2025-04-23@17:15:22 GMT
تلاش کی گنتی: 1343

«پولیس نے واقعے»:

(نئی خبر)
    لاہور کے علاقے ہڈیارہ کے علاقے میں کاسمیٹکس کی دکان پر قتل کی واردات میں  کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق  فائرنگ کرنے والے ملزمان کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی، پولیس  نے بتایا کہ مقتول کی شناخت خالد مجید کے نام سے ہوئی۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق  قتل کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، خاتون کار کے اندر موجود رہی، شلوار قمیض میں ملبوس شخص نے اتر کر گولیاں چلائیں۔  
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے قائم اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 492 اہلکاروں کو بھرتی کر لیا گیا ہے۔ ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے  کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس میں پہلے بھرتی کے لیے صرف خیبر پختون خوا کے لوگ اہل تھے، پہلے کی گئی بھرتی کے عمل میں 158 اسامیاں خالی رہ گئی تھیں، جن میں 128 ہیڈ کانسٹیبلز اور 30 کانسٹیبلز کی نشستیں تھیں۔ ٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بندٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔  اب خیبر پختون خوا حکومت نے محکمۂ پولیس کو 158 اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔ اسپیشل پروٹیکشن...
    پشاور: ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے نے بتایا ہے کہ پختونخوا پولیس کو ایک سال میں 30 ارب روپے سے زائد کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے امن وامان کے قیام کے لیے پولیس کو متعدد وسائل فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پولیس کو30 ارب روپے سے زائد مالیت کا سامان فراہم کیا گیا، جس میں 4ہزار ایس ایم جیز کی فراہمی بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں پشاور سیف سٹی پروجیکٹ کا دائرہ کار ٹانک،میران شاہ،لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان  تک...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق کارخانے کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
    لندن: برطانیہ کے علاقے ہرٹفورڈ شائر میں کار پینڈرز پارک کے قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 85 قبروں کے کتبے توڑ دیے گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔ برینٹ کونسل کے لیڈر محمد بٹ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز جرم معلوم ہوتا ہے، اور مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام قبروں...
    —فائل فوٹو پولیس نے کوٹ ادو میں تاوان کے لیے اغوا کیے گئے نوجوان کو تاوان کی رقم سمیت بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ ادو میں دریائی چناب کے ساتھ کچے کے علاقے تحصیل چوک سرور شہید سے 18 سالہ مغوی نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سندھ، امن و امان کی خراب صورت حال، اغوا برائے تاوان، لمحہ فکریہسکھر سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ،... کارروائی میں پولیس نے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تاوان کے لیے ادا کی گئی 20 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی۔
    —فائل فوٹو کراچی میں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 2 میں شوہر نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے سے بیوی کو قتل کیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ کو اس کے شوہر سرفراز نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کرقتل کیا۔ پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتلپشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ میاں بیوی ایک اسکول کی چھت پر رہائش پزیر تھے اور دونوں اسی اسکول میں ملازمت کرتے تھے۔
    شہر قائد میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کے خلاف عوام خود میدان میں آگئے۔ مختلف علاقوں میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو عوام نے پکڑ لئے جن کو تشد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  بھینس کالونی روڈ کے قریب ایک شہری اے ٹی ایم سے رقم نکال رہا تھا کہ اسی دوران چار مسلح افراد نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے، تاہم متاثرہ شہری اور اس کے دوستوں نے پیچھا کر کے ایک ڈاکو کو قابو میں کر لیا اور شدید تشدد کے بعد مبینہ ڈاکو کو سکھن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے مختلف کارڈز بھی برآمد...
    وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا، ملزم کو فرار کرانے کے لیے اسلام آباد پولیس مبینہ طور پر سہولت کار نکلی۔ دستاویز کے مطابق ملزم بلیک لسٹڈ اور 105 تولہ سونے کی چوری کے مقدمہ میں مرکزی ملزم ہے، ملزم سفیان زاہد کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں وفاقی پولیس نے ڈلوایا، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا، امیگریشن حکام نے متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا...
    لاہور: ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ...
    فائل فوٹو۔ رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغواء کرلیا ہے۔اس حوالے سے ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مغویوں کی تلاش جاری ہے۔
    لوئر جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ میں اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل حمید شاہ دوتانی اور کانسٹیبل اشرف دوتانی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کو گزشتہ روز تور دیب گاؤں سے اغوا کیا گیا تھا. جس کے بعد آج ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔اغوا کے دوران پولیس کے ساتھ مقابلے میں تین دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے  اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    قصور میں ڈانس پارٹی کے دوران پولیس چھاپے کےبعد گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے کی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو معاونت کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچیوں کو ایسی جگہ پر نہیں جانا چاہیے تھا لیکن پولیس کو بھی اجازت نہیں کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلے۔ جسٹس علی ضیا باجوہ کا کہنا تھا کہ عدالت ڈانس پارٹی اور منشیات کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتی، ایس ایچ او کو کیسے جرات ہوئی کہ بچیوں کی بال پیچھے کرکے وڈیو بنائیں، ایس ایچ او نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش...
    لاہور: فیکٹری ایریا کے علاقے میں واقع پنجاب سوسائٹی میں شہد کا چھتہ اتارتے ہوئے درخت سے گر کر 55سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص درخت پر چڑھ کر شہد کا چھتہ اتار رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے نیچے گرا اور موت واقع ہوگئی۔ متوفی کی شناخت 55 سالہ گل خان کے نام سے ہوئی جو سوات کا رہائشی تھا۔ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر چوہدری اپنے کسی دوست کی شادی پر پیسے پھینک رہے ہیں اور پیسوں کا تھال جس نوجوان نے پکڑا ہوا ہے وہ پنجاب پولیس کا جوان ہے جو نوٹوں کی گڈیاں کاشف ضمیر کو دیتا رہا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر خوب تنقید کی گئی۔ صارفین نے سوال کیا کہ پنجاب پولیس صرف انہی کاموں کے لیے رہ گئی ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ کاشف ضمیر کو پنجاب پولیس کا پروٹوکول کس حیثیت میں ملا ہوا ہے۔ https://Twitter.com/muqadasawann/status/1911488953271914537 علی عمران عباسی لکھتے ہیں کہ کیا پنجاب پولیس کے جوان صرف اس لیے رہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کی دلیرانہ کاروائی چوری ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزم دوران پولیس مقابلہ ہلاک ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد ایس ائی اور ان کی ٹیم نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ائی نائن سیکٹر سے واردات کر کے بھاگنے والے دو مصلح ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ کرتے ہوئے کاروائی مکمل کی اور دوران واردات ائی نائن سیکٹر سے چھینے گئے موبائل فون اور ان کی نقدی وغیرہ بھی برامد کر لی۔گرفتاری کی کوشش کے دوران خطرناک ڈکیتوں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی ۔ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا ۔زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے...
    پولیس اسٹیشن تاجوری اور برگئی کی حدود خانخیل مندزئی میں واقع جنگل میں 20 سے 25 دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو گھنٹے جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشن تاجوری کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا اور اطلاع ملتے ہی لکی پولیس کے دستے، سی ٹی ڈی اور خصوصی کوئیک رسپانس فورس نے جائے وقوع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا...
    لاہور: لاہور پولیس نے رواں سال شہر میں ہونے والی پولیس کارروائیوں اور جرائم کے سدباب کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال 8 ہزار440 سے زائد اشتہاری مجرمان 6 ہزار670 عدالتی مفرور اور2 ہزار900 سے زائد عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔ کینٹ ڈویژن سے1849،سول لائنزسے742، سٹی سے1751، اقبال ٹاؤن سے1728، صدرسے1154اورماڈل ٹاؤن سے1219اشتہاری مجرمان گرفتارکئے گئے۔ کینٹ ڈویژن سے1260،سول لائنزسے792، سٹی سے1412، اقبال ٹاؤن سے1898، صدرسے 641اورماڈل ٹاؤن سے667عدالتی مفرور زیر حراست لیے گئے۔ کینٹ ڈویژن سے426،سول لائنزسے246، سٹی سے911، اقبال ٹاؤن سے720، صدرسے 322اورماڈل ٹاؤن سے278عادی مجرمان پابند سلاسل کیے گئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ  اشتہاری و عادی مجرمان...
    شاہراہ فیصل پر پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز شارع فیصل پر پیش آنے والے ایک خطرناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے کریک ڈاؤن پر ڈرائیور نے ڈمپر سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق شاہراہ فیصل پر پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتِ حال کو قابو میں کیا اور ممکنہ نقصان سے شہریوں کو محفوظ رکھا۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کے مؤثر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مذکورہ ڈرائیور نے ڈمپر سمیت خود کو قانون کے حوالے کر دیا،...
    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ تھانے کے دروازے پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکے سے ایک راہگیز زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع پولیس تھانے کے قریب دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے دروازے کے قریب ہوا ہے۔ نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے دستی بم تھانے کے اندر داخل نہ ہو سکا اور مرکزی دروازے کے قریب ہی پھٹ گیا۔ ایک راہگیر بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو...
    میر پور خاص میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکٹر شاہنواز کیس میں نامزد سابق ایس ایس پی عمر کوٹ کو اہم تعیناتی مل گئی۔ آصف رضا کو بطور ایس ایس پی، اینٹی وائلنس کرائم سیل کراچی تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ایس ایس پی آصف رضا، ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں نامزد اور ضمانت پر ہیں، ڈاکٹر شاہنواز کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا واقعہ گزشتہ سال 19 ستمبر کو پیش آیا۔ اس سے ایک روز قبل ان کے خلاف عمر کوٹ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا۔
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع لکی میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ لکی پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ضلع کی سطح پر کارروائیاں ہورہی ہیں تاہم ضلع لکی میں پولیس کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا زیادہ سامنا ہے جن کا لکی پولیس بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشن تاجوری کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا اور اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ...
    واقعے کے بعد تمام ڈمپر ایسوسی ایشنز کو فوری طور پر ہدایت دی گئی کہ وہ مذکورہ ڈمپر اور اس کے ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کریں، تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے، تاہم ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر نمائندوں نے پہلے وقت مانگا اور بعد ازاں اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شارع فیصل پر ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ڈمپرز کے خلاف ٹریفک پولیس کا بڑا ایکشن، کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 142 ڈمپروں کو چالان کیا گیا، جبکہ 27 کو موقع پر ہی ضبط کرلیا گیا، ایک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شارع فیصل پر ایک ڈمپر کی ویڈیو...
    ایک ملزم نے پولیس اہلکار سے اس کا نائن ایم ایم پستول چھینے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، مسلح ملزمان پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او عیدگاہ شعور خان بنگش نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے جوبلی مارکیٹ کے قریب واقع دکان سے بریانی پارسل کروائی اور موٹر سائیکل کے ہینڈل میں لٹکانے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل...
    خیبر پختونخوا کی غیور عوام فتنہ الخوارج کیخلاف مزاحمتی دیوار بن گئی۔ پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں بے شمار قربانیاں دے رہی ہے۔ کے پی عوام نے فتنہ الخوارج کیخلاف شدید مزاحمت کا آغاز کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا کی عوام بھی میدان عمل میں آگئی، کے پی عوام نے فتنہ الخوارج کیخلاف شدید مزاحمت کا آغاز کردیا۔ عوام نے فتنہ الخوراج کو نہ صرف بھاگنے پرمجبور کیا بلکہ جہنم واصل بھی کیا۔ خطے میں امن کے قیام کے لیے عوامی سطح پر اُبھرنے والے نئے جذبے کو نمایاں کیا ہے۔ فتنہ الخوراج دہشتگردوں نے ڈی آئی خان اورڈیرہ غازی خان کے سرحدی گاؤں میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم 12 دیہاتیوں نے فوری...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں 3  خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر کے پی کے پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر  خیبرپختونخوا پولیس کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی  جرات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔  فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں ڈپلومیسی ناکام ہوگئی ہے؛ماہر بین الاقوامی امور محمد مہدی محسن نقوی نے کہا کہ کے پی کےپولیس دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، خیبرپختونخوا پولیس  خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پر عزم...
    سٹی 42 : لکی پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 3 خوارجی  جہنم واصل کردیے، جبکہ ایک زخمی ہوا ۔  آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر ضلع کی سطح پر کارروائیاں ہورہی ہیں تاہم ضلع لکی میں پولیس کو دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا زیادہ سامنا ہے جنکا لکی پولیس بھرپور اور موثر جواب دے رہی ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی برائنڈ ، غیر ملکی مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی  پولیس سٹیشن تاجوری کی حدود میں دہشتگردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر...
    کراچی: اولڈ سٹی ایریا رنچھورلائن جوبلی مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سےپولیس اہلکارشہید ہو گیا، شہید پولیس اہلکار چاکیواڑا تھانے میں تعینات تھا اور صفورا چوک کے قریب کا ریائشی تھا۔ فائرنگ کے واقعے سے قبل شہید پولیس اہلکار بریانی سینٹر سے بریانی پارسل کروا رہا تھا مسلح ملزمان شہید پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے ، فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے، ادھرایڈیشنل آئی جی نے پولیس اہلکار کی شہادت کا سخت نوٹس...
    بھارت میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مہینوں تک ریپ کرنے کے الزام میں 4 نابالغ نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سکم کے ضلع گیالشنگ میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مہینوں تک ریپ کرنے کے الزام میں 4  نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے یہ کارروائی جمعہ کے روز چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی طرف سے دائر شکایت کی بنیاد پر کی جب کہ لڑکی کے اسکول نے این جی او لڑکی کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا۔ کلاس میں ہمیشہ بیمار اور مضمحل حالت میں رہنے والی لڑکی نے کونسلنگ کے دوران اپنے علاقے کی ایک خاتون کا نام لیا...
    پنجاب پولیس راجن پور نے  گزشتہ رات اغوا ہونے والے 03 مزدور واردات کے چند گھنٹوں  میں بازیاب کروا لیے۔ ترجمان پنجاب پولیس  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کریمنلز کا تعاقب کیا، مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس  نے کہا کہ اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے ، اطلاع پر پولیس نے موثر  پلاننگ سے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی پیش قدمی اور بھر پور جوابی کاروائی کی بدولت اغوا کار مغویان کو چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق...
    راجن پور: پنجاب پولیس نے راجن پور میں گزشتہ رات اغوا ہونے والے تین مزدوروں کو واردات کے چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرالیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کے مجرمان کا تعاقب کیا۔ مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موثر پلاننگ کے ساتھ آپریشن کیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی پیش قدمی اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث اغوا کار مغویان کو...
    بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں ایک 19 سالہ لڑکی کے ساتھ 23 افراد کی 6 دن تک اجتماعی زیادتی کی ہولناک واردات سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق 12 نامزد ملزمان میں سے 6 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کی گرفتاری کےلیے تلاش جاری ہے۔ بھارتی ذرایع ابلاغ کے مطابق وارانسی کے علاقے لال پور کی رہائشی 19 سالہ لڑکی 29 مارچ کو ایک دوست سے ملنے گئی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئی تھی۔ گھر والوں نے 4 اپریل کو پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ اسی دن لڑکی کو پنڈے پور چوراہے پر بدترین حالت میں چھوڑ دیا گیا تھا۔  متاثرہ لڑکی کسی طرح قریبی دوست کے گھر پہنچی...
    اسلام آباد پولیس کے مطابق نے ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی۔ اسلام آباد پولیس کی دلیرانہ کارروائی ۔ سنیچنگ کرکے بھاگنے والے ڈکیتوں کو ناکے پر روک لیا گیا۔ خطرناک ڈکیتوں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی ۔ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا ۔ زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔… — Islamabad Police (@ICT_Police) April 13, 2025 پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ...
    قصور میں تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں تیز دھار آلے سے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ قاتل نے تیز دھار آلہ سے خود کو بھی زخمی کر لیا۔ پولیس نے کہا کہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال پتہ نہیں چل سکیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ Post Views: 1
    اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد پولیس کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کے دوران سنیچنگ کے بعد فرار ہونے والے خطرناک ڈکیتوں کو ناکے پر روک لیا گیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت گزشتہ روز تھانہ نون کی حدود میں سنیچنگ کے دوران قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء...
    آج سے ٹھیک 8 سال پہلے آج ہی کے دن یعنی 13 اپریل 2017 کو سوا ایک بجے کے قریب مردان میں پولیس وائرلیس پر ایک ایمرجنسی کال آئی جو پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معمول کی بات لگ رہی تھی لیکن موقع پر پہنچنے کے بعد اندازہ ہوا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علموں کے سروں پر خون سوار ہے۔ 13 اپریل کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں عدم تشدد کے پیروکار عبد الولی خان (باچا خان) کے نام سے منسوب سرکاری تعلیمی ادارے ’عبدالولی خان یونیورسٹی‘ میں مشال خان نامی طالب علم کو تشدد کرکے بے دردری سے قتل کیا گیا تھا اور مشتعل افراد لاش کو بھی بخشنے کو تیار نہیں تھے۔ مشال خان...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو چالی کے علاقے میں سندھ مدرستہ الاسلام کالج کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر افرا تفری مچ گئی جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تھی تاہم بعد ازاں ان کی شناخت زید اور نور کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ بلدیہ ٹاؤن میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی پولیس ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان آپس میں قریبی دوست تھے اور لیاری کے علاقے عثمان آباد کے رہائشی تھے۔...
    کراچی: کیماڑی پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران حب ریور روڈ پر واقع موچکو چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اسمگلنگ کے لیے اسمگلرز نے خصوصی طور پر تیاری کی گئی ڈبل کیبن کو استعمال کیا تھا جسے حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 618 قیمتی موبائل فونز اور نان پی ٹی اے آئی فونز کو فعال کرنے والی 40 خصوصی ڈیوائسز برآمد کی گئیں۔ مزید پڑھیں: کوسٹ گارڈز کی غیرقانونی ماہی گیری، اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 3 ٹرالر ضبط ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے ترجمان کے مطابق، برآمد کیے گئے موبائل فونز میں 109 آئی فونز جبکہ 509 اینڈرائیڈ فونز...
    کراچی کے علاقے سول لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق سول لائن سے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون نجمہ ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ 15 سال کی ارم کو 5 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، ملزمہ نے اپنے آشنا عبداللّٰہ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا۔ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے...
    درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف علی 27 مارچ کو بیرون ملک سفر کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح ٹرمینل پہنچا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف علی 27 مارچ کو بیرون ملک سفر کے لیے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح ٹرمینل پہنچا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ کاشف کی بازیابی کے لیے متعدد خطوط لکھے ہیں،لیکن کاشف کا کوئی سراغ نہیں مل سکا...
    — فائل فوٹو کوئٹہ میں سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ، پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہیدکوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
    -----فائل فوٹو شانگلہ میں ڈی پی او شانگلہ اور دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن سمیت دیگر افسر اور جوان محفوظ رہے۔ پولیس وین پر حملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا فیصلہترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔
    ڈی آئی خان: غیرت کے نام پر فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے تھانہ پروآ کی حدود عادل سپرا میں غیرت کے نام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اور بیانات کی روشنی میں قتل کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
    سرگودھا (نیوز ڈیسک) سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ہونے سے دو نوجوان جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر شعیب اور بابر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ میں 15 سالہ ضامن عباس، 8 سالہ جان عباس اور 25 سالہ محمد جہانزیب شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ Post Views: 1
    ضلع شانگلہ میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پوسٹ شیکولئے پر رات گئے حملہ کیا گیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کردیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ضلع شانگلہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا حملہ ناکام بنادیا۔  آئی جی کے مطابق خوارج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم شانگلہ پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ فریقین کے درمیان کافی دیر تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ذوالفقار حمید نے کہا کہ شانگلہ پولیس نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جرات اور بہادری کی مثال قائم کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور فورس ہر قسم...
    لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کرول گھاٹی انڈر پاس پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے  فائرنگ  کرکے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔خاتون موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی، رکشہ ڈرائیور کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی تھی شبہ ہے کہ شوہر نے قتل کیا، خاتون کا آج شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم فرار ہے۔
    خیبر پختونخوا حکومت نے مفت پولیس سرٹیفیکٹ جاری کرنے کی سہولت ختم کرکے پولیس سرٹیفیکٹ کے لیے  فیس پہلی بار فیس مقرر کر دی ہے۔ جو ایک ہزار سے لے کر 3 ہزار تک ہے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلانیے کے مطابق پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفیکٹ اور ویزا کلیئرنس سرٹیفیکٹ پر فیس مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے یہ سہولیات مفت تھی۔ اعلانیے کے مطابق کرایہ داری رجسٹریشن پر اب فیس عائد ہوگی۔ اعلانیے میں بتایا گیا ہے کہ باہر ممالک جانے کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفیکٹ کے لیے  3 ہزار روپے فیس ہو گی۔ جبکہ ویزے کے لیے پولیس سرٹیفیکٹ کی فیس 2 ہزار، سرکاری امور کے لیے...
    — فائل فوٹو فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ تحصیل سمندری کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مظفر گڑھ: فنکارہ سے مبینہ اجتماعی زیادتیمظفر گڑھ میں فنکارہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔  متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا ہے کہ ملزمان نے 4 اپریل کو اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ملزمان نے پولیس کو بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم ملزمان نے گزشتہ...
    کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار، سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزہ کلیرنس کے لیے 3 ہزار روپے سرکاری فیس مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار، سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔ اس سے قبل پشاور پولیس لائن اور پال آفس یعنی پولیس اسسٹنس لائن سے یہ تمام سہولیات شہریوں کو مفت مسیر آتی...
    سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کرلی۔ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ Post Views: 2
    محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط ارسال کرکے صوبے کو ’ہارڈ ایریا‘ قرار دینے اور پولیس افسران کے لیے بلوچستان کی طرز پر خصوصی مراعاتی پیکیج کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی سفارش پر وفاق کو خط ارسال کیا ہے، خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان دونوں کو سرحد پار اور اندرونی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو پہلے ہی ’ہارڈ ایریا‘ قرار دے کر وہاں تعینات پی ایس پی اور پی اے ایس افسران کو خصوصی مراعات...
    پشاور: پختونخوا حکومت نے پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزہ کلیرنس کے لیے 3 ہزار روپے سرکاری فیس مقرر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار ، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار،  سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔ اس سے قبل پشاور پولیس لائن اور پال آفس یعنی پولیس اسسٹنس لائن سے یہ تمام سہولیات شہریوں کو مفت مسیر آتی تھیں لیکن صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پہلی بار شہریوں کے لئے کسی بھی قسم کی پولیس ویریفکیشن یا ویزہ سمیت تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کےلئے فیس ادا کرنی ہوگی۔ پشاور میں پولیس سہولت...
    BIHAR: بھارتی ریاست بہار کے علاقے سماسٹپور میں سابق فوجی نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی جانے پر غصے میں آکر قتل کردیا جبکہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سماسٹپور میں مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے جو بھارتی فوج کا سابق اہلکار ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر 25 سالہ ساکشی کو 7 اپریل کو قتل کیا گیا اور ان کی لاش گزشتہ روز ان کے گھر میں واش روم سے برآمد ہوئی جس سے لاک کردیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزم مکیش سنگھ بیٹی کو قتل...
    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر پی ٹی آئی راہنما کی طرف سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست میں کہا گیا کہ جیل انتظامیہ اور اڈیالہ چوکی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ اور اے ٹی سی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جیل انتظامیہ اور پولیس چوکی اڈیالہ کے رویہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر نیاز اللہ نیازی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست لکھ دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ سلمان اکرم راجہ نے 5 راہنماؤں کے نام ملاقات کے لیے دیئے، بانی سے عمر ایوب، شبلی فراز، علامہ...
    سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو ٹریفک افسران(گریڈ 17) کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے20، راولپنڈی کے 16،فیصل آباد کے 09 اور ملتان کا 01 سینئر ٹریفک وارڈن شامل ہیں ۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی گئی ۔  بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی  آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس شاہرات پر محکمہ پولیس کے ایمبسیڈرہے، عوام...
    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پرمنشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری  ہے، اسلام آباد پولیس کی تازہ کارروائی میں درجنوں ملزمان گرفتار جبکہ منشیات فروشوں کے متعدد ٹھکانے مسمار کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی گرفتار  ڈی آئی جی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی سربراہی کررہے ہیں،آپریشن میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس ایس پی آپریشنز، سینیئر افسران، ڈولفن اسکواڈ، سی ٹی ڈی اور لیڈیز پولیس افسران حصہ لے رہی ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف تازہ آپریشن تھانہ کھنہ اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، آپریشن...
    پیر سیف اللہ جو کبھی مرحوم سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی تصور کئے جاتے تھے، 2017ء سے دہلی کے تہاڑ جیل میں دہشتگردی کی فنڈنگ اور آزادی پسند سرگرمیوں کے الزامات میں قید ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں آزادی پسندوں کے خلاف جاری کارروائی کے تحت جمعرات کو پولیس نے دو اہم رہائشی مکانوں پر چھاپے مارے۔ پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم "تحریک حریت" سے وابستہ بشیر احمد بٹ عرف پیر سیف اللہ کے مکان واقع راولپورہ، سرینگر اور محمد اشرف لایا کے برزلہ سرینگر میں واقع رہائشی مکان کی تلاشی لی گئی۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت انجام دی گئی جب حال ہی میں گیارہ علیحدگی پسند جماعتوں نے علیحدگی پسند جماعت کل جماعتی حریت کانفرنس...
    اسلام آباد:اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج نوجوان کے اغوا ءکے مقدمے کے سلسلے میں وفاقی پولیس کے سابق ایس پی سید عارف شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عارف شاہ کا عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔ لڑکے کے اغوا ءمیں سابق ایس پی کا کیا کردار ہے؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی برآمدگی کے لیے ایک ٹیم ایبٹ آباد میں موجود ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ محمد وقار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مدعی کا چھوٹا بھائی حمزہ 15 مارچ کو لاپتہ ہوا تھا۔
    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، موبائل فون ویڈیو اور دیگر ذرائع سے نشاندہی کے بعد جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ مزید ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں حادثے کے بعد 9 ڈمپروں اور واٹر ٹینکروں کو آگ لگا کر جلانے کے واقعات میں 5 مقدمات درج کرکے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ لگتا یہ ہے کہ واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے، واقعے سے کافی انتشار پھیلایا گیا...
    خیبرپختونخوا میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کی غیر ضروری استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مواد شیئر نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ تفصیل کے مطابق اے آئی جی خیبرپختونخوا نے کے پی پولیس افسران واہلکاروں کی سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی ساتھ ہی زیر حراست ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر بھی پابندی لگادی ہے۔ اے آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی برانچ عالم شنواری نے ڈی پی اوز، یونٹس سربراہان کو خط لکھ دیا، خط کے متن کے مطابق کیپی پولیس سوشل میڈیا پالیسی کی وقتا فوقتا ہدایات جاری کی جاتی رہی ہیں۔ نہریں نکالنے کے منصوبے کیخلاف قرارداد ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کا قومی...
    کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر اور 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا. فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔اس موقع پر موبائل میں موجود سب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور 2 جوان شہید ہوگئے جبکہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ دریں اثنا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 5 مسلح...
    بہاولپور ( اے بی این نیوز     )یزمان منڈی میں مہندی کی تقریب میں نازیبا رقص کرنے پر معروف ڈانسر مہک ملک سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بہاولپور پولیس کے مطابق تقریب میں پرفارمنس کے دوران کرنسی نوٹوں کی بارش کی گئی جس سے عوامی شرافت پر تشویش پیدا ہوئی۔ مزید برآں تقریب کے دوران لاؤڈ سپیکر اور ساؤنڈ ایمپلیفائر کا استعمال مقامی قوانین کے منافی پایا گیا۔شادی میںنازیبا رقص کرنے پر معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے باضابطہ طور پر مہک ملک اور ایک مقامی شہری ذیشان جو کہ شانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کا نام لیا ہے۔ ان کے ساتھ دس دیگر افراد کو بھی نامزد کیا...
    نارتھ کراچی میں مبینہ حادثے کے بعد 9 ڈمپروں اور واٹر ٹینکروں کو آگ لگا کر جلانے کے واقعات میں 5 مقدمات درج کرکے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جب کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ لگتا یہ ہے کہ واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے، واقعے سے کافی انتشارپھیلایا گیا ہے، ملوث ملزمان کے کافی نام سامنے آگئے ہیں، ویڈیوزموجود ہیں، امید ہے پولیس کے ایکشن کے بعد آئندہ ایسا کام نہیں ہوگا۔ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب نارتھ کراچی میں مبینہ طورپرتیزرفتارڈمپرکی ٹکرکے باعث موٹرسائیکل سوارنوجوان کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل شہریوں کی...
    اپنے بیان میں ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں، جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا، پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈمپرز حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں۔ اپنے بیان میں ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں، جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید...
    ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس)تھانہ روات کے علاقے میں ایف آئی اے کا جعلی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کا محکمے سے برطرف اہلکار اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاتھوں میں مڑولا وائر لیس سیٹ تھامے خود کو ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس سے ظاہر کرکے ملزمان نے تیل کا کاروبار کرنے والے محمد نذیر عرف گولڈن نامی شہری کو اٹھایا جبکہ مغوی کے قریبی افراد نے روات پولیس سے رجوع کیا تو پولیس نے مغوی کے دوست کے بیان پر اغوا کے جرم میں مقدمہ درج کر...
    — جنگ فوٹو ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ایوی ایشن انٹیلی جنس ٹیم نے لاہور میں تحریری امتحانات کے دوران نئے طرز کے منظم اور ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو بے نقاب کرکے پولیس کے حوالہ کر دیا۔حکام کے مطابق اے ایس ایف ہر سال ملک کے مختلف ریکروٹمنٹ سینٹرز میں بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران نقل اور غیر قانونی ذرائع کے استعمال کی روک تھام کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بناتی ہے۔ اس سال مورخہ 8 اپریل سے شروع ہونے والے بھرتی کے امتحان کے دوران اے ایس ایف کے عملے کی جسمانی اور سامان کی تلاشی میں مثالی مہارت اور استعداد کی بدولت متعدد امیدواروں سے نقل میں استعمال کیے جانے والے جدید...
    آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایس ایم جیز خرید رہے ہیں۔ آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں مرکزی شاہراہوں پر مسلح افراد آتے ہیں اور ویڈیو بناتے ہیں، پولیس کے پہنچنے پر فرار ہو جاتے ہیں۔ آئی جی کے پی نے بتایا ہے کہ جنوبی اضلاع میں پولیس انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر زیادہ کام ہو رہا ہے، کمزور عمارتوں کی مرمت کروا رہے ہیں، ڈی آئی خان اور بنوں ریجن میں نئے تھانے اور پولیس لائنز بنا رہے ہیں۔ آئی جی کا وزیراعلیٰ سے خیبر پختونخوا کو...
    پشاور کے علاقے تہکال پایاں میں 2 فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق 1 شخص پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ Post Views: 2
    وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈمپرز حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں۔ اپنے بیان میں ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں، جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں، سہراب گوٹھ احتجاج سے متعلق پولیس کو ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 7...
    گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوںاورچوروں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرانچارج سی آئی اے ڈی ایس پی عنصرجاوید موہل و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسد ڈکیت گینگ کے02 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02موٹرسائیکلیں اور 50ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے۔(جاری ہے) گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسداورناصر شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج...
    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ شہریوں کے روکنے اور مارنے پر ڈرائیور نے ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھا کر کچل دیا، موٹرسائیکل پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیے جن میں 5 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پاور ہاؤس پر پہنچ گئی، جبکہ فائر ٹینڈرز کی مدد سے ٹرکوں میں لگی آگ بجھائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اسپتالوں سے حادثات سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی...
    —فائل فوٹو خیرپور کی تحصیل ٹھری میر واہ میں پولیس کو کھیت سے 1 شخص کی لاش ملی ہے۔ایس ایس پی سمیع اللّٰہ کے مطابق ملنے والی لاش صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہے جنہیں کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔ صحافی وسیم عالم کو والد نے قتل کیا: پولیسکرک میں صحافی وسیم عالم قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، کرک پولیس کے مطابق صحافی وسیم عالم کو ان کے والد نے قتل کیا ہے۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا ہے کہا اللّٰہ ڈنو شر کے چہرے پر بھی تشدد کے نشانات ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قریبی دوست کو...
    کراچی میں مشتعل ہجوم نے ڈمپر سے ایک موٹر سائیکل سوار کے حادثے کے بعد 5 ڈمپر اور 2 واٹر ٹینکرسمیت 9 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا، حادثہ نارتھ کراچی میں پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر زخمی کردیا، ڈمپر ڈرائیور کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی، پولیس نے گاڑیوں کو جلانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے پر متعدد افراد کو گرفتار کرنے...
    ویب ڈیسک: کراچی میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب ڈمپرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارزخمی ہوگیا۔  حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مختلف علاقوں میں 9 گاڑیوں کوآگ لگا دی، جلائی گئی گاڑیوں میں5ڈمپر اور2واٹر ٹینکر بھی شامل ہیں، نارتھ کراچی میں ڈمپر ڈرائیور متعدد مقامات پرموٹرسائیکل سوارافراد کو ٹکرمار کر فرارہوا تو شہریوں نے تعاقب کرکے پکڑ لیا۔ مشتعل افراد نے ڈمپر ڈرائیور کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مشتعل افراد کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی جس کے بعد کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی...
    اسلام آباد: وفاقی پولیس کے جوان خواتین اور خواجہ سراؤں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے لگے۔ وفاقی پولیس کے جوان بھی ہنی ٹریپ کے دھندے میں ملوث نکلے۔ خواتین اور خواجہ سراؤں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے اور پیسے لینے  میں ملوث ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں اہلکاروں نے رابعہ نور نامی لڑکی کو ہنی ٹریپ کے لیے ہائر کیا۔ ملزمان رابعہ نورنامی خاتون  کے ذریعے ہنی ٹریپ کر  کے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار راجہ جمشید اور رفیق خاتون سے رابطے میں نکلے، جس کے بعد تھانہ شالیمار پولیس نے خاتون کو...
    انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غیر مجاز استعمال پر فوری ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال جبکہ زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبر کے سامنے پیش کرنے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبرز کے سامنے پیش کر کے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ زیر تفتیش ملزمان کے سوشل میڈیا ٹرائل سے متعلق شکایات پر خیبر پختونخوا پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ پولیس نے منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے مبینہ روابط کے الزام میں لیڈی سب انسپکٹر بے نظیر جمالی کو معطل کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ سی آئی اے ڈسٹرکٹ دادو، حیدرآباد رینج میں انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر جمالی کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے کراچی کے ساؤتھ زون میں واقع “بی کمپنی” PHQ گارڈن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ معطلی کے دوران وہ قواعد کے مطابق تنخواہ اور الاؤنسز کی حقدار رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام محکمہ پولیس میں احتساب اور بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال جبکہ زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبر کے سامنے پیش کرنے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبرز کے سامنے پیش کر کے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ زیر تفتیش ملزمان کے سوشل میڈیا ٹرائل سے متعلق شکایات پر خیبر پختونخوا پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غیر مجاز استعمال پر فوری ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔...
    بھارت میں شادی کے گھر میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ہونے والی ساس اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ غائب ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ عجیب و غریب واقعہ علی گڑھ میں پیش آیا جہاں ماں بیٹی کی شادی کے لیے رکھے 3 لاکھ نقد اور 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی لے گئی۔ پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ شوانی کی شادی 16 اپریل کو ہونا تھی لیکن اس کی ماں اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ فرار ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دلہن کی ماں انیتا اور ہونے والے داماد راہول کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ دلہن شوانی نے پولیس کو بتایا کہ ماں...
    اسلام آبادمیں نوجوان کے اغوا کا مقدمہ، وفاقی پولیس کا سابق ایس پی گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) تھانہ آبپارہ میں درج نوجوان کے اغوا کے مقدمے کے سلسلے میں وفاقی پولیس کے سابق ایس پی سید عارف شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عارف شاہ کا عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ لڑکے کے اغوا میں سابق ایس پی کا کیا کردار ہے؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی برآمدگی کے لیے ایک ٹیم ایبٹ آباد میں موجود ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ محمد وقار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نا معلوم افراد کے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع لیہ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف عوامی، تعلیمی اور ادارہ جاتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا اور پولیس و عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے.(جاری ہے) آر پی او نے اپنے دورہ کے دوران تحصیل جمن شاہ اور سٹی لیہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست بیان کیے آر پی او نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے انہوں نے...
    فائل فوٹو۔ کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوا۔تاہم پولیس حکام کے مطابق ٹریلر ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 
    اسلام آباد: وفاقی پولیس کے جوان خواتین اور ہیجڑوں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے لگے۔ وفاقی پولیس کے جوان بھی ہنی ٹریپ کے دھندے میں ملوث نکلے۔ خواتین اور ہیجڑوں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے اور پیسے لینے  میں ملوث ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں اہلکاروں نے رابعہ نور نامی لڑکی کو ہنی ٹریپ کے لیے ہائر کیا۔ ملزمان رابعہ نورنامی خاتون  کے ذریعے ہنی ٹریپ کر  کے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار راجہ جمشید اور رفیق خاتون سے رابطے میں نکلے، جس کے بعد تھانہ شالیمار پولیس نے خاتون کو بھی گرفتار کر لیا...
    سٹی42: باٹا پور کے علاقے میں قاری وسیم نے 4 سالہ ذوالقرنین پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں بچے کے چہرے پر نشان پڑ گئے۔  ذوالقرنین جو حمزہ بلاک کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم ہے اُسےسبق یاد نہ کرنے پر قاری نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق جیسے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، قاری وسیم موقع سے فرار ہوگیا۔  بچے کے والد نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے اور قاری کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ پنجاب میں ’اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفررل‘ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔     
    اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج نوجوان کے اغوا کے مقدمے کے سلسلے میں  وفاقی پولیس  کے سابق ایس پی سید عارف شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عارف شاہ کا عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ لڑکے کے اغوا میں سابق ایس پی کا کیا کردار ہے؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی برآمدگی کے لیے ایک ٹیم ایبٹ آباد میں موجود ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ محمد وقار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مدعی کا چھوٹا بھائی حمزہ 15 مارچ کو لاپتہ ہوا تھا۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی معین آباد میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ منصور ولد پیر محمد شاہ کے نام سے کرلی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منصور کی ٹانگ پر گولی لگی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ افسوسناک واقعہ ابتدائی طور پر جھگڑے کے دوران پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔
    ویب ڈیسک : راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لی گئیں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تینوں بہنیں گھر روانہ ہوگئیں۔ عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین اور عظمیٰ خان کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والی تینوں بہنوں کو حراست میں لے کر مقامی شادی ہال منتقل کیا اور گھر جانے کی ہدایت کی۔اڈیالہ جیل سے ہٹائے جانے والوں میں بانی پی ٹی آئی کے ایک کزن اور اتحادی رہنما حامد رضا بھی شامل تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ پولیس ٹیم بھی مقامی شادی ہال میں بدستور موجود رہی تاہم بہنوں نے ہال...
    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں ’نشہ اب نہیں‘کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری جاری ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی پولیس ٹیم نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیملی کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائی، 36 افراد گرفتار ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق گرفتار ملزمان نے نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کو منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے 2 ہزار 612 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کرکے چین آف سپلائی پر بھی...
    — فائل فوٹو کے پی کے کے ضلع خیبر میں تھانہ باڑہ کے علاقے شلوبر میں نامعلوم ملزمان کے فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ کراچی: پولیس اہلکار کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنیوالے 2 ڈاکو ہلاکہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل ملی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے سخت ناکہ بندی کر دی ہے۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اب شہری موبائل فون پر لائسنس ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم شروع کر دی ہے. اس مہم کا مقصد لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے، جو اہل امیدواروں کو نظریاتی اور عملی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔ اگر لوگ بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل، کار یا بھاری گاڑیاں چلاتے ہوئے پائے گئے تو ان کے خلاف چالان یا کسی اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تمام شہریوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے لائسنس اپنے پاس رکھیں اگر انہوں نے یہ...
    پشاور میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں ایک عالم دین جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، واقعے کے خلاف شہریوں نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات پشاور کے تھانا پشتخرہ کی حدود میں پیش آئے، دورہ روڈ سفید ڈھیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری اعجاز جاں بحق ہوگئے۔ قاری اعجاز سفید ڈھیری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر تھے۔ دوسرا واقعہ نواں کلی میں پیش آیا جہاں قاری شاہد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، قاری شاہد بھی انٹرنیشنل مجلس ختم نبوت کے ضلعی امیر تھے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق قاری اعجاز کی لاش پوسٹ مارٹم اور زخمی قاری شاہد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا...