Islam Times:
2025-04-22@01:25:35 GMT

کوئٹہ، عالمی یوم القدس کی ریلی کے تصویری مناظر

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمتہ الوداع کے موقع پر القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت علماء کرام کر رہے تھے۔ جبکہ بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد

اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور مجلس علمائے مکتب اہلبیت کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت علماء کرام کر رہے تھے۔ جبکہ بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ امام جمعہ کوئٹہ و مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فلسطین میں جاری مظالم کا تذکرہ کیا اور بیت المقدس کے لئے قربانی دینے والے شہداء سید حسن نصر اللہ، اسماعیل ھنیہ، ہاشم صفی الدین اور یحیٰ سنوار سمیت دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار وقت کی ضرورت ہے۔ ہمیں مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مذمت کی تاکید کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حکمرانوں کو عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے فلسطین کی کھل کر حمایت کرنی چاہئے۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یوم القدس کی ریلی برآمد

پڑھیں:

فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ، ایاز صادق

ISTANBUL:

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے استنبول میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین سمیت دیگر ممالک کے اسپیکرز سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور امت مسلمہ کو اس معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔

ترکیے کے شہر استنبول میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شریک ممالک کے اسپیکرز،  پریذائیڈنگ افسران سے اہم ملاقاتیں کیں اور فلسطین کی تشویش ناک صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ترکیے کے اسپیکر کے فلسطین کے معاملے پر اہم اجلاس منعقد کرنے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اجلاس کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اظہار تھا اور انہوں نے پاکستان کی فلسطینیوں کے ساتھ غیرمتزلزل حمایت کا عزم دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم اُمہ کو فلسطین پر متحد ہو کر  مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے، فلسطینیوں پر ریاستی دہشت گردی دنیا کے جدید اصولوں کے منافی ہے، فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن کرنے ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فلسطین کے اسپیکر سے ملاقات کی اور فلسطینی عوام سے یک جہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینی ماؤں، بچوں اور بزرگوں کا درد محسوس کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کی پارلیمان اور عوام مشکل گھڑی میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان فلسطینی عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان نے فلسطینیوں کے حق میں متعدد قراردادیں منظور کیں ہیں، اسرائیلی فورسز نے غزہ میں بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، فلسطین کی حالت زار پر اقوام عالم کی  مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

اس موقع پر فلسطین کے اسپیکر نے پاکستان کے فلسطینی عوام کے لیے دردمندانہ جذبات کو سراہا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ترکیہ کے ہم منصب سے بھی ملاقات کی اور فلسطین کی تشویش ناک صورت حال پر مشترکہ حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

اماراتی ہم منصب سے ملاقات میں  ایاز صادق نے فلسطین میں فوری جنگ بندی پر زور دیا، اسی طرح ملائیشیا کے ہم منصب سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فلسطین پر پارلیمانی سطح پر تعاون پر اتفاق کیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے انڈونیشیا کے اسپیکر سے بھی ملاقات کی، جہاں اسلاموفوبیا پر اظہار تشویش اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے اقوام عالم کو مظلوم اقوام کے حق خود ارادیت کے لیے بیدار کرنا پڑے گا، پاکستان پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • جے یو آئی بلوچستان کا فلسطین کے حق میں ملین مارچ نکالنے کا اعلان
  • پوپ فرانسس کی وفات پر عالمی رہنماؤں اور عوام کا خراج عقیدت
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • فلسطین  پر امت کوفیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے: ایاز صادق
  • اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسلامی جمعیت طلبہ کا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ
  • فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ،اسپیکر ایاز صادق
  • فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ، ایاز صادق
  • لاہوریے فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، شہر بھر میں مظاہرے