عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں قرار دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہترین اداکار قرار دے دیا۔
حال ہی میں فلم سکندر کے ہدایتکار اے آر موروگادوس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان اور عامر خان نے ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ سلمان خان کی آئندہ آنے والی والی فلم سکندر کی پروموشن کےلیے جاری ایک ویڈیو میں عامر خان نے کہا کہ فلم دبنگ میں سلمان خان کی پرفارمنس بہت اچھی تھی۔
سلمان خان نے فلم سکندر کے ہدایتکار اے آر موروگادوس سے پوچھا کہ کون بہترین اداکار ہے؟ کون زیادہ محنت کرتا ہے اور کون زیادہ مخلص ہے؟ جس پر عامر خان نے مداخلت کی اور کہا کہ یہ سب بورنگ باتیں ہیں اور ساتھ ہی سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجھ سے بہتر اداکار ہیں آپ نے ان کی فلم دبنگ دیکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سے شادی کا ارادہ کیوں نہیں رکھتے؟
اے آر موروگادوس نے کہا کہ سلمان خان جذباتی مناظر کو بہت اچھے طریقے سے نبھاتے ہیں، وہ بغیر گلیسرین کے جذباتی سین میں آنکھوں میں آنسو لاتے ہیں۔ عامر خان نے اس سے اتفاق کرتے ہوئے کہا، ’میں نے دیکھا ہےان کے جذباتی مناظرات لاجواب ہیں‘۔ ہدایت کار نے کہا کہ جب کیمرہ صرف چہرے پر مرکوز ہوتا ہے اور کوئی اور اداکار سامنے نہیں ہوتا، تو جذباتی سین کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اور سلمان خان نے ان مناظرات کو بہت اچھے طریقے سے انجام دیتے ہیں۔
سلمان خان نے اپنی فلم کے ہدایتکار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کی وجہ سے ہے، سر۔ میں آپ کو دیکھتا تھا اور سوچتا تھا۔
واضح رہے کہ فلم سکندر 30 مارچ 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ راشمیکا مندنا پہلی بار جلوہ گر ہوں گی، جو جنوبی ہند کی سپر اسٹار ہیں اور اپنی معصومانہ اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ فلم میں کاجل اگروال، ستیہ راج اور شرمن جوشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ سلمان اور عامر خان نے 1994 میں فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ سکندر سلمان خان عامر خان گجنی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ فلم سکندر کہا کہ
پڑھیں:
ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی میں نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں ملزم کو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
8 فروری کو ارمغان کے گھر پر پولیس چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں ملزم ارمغان کو ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، ملزم ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھاایف آئی آر کے مطابق ملزم کے پاس جو گاڑیاں ہیں وہ بھی کرپٹو کی رقم سے خریدی گئی
ویڈیو میں اے وی سی سی پولیس کو ڈیفنس خیابان مومن میں ملزم ارمغان کے گھر پر داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس چھاپے کے دوران ملزم کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اے وی سی سی احسن ذوالفقار اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا گھر میں موجود ایک لڑکی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کی کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ملزم ارمغان کو گرفتار کرلیا 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اسی گھر میں تشدد کے بعد گاڑی سمیت زندہ جلا دیا گیا تھا تاہم ہائی پروفائل کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
کیس کا پس منظر:۔واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی تلاش کیلئے پولیس نے ملزم ارمغان کے گھر 8 فروری کو چھاپہ مارا تھا، جہاں ارمغان نے پولیس پر فائرنگ کی تھی، بعد ازاں اس کی گرفتاری کے بعد پولیس کو تفتیش کے بعد مصطفیٰ عامر کی لاش 14 فروری کے روز حب سے ملی تھی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے تشدد کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا تھا۔
23 سالہ مصطفیٰ عامر کی لاش ملنے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقتول کی لاش کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لے جایا گیا، لاش کو گاڑی میں جلایا گیا، ملزمان نے لاش کی نشاندہی کی، اب تک کی تحقیقات کے مطابق ارمغان اور شیراز نے گاڑی کو آگ لگائی۔