عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں،امید کی گھنٹی بجائیں وعدہ ہے جواب دوں گا ، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، گورنر سندھ نے بانی پی ٹی آئی کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دیدیا ، بانی پی ٹی آئی گورنر ہاوس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تو وعدہ ہے جواب دوں گا،لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر ہاوس کے باہر امید کی گھنٹی بیل آف ہاپ لگی ہے اگربانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپناخط وہاں بھجوایا تو اس کاضرور جواب دیا جائیگا۔
اس وقت اوور سیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی معیشت اوپر جا رہی ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ نے مطالبے کیا کہ ڈمپر اور ٹینکر مافیا کو لگام دی جائے ورنہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھوں گا۔(جاری ہے)
سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہو گیا ہے۔ ڈمپر مافیا کی بے جا طرفداری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے۔
بڑی گاڑیوں اور محافظوں کے ساتھ گھومنے والے عوام کے درد کو محسوس کریں۔ سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی وزراءڈمپر مافیا کے خلاف بولتے کیوں نہیں۔ ڈمپر مافیا کے خلاف احتجاج پر گرفتار افراد اور سیاسی رہنماوں کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے۔گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری پرامن احتجاج کریں، ٹینکروں اور ڈمپروں کو جلانا درست نہیںہے۔یاد رہے کہ قبل ازیں کراچی میں تیز فتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔ مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگا دی تھی جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق جیل چورنگی سے حسن سکوائر جانے والے روڈ پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔ فائر بریگیڈ نے ٹینکرز میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا۔واٹر ٹینکر ڈرائیورز مبینہ طور پر ریس لگا رہے تھے۔اس دوران موٹر سائیکل سوار زد میں آ گیاتھا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھاجبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی تھی۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کیلئے پہنچ گیا تھا۔دوسری جانب پولیس نے ایک ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈمپر ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر سندھ پی ٹی آئی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے. زرتاج گل
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے،عمران خان سرخرو ہوں گے، کبھی ڈیل نہیں کریں گے،رہنما ناحق قید کاٹ رہے ہیں، خواتین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، تحریک انصاف کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہوگا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت میں 9مئی مقدمات کی سماعت کے موقع پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا زرتاج گل نے کہا کہ 12 مقدمات کی سماعت ہے، یہ تمام بوگس مقدمات ہیں عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا ہے عمران خان کی بہنیں چار چار گھنٹے جیل کے باہر بیٹھی رہتی ہیں .(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران سے ملاقات کی لسٹ میں نام درج ہونے کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا ہے جیل کے باہر ہمارا محاصرہ کیا گیا ہے کل گوجرانولہ میں تھی تو وہاں مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی گوجرانولہ میں میرے خلاف مقدمات درج ہیں.
زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سے رہنما ناحق قید کاٹ رہے ہیں خواتین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، عالیہ حمزہ کو بھی کل گرفتار کیا گیا تحریک انصاف کی خواتین کے ساتھ بدترین ظلم ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لا اینڈ آرڈر کے بہت برے حالات ہیں فیڈرل اور پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا پارلیمانی لیڈر ہوں اس کے باوجود 5 گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا. وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیراعلی کی پرفارمنس صرف ٹک ٹاک پر نظر آتی ہے پیپلز پارٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سے ہمارے امیدوار جیتے ہیں مگر فارم 47 پر ہروا دیا گیا سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی پورا سندھ عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے سندھ کا پانی خود فروخت کر کے پیپلزپارٹی اب رونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں. پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہوگا 9مئی بہانہ تھا عمران خان نشانہ تھا زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.