بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ اور ’بگ باس 18‘ کی سابقہ امیدوار شلپا شیروڈکر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ کی خواہش پر فلم انڈسٹری  کو چھوڑ کر شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

ایک انٹرویو میں شلپا نے بتایا کہ بالی ووڈ کو انہوں نے اپنی والدہ کے مشورے پر خیرباد کہہ کر شادی کر لی تھی اور انہیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ ہر کام کا وقت ہوتا ہے، اور جو کام وقت پر نہ ہو وہ بعد میں صرف پچھتاوے کا باعث بنتا ہے۔ شلپا نے کہا کہ ان کی والدہ کے مطابق وہ ان کی شادی کی عمر تھی اور وہ ہی شادی کیلئے بہترین وقت تھا۔

A post common by BollywoodShaadis.

com (@bollywoodshaadis)

 شلپا نے بتایا کہ ’میں نے 2000 میں شادی کی اور میری والدہ کا ماننا تھا کہ ہر چیز کا صحیح وقت ہوتا ہے، اس لیے بالی ووڈ میں نام کمانے کے بعد میری زندگی کا اگلا قدم شادی تھی۔ 26-27 سال کی عمر میں شادی کرنا ضروری تھا، اور میں نے خوشی سے فلم انڈسٹری چھوڑ دی۔‘

شلپا نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی والدہ کے فیصلوں پر یقین رکھتی ہیں اور انہیں کبھی بھی والدہ کے کیے فیصلوں پر عمل کر کے افسوس نہیں ہوا۔ شلپا نے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی بھارت چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں، لیکن تقدیر میں یہی لکھا تھا۔ شادی کے بعد ملک سے باہر چلی گئیں اور مکمل طور پر ایک گھریلو خاتون بن گئیں جس پر وہ خود بھی خوش اور مطمئین ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: بالی ووڈ والدہ کے

پڑھیں:

پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعلی بلوچستان کا 5کروڑ انعام کا اعلان

پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعلی بلوچستان کا 5کروڑ انعام کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز

کوئٹہ(آئی پی ایس )پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔سلطان گولڈن نے 2022 کا عالمی ریکارڈ تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا،انہوں نے تیز ترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 57 سیکنڈز میں طے کیا۔تیز ترین ریورس ڈرائیو کا رکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیا تھا

امریکن اسٹنٹ مین نے تیز ترین ریورس کار ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 1منٹ 15 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔ دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سلطان گولڈن کے لئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے سلطان گولڈن کو دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر انعام کا اعلان کیاسرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سلطان گولڈن نے عالمی سطح پر بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کر دیا، شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارے صوبے کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ ہر باصلاحیت نوجوان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں گے، بلوچستان کا ٹیلنٹ صرف مواقع کا منتظر ہے، وشش ہے کہ بلوچستان کے تمام کھلاڑیون کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،وفاقی وزیر اطلاعات نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،وفاقی وزیر اطلاعات اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ پینتیس ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل عاصم منیرنے انعامات تقسیم کیے وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت، جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کیسامنے پیش ہونے کا امکان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • موت کی سزا پانے والے شخص کی آخری خواہش: ہائی کیلوریز سے بھرپور کھانے کی فرمائش
  • معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کر گئے
  • معروف مذہبی شخصیت پیر عبدالرحیم نقشبندی انتقال کر گئے
  • پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعلی بلوچستان کا 5کروڑ انعام کا اعلان
  • سعودی عرب کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق
  • فیض حمید 9 مئی میں براہ راست ملوث، پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطے میں تھے، معروف صحافی کا دعویٰ
  • پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا
  • بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟
  • امریکی شخص کی ماں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی، چیٹ جی پی ٹی ذمہ دار قرار
  • دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘