او آئی سی ذمہ دارانہ اقدامات کو یقینی بنائے اور فلسطین پر جاری جارحیت کو بند کرائے، شاہد عباس چاون
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ممبر ضلعی امن کمیٹی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی بدحالی کی وہ سے آج بالخصوص غریب محنت کش مزدور پیشہ طبقہ انتہائی پریشانی سے دوچار ہے، جس کے لئے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر ضلعی امن کمیٹی مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ امت مسلمہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کرے، او آئی سی ذمہ دارانہ اقدامات کو یقینی بنائے اور فلسطین پر جاری جارحیت کو بند کرائے، ماہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے مخیر حضرات غریب شہریوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر امن کمیٹی حاجی طاہر حسین بلوچ نمبردار کے زیراہتمام سوتری وٹ بلو چ ہاوس میں دیئے گئے افطار ڈنر میں خطاب کے دوران کیا۔ جس میں رئیس احمد، خواجہ اشرف صدیقی، ملک عابد حسین بھٹہ، فراست علی صدیقی، سجاد نمبردار، محمد رمضان جانی، خلیفہ نصیر بخش، سید امیرحسین گیلانی، علی بلوچ، عادل بھٹی سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی بدحالی کی وہ سے آج بالخصوص غریب محنت کش مزدور پیشہ طبقہ انتہائی پریشانی سے دوچار ہے، جس کے لئے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ مخیر حضرات غریب مستحقین کی امداد کے لئے آگے بڑھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
— فائل فوٹوسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک بھر سے آئے شوریٰ کے ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 3 روزہ پارٹی کنونشن ہوا جس کے دوسرے روز صوبائی و شعبہ جاتی کارگردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق آج 20 اپریل کو نئے چیئرمین کے لیے الیکشن ہوا جس میں ملک بھر کے 120 اضلاع سے آئے پارٹی عہدیداران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔