھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو الرٹ کرنے کے نوٹیفکیشن کی زبان بتارہی ہے کہ دھمکا رہے ہیں، الرٹ پولیس نے جاری کیا اور پولیس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ماتحت ہے۔(جاری ہے) فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب بھی مولانا کے پاس جاؤں گا تو ان کے گھر سے مایوس واپس نہیں آؤں گا، مولانا پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا...
    بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے اداکاری کو بطور پیشہ اپنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ لالی، بالی و ہالی ووڈ میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سجل علی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011ء میں ڈرامہ سیریل ’محمود آباد کی ملکائیں‘ سے کیا تھا۔ یہ ڈرامہ سیریل ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس ’سکس سِگما پلس‘ کی تخلیق تھا۔ اس ڈرامہ سیریل کے آن ایئر ہونے کے بعد سجل علی نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیابی کی منازل طے کرتی چلی گئیں۔ سجل علی نے ناصرف پاکستان میں اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کے دلوں میں گھر کیا ہے بلکہ بالی اور ہالی ووڈ فلموں میں بھی...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو پی ٹی آئی نے قانونی اور آئینی طور پر روکنے کی کوشش کی لیکن وہ اللہ کے حکم سے آرمی چیف بن گئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے وقت جنرل باجوہ نے مارشل لا کی پوری تیاری کی تھی، جنرل عاصم منیر کو مارشل لا پلیٹ میں رکھا ہوا ملا۔ یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈاپور پارٹی صدارت جانے کے بعد اب وزیراعلیٰ بھی نہیں رہیں گے، فیصل واوڈا کا دعویٰ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے بدلا لینا ہوتا تو آرمی چیف کے لیے بہت ہی آسان تھا، لیکن اس نیک...
      دیواروں پر گولیوں کے نشانات ،پہلی منزل پر سافٹ ویئر ہاؤس ، واک تھرو گیٹ بھی نصب کمرے کے قالین پر موجود خون کے نمونے مقتول مصطفی کی والدہ سے میچ ہو گئے، ذرائع کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی کیس کے ملزم ارمغان کے گھر واقع خیابان مومن میں جدید سیکیورٹی کیمرے ، گاڑیاں اور آٹو میٹک گیٹ لگا ہے ، دیواروں پر گولیوں کے نشانات بھی موجود ہیں، پہلی منزل پر سافٹ ویئر ہاؤس بھی بنا رکھا تھا، واک تھرو گیٹ بھی نصب تھا۔کمرے کے قالین پر موجود خون کے نمونے مقتول مصطفی کی والدہ سے میچ ہو چکے ہیں، 8 فروری کو ملزم نے پولیس چھاپے کے دوران گھر کے...
    عنوان تو پورا یہ تھا کہ بلدیاتی اداروں سے وابستہ افراد کے لیے کچھ تجاویز۔ میرا یہ مقام تو نہیں ہے کہ جو میں اپنے سے زیادہ شعور کی دولت سے مالامال لوگوں کوجو یقینا مجھ سے زیادہ با صلاحیت اور متحرک بھی ہیں ان کے سامنے اس حوالے سے کچھ تجاویز یا مشورے دوں۔ پہلے کچھ بچپن ایک بات شیئر کرتے ہیں۔ بچپن میں ہمارے گھروں میں ہر قسم کے پیڑ ہوتے تھے۔ امرود کا درخت بہت عرصے رہا کبھی کبھی کچھ سبزیوں کے پودے بھی رہے چنبیلی کے پھول کا تو بہت دنوں تک رہا اور یہ کم وبیش ہر گھر میں ہوتا تھا۔ پیڑ کا ذکر اس لیے کیا کہ پیڑ ہوتے تھے تو چڑیا بھی آجاتی...
    اسرائیل کو پاکستان سے تسلیم کرانا ایک ایسا عالمی ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کی خاطر پاکستان کو مدتوں سے زخم دیے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ پاکستان کا مسلمان دنیا میں ایک نمایاں مقام تھا۔ عرب دنیا بھی پاکستان کے اسی مقام کے پیچھے چھپ کر اسرائیل سے تعلقات کی نارملائزیشن سے پہلو تہی کرتی رہی۔ پھر یوں ہوا کہ پاکستان سے یہ نمایاں مقام چھیننے کا ہی فیصلہ ہوا۔ اب پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بننے کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر دیوالیہ پن کی دہلیز پر ہی کھڑا ہے۔ مہنگائی کرکے پاکستان کو رسمی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا ہے وگرنہ تمام علامتیں اور نشانیاں ایسی ہی ہیں جو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے...
    محمد طفیلان دنوں ہمارے علاقے میں بہت زیادہ برساتیں ہوئی تھیں۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے، لوگ بے گھر ہوگئے، فصلیں تباہ ہوگئیں، اس صورت حال کی خبریں نظم بالا تک پہنچیں، ان دنوں ڈویژنل نظم تھا۔ اچانک میرے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی۔ میں باہر نکلا تو کیا دیکھتا ہوں عبدالوحید قریشی، عبدالغفار عمر کے ساتھ باہر کھڑے ہیں۔ میری آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ بے ساختہ بغلگیر ہوئے۔ درویش عبدالوحید قریشی کی زبان سے نکلا آج تو انقلاب آگیا۔ واقعی انقلاب آگیا تھا حسب توفیق خاطر مدارت کی اپنے گھر کی کھڑکی سے برسات کے پانی کا نظارا کرایا۔ سمندر تھا، ساری صورت حال کا جائزہ لیا۔ رفقا سے ملاقاتیں کیں مزید تباہی و بربادی کا...