بانی پی ٹی آئی کی بہنیں گھر روانہ ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لی گئیں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تینوں بہنیں گھر روانہ ہوگئیں۔
عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین اور عظمیٰ خان کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والی تینوں بہنوں کو حراست میں لے کر مقامی شادی ہال منتقل کیا اور گھر جانے کی ہدایت کی۔اڈیالہ جیل سے ہٹائے جانے والوں میں بانی پی ٹی آئی کے ایک کزن اور اتحادی رہنما حامد رضا بھی شامل تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ پولیس ٹیم بھی مقامی شادی ہال میں بدستور موجود رہی تاہم بہنوں نے ہال میں دھرنا دیا۔بعدازاں بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اپنے وکلا کے ہمراہ گھرجانے پررضامند ہوگئیں جس کے بعد پولیس انہیں لیکر شادی ہال سے روانہ ہوگئی۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور کزن قاسم نیازی اپنے گھر روانہ ہوگئے اور صاحبزادہ حامد رضا بھی علیمہ خان کی گاڑی میں روانہ ہوئے۔موٹروے چکری انٹرچینج کے قریب سب پولیس کی گاڑی سے نکل کرذاتی گاڑی میں بیٹھے، علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھیں جبکہ قاسم نیازی نے گاڑی ڈرائیو کی اور صاحبزادہ حامد رضا فرنٹ سیٹ پربیٹھے۔
اس سے قبل جیل کے باہر تحریک انصاف کارکنوں اور پولیس میں تصام بھی ہوا ،کارکنوں کے پتھراؤ پر پولیس نے کئی ایک کو حراست میں لے لیا، متعدد فرار ہوگئے تاہم حراست میں لیے ارکان کو بھی بعد میں رہا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کی بھی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہراور بیرسٹر علی ظفر سمیت 6 وکلا رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی۔
یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی خان کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 8کارکنوں کو زیر حراست میں لے لیا گیا
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کوحراست میں لے کر تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی. عالیہ حمزہ گزشتہ شب ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے نورانی محلہ پہنچیں تھیں جنہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانہ ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے،عالیہ حمزہ کو تھانہ ویمن میں رکھا گیا ہے.(جاری ہے)
سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہمارا یوتھ کنونشن تھا جہاں سے عالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنونشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے ہم نے قانون کےخلاف کام نہیں کیا ادھر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے” ایکس“ اکاﺅنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے انہیں اور کارکنان کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے بیان کے مطابق گرفتاری سے قبل چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا تھا کہ ہم یہاں پرامن طور پر جمع ہوئے ہیں اور میں نے 10 منٹ بات کرنی ہے لیکن پولیس نے غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا. قبل ازیں ایک بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، مال روڈ پر جس طرح خواتین کی بے حرمتی کی گئی اسکی کہیں مثال نہیں ملتی، یہ ظلم زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے، ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا، یہ ہمارے لوگ ہیں ان پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا.