— جنگ فوٹو

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ایوی ایشن انٹیلی جنس ٹیم نے لاہور میں تحریری امتحانات کے دوران نئے طرز کے منظم اور ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو بے نقاب کرکے پولیس کے حوالہ کر دیا۔

حکام کے مطابق اے ایس ایف ہر سال ملک کے مختلف ریکروٹمنٹ سینٹرز میں بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران نقل اور غیر قانونی ذرائع کے استعمال کی روک تھام کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بناتی ہے۔ 

اس سال مورخہ 8 اپریل سے شروع ہونے والے بھرتی کے امتحان کے دوران اے ایس ایف کے عملے کی جسمانی اور سامان کی تلاشی میں مثالی مہارت اور استعداد کی بدولت متعدد امیدواروں سے نقل میں استعمال کیے جانے والے جدید الیکٹرانک آلات برآمد کیے گئے۔

کراچی: 2 کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتار

کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف انٹیلیجنس کی تفتیش سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مقتدر اداروں کی مدد سے امیدواروں کو غیر قانونی امداد فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ 

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے امیدواروں کو غیر قانونی سہولتیں فراہم کرنے کے عوض 2.

5 لاکھ سے 6 لاکھ روپے تک رقم وصول کرنے کا اعتراف کیا۔

نیٹ ورک کے سرغنہ سے برآمد ہونے والے کل 80 آلات میں اسمارٹ ڈیوائسز، سم کارڈز، مدر بورڈز، ایل سی ڈیز، مائیکرو فونز، اسمارٹ واچز، بلیو ٹوتھ ڈیوائسز اور موبائل فونز شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان اور ملوث امیدواروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کی یہ کارروائی ناصرف ملکی مفاد اور قومی سلامتی کے تحفظ کی علامت ہے بلکہ یہ شفافیت کے لیے غیر متزلزل عزم کی بھی عکاس ہے۔

اے ایس ایف ہمیشہ کی طرح میرٹ کو قائم رکھنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اے ایس ایف کے دوران کے لیے

پڑھیں:

اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے کے دوران فائرنگ سے سی سی ڈی کے افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی

پنجاب کے علاقے لیہ میں اشتہاری اور انتہائی مطلوب ملزمان کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ سے سی سی ڈی کے افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی مظفر گڑھ نے مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کیلیے لیہ کے علاقے احسان پورہ میں کارروائی کی۔

اعلامیے کے مطابق انتہائی مطلوب اشتہاری اقرار حسین عرف اقراری بھلہ اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تھا۔ جو ضلع کا انتہائی مطلوب سرفہرست اشتہاری ہے۔

سی سی ڈی کے مطابق انتہائی مطلوب اشتہاریوں سے سی سی ڈی ٹیم کا مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا، جس کے دوران انسپکٹر محمد نواز اور 3 کانسٹیبل شدید زخمی ہوئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

سی سی ڈی کے زخمی اہلکاروں کو کوٹ ادو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی ہنگامی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر عوام کی بڑی تعداد خون کے عطیات دینے اسپتال پہنچے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی سی ڈی کا پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • رحیم یارخان: شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر لیجانے والے 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسلام آباد: پولیس اہلکاروں نے گینگ بناکر تاجر سے 2 کروڑ چھین لیے
  • اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے کے دوران فائرنگ سے سی سی ڈی کے افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی
  • تاجر سے 2 کروڑ چھیننے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع، 20 لاکھ برآمد
  • وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف
  • اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف
  • برطانیہ کا ملکی خفیہ ایجنسیوں کو ضم کرنے کا فیصلہ
  • امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی وے پر چلتی گاڑی پر جہاز گرگیا، معجزانہ طورپر جانی نقصان سے محفوظ
  •  حج آپریشن کے دوران خدامُ الحجاج بھرتی ,شہریوں کیلئے اہم انتباہ
  • اسٹیل مل سے لوہا و کاپر چوری کی وارداتیں بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار