ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی:(آئی پی ایس)
تھانہ روات کے علاقے میں ایف آئی اے کا جعلی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کا محکمے سے برطرف اہلکار اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاتھوں میں مڑولا وائر لیس سیٹ تھامے خود کو ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس سے ظاہر کرکے ملزمان نے تیل کا کاروبار کرنے والے محمد نذیر عرف گولڈن نامی شہری کو اٹھایا جبکہ مغوی کے قریبی افراد نے روات پولیس سے رجوع کیا تو پولیس نے مغوی کے دوست کے بیان پر اغوا کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔
ملزمان شہری کی رہائی کے لیے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے اور بات 15 لاکھ روپے پر طے کرنے پر رقم کے ہمراہ چک بیلی موڑ سمیت مختلف جگہوں پر بلواتے رہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور اسلام
پڑھیں:
نارووال: ماں بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹونارووال میں پولیس نے ماں بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق پولیس کو سروال جنگل سے ماں بیٹی کی لاشیں ملی تھیں۔
سیہون میں پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دونوں خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
تینوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔