لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں لفٹ گرگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میو اسپتال لاہور کے آرتھو وارڈ میں لفٹ گرنے کے باعث 8 افراد ملبے تلے آ کر زخمی ہوئے، حادثے کے وقت لفٹ میں مجموعی طور پر 12افراد موجود تھے جب کہ 6 ماہ قبل ہی لفٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، لفٹ گرنے سے زخمی پونے والے 8 افراد افراد میں ہسپتال عملہ بھی شامل ہے جن میں سے 3 نرسوں کی ٹانگیں فریکچر ہوگئیں، اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں 2 طالب علم بھی شامل ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے لاہور کے سروسز ہسپتال کی زیر تعمیر تین منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوگئی تھی، مرمت کی جانے والی بوسیدہ عمارت شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک زمین بوس ہوئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ بلاک زیر تعمیر اور خالی تھا، ٓتاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، 10 بج کر 45 منٹ پر سروسز ہسپتال کی مرمت کی جانے والی بوسیدہ عمارت میں شارٹ سرکٹ ہوا، دھواں اٹھتے دیکھ کر عمارت میں کام کرنے والے مزدور باہر نکلے تو اچانک تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے فوری امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ عمارت 60 سال پرانی ہے، اس بلڈنگ میں ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگرشعبہ جات سے مریضوں کا علاج کیا جارہا تھا جہاں کچھ ماہ سے ریویمپنگ کا کام جاری تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر صحت پنجاب اور کمشنر لاہور بھی موقع پر پہنچے، عمارت گرنے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاہور کے

پڑھیں:

کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی

— فائل فوٹو

کندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب پولیس کو تھرپارکر کے گاؤں محمد علی سمیجو میں کنویں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس اس حوالے سے گاؤں کے افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: سندر میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
  • لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی 
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • نئی دہلی میں عمارت گرنے سے کم ازکم 11 افراد ہلاک
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی