فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے، صدر میکرون
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس آنے والے مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرسکتا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس اقدام کو حتمی شکل دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی طرف بڑھنا چاہیے اور ہم آنے والے چند مہینوں میں ایسا کریں گے۔
ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ میں ایسا کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کررہا بلکہ ایسا کرنا ہی درست ہوگا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا یہ بیان فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور دو ریاستی حل کے سلسلے میں درست سمت کی جانب ایک قدم ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برداری کو مبارک باد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔