کراچی:

کیماڑی پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران حب ریور روڈ پر واقع موچکو چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

اسمگلنگ کے لیے اسمگلرز نے خصوصی طور پر تیاری کی گئی ڈبل کیبن کو استعمال کیا تھا جسے حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 618 قیمتی موبائل فونز اور نان پی ٹی اے آئی فونز کو فعال کرنے والی 40 خصوصی ڈیوائسز برآمد کی گئیں۔

مزید پڑھیں: کوسٹ گارڈز کی غیرقانونی ماہی گیری، اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 3 ٹرالر ضبط

ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے ترجمان کے مطابق، برآمد کیے گئے موبائل فونز میں 109 آئی فونز جبکہ 509 اینڈرائیڈ فونز شامل ہیں، جنہیں بلوچستان کے راستے اسمگل کر کے کراچی لایا جا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق اسمگل شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت 50 ملین روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان، نور اللہ اور محمد ہاشم کو گرفتار کرلیا ہے، جن سے ابتدائی تفتیش جاری ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان، اسمگل شدہ مال اور ڈبل کیبن گاڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کارروائی کے

پڑھیں:

سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،5دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ جھڑپ کے نتیجے میں5 دہشتگرد مارے گئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے  قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہونے کا شبہ ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے کہا کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک
  • کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،
  • پشاور: آئس کے نشے نے نوجوان نسل کو جکڑ لیا، پولیس کی کارروائیاں بےاثر ثابت
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مغوی بازیاب
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،5دہشت گرد ہلاک