بھارت میں شادی کے گھر میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ہونے والی ساس اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ غائب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ عجیب و غریب واقعہ علی گڑھ میں پیش آیا جہاں ماں بیٹی کی شادی کے لیے رکھے 3 لاکھ نقد اور 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی لے گئی۔

پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ شوانی کی شادی 16 اپریل کو ہونا تھی لیکن اس کی ماں اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ فرار ہوگئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے دلہن کی ماں انیتا اور ہونے والے داماد راہول کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

دلہن شوانی نے پولیس کو بتایا کہ ماں انیتا میرے منگیترراہول کے ساتھ پچھلے چند ماہ سے اکثر راتوں کو فون پر بات کیا کرتی تھی۔

شوانی نے مزید بتایا کہ شروع میں ہم نے نظرانداز کیا اور سمجھا کہ شاید شادی کی تیاریوں سے متعلق گفتگو ہو رہی ہے۔ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوجائے گا۔

شوانی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی بیوی کا 20 سال سے ستایا ہوا شوہر ہوں لیکن میں نے اب تک صرف بچوں کے لیے برداشت کیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہونے والے داماد

پڑھیں:

انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں شیڈول میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔

دونوں اننگز کو ایک ایک اوور کٹوتی کے بعد 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔

???????????? ???????????????????????????? ???????????? ???????????? ????#DPWorldMensU19AsiaCup2025 #INDvPAK #ACC pic.twitter.com/U5qUhNS4c4

— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) December 14, 2025

دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اپنے اپنے افتتاحی میچز میں بڑی فتوحات سمیٹی ہیں۔

پاکستان نے ملائیشیا کو 297 رنز جبکہ بھارت نے یو اے ای کو 234 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین
  • انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
  • راولپنڈی: چوری کی واردات کی تفتیش میں پیشرفت، ملزم کا بیٹی کیساتھ ملکر زیورات چرانے کا انکشاف
  •  سندھ پولیس کی بہادر بیٹی اور میڈیا کی بے حسی
  • باپ بیٹے نے شادی والے دن ہی بیٹی کو قتل کردیا۔
  • حیدرآباد : پولیس مقابلوںمیں2منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • کراچی، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد
  • ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی خاتون کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی
  • اسموگ سے پیدا ہونے والے طبی مسائل، ڈائیٹ سمیت چند آسان گھریلو تدابیر
  • بھارتی گلوکارہ کو نازیبا ڈیپ فیک تصویر کیساتھ بچوں سمیت جان سے مارنے کی دھمکی موصول