آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد حسن خان کی کھلی کچہریاں، عوامی مسائل کا سنے‘ پولیس کارکردگی کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع لیہ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف عوامی، تعلیمی اور ادارہ جاتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا اور پولیس و عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے.
(جاری ہے)
آر پی او نے اپنے دورہ کے دوران تحصیل جمن شاہ اور سٹی لیہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست بیان کیے آر پی او نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے انہوں نے ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی اوپن ڈور پالیسی اور عوامی فلاح کے لیے ان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا. آر پی او نے لیہ پولیس کی بہترین کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قلیل عرصہ میں کروڑوں روپے کے مال مسروقہ کی برآمدگی ایک مثالی کامیابی ہے ان کی آمد پر دفتر پولیس لیہ میں چاق و چوبند پولیس دستے نے انہیں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی آف لیہ کے طلباءسے خطاب کیا اور نوجوان نسل کو قانون کی پاسداری، شعور اور مثبت کردار کی اہمیت سے آگاہ کیا. علاوہ ازیں انہوں نے مقامی سیاسی قیادت، وکلا، انجمن تاجران، اور امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کیں جن سے مختلف طبقات کے ساتھ پولیس کے روابط کو مزید وسعت ملی آر پی او نے اردل روم کے دوران پولیس ملازمین کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے اس موقع پر انہوں نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے اور اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیئے . اپنے دورے کے دوران آر پی او نے ڈی پی او محمد علی وسیم کے ہمراہ دفتر پولیس کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا کر ماحولیاتی تحفظ کا پیغام بھی دیا انہوں نے تھانہ سٹی لیہ اور تھانہ صدر لیہ کا دورہ کرکے SIPS نظام کا جائزہ بھی لیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آر پی او نے کے دوران انہوں نے
پڑھیں:
کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری
کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کا امکان ہے جب کہ ہیٹ ویو 23 اپریل تک برقرار رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک بڑھ سکتا یے، اس دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گے اور شہر میں نمی کے تناسب میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع صاف رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 34.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور جنوب مغربی سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
21تا 23اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اورنمی کاتناسب بڑھنے سے پارہ معمول سے 4 سے6ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔