2025-04-22@20:57:22 GMT
تلاش کی گنتی: 650
«کو فلم»:
(نئی خبر)
لاہور(آئی این پی)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین اہل فلسطین کا ہے، اہل غزہ کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی سازش کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ یکجہتی فلسطین کے عنوان پر خطبات جمعہ دیئے گئے، اسرائیل کی جارحیت کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اہل فلسطین کیلئے حکومت اور مختلف تنظیمیں امداد بھیج رہی ہیں، ہم اپنے احتجاجی مظاہروں میں پرامن رہے، اس وقت امت مسلمہ کو ایک کرنے کی ضرورت ہے، تمام اہل اسلام سے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔ سٹیج اداکارہ سے 3 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی ، متاثرہ ہسپتال منتقل ...
اپنے ایک بیان میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری و مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہیئے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
غزہ سے حماس سمیت اس کے باشندوں کی بیدخلی کا خفیہ اسرائیلی منصوبہ بے طشت از بام ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کیخلاف ڈٹ گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل حماس کے وجود کو مٹانے کے لیے غزہ کو مختلف حصوں میں بانٹ کر انہیں یکسر مسمار کرنا چاہتا ہے، اس منصوبے پر عملدرآمد ہی کے لیے اسرائیل نے رفح کے باشندوں کو ساحلی علاقوں کی تنگ پناہ گاہوں میں منتقل ہوجانے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیل کے اس جنونی اقدام پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش کیساتھ خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ بھر میں اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں رہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت بھی...
اسلام آباد (خبرنگار) قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کورم کی نذر ہو گیا۔ حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہوا تو اپوزیشن کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر گنتی کی گئی اور کورم پورا نہ ہونے پر آدھے گھنٹے کا وقفہ کیا گیا۔ اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو پھر بھی حکومت کورم پورا نہ کر سکی اور قومی اسمبلی کا اجلاس پیر سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حزب اختلاف کی کورم نشاندہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آج سوالات کی...
پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہے ہیں، پاکستانی حکمرانو آپ امریکا کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ دیکھ رہا ہے، یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے حوالے سے مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان...
اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تقاضا یہ تھا کہ ہم یہاں جمع ہونے کی بجائے غزہ میں جمع ہوتے، ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم فلسطینی مجاہدین کےلیے عملی طور پر کچھ نہیں کر پا رہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ قومی فلسطین کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں علماء نے متفقہ طور پر فلسطین کی آزادی اور غاصب صہیونی ریاست کے خلاف جہاد فرض قرار دیا ہے۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علما، اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی قیادت اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت سمیت تمام اسلامی حکومتوں پر...
امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے ہالی ووڈ کی فلم انڈسٹری پر بھی قابل زکر اثر پڑا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین امریکا پر جو جوابی ٹیرف عائد کیا ہے اس سے ہالی ووڈ فلمیں بھی محفوظ نہیں رہی ہیں۔ چین نے نہ صرف مزید ٹیرف عائد کیا ہے بلکہ ہالی ووڈ فلموں کی اپنے ملک درآمد کو بھی محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ جس سے ہالی ووڈ فلم میکرز میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ رہا ہے تاہم اب یہ تعداد کم...
ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ھاکان فیدان کا کہنا تھا کہ اسرائیل 80 سالوں سے فلسطینی عوام کے حقوق پامال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگبندی اور مذاکرات کا آغاز چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان" نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی ہونی چاہئے تا کہ مسئلہ فلسطین کا جامع حل تلاش کیا جا سکے۔ فیصل بن فرحان نے ان خیالات کا اظہار ترکی کے شہر انطالیہ میں OIC اور عرب لیگ سے وابستہ غزہ رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ کی ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کو جنگ بندی کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہئے۔ انہوں نے...
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’فلسطینیوں کو ان کی اراضی سے نقل مکانی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تجویز کو سختی سے مسترد اور غزہ میں فوری و مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں غزہ پٹی کے حوالے سے منعقد ہونے والے عرب اور اسلامی مشترکہ سربراہی وزارتی اجلاس کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے مزید کہا ’غزہ پٹی میں فوری اور مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہونا ضروری ہے تاکہ شہریوں کی مشکلات کو حل کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے حتمی سیاسی حل کی راہ ہموار ہوسکے‘۔ سعودی وزیر...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے حوالے سے مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا۔ لاہور کے مال روڈ پر یک جہتی غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ نفرت کا اظہار دنیا بھر میں ہو رہا ہے، نیتن یاہو سن لے، امت مسلمہ...
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ حکومت ایک پھٹی ہوئی قمیض کی طرح عجیب و غریب ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت ہے لیکن اس کا صدر اپوزیشن میں بیٹھا ہے اور حکومت کسی اور کی مان رہی ہے اسلام آباد میں فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ اگر ہم فلسطینیوں کا ساتھ دیں گے تو پاکستان کی معیشت کیسے چلے گی انہوں نے جواب دیا کہ ایسی معیشت پر لعنت ہے جو یہودیوں کے رحم و کرم پر چلتی ہو انہوں نے کہا کہ جب...
علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ وطن عزیز میں قیام امن کیلئے مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی کو فروغ دیا جائے، پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات اور فرقہ واریت تشدد رویوں کے خاتمے کی اشد ضرورت ہے۔ تمام دینی و مذہبی تحریکوں کے حقوق یکساں ہیں، سب کو ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری کرنی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی زیرصدارت مرکزی سیکرٹریٹ قرآن و سنہ اسلامک سنٹر لاہور میں "حقوق اہلحدیث و اقصیٰ مارچ" کی تیاریوں کے سلسلے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں علماء و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 اپریل کو، رائیونڈ روڈ لاہور پر پْرامن...
غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کے لیے شام میں ترکیہ کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے۔ یہ خیمہ بستیاں جنگ کے دوران شام کے شمالی سرحدی علاقے میں قائم کی گئی تھیں۔ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے پر قطر اور ترکیہ شامی حکومت سے رابطے میں ہے. اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے کی نگرانی ترکیہ کے 2 ادارے کر رہے ہیں۔ ان دونوں اداروں نے منصوبے کی تردید یا تصدیق سے انکار کیا ہے۔ Post Views: 4
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل اور اس کے حامیوں کا مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے اور مسلم ممالک کی فوجیں اور اسلحہ کس کام کے اگر وہ مسلمانوں کو اس ظلم وستم سے نجات نہیں دلاسکتے۔اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اسرائیل اور امریکا کے ہاتھ کھلونا بن چکی ہے۔جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر بمباری ہورہی ہے ۔ امت مسلمہ قبلہ اوّل کی حفاظت کے لیے لڑنے والے مجاہدین کی کوئی مدد نہیں کرسکی۔ آج امت مسلمہ قراردادوں اور کانفرنسوں پر لگی ہوئی ہے،...
اداکارہ تبو معروف تیلگو فلمساز پوری جگناتھ کی نئی فلم کا حصہ بن گئیں۔ بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ تبو نے فلمساز پوری جگناتھ کی آنے والی فلم میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ فلم کے میکرز نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ تبو اس پین انڈیا پروجیکٹ کا حصہ ہوں گی۔ اپنے مخصوص کرداروں کے لیے مشہور اداکارہ تبو نے اس فلم کی کہانی سنی تو اس سے اور اپنے کردار سے فوراً متاثر ہوگئیں اور اس منصوبے میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اس فلم میں معروف تامل ہیرو وجے سیتھوپتی مرکزی کردار ادا کریں گے جنہیں جنوبی بھارت میں ’مکّل سیلوان‘ کے لقب سے جانا جاتا ہے۔ View this post on Instagram...
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے ،مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟ 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے مفلوج و بے بس ہوچکے ہیں۔ شرعاً الاقرب فی الاقرب کے اصول کے تحت تمام مسلمانوں پر جہاد واجب ہوچکا ہے ، قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل اور اس کے حامیوں کا مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے اور مسلم ممالک کی فوجیں اور اسلحہ کس کام کے اگر وہ...
پی ڈی ایم حکومت کررہی ہے اور صدر اپوزیشن میں ہے ، بجائے اس کے وہ صدر کی مانیں معلوم نہیں کس کی مان رہے ہیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستان کا مسلمان ہویا عالم اسلام کا کوئی فرد، آج وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح مفتی تقی عثمانی صاحب اور ان سے قبل مفتی منیب الرحمن نے ارشاد فرمایا اور اجلاس کا جو اعلامیہ پیش کیا جس میں صراحت کے ساتھ فلسطینیوں...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم میں ’’کتھاکلی‘‘ ڈانس سے بھی مداحوں کو لبھائیں گے۔ اکشے کمار نے اپنی فلم ’کیسری 2‘ کےلیے کتھاکلی رقاص کا شاندار روپ دکھایا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ صرف ایک کاسٹیوم نہیں، یہ ایک علامت ہے، روایت کی، مزاحمت کی، سچائی کی اور میرے ملک کی۔‘‘ A post common by Akshay Kumar (@akshaykumar) اکشے کمار اس فلم میں وکیل اور سیاستدان سی شنکرن نائر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو جلیانوالہ باغ قتل عام کے بعد انصاف کی تلاش میں برطانوی سلطنت کے خلاف قانونی جنگ لڑے تھے۔ کتھاکلی آرٹ میں سبز چہرہ (پچا) عظیم شخصیات، فلسفیوں اور بادشاہوں کی...
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب فلم انڈسٹری کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ہالی وڈ کے نامور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ مل کر پروڈکشن اسٹوڈیو بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس نئے فلم اسٹوڈیو کا نام "URMarv" رکھا جا رہا ہے جو کھیل اور سنیما کی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر لے آئے گا۔ رونالڈو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں فلم اسٹوڈیو کا اعلان کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہوں کیونکہ اب میں ایک نئے کام کی شروعات کر رہا ہوں۔ فلم اسٹوڈیو میں رونالڈو کے پارٹنر میتھیو وان نے کہا کہ کرسٹیانو نے فٹبال کے میدان میں وہ کہانیاں تخلیق کی ہیں وہ کوئی نہیں لکھ سکتا تھا۔...
تمام مسلم حکومتوں پر جہاد واجب ہوچکا، قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری فلسطین اور امت مسلمہ کے عنوان پر منعقدہ قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، مسلمانوں پر جہاد واجب ہوچکا ہے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہونے والی قومی کانفرنس میں دینی جماعتوں اور تنظیمات کے قائدین شریک ہوئے، قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر تباہ کن مظالم ڈھائے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، بچوں اور خواتین سمیت تقریباً 55 ہزار افراد شہید اور 2 لاکھ شدید زخمی اور معذور ہوچکے ہیں۔ مجلسِ اتحاد امت پاکستان...
اسرائیل کے قریبی حلیف اور نیتن یاہو کے دوست فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کا اعلان چند ماہ میں متوقع ہے۔ فرانس 5 ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ اب ہمیں فلسطین کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھنا ہے، اور ہم آنے والے مہینوں میں ایسا کریں گے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ جون میں ایک کانفرنس کی صدارت کرنا ہے جہاں کئی فریقین کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ ایمانویل میکرون نے کہا کہ میں کسی کو خوش کرنے کے لیے فلسطین کو تسلیم نہیں کر رہا ہوں بلکہ مجھے لگتا ہے یہ وقت کی ضرورت...
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں محض 16 برس کی عمر میں انڈسٹری کے سپر اسٹار کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی۔ اداکارہ شرادھا کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں 16 سال کی عمر میں سلمان خان کیساتھ فلم ’لکی‘ Lucky: No Time For Love میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ تاہم، انہوں نے تعلیم کو ترجیح دیتے ہوئے یہ آفر مسترد کردی تھی۔ شرادھا کا کہنا تھا، ’اس وقت میں بہت کم عمر تھی اور میرا ارادہ تھا کہ اسکول مکمل کروں اور کالج جاؤں میری پڑھائی چل رہی تھی‘۔ View this post on Instagram ...
انڈونیشیا کے صدر نے اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کو اپنے ملک میں عارضی پناہ دینے کی پیشکش کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پربووو سوبیانتو نے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ سے متاثرہ خاندان کو عارضی پناہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پربووو سوبیانتو نے متحدہ عرب امارات، ترکیہ، مصر، قطر اور اردن کے مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہونے سے...

’تقدیر کا لکھا کوئی نہیں روک سکتا‘، فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر سنی دیول، امیشا پٹیل اور ماورا حسین بول اٹھے
بالی ووڈ اور پاکستانی اداکاروں نے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ فلم کے ریلیز ہونے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس پر سنی دیول، امیشا پٹیل اور ماورا حسین ان کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فنکار سرحدوں سے بالاتر ہو کر پوری دنیا کے لیے کام کرتے ہیں۔ دنیا اب گلوبل ولیج بن چکی ہے تو ملکوں کے درمیان پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایسی باتوں کو دل پر نہیں لیتیں، دنیا...
دنیا بھر میں بھارتی سپر اسٹارز کے چرچے ہیں جیسے سلمان خان، شاہ رُخ خان، الو ارجن اور پربھاس دنیا بھر میں سب سے مہنگے اداکاروں کے طور پر جانے جاتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک 72 سالہ اداکار نے انہیں دولت میں ٹکر دے رکھی ہے۔ وہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت ہیں جو سالوں سے جنوبی بھارتی فلموں پر اپنا راج بنائے ہوئے ہیں اور یہی وہ واحد بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے کمائی میں شاہ رُخ سلمان اور پربھاس جیسے اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔ رجنی کانت نے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ 90 کی دہائی کے آخر اور 2000...
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس آنے والے مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرسکتا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس اقدام کو حتمی شکل دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی طرف بڑھنا چاہیے اور ہم آنے والے چند مہینوں میں ایسا کریں گے۔ ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ میں ایسا کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کررہا بلکہ ایسا کرنا ہی درست ہوگا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا یہ بیان فلسطینی...
فرانس کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس ”جون میں“ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر سکتا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس اقدام کو حتمی شکل دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی طرف بڑھنا چاہیے اور ہم آنے والے چند مہینوں میں ایسا کریں گے۔ ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ میں ایسا کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کررہا بلکہ ایسا کرنا ہی درست...
فرانسیسی صدر نے اعلان کیا کہ پیرس، ممکنہ طور پر جون میں "آزاد فلسطینی ریاست" کو تسلیم کر لیگا! اسلام ٹائمز۔ مصر سے واپسی کے بعد فرانس 5 کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایمانوئل میکرون نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ فرانسیسی اخبار لے پیریزین (Le Parisien) کے مطابق فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں تسلیم کی جانب بڑھنا چاہیئے اور اس کے لئے ہم آنے والے مہینوں میں آگے بڑھیں گے اور یہ کام ممکنہ طور پر نیویارک میں سعودی عرب کی موجودگی میں فلسطین پر ہونے والی کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔ ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ہمارا مقصد سعودی عرب کے ساتھ جون کے آس پاس اس کانفرنس کی صدارت...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم میں ’’کتھاکلی‘‘ ڈانس سے بھی مداحوں کو لبھائیں گے۔ اکشے کمار نے اپنی فلم ’کیسری 2‘ کےلیے کتھاکلی رقاص کا شاندار روپ دکھایا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ صرف ایک کاسٹیوم نہیں، یہ ایک علامت ہے، روایت کی، مزاحمت کی، سچائی کی اور میرے ملک کی۔‘‘ اکشے کمار اس فلم میں وکیل اور سیاستدان سی شنکرن نائر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو جلیانوالہ باغ قتل عام کے بعد انصاف کی تلاش میں برطانوی سلطنت کے خلاف قانونی جنگ لڑے تھے۔ کتھاکلی آرٹ میں سبز چہرہ (پچا) عظیم شخصیات، فلسفیوں اور بادشاہوں کی علامت ہوتا ہے۔ 3 اپریل کو ریلیز...
واشنگٹن: ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنی اسرائیلی فوج سے معاہدوں کے خلاف احتجاج کرنے پر دو سافٹ ویئر انجینیئرز کو برطرف کر دیا ہے۔ کمپنی نے اس اقدام کو "جان بوجھ کر کاروباری سرگرمیوں میں خلل ڈالنا" قرار دیا ہے۔ یہ واقعہ کمپنی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران پیش آیا، جب کینیڈا میں موجود انجینیئر ابتہال ابوسعید نے مائیکروسافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان کے خطاب کے دوران احتجاج کیا۔ لائیو ایونٹ کے دوران انہوں نے کہا: "مصطفیٰ، تم پر شرم ہے۔ مائیکروسافٹ ہمارے علاقے میں نسل کشی کو طاقت فراہم کر رہا ہے۔" انہوں نے اسٹیج پر ایک کفیہ (فلسطینی رومال) بھی پھینکا، جس کے بعد سیکیورٹی نے انہیں باہر نکال...
بالی ووڈ کوئین کاجول نے فلم غدر انہیں آفر ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ کہا جاتا ہے کہ بلاک بسٹر فلم غدر امیشا پٹیل سے پہلے کسی اور بالی ووڈ اداکارہ کو آفر ہوئی تھی اور وہ اداکارہ کوئی اور نہیں ورسٹال اسٹار کاجول تھیں تاہم اب کاجول نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس خبر کو افواہ قرار دے دیا ہے۔ کاجول نے کہا کہ انہیں بہت سی فلمیں آفر ہوئیں جنہیں انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا ان فلموں میں سے اکثر ہٹ ہوئی اور کچھ ناکام بھی رہیں تاہم فلم غدر کیلئے انہیں کبھی کوئی آفر نہیں ملی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ سنی دیول کے ساتھ ماضی کی بلاک بسٹر غدر ہو یا حالیہ دنوں...
معروف پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے بالی ووڈ کے خانز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی فلموں کی ناکامی کی وجہ نیٹ فلکس کو قرار دے دیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ ساؤتھ بالی ووڈ سے بہت آگے ہے، بالی ووڈ فلمیں کاپی کرتا ہے اور نیٹ فلکس نے بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ نجی ٹی وی چینل میں میزبان نے جاوید شیخ سے سوال کیا کہ ’اب کیا ہوگا جب لوگ بالی ووڈ خانز کو 60 سال کی عمر میں ہیرو کے طور پر قبول نہیں کررہے، کیا انہیں دوسرے کردار ادا کرنے پر غور کرنا چاہیے؟ جاوید شیخ نے کہا کہ ان کے لیے دوسرے کرداروں...
بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج کمار کے کی موت کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری نے ایک اور اہم شخصیت کو کھو دیا۔ رانی مکھرجی اور تمنا بھاٹیہ کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے والے پروڈیوسر سلیم اختر انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 8 اپریل 2025 کو فلم پروڈیوسر سلیم اختر نے ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔ 1993 کی کلاسک پھول اور انگار اور 1983 کی قیامت جیسی فلموں کیلئے مشہور پروڈیوسر کی موت کی خبر سن کر بھارتی فلم انڈسٹری میں ہر ایک فنکار غمگین ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ نے تصدیق کی کہ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ، شمع اختر اور ان کا بیٹا، صمد اختر ہے تاہم ان کے اچانک انتقال کی وجہ معلوم نہیں...
معروف اداکار نے جاوید شیخ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگر ان کی 'بالی ووڈ خانز' سے ملاقات ہوئی تو وہ تینوں کو ایک نصیحت کرنا چاہیں گے۔ سلمان خان کی فلم 'سکندر' دبنگ اسٹار کی ناکام ترین فلم ثابت ہوئی ہے جس نے توقعات سے نہایت کم بزنس کیا ہے۔ اس سے قبل 2022 میں عامر خان 'لال سنگھ چڈھا' بھی فلاپ ہوگئی تھی اور انھوں نے تب سے کوئی فلم نہیں کی ہے۔ شاہ رخ خان بھی 2018 میں اپنی فلم زیرو کے فلاپ ہونے پر اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرچکے تھے تاہم 2023 میں 'پٹھان' اور 'جوان' جیسی فلموں سے کم بیک کیا ہے۔ بالی ووڈ پر دہائیوں تک راج کرنے والے تینوں خانز اب 60 سال کے ہوچکے ہیں...
مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس نے بیان میں کہا ہے کہ افریقی یونین کا یہ موقف اس کے بنیادی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے اور اس اقدام سے مراد صہیونی استعمار کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایتھوپیا میں منعقدہ کانفرنس کے دوران افریقی یونین کے صدر دفتر سے نسل کشی کیخلاف احتجاج کے طور پر اسرائیلی سفیر کی اجلاس سے بے دخلی کے اقدام کو سراہتے ہیں۔ مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس نے بیان میں کہا ہے کہ افریقی یونین کا یہ موقف اس کے بنیادی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے اور اس اقدام سے مراد صہیونی استعمار کے خلاف فلسطینی عوام...
قاہرہ: فرانس، مصر اور اردن نے غزہ میں جنگ کے بعد کی صورتِ حال پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے مشترکہ اعلان کیا ہے کہ غزہ کی حکومت فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کی جائے اور حماس کو مکمل طور پر اس عمل سے باہر رکھا جائے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ: “حماس کو غزہ کی حکومت میں کوئی کردار نہیں ملنا چاہیے اور نہ ہی وہ اسرائیل کے لیے خطرہ بنی رہے۔” تینوں رہنماؤں نے کہا کہ غزہ، مغربی کنارے اور تمام فلسطینی علاقوں میں سیکیورٹی، قانون و انصاف اور حکمرانی کی مکمل ذمہ داری مضبوط فلسطینی اتھارٹی کے...
بھارتی فلم ’’حنا‘‘ میں ہیروئن کے کردار کے لیے جن پاکستانی اداکاراؤں کو پیشکش ہوئی تھی ان میں ڈراما آرٹسٹس شہناز شیخ اور مرینہ خان کے ساتھ ساتھ لیلیٰ زبیری بھی شامل ہیں۔ اس بات کا انکشاف لیلیٰ زبیری نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ راج کپور نے خود انھیں اس کردار کی پیشکش کی تھی۔ راج کپور کے ساتھ ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے لیلیٰ زبیری نے کہا کہ 1986 میں شارجہ کرکٹ کپ کے دوران راج کپور سے ملاقات ہوئی تھی۔ لیلیٰ زبیری نے بتایا کہ راج کپور پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں سے کافی متاثر نظر آ رہے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب پاکستانی ڈراموں کو پونا اکیڈمی میں...

امریکہ و مغرب اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، 13 اپریل کو یکجہتی غزہ مارچ منعقد کیا جائے گا، منعم ظفر خان
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پوری دنیا سے یہودیوں کو فلسطین میں لاکر بسایا گیا، اب حل یہی ہے کہ جتنے یہودیوں کو فلسطین میں لاکر بسایا گیا، ان کو دوبارہ یورپ میں بسایا جائے، یورپ میں جگہ نہیں ہے تو نیویارک کے اطراف میں بسایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی دہشت گردی و جارحیت، فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی بھر میں یکجہتی کیمپ، جمعہ 11 اپریل کو 1 ہزار سے زائد مقامات پر کارنر میٹنگز اور اتوار 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر...
ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 10 اپریل کو مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس اور فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین جل رہا ہے، بچے تڑپ رہے ہیں اور حکمران خاموش ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ کا ہر فرد بیدار ہو اور اپنی آواز بلند کرکے حکمرانوں کو جھنجھوڑے، یہ وقت اپنے مسلمان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 اپریل کو مسئلہ فلسطین پر کنونشن منعقد ہوگا، کنونشن میں تمام مکاتب فکر کے ساتھ...
مسئلہ فلسطین: فضل الرحمان کا 10 اپریل کو کنونشن، 13 کو مظاہرہ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 10 اپریل کو مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس اور فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین جل رہا ہے، بچے تڑپ رہے ہیں اور حکمران خاموش ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ کا ہر فرد بیدار ہو اور اپنی آواز بلند کرکے حکمرانوں کو جھنجھوڑے، یہ وقت اپنے مسلمان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا...
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک ایسا سابق اداکار بھی ہے جس نے تبو اور ایشوریا جیسی بڑی اداکاراؤں یہاں تک کے شاہ رُخ خان کے ساتھ بھی کام کیا تاہم اب وہ نیوزی لینڈ میں گمنام زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرزا عباس علی کو کئی بڑے ستاروں جیسے مموتی، ایشوریہ رائے بچن، تبو سمیت بہت سے دوسرے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ مرزا ایک زمانے میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بہت مشہور تھے اور انہیں اپنی پہلی فلم کے بعد خوب بہت شہرت ملی تھی۔ انہوں نے انڈسٹری میں 20 سال تک کام کیا، شاہ رخ خان اور کمل ہاسن کی فلم ارے رام میں بھی ایک چھوٹا کردار...
جماعت اسلامی نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے 11 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ کریں گے جبکہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے غزہ کی صورتحال پر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں اور آج سے پورے ملک میں غزہ کی صورتحال پر عوامی مہم شروع کریں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 11 اپریل کو پاکستان سے فلسطین مارچ کریں گے، لاہور میں 11 اپریل کو امریکی سفارت خانہ کی طرف مارچ کرکے جائیں گے جبکہ...
اسرائیلی بمباری سے فلسطینی عوام کو بھوک ، نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہم اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنیں گے ، سلامتی کونسل سے خطاب اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔الجزائر کی جانب...
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کیجانب سے جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے دو ہفتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہوچکے ہیں۔ ادھر حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت قیدیوں کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے اپنی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین اسکولوں، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 120 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقوں سے مزید جبری بے دخلی کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ اقوام متحدہ...
اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ مہینے غزہ میں قتل کیے گئے 15 امدادی کارکنوں میں سے ایک کی موت کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے بعد اسرائیلی فوج کے دعوؤں کی بھی قلعی کھل گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے امدادی کارکنوں میں سے ایک کے موبائل فون سے ویڈیو برآمد ہوئی ہے جو ساری صورت حال کو بیان کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 50 فلسطینی شہید یہ ویڈیو قریباً 7 منٹ کی ہے، فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق یہ شہید کیے گئے کارکن رفعت رضوان کے موبائل فون سے ملی ہے، اور بظاہر یہ چلتی ہوئی گاڑی کے اندر سے بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں...
اسرائیل نے اپنی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین اسکولوں، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 120 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقوں سے مزید جبری بے دخلی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے دو ہفتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہو چکے ہیں۔ ادھر حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی...
مسقتل مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، جنگ بندی معاہدے، بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور جنیوا کنونشن سمیت ہر مہذب طرزِ عمل کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِحال پر محض تماشائی بنا رہے اور کچھ نہ کرے۔ یہ بھی پڑھیں:مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب، ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج، ویڈیو وائرل عاصم افتخار نے یہ بات الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے غزہ میں اجتماعی قبر سے امدادی کارکنوں کی 15 لاشوں کی دریافت پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا...
ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے...
رجنی کانت کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سپر اسٹار کی فلم قُلی کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ لوکیش کناگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’قُلی‘‘ 14 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یاد رہے کہ اگست 1975 کو رجنی کانت کی پہلی فلم ابھوروا راگنگل” ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکار نے نہایت مختصر سا کردار ادا کیا تھا۔ اس طرح میگا اسٹار رجنی کانت کو فلم انڈسٹری میں پورے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اور فلم قلی کو اسی یادگار دن ریلیز کیا جائے گا۔ فلم قُلی میں رجنی کانت کے ساتھ ممکنہ طور پر عامر خان بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت کی پچھلی فلم...
اسلام ٹائمز: یقینی طور پر یہ امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کی بے بسی ہے کہ وہ میدان اور مذاکرات میں شکست کے بعد اب میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے فلسطین کاز کیخلاف منفی اور من گھڑت خبروں کا سہارا لے رہے ہیں۔ اس سے زیادہ امریکی حکومت کی بے بسی اور کیا ہوسکتی ہے۔ یہی بات خود فلسطینی عوام، غزہ کے باسیوں اور فلسطینی مزاحمت کی تنظیموں کیلئے مضبوط دلیل ہے کہ وہ پہلے دن سے کامیاب ہیں اور آگے بھی کامیاب ہو رہے ہیں، یعنی فلسطینی کامیاب ہیں اور فلسطین کی مزاحمت کامیاب ہے، حماس زندہ ہے، جہاد اسلامی زندہ ہے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نابودی کی طرف گامزن ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری...
اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کردی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اسرائیلی قابض افواج کے مقبوضہ فلسطینی علاقے، خاص طور پر غزہ میں جارحیت اور مظالم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاامتیاز تشدد نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی جان لے لی ہے جب کہ شہدا میں خواتین، بچے، طبی عملہ اور انسانی امدادی کارکن شامل ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ہلاکتیں اسرائیل کے ظالمانہ قبضے کا ایک اور سیاہ باب ہیں. اسرائیل کی نئی فوجی کارروائیوں کا مقصد نئے سیکیورٹی راستوں کا قیام ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل مورگ کوریڈور پرغیر قانونی قبضہ اور مزید فلسطینی اراضی کو ضم کرنا چاہتا...
GENEVA: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر بلال احمد کی جانب سے پیش کردہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، جس کا عنوان ”مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال، احتساب اور انصاف کو یقینی بنانے کی ذمہ داری” ہے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں پاکستانی مشن کی طرف سے سماجی رابطے کی وبی سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے او آئی سی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی یہ قرار داد پاکستانی سفیر ڈاکٹر بلال احمد کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ بیان میں کہا...
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رُخ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے عید کی مبارکباد کا پیغام شیئر کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نےکہا کہ دعا ہے سب کی عید خوشیوں، گرمجوشی اور بریانی سے بھرپور ہو، اللہ کی مہربانی سب پر ہو۔شارخ خان کی جانب سے عید کی مبارکباد کا پیغام شیئر کیے جانے پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تبصروں کی بھرمار کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ‘کنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی اور اس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے...
نئی دہلی (نیوزڈیسک) دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’ سکندر ‘ سنیماؤں پر آنے سے پہلے آن لائن لیک ہوگئی۔ دبنگ اسٹار کے مداح عید کے تہوار پر سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’ سکندر ‘ کے بے صبری سے منتظر تھے جو بالآخر اب سنیما گھروں کی زینت بن گئی۔ تاہم ریلیز سے قبل ہی فلم’ سکندر ‘ کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا اور فلم سنیماؤں پر آنے سے پہلے ہی آن لائن لیک ہوگئی۔ دوسری جانب تجزیہ کاروں اور فلم سازوں کی توقعات کے برعکس سکندر نے ریلیز کے پہلے دن صرف 26 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا، یاد رہے کہ سلمان خان نے فلم کے ٹریلر لانچ کے دوران کی گئی...
بھارتی فلم اسٹارز نے عید الفطر کے موقع پر اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے مبارکباد دے کر نیک تمناؤں سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان نے فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دے کر عید کی مبارکباد دی، جبکہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک میٹھے پکوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید منانے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سونم کپور اور ارجن کپور نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ فردین خان نے اپنی والدہ اور بچوں کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی اور اردو، انگریزی اور ہندی میں عید کی مبارکباد کا پیغام دیا۔ View this...
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں کو غزہ چھوڑنے کی پیشکش کی، مگر شرط رکھی کہ مسلح گروپ پہلے اپنے ہتھیار ڈال دے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کابینہ اجلاس میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل جنگ کے دوران بھی مذاکرات کر رہا ہے اور انہیں حماس کے مؤقف میں دراڑیں پڑتی نظر آ رہی ہیں۔ دوسری جانب، اسرائیل نے عید الفطر کے موقع پر بھی غزہ پر فضائی حملے کیے، جس میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں کئی بچے بھی شامل تھے۔ غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق، ایک فضائی حملے میں ایک گھر اور بے گھر فلسطینیوں کے لیے لگائے گئے خیمے کو...
جیکب آباد میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم عید کے دن یمن، فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دن فرشتے اللہ تعالیٰ کے حکم سے نازل ہو کر اپنے خدا کے صالح عبادت گذار بندوں کو تحفے اور ہدایہ پیش کرتے ہیں۔ عید الفطر کا دن اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کے انعام کا دن ہے۔ ہم آج کے دن ولی اللہ الاعظم حضرت امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید عہد اور تجدید بیعت کرتے ہیں۔ مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں نماز عید الفطر...
تین تلوار کلفٹن کراچی پر احتجاج سے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ حکومت اور صحافتی تنظیمیں اسرائیل دورہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو خطے میں ناجائز ریاست کا واضح پیغام دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن نے غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار میں احتجاج کیا اور کہا کہ صحافیوں کو اسرائیل کا خفیہ دورہ کرانا فلسطین کاز کے خلاف ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن نے کلفٹن تین تلوار پر احتجاج کیا جہاں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔ سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ احتجاج غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں...
تل ابیب: اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ احتجاج تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں منعقد کیے گئے، جہاں شہریوں نے حکومت سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ مکمل کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔ چند دن قبل اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کر دی تھی، جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں فلسطینی شہداء کی تعداد 50 ہزار...
عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کے سنیما گھروں میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی نئی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، میٹھی عید کے موقع پر 5 پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلمیں کون سی ہیں۔ 1:لوو گرو سپر اسٹار‘ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی رومانٹک فلم ’لو گُرو‘ اس عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی، ہدایتکار ندیم بیگ کی فلم ’لو گُرو‘ (Love Guru) کے ذریعے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک دہائی بعد بڑے پردے پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے، اس سے قبل دونوں 2015 کی رومانوی فلم ’بن روئے‘ میں رومانس کرچکے ہیں اور اب...
ممبر ضلعی امن کمیٹی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی بدحالی کی وہ سے آج بالخصوص غریب محنت کش مزدور پیشہ طبقہ انتہائی پریشانی سے دوچار ہے، جس کے لئے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر ضلعی امن کمیٹی مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ امت مسلمہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کرے، او آئی سی ذمہ دارانہ اقدامات کو یقینی بنائے اور فلسطین پر جاری جارحیت کو بند کرائے، ماہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے مخیر حضرات غریب شہریوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر امن کمیٹی حاجی طاہر...
بالی ووڈ کے سُپراسٹار اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے ہریتک روشن اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ اس خبر کا اعلان راکیش روشن نے انسٹاگرام پر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا 25 سالہ اداکاری کے کیرئیر کے بعد اب پہلی مرتبہ فلم کی ہدایتکاری کیلئے تیار ہے۔ راکیش روشن نے بتایا کہ مشہور سپر ہیرو ایکشن فرنچائز کرش کی چوتھی سیریز کو ہریتک خود ڈائریکٹ کریں گے۔ A post common by Rakesh Roshan (@rakesh_roshan9) انسٹاگرام پوسٹ میں راکیش روشن نے ہریتک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’25 سال پہلے ڈگگو میں نے آپ کو ایک اداکار کے طور پر لانچ کیا تھا، اور آج پھر 25 سال...
القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اللہ کی نصرت سے حماس، حزب اللہ، انصار اللہ اور اہل غزہ اس معرکہ حق و باطل میں سرفراز ہونگے اور اسرائیل و امریکہ کے مقدر میں ذلت و رسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین نے عصر حاضر میں بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھوں غزہ کے قتل عام کے بعد آج منافقین کے مکروہ چہرے امت مسلمہ کے سامنے واضح ہو چکے ہیں۔ فلسطین حق اور صداقت کا میزان بن کر امت مسلمہ کے خائن غداروں کو رسوا کر رہا...
سکھر پریس کلب پر اپنے خطاب میں علماء کرام نے کہا کہ غاصب اسرائیلی ریاست کی سرپرستی کرنے والی سامراجی طاقتوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ ظالم اسرائیل کی حمایت ترک کریں اور عالمی برادری پر زور دیں کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف مظالم کو فوری بند کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی یوم القدس کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر سمیت سکھر میں بھی یوم القدس کے موقع پر قبلہ اول پر اسرائیل کے قبضے اور جارحیت کے خلاف مرکزی امام بارگاہ سے مرکزی القدس ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراؤں سے گزرتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی...
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اسد اقبال زیدی، حسنین مہدی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا بدرالحسنین، مولانا عباس مہدی ترابی، مولانا حسن رضا، مولانا سجاد حاتمی و دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا چپا چپا آج مزاحمتی گروہوں کے نشانے پر ہے اور اسرائیل اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی القدس ریلی ریگل تا کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے ایس یو سی پاکستان کے رہنماؤں علامہ شبیر میثمی اور علامہ اسد اقبال زیدی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ملی یکجہتی...
احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ بے گناہ فلسطینی عوام اور مقاومتی رہنماؤں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائے گی، انشاء اللہ اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے جمعتہ الوداع پرعالمی یوم القدس کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اس موقع پر سندھ بھر کی جامع مساجد کے باہر احتجاجی ریلیاں و مظاہرے کئے گئے جس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سمیت سیاسی، سماجی، صحافتی، وکلاء برادری، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے...
مظاہرین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومین فلسطین، کشمیر، پاراچنار اور یمن کے مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکہ و اسراٸیل کیخلاف نعرے بازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر شیعہ علماء کونسل کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کچھی بولان میں جامع مسجد و کاظمیہ امام بارگاہ گوٹھ چھلگری میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومین فلسطین، کشمیر، پاراچنار اور یمن کے مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکہ و اسراٸیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے مولانا شرف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم فلسطین کی حمایت...
ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار رام چرن اپنی اگلی فلم میں بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ رام چرن کی فلم RC16 کا اب باضابطہ عنوان ’پیڈی‘ ہے۔ آج اداکار کی سالگرہ کے موقع پر میکرز نے فلم کے ٹائٹل کے ساتھ ان کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کی ہے۔ شائقین اس آر آر آر اسٹار کی اس نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اداکار اس اسپورٹس ڈرامہ فلم میں نئے انداز میں جلوہ گر ہوں گے اور ان کا فلم میں نیا لُک بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا گیا ہے۔ اس مرتبہ رام چرن لمبے گھنے بال اور ایک داڑھی کے ساتھ دبنگ انداز میں دکھائی دیں گے جس نے مداحوں کو حیران...
ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ممتاز نے کہا ہے کہ انھیں اور اداکار ندیم بیگ کو بھارتی ہدایت کار راج کپور اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے۔ اداکارہ ممتاز نے ان خیالات کا اظہار لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کی جانب سے فنکاروں کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اداکارہ ممتاز نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں پاکستانی سینما بہت تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہماری کامیابی کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری بھی ہمیں کاپی کیا کرتی تھی اور ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔ ممتاز نے انکشاف کیا کہ بھارتی ممتاز فلم ساز راج کپور نے اپنی...
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمتہ الوداع کے موقع پر القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت علماء کرام کر رہے تھے۔ جبکہ بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد کوئٹہ،...
علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علما کونسل نے لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی، القدس ریلی کی قیادت صفی الحسنین شیرازی نے کی، شرکائے ریلی نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مقررین نے اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم القدس منایا گیا۔ نماز جمعتہ الوداع کے بعد فرزندان اسلام نے القدس ریلیاں نکال کر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی ہال...
مولانا مشاہد عالم رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی شہر لکھنؤ میں مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینیوں کی حمایت میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے نتن یاہو اور ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے اور لبنان و فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کی گئی۔ مظاہرین ایسی تختیاں اٹھائے ہوئے تھے جس پر فلسطین کی حمایت اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے لکھے تھے۔ احتجاج میں نتن یاہو کی تصویر اور...
القدس ریلی میں بزرگوں اور بچوں سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف نعرے بازی کی اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور مجلس علمائے مکتب اہلبیت کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت علماء کرام کر رہے تھے۔ جبکہ بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ امام جمعہ کوئٹہ و مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء علامہ سید ہاشم...
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہترین اداکار قرار دے دیا۔ حال ہی میں فلم سکندر کے ہدایتکار اے آر موروگادوس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان اور عامر خان نے ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ سلمان خان کی آئندہ آنے والی والی فلم سکندر کی پروموشن کےلیے جاری ایک ویڈیو میں عامر خان نے کہا کہ فلم دبنگ میں سلمان خان کی پرفارمنس بہت اچھی تھی۔ سلمان خان نے فلم سکندر کے ہدایتکار اے آر موروگادوس سے پوچھا کہ کون بہترین اداکار ہے؟ کون زیادہ محنت کرتا ہے اور کون زیادہ مخلص ہے؟ جس پر عامر خان نے مداخلت کی اور کہا کہ یہ سب بورنگ باتیں...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا کو حکومت پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا گیا۔ محمد کمال پاشا، جو شدید بیماری کے باعث سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہیں، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب، سید طاہر رضا ہمدانی نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور وزیر اعلٰی پنجاب کی جانب سے انہیں پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک اور گلدستہ پیش کیا۔
یوم القدس کے حوالے سے اپنے ایک خطاب میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ دشمن مسئلہ فلسطین پر ایران کے کردار کی اہمیت سے آگاہ ہے۔ اسی وجہ سے تہران کو زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی کا سامنا ہے۔ تاہم ایران دباؤ کے باوجود انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے اپنے راستے پر گامزن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی انقلاب کے روحانی پیشواء اور مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی" نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کے لیے امریکہ و صیہونی رژیم کی سیاسی اور میڈیا پر مشترکہ کوششیں سب پر واضح ہو چکی ہیں۔ ان کا مقصد نیل سے فرات تک صیہونی منصوبے کی تکمیل ہے۔ انہوں نے...
اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر آنجہانی سنیل دت نے فلم سات ہندوستانی میں امیتابھ بچن کا کام دیکھ کر انھیں سائن کرنے کے لیے ہامی تو بھری لیکن دلچسپ تبصرہ بھی کیا تھا۔ لیجنڈری امیتابھ بچن کو اس مقام تک پہنچنے میں کٹھن اور دشوار گزار دور سے گزرنا پڑا ہے۔ کئی دہائیوں تک انھیں سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑی بلکہ ابتدائی برسوں میں فلم سازوں کی تنقید اور مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ ایک ایسی ہی واقعے کو یاد کرتے ہوئے اداکار شیبا اگروال کے شوہر آکاش دیپ صابر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میرے والد (منموہن صابر) فلم 'سات ہندوستانی' بنا رہے تھے اور امیتابھ اس فلم کا حصہ تھے تو سنیل دت نے ان کے کچھ شو ریلز مانگے۔ سنیل دت کو اپنی فلم...
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان نے کافی برسوں سے اپنے ہم عصر سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا لیکن ایک انٹرویو میں دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ سلمان خان کی فلم سکندر 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کی پروموشنز کے دوران ایک پروگرام ’سکندر میٹس گجنی‘ میں اداکار عامر خان بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ گجنی عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی اور سلمان خان کا دعویٰ ہے کہ ان کی فلم سکندر بھی چھپڑ پھاڑ کامیابی حاصل کرے گی۔ اس پروگرام میں سلمان خان اور عامر خان نے اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا اور دلچسپ چٹکلوں سے...
فلسطین میں قائم مسجد الاقصی میں رمضان المبارک کی ستائسیوں شب (لیلۃ القدر) کو فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے عبادت کی۔ عرب میڈیا کے مطابق 27ویں شب کی نماز عشا میں ہی نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے جس کے بعد تراویح اور قیام الیل کی جماعت بھی ہوئی۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ قنوت نازلہ کے وقت ہر آنکھ اشکبار تھی۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری ہے اور ایک سال میں 51 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں صرف بچوں کی تعداد ہی 17 ہزار کے قریب بتائی گئی ہے۔ View this post on Instagram ...
ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او پاکستان کے رہنماوں کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شام میں بھی اسرائیل کی بربریت جاری ہے، جہاں منظم قتل عام کیا جا رہا ہے۔ عالمی استعماری طاقتیں اسرائیل کے جرائم پر خاموش ہیں، مگر مزاحمت کے محاذ پر کھڑا ایران واحد ملک ہے، جو کھل کر فلسطینی عوام اور غزہ کی حمایت کر رہا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم القدس صرف فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا دن نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا موقع ہے۔ اس سال جمعتہ الوداع، 27 رمضان المبارک، 28 مارچ کو یہ دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، تاکہ دنیا کو یاد دلایا...
غزہ: فلسطین کی مزاحمتی عسکری جماعت حماس نے اسرائیلی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں طاقت کے استعمال اور فضائی حملے جاری رکھے تو یرغمالیوں کی بازیابی بے معنی ہو جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ “ہم قیدیوں کو زندہ رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، لیکن اسرائیلی بمباری ان کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے۔” حماس نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور اگر اسرائیل نے فوجی طاقت سے بازیابی کی کوشش کی تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے اسرائیل نے شدید فضائی حملے دوبارہ شروع کیے، جس کے...
ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت میں کروڑوں لوگ ان جیسے نظر آتے ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں ہریتھک روشن کا چہرہ غیر روایتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین نے اپنے اداکاری کے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ آڈیشن کے لیے جاتے تھے تو لوگ انہیں دیکھ کر کہتے کہ وہ اداکار جیسے نظر نہیں آتے۔ انہوں نے مزید کہا، "یہ بات مجھے غصہ دلاتی تھی کیونکہ اگر کروڑوں بھارتی میری طرح نظر آتے ہیں تو میں غیر روایتی کیسے ہوا؟ میں تو روایتی ہوں، ہریتھک روشن غیر روایتی لگتے ہیں۔” نواز الدین نے اپنی فلم ‘تلاش’...
یوم القدس کے حوالے سے اپنے ایک خطاب میں حزب الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے رہبر معظم انقلاب ہدیہ الہی ہیں کہ جو دشمن کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے سیکرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے کہا کہ فلسطین پر 75 سال سے قبضہ کرنے کے باوجود اسرائیل اس کی شناخت نہیں مٹا سکا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ توازن کو تبدیل کرنے کے لئے انجام دیا گیا۔ مسئلہ فلسطین دنیا میں ایک روشن چراغ کی طرح واضح ہے جسے کوئی نہیں بجھا سکتا۔ سنگین جرائم کے ارتکاب کی وجہ سے اسرائیل کی اصلیت روز بروز واضح تر ہوتی چلی جا رہی...
مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ جمتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے موقع پر غزہ اور فلسطین کے مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے مل کر غزہ اور فلسطین میں 50 ہزار بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا ہے۔ لہٰذا امت مسلمہ کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے غاصب اسرائیل اور امریکہ کے ظلم اور بربریت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی چینل کے پروگرام میں غزہ اور فلسطین کی صورتحال، عالمی یوم القدس اور کینالز...
پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے کہا کہ ایسے وقت میں کہ جب ایک طرف مغربی دنیا سے فلسطین کے حق میں توانا آواز بلند ہورہی ہے تو دوسری جانب پاکستان کے شہریوں کا اسرائیل کا دورہ تشویشناک ہے، حکومت وقت ان تمام افراد کو فی الفور گرفتار کرے اور ان کے خفیہ نیٹ ورک کو آشکار کرے، اسرائیل سے کسی بھی قسم کے روابط قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلمانان جہاں سے غداری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے 27 رمضان المبارک جمعہ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا جبکہ پاکستان کی مرکزی ریلی نمائش تا تبت سینٹر 3 بجے سہ پہر تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت نکالی جائے گی، حکومت...