2025-04-23@23:47:03 GMT
تلاش کی گنتی: 715

«حقوق اور مفادات»:

(نئی خبر)
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایات پر ممکنہ خشک سالی اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے ایک اہم اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پی ڈی ایم اے پنجاب، محکمہ زراعت، ایریگیشن، جنگلات، فشریز، وائلڈ لائف، ٹرانسپورٹ، ہیلتھ اور محکمہ تعلیم کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔اجلاس میں کمشنر و ڈپٹی کمشنرز بہاولپور ڈویژن اور ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہیٹ ویو اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے اقدامات بارے آگاہ...
    کیا وجہ ہے کہ بیرون ملک مقیم بعض خواتین و حضرات انسانی حقوق اور جمہوریت کی نقاب اوڑھ کر پاکستان کے مفادات پر ضربیں لگا رہے ہیں۔گزشتہ کالم میں سوشل میڈیا سے ڈالر کمانے والے پیشہ ور کلاکاروں کا معاملہ بیان کیا جا چکا ہے۔ ان کلاکاروں کے ساتھ سر تال ملانے والا ایک طبقہ ان لوگوں پر مشتمل ہے جو اپنے معاشی مفادات کے تابع پاکستان چھو ڑ کر دوسرے ممالک میں مقیم ہیں۔ ا ن میں سے بہت سے مرد و زن وہ ہیں جو اپنے بال بچوں سمیت اب دوسرے ممالک کی شہریت حاصل کر چکے ہیں، انہیں سادہ لفظوں میں سابقہ پاکستانی بھی کہا جاسکتا ہے۔ ان کا جینا مرنا ، رہنا سہنا اور روزی روزگار...
    سیف علی خان پر حملے کے 2 ماہ بعد ممبئی پولیس نے 1000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ فائل کردی ہے جس میں اس معاملے سے متعلق کئی شواہد بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے کہا کہ اس چارج شیٹ میں پولیس کو گرفتار ملزم شریف الاسلام کے خلاف ملنے والے ثبوت شامل ہیں۔ یہ چارج شیٹ 1000 صفحات سے زیادہ لمبی ہے۔ اس میں چارج شیٹ میں فرانزک لیب کی رپورٹ بھی شامل ہے جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ سیف علی خان کے جسم اور ملزم سے جائے واردات سے ملنے والے چاقو کے ٹکڑے ایک ہی چاقو کے تین ٹکڑے ہیں۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ چارج شیٹ میں 70 سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے،پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجنیئرز ، جیالوجسٹ، آپریٹرز اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں، اسی لیے ہم اس شعبے کی ترقی کے لیے طلبا کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیج رہے ہیں،پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ وہ منگل کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کررہے تھے۔ آرمی...
    منرلز فورم سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ معدنی شعبے کی ترقی کے لیے طلبہ کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھیجا جارہا ہے، اس وقت بلوچستان کے 27 طلبہ زیمبیا اور ارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان منرل انوسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ عالمی ادارے سرمایہ کاری...
    کیف: یوکرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے ایک اعلیٰ سطحی وفد کو واشنگٹن بھیج رہا ہے تاکہ امریکا کی جانب سے پیش کردہ معدنیات (منرلز) کے معاہدے پر مزید پیشرفت کی جا سکے۔ یوکرینی نائب وزیر اعظم یولیا سویریڈینکو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر کہا: "ہم منصوبوں کے انتخاب، قانونی فریم ورک اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے طریقہ کار پر امریکا سے ہم آہنگی چاہتے ہیں۔" ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی انتظامیہ یوکرین سے اس کے مستقبل کے معدنی ذخائر سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بڑا حصہ دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ امداد کے بدلے حاصل کیے جانے والے مفادات کا حصہ ہے تاکہ امریکا...
    پشاور میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں ایک عالم دین جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، واقعے کے خلاف شہریوں نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات پشاور کے تھانا پشتخرہ کی حدود میں پیش آئے، دورہ روڈ سفید ڈھیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری اعجاز جاں بحق ہوگئے۔ قاری اعجاز سفید ڈھیری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر تھے۔ دوسرا واقعہ نواں کلی میں پیش آیا جہاں قاری شاہد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، قاری شاہد بھی انٹرنیشنل مجلس ختم نبوت کے ضلعی امیر تھے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق قاری اعجاز کی لاش پوسٹ مارٹم اور زخمی قاری شاہد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا...
    ایک بیان میں ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ خاندان رسالتؐ کی برگزیدہ شخصیات، امہات المومنینؓ اور صحابہ کرامؓ سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت عوام کے لئے رنج کا باعث بنی ہوئی ہے، تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کو یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت المعلی اور جنت البقیع ہمیں رسول ؐخدا کے اجداد طاہرینؑ، آل پاکؑ اور اصحابؓ باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتے ہیں، 1925-25ء سے خاندان رسالتؐ کی برگزیدہ شخصیات، امہات المومنینؓ اور صحابہ کرامؓ سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی...
    اسلام آباد میں میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً ساڑھے 7 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، یہ ایک بڑا ریلیف ہے جو گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کا دیرپا فائدہ حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ موجودہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے۔ میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، اس حوالے سے آپشنز زیر غور ہیں ۔ پیر کو میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں میری ٹائم سیکٹر جمود کا شکار رہا اور آگے نہیں بڑھ سکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جو حکومت کیلئے ممد و معاون ثابت ہوں گی۔...
    کراچی: پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی 6 روزہ چیمپین شپ کے مینز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پیر کو دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے کوئی گیم ہارے بغیر اپنے مقابلے باآسانی 0-3 سے جیت لیے۔ مینز ایونٹ کے سیڈ 2 اور عالمی نمبر 67 نور زمان نے پولینڈ کے جیکب پیٹلو وانی کو مات دی، جبکہ دوسرے پاکستانی سیڈ 5 محمد حمزہ خان نے انگلینڈ کے ول سالٹر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیمپین شپ کے ویمن ایونٹ میں شریک پاکستان کی تینوں خواتین کھلاڑیوں...
    بینکاک(نیوز ڈیسک)بنکاک میں ایک روسی فوٹوگرافر نے گلی کی صفائی کرنے والی لڑکی کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر ڈالی جو وائرل ہوگئی جس کے بعد لڑکی نے اب تک مختلف مشہور برانڈز کے ساتھ ماڈلنگ کے معاہدے کرلیے۔ نوپاجٹ “ مین“ سمبوونسٹ کی یہ فلمی کہانی پچھلے مہینے اس وقت شروع ہوئی جب 28 سالہ، دو بچوں کی ماں، گلی کی صفائی کا کام کر رہی تھی اور اس دوران روسی فوٹوگرافر سیمیون ریزچیکوف نے انہیں دیکھا۔ “ مین“ اس وقت اپنی صفائی کا کام کر رہی تھی اور اسے اس بات کا پتہ ہی نہیں تھا کہ ریزچیکوف ان کی قدرتی خوبصورتی سے محظوظ ہو کر تصویر کھینچ لی ہے۔ تصویر کھینچنے کے بعد وہ لڑکی کے...
    — فائل فوٹو سکھر میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام میٹرک کے امتحانات میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔چیئرمین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں1 لاکھ 10 ہزار 542 طلباء و طالبات حصہ لیں گے۔ کراچی: امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذکراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات کے سلسلے میں امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ نے بتایا ہے کہ ضلع گھوٹکی سے27 ہزار 7 سو 40، خیرپور سے 53 ہزار 78 جبکہ سکھر سے 29 ہزار 7...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وسیع پیمانے پر تعزیری محصولات کے نفاذ کے بعد 50 سے زائد ممالک نے تجارتی مذاکرات شروع کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس سے براہ راست رابطہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی اسٹاک کی قیمتوں میں تقریباً 6 ٹریلین ڈالر کی کمی اور عالمی منڈیوں کو نقصان پہنچانے والے امریکی ٹیرف نے دنیا بھر کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ممکنہ اقتصادی بدحالی کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف وار: امریکا کو متعدد ممالک کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا اس دوران، سرمایہ کاروں نے گزشتہ ہفتے وال اسٹریٹ کی فروخت کے بعد امریکی ٹریڈنگ کے کھلنے کا گھبراہٹ سے انتظار کیا، دوسرے ممالک کے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر...
    جماعت اسلامی کی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر،جمعہ 11اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج ، 13اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ ہوگا،20اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ ہوگا پوری دنیا میں فلسطین کے معاملہ پر قبرستان جیسی خاموشی ہے، پاکستان سے پارلیمنٹرین کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا سعودی عرب، مصر سمیت مسلم ممالک سے بات کرے کہ اسرائیلی گھیراؤ کو توڑا جائے ، حافظ نعیم الرحمان حافظ نعیم الرحمان نے آج سے جماعت اسلامی کی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی آج سے اپنی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا...
    سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس خود نہیں بلا رہی ہے۔صوبائی حکومت کی ترجمان نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کئی بار مطالبہ کرچکے ہیں کہ اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال ہوگیا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کے مطابق ہر 3 ماہ میں سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔سمعتا افضال نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا بہترین فورم سی سی آئی ہے، جس کا اجلاس نہ بلاکر صوبوں کو ان کے آئینی حق سے...
    چین نے ٹرمپ کے تجارتی محصولات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو چین کی معیشت اور تجارت دبانے کے لیے بطور ہتھیار ٹیکسوں کا استعمال بند کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ ٹیرف وار: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کمی کی تصویر فیس بُک پر اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مارکیٹ نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے آنے والی اشیا پر 34 فیصد اضافی ٹیکس لگائے ہیں جس سے سال بھر میں مجموعی ٹیکس کی شرح 54 فیصد ہو گئی ہے اور ساتھ ہی چین...
    معدنیات کے شعبے میں تعاون،امریکی وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا: امریکی سفارتخا نہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانے سے متعلق بات چیت کے لیے امریکی وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا۔یہ بات اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ساوتھ اینڈ سینٹرل ایشین امور کے سینئر بیورو آفیشل ایرک مائر 8 سے 10 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔اس میں مزید کہا گیا کہ ایرک مائرپاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لئے امریکی انٹرایجنسی...
    چین کا امریکی ٹیرف کے خلاف اپنے ترقیاتی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرنے کااعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین نے امریکی ٹیرف کے غلط استعمال کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ترقیاتی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرنے کا عہد کیا ہے۔امریکہ نے مختلف حیلے بہانوں کے تحت چین سمیت اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پرٹیرف کا نفاذ کیا ہے جو دیگر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے لیے شدید نقصان دہ ہے ۔عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی پر مبنی یہ ٹیرف قواعد پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام اورعالمی اقتصادی نظام کے استحکام کو بری طرح متاثر کررہے ہیں۔ چینی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی طرف...
    (گزشتہ سے پیوستہ) اگرامریکابغیرمقامی تعاون کے بگرام افغانستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتاہے تو اسے یقینافضائی دفاع میں کئی فوجی چیلنجزکا سامنا کرناپڑسکتاہے۔طالبان کے پاس ’’ایس300‘‘ اور’’ایچ کیو9‘‘جیسے جدیدسسٹم تونہیں لیکن طالبان کے پاس ہاتھ سے چلنے والے میزائل استعمال کرکے شدید مزاحمت کرسکتے ہیں اوریقیناخطے میں پاک فضائیہ کی مہارت اورقوت بھی میدان میں اترکراپنی دفاعی اورحملہ کی صلاحیتوں کواستعمال کرنے کاحق رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ طالبان کے پاس اب بھی40ہزار تربیت یافتہ جنگجوموجود ہیں جوگوریلا جنگ شروع کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے چارٹرآرٹیکل 2(4)کے تحت کسی خودمختار ریاست کی سرزمین پرزبردستی داخلہ ممنوع ہے۔ ان حالات میں امریکاکیلئے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں پرقبضہ کرناکتناممکن ہے؟سب سے پہلے پاکستان کی جوہری سیکورٹی کو سمجھنے کی...
    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کو گزشتہ ایک سال کے دوران پے در پے طیارہ حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں جدید لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز تباہ ہوئے، اور کئی پائلٹ زخمی یا ہلاک ہو چکے ہیں۔  ماہرین کے مطابق یہ صورتحال بھارتی فضائیہ کی ناقص تربیت، غیر پیشہ ورانہ رویوں اور تکنیکی خرابیوں کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق فروری 2024 سے اپریل 2025 تک بھارتی فضائیہ کے درجن سے زائد طیارے مختلف حادثات کا شکار ہوئے جن میں ہاک ایم کے-132، لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ، اپاچی ہیلی کاپٹر، سخوئی، مگ 21، مگ 29، اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر، میراج 2000، جگوار اور اے این 32 شامل ہیں۔ ہر حادثے کے بعد تکنیکی خرابی کو ذمہ دار قرار...
    سعودی فوج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیاض الرویلی کی امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا سے ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاض میں ہونیوالی یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے سلسلے میں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو پریسیژن۔گائیڈڈ ویپن سسٹمز فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ سعودی فوج کے سربراہ کی امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ  کی جانب سے ہتھیاروں کے فروخت کی منظوری کی بات دفاع پینٹاگون نے صدر ٹرمپ کے...
    امریکہ اپنے مفادات کے حصول کے لئے محصولات کو  ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، چینی حکومت  WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں، امریکہ نے مختلف بہانوں سے چین سمیت اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر غلط انداز میں محصولات عائد کیے ہیں، جو نہ صرف تمام ممالک کے جائز حقوق و  مفادات  اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ  قوائد  پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام  اور عالمی معاشی نظام کے استحکام کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں.چینی حکومت اس کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ امریکہ کا یہ عمل بنیادی معاشی قوانین اور مارکیٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا...
    علامتی فوٹو کراچی کے علاقے احسن آباد میں گتے اور کپڑے کے ٹکرے پیک کرنے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔ آگ بجھانے کے دوران ایک فائٹر شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا مگر وہ دم توڑ گیا۔سپر ہوئی وے پر احسن آباد کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی، ابتداء میں فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں کو اگ بجھانے کے لئے بھیجا گیا لیکن آگ کی شدت دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں اور ایک باوزر طلب کیا گیا اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ کارروائی کے دوران بلال نامی فائر فائٹر سر پر لوہے کی راڈ...
    بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کافیصلہ،اگلے ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گھریلو اور صنعتی صارفین سے بجلی بلوں میں ہر ماہ 35 روپے فیس وصول کی جاتی ہے۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن نے ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ گھریلو صارفین سے ان کے بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں ہر ماہ 35 روپے فیس وصول کی جاتی ہے، جبکہ انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی فیس وصول کی جاتی ہے۔بجلی کی...
    بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ “عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون” اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ، چینی وزارت تجارت نے چائنا جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء کی سات اقسام بشمول سامریم ، گیڈولینیم ، ٹربیئم ، ڈسپروسیم ، لوٹیئم ، اسکینڈیم ، یٹریئم پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات کےفوری نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور جوہری عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے چینی وزارت تجارت نے 16 امریکی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور ان پر دوہرے...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف میانمار میں حالیہ تباہ کن زلزلے سے جان و مال کے نقصان پر اظہارِ ہمدردی کے لیے سفارت خانے پہنچے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا ہان سے ملاقات کی اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ میانمار میں آئے زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی اور  متاثرین کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں، امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز سے بھجوا چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حسبِ ضرورت مزید سامان بھی میانمار بھجوایا جا رہا ہے، میانمار کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ہر ممکن مدد کے لیے تیار...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46ویں یومِ شہادت کے موقع پر درج ذیل پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کے پرملال دن پر ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جو پاکستان کے پہلے براہِ راست منتخب وزیرِاعظم تھے، جنہوں نے شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نئی زندگی دی۔ جب قوم مایوس تھی اور پاکستان کو 1971 میں ایک زبردست سانحے کا سامنا تھا، تب شہید بھٹو نے فولادی حوصلے کے ساتھ قیادت سنبھالی۔ انہوں نے ایک بکھری ہوئی مملکت کو سنبھالا، عوام کے حوصلے بلند کیے اور پاکستان کو ترقی کے راستے پر...
    انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلنے والے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا ذاتی وجوہات پر ملک واپس روانہ ہوگئے۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ فاسٹ بولر کو کسی اہم نجی وجہ سے جانا پڑا اور انہوں نے واپسی کے متعلق نہیں بتایا ہے۔ کیگیسو رباڈا نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ابتدائی دو میچز کھیلے۔ رائل چیلنجرز بینگالورو کے خلاف تیسرے میچ میں ان کی جگہ ارشد خان کو لیا گیا (جنہوں نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا)۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے تیسرے میچ میں صرف تین اوور سیز کھلاڑی (جوس بٹلر، راشد خان اور شرفین ردرفورڈ)...
    صوبے کے سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ اعلی تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کی سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کو فوری طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے محکمہ تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اعلامیے کے مطابق چانسلر کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے سرکاری جامعات میں اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے کے سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ اعلی تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آل کراچی تاجر الائنس نے کہا کہ اگر معاشرے کے صاحبِ حیثیت افراد آگے آئیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں تو پاکستان میں غربت اور بے بسی کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے، حقیقی فلاحی ریاست وہی ہوتی ہے جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع حاصل ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین اور عام آدمی پارٹی کے بانی، ایاز میمن موتی والا نے اپنی پوری زندگی کی جمع پونجی غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کرکے ایک نئی مثال قائم کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی اسی وقت ممکن ہوگی جب ذاتی مفادات کو ملکی مفادات کے لیے قربان کیا جائے گا۔ میڈیا...
    پشاور: پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کی سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کو فوری طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے محکمہ تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اعلامیے کے مطابق چانسلر کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے سرکاری جامعات میں اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے کے سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ اعلی تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ تعلیمی اداروں اور دفاتر میں خواتین کی جنسی ہراسانی کے تدارک کے لئے مختلف قوانین، گائیڈ لائنز اور پالیسیز پر مشتمل فریم...
    کراچی: ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرکے ڈکیتی اور اغوا کرنے والے 2 جعلی پولیس اہل کار گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمان ڈیجیٹل سائٹس کا ڈیٹا چوری کرکے صارفین کے گھر پہنچتے تھے اور جعلی پولیس وردی میں اپنا تعارف کرواکر گھروں میں گُھس جاتے تھے۔ ملزمان کسٹمرز کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈکیتی کی وارداتیں سرانجام دیتے تھے۔ گاڑی میں واردات کرنے والے ملزمان گھروں سے قیمتی اشیا کا صفایا کرتے تھے۔ اسی دوران ملزمان شہری کو اغوا کرکے مختلف اے ٹی ایمز پر لے جاکر رقم بھی نکلواتے تھے۔ ترجمان کے مطابق جائے وقوع سے موصول سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کے بعد ملزمان کو گرفتارکیا گیا...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام تینوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے بتا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ زعفران کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کندھے پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے اس حوالے سے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعہ کو ذاتی جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔ ایوب گوٹھ میں...
    کراچی میں جناح نیول بیس اورماڑہ اور کریکس میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوے نیول چیف کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کی مقدس ذمہ داری کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے، جوانوں کا یہ عزم و ہمت اس امر کا اظہار ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عید کے دوسرے روز چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ نیول چیف نے کراچی، جناح نیول بیس اورماڑہ اور کریکس میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور عید کے موقع پر فرائض کی انجام دہی پر جوانوں کے جذبے اور عزم و...
    بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روس کے سرکاری دورے کے دوران “رشیا ٹوڈے” انٹرنیشنل میڈیا گروپ کا خصوصی انٹرویو  دیا ۔ وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن  کی قیادت میں، چین اور روس نے  سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری  کو  مسلسل گہرا کیا ہے، جو نہ صرف تاریخی ترقی کے منطق سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے بلکہ اس میں مضبوط اندرونی قوت بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات  دونوں ممالک کے درمیان پرامن بقائے باہمی اور باہمی ترقی کے لیے فائدہ مند  ہونے کے ساتھ ساتھ    دنیا کی کثیر قطبی ترقی اور بین الاقوامی تعلقات کے جمہوری عمل کو فروغ دینے میں بھی معاون  ہیں ۔وانگ...
    بسام سلطان :عید الفطر کے موقع پر شہر لاہور میں شاندارصفائی کے انتظامات،چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر نےمختلف علاقوں کے دورے کیے۔  تفصیلات کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے بھی مختلف علاقوں کے دورے کیے،ملک بلال ذوالفقار اور بابر صاحب دین کی سینٹری ہیروز سے ملاقات کی عیدی اورمٹھائی تقسیم کی۔ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ورکرز اور افسران عید کے روز بھی فیلڈ میں متحرک ہیں،1500سے زائد عید گاہوں اور جامع مساجد پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے گئے،عید گاہ جانے والے راستوں پر پانی کا چھڑکاو اور چونے لگا کر سجایا گیا،268سے زائد قبرستانوں کے گرد بھی خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی۔ کرشمہ کیور کو لولو...
    صدر الخدمت فاونڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ رک گیا جس پر الخدمت فاؤنڈیشن نے ان طلبا و طالبات کو پاکستان لا کر انہیں اسکالرشپ فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ذیلی فلاحی ادارے ’’الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان‘‘ نے فلسطینی طلبہ و طالبات کیساتھ عیدالفطر منانےکا اہتمام کیا۔ اس سلسلے میں ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن تھے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری اور سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا  جبکہ بلدیہ اور ملیر میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ بہار مدینہ مسجد کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 42 سالہ کریم بخش ولد میر محمد جٹ کے نام سے کی گئی واقعے کے وقت مقتول گھر کے قریب اپنے بیٹے کے ہمراہ کھڑا ہوا تھا کہ 125 موٹرسائیکل سوار افراد نے...
    ویب ڈیسک:عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں پورا ملک خوشیوں میں مصروف ہے، وہیں پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج اور ایف سی کے جوان وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔  بلوچستان میں تعینات جوانوں نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ جنگ ہو یا امن، پاک فوج کے جوان ہر لمحہ ثابت قدمی سے سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں۔  سرحد پر تعینات ایک سپاہی نے کہا یہاں گوادر میں ہماری عید سادہ ہے، لیکن  خوشی ہے کہ ملک کے امن میں ہمارا بھی حصہ ہے، ایک اور جوان نے  کہا ملک کو محفوظ دیکھنا ہی ہماری عیدی ہے۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا...
    فائل فوٹو۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے۔ پشاور سے وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہوائی فائرنگ کی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے، معذور کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ جرم اور معاشرتی برائی ہے، جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام الناس اپنی چند لمحوں کی خوشی کےلیے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے انسانی جان و مال کے نقصانات کو روکنا ہے۔
    واقعات قصبہ نیو میانوالی کالونی، نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ، اورنگی قصبہ موڑ، فرنٹیئر کالونی، لیاری ہنگوہ آباد، رنچھوڑ لائن رامسوامی، اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نزد فاروق اعظم مسجد پر پیش آئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 14 شہری اندھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچیوں سمیت 14 شہری زخمی ہوئے۔ واقعات قصبہ نیو میانوالی کالونی، نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ، اورنگی قصبہ موڑ، فرنٹیئر کالونی، لیاری ہنگوہ آباد، رنچھوڑ لائن رامسوامی، اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نزد فاروق اعظم مسجد...
    علی ساہی:  چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی مارکیٹوں اور اہم مقامات پر 21 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ چاند رات پر لاہور میں 4 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ عید اجتماعات کے دوران لاہور میں 9 ہزار افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 عید الفطر پر 29 ہزار...
    کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی کریک میں آتتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے، زیر زمین کون سی گیس کاذخیرہ متعلقہ ادارے اس کی چھان بین کررہے ہیں۔ کمشنر آفس میں کمشنر کراچی حسن نقوی اور دیگر کے ہمراہ پریس کرتے ہوئے مئیر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کہ کورنگی کریک میں گذشتہ شب لگنے والی آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچ گئیں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ 1122 سمیت کنٹونمنٹ کریک کا عملہ بھی موجود تھا، تاثر یہ دیا جارہا تھا کہ انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر زمین ممکنہ گیس...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی کا یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلاف ظلم و جبر اور دہشتگردی کی مہم ختم کرنے کیلئے پابند کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی کسی بھی تجویز کی بھرپور مخالفت کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی، ملاقات میں کشمیر اور فلسطین سمیت مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طارق فاطمی نے یو این سیکرٹری جنرل کو سلامتی کونسل میں پاکستان کی ترجیحات سے آگاہ کیا، طارق فاطمی نے یو این چارٹر اور امن مشنز میں پاکستان کے دیرینہ عزم کو...
    پاکستان کے ممتاز سفارتکار اور سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ 85 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔ نجم الدین اے شیخ نے 1994 سے 1997 تک پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ جامعہ سندھ اور امریکہ کی ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی کے فارغ التحصیل تھے۔ سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اپنے چار دہائیوں پر مشتمل شاندار سفارتی کیریئر کے دوران جرمنی، کینیڈا، امریکا اور ایران میں بطور سفیر خدمات انجام دیں۔ وہ بین الاقوامی تعاون، علاقائی استحکام اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے۔ نجم الدین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز...
    انور عباس : معاون خصوصی طارق فاطمی کی اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات ہوئی   پاکستانی مستقل مشن کے مطابق ملاقات میں کشمیر، فلسطین اور سلامتی کونسل اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا,  معاونِ خصوصی طارق فاطمی نے آج نیویارک میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر فیلمن یانگ سے ملاقات کی ،معاونِ خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال منظورشدہ "پیکٹ فار دی فیوچر" (مستقبل کا معاہدہ) عالمی تعاون کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا,انہوں نے ترقی، مالیاتی قرضوں اور بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر پاکستان کے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو اجاگر کیا,انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر کو سلامتی کونسل کے غیر...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کی ذمے داری سب کی ہے، پوری قوم تقاضا کررہی ہے کہ ہم متحد ہوجائیں، ذاتی خواہشات کے لیے قومی مفاد قربان کرنے کی سوچ پاکستان سے بے وفائی ہے۔ اسلام آباد میں ’رب ذوالجلال کا احسان پاکستان‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی عزت اور وقار کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، آج بھی موقع ہے کہ ہم فیصلہ کرلیں ملک کے مفاد کے لیے ذاتی خواہشات اور اناؤں کو ختم کرنا ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معاشی و معاشرتی اور دہشت گردی کے مسائل کو حل کرنا ہوگا،...
    دو روز قبل دو امریکی اراکینِ گانگریس جو وِلسن اور جمی پناٹا نے امریکی ایوان نمائندگان یا امریکی کانگریس میں بِل پیش کیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے ریاستی اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں کیونکہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں اور خاص طور پر مُلک کے سابق وزیراعظم عمران خان کو مبینہ طور پر غیر قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے سے پابندِ سلاسل کیا گیا ہے۔ دو کانگریس مین کے پیش کردہ اِس بِل کا عنوان پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ ہے، یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ جو ولسن وہی کانگریس مین ہیں جو عمران خان کے رہائی کے لیے ’فری عمران خان‘ کے ٹویٹس بھی کرتے رہے ہیں۔ یہ...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ منفرد مقام و حیثیت کے حامل پاکستان کو کسی بھی غیر م±لکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے پاک امریکا دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی پریس ریلیز کے مطابق معاون خصوصی نے سینئر بیورو آفیشل قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور لیزا کینا اور سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی اور وسطی ایشیا نیشنل سکیورٹی کونسل رکی گل سے ملاقات کی۔ انہوں نے رینکنگ ممبر کانگریس رکن گریگوری میکس، ذیلی کمیٹی برائے جنوبی اور وسطی ایشیا کے چیئرمین، ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی...
     و زیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے  امریکی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان اعلی سطحی ملاقاتوں میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات خصوصا تجارت، معاشی تعلقات اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی معاملات بھی زیر غور آئے۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی سے جاری بیان کے مطابق معاون خصوصی نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور لیزا کینا سے ملاقات کی۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینیئر ڈائریکٹر برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا رکی گل سے بھی ملاقات کی۔ دیگر ملاقاتوں میں  امریکی کانگریس کی خارجہ امور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا ،جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و...
    طارق فاطمی: فوٹو فائل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی امریکہ میں امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں خصوصاً معاشی ترجیحات پر بریف کیا، طارق فاطمی نےامریکی کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ سے بھی ملاقات کی۔ پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا, ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اسٹیٹ یونین سے خطاب میں پاکستان کے تعاون کو سراہا تھا۔ امریکا میں آباد پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سینٹرل ایشیا کی رینکنگ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی امریکہ میں امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔ "جنگ " کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں خصوصاً معاشی ترجیحات پر بریف کیا، انہوں نےامریکی کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ سے بھی ملاقات کی۔ امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سینٹرل ایشیا کی رینکنگ ممبر رکن کانگریس سڈنی کام لاگرڈو سے بھی طارق فاطمی کی ملاقات ہوئی، جبکہ معاون خصوصی کی پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینز جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے بھی ملاقات ہوئی۔ (ن )لیگ بلوچستان کے مسائل پر...
    تقریب میں گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مئیر صاحب میں تمھیں اب کوئی جواب نہیں دوں گا، لیکن تمھیں اللہ کو جواب دینا ہے، تمھیں منصب اللہ نے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے کہا ہے کہ مجھے اگر گورنر شپ سے ہٹانا ہے تو ہٹا دو، کیونکہ ایسے شہر میں گورنر رہنا کا کیا فائدہ جہاں روزانہ لوگ اور شیرخوار بچے ٹینکروں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے جا رہے ہوں، یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر ہاوس میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس (سیج) کے اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر کے بعد عوامی افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ نے میئر...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے کہا ہے کہ مجھے اگر گورنر شپ سے ہٹانا ہے تو ہٹادو کیونکہ ایسے شہر میں گورنر رہنا کا کیا فائدہ جہاں روزانہ لوگ اور شیرخوار بچے ٹینکروں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے جا رہے ہوں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر ہاوس میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس سیج کے اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر کے بعد عوامی افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مئیر صاحب میں تمھیں اب کوئی جواب نہیں دوں گا لیکن تمھیں اللّٰہ کو جواب دینا ہے تمھیں منصب اللّٰہ نے دیا ہے۔ گورنر سندھ...
    اسلام آباد( ممتازرپورٹ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم کو متحد ہو کر ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے دم لیں گے ۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ملکی دفاع کی ضامن ہے بلکہ وہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف ہر محاذ پر...
    ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بڑا اقدام: بھیرہ میں جدید سائنس لیب کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز ملتان: بانی ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن جہانگیر خان ترین کی خصوصی ہدایت پر ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے بھیرہ، سرگودھا میں جدید سائنس لیب کا افتتاح کردیا گیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بھیرہ میں جدید سائنس لیب کا افتتاح چیف ایگزیکٹو آفیسر ترین ایجوکیشن فائونڈیشن اکبر خان نے کیا۔ اس لیب کی تیاری پر 1 کروڑ روپے کی لاگت آئی اور تقریبا 2 ہزار سے زائد طالبات اس سے مستفید ہوں گی۔ جہانگیر خان ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ طلباء و طالبات کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترین ایجوکیشن فائونڈیشن...
    بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں10 سے زائد چینی اداروں کے امریکی محکمہ تجارت کی برآمدی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور امریکی خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی کے بہانے اندھا دھند غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کے لئے اینٹیٹی لسٹ اور دیگر برآمدی کنٹرول ہتھکنڈوں کا غلط استعمال کیا ہے ، جو ایک مثالی تسلط پسندانہ عمل ہے ۔ ایسا اقدام بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے ، کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے ،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مارچ 2025ء) چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اقدامات پر بیجنگ اور اسلام آباد کے مابین بات چیت جاری ہے۔ پاکستان میں چینی باشندے ان علحیدگی پسند عسکریت پسندوں کے حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں جن کا الزام ہے کہ بیجنگ پاکستانی حکومت کی صوبہ بلوچستان میں معدنی وسائل کے استحصال میں مدد کر رہا ہے۔ چین کے صوبے ہائنان میں بواؤ فورم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ چینی باشندوں کی حفاظت پاکستان کی ''قومی ذمہ داری‘‘...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے امریکہ میں امریکی کانگریس کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی کے مطابق معاون خصوصی نے امریکی کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ، امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا کی رینکنگ ممبر رکن کانگریس سڈنی کام لاگر ڈو اور امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینوں جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے ملاقات کی ہے۔ دوران گفتگو پاک امریکہ تعلقات، دو طرفہ تعاون اور معاشی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ معاون خصوصی نے امریکی رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں خصوصاً حکومت کی معاشی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات خصوصاً...
    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکا میں اہم ملاقاتیں کیں، جن میں امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے بات چیت شامل تھی۔ ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور معاشی تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ طارق فاطمی نے امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ، امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا کے رینکنگ ممبر کانگریس سڈنی کام لاگر ڈو اور پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینوں جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے بھی ملاقات کی۔ مزید پڑھیں: امریکا میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد معاون خصوصی نے...
    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا علاقائی امن اور استحکام کے لیے بہت ضروری ہے اور یہ تمام سٹیک ہولڈرز کے مشترکہ مفادات کے لیے اہم ہے۔ پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ’’ ایکسپریس ٹریبیون ‘‘ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان کے لیے ماسکو فارمیٹ آف کنسلٹیشنز کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جس نے با ت چیت کو فروغ دینے میں اپنی تاثیر ثابت کی ہے۔ انہو ں نے کہا یہ پاکستان اور بھارت سمیت تمام علاقائی کھلاڑیوں کو بغیر کسی استثنی کے اکٹھا کرتا ہے۔ روسی صدر پوٹن کے تجویز کردہ 'یوریشین سکیورٹی' تصور...
    نیو یارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھاتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ مشن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا منصفانہ اور حتمی حل ابھی تک باقی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور تنازع کے منصفانہ...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2025ء) سعودی عرب والے عید سے قبل طوفانی بارشوں کیلئے تیار ہو جائیں، مملکت کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے بیشترعلاقوں میں 28 مارچ تک شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔ سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں ۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں عید کی خریداری میں مصروف خواتین کی حفاظت کےلیے بازاروں میں پولیس کے سائیکل اسکواڈز تعینات کردیے گئے۔رمضان المبارک میں بازاروں کی سیکیورٹی کےلیے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے بازاروں میں خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ اور ماؤنٹڈ پولیس گشت پر مامور ہے۔ لیڈی پولیس کانسٹیبل پر مشتمل بائیک اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے، اور بازاروں میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔اس حوالے سے اے ایس پی رینالہ سید دانیال حسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "نیور اگین: پروٹیکشن آف وومن اینڈ ورنلیبل ان سوسائٹی" اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس...
    پاکستان اور ایتھوپیا کا پارلیمانی سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں میں فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ، تجارتی، اقتصادی اور پارلیمانی و ثقافتی روابط پر گفتگو کی گئی،ملاقات میں پارلیمانی سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں میں فروغ پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو ایتھوپیا کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر اعظم تھے،دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ایتھوپین سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا گرنے سے 6 مکانات اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ شاہراہ قراقرم (کے ڈی اے) حکام  نے کہا کہ ناران میں اس وقت 4 فٹ سے زائد برف کی وجہ سے روڈ بند ہے، موسم صاف ہونے پر ٹیم کو نقصان کا تخمینہ لگانے ناران بھیجیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا گرنے سے 6 مکانات اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔  
    فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے طب، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون، انتظام، فیشن، مہمان نوازی کی صنعت، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے ایک پرجوش ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بحث کا محور پاکستانی تارکین وطن کے درمیان نیٹ ورکس اور شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔ ‎سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد کی مہارت، اختراعات اور ثقافتی اثر و رسوخ کی تعریف کی اور پاکستان اور فرانس کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان کوششوں کو...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے 21 سے 23 مارچ تک کابل کا دورہ کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نمائندہ خصوصی نے 22 مارچ کو افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام امور بشمول امن و سلامتی، تجارتی اور اقتصادی تعاون کے علاوہ عوامی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد صادق نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تمام تشویش کے مسائل بالخصوص سکیورٹی سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے...
    شہر کے مختلف علاقوں میں تیز دھار آلے کے وار اور فائرنگ سے خاتون سمیت دو  افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار سے خاتون کو زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔ شیرشاہ پولیس کے مطابق مضروبہ کی شناخت 52 سالہ صفیہ کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا لی مارکیٹ الخیر ہوٹل کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 35 سالہ سید بلال شاہ نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ بغدادی پولیس کے مطابق واقعہ اتفاقیہ گولی...
    ایک بیان میں سینئر وزیر سندھ نے وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ کے پانی کے حقوق کو یقینی بنائیں اور ایسی کسی بھی اسکیم یا منصوبے سے باز رہیں جو صوبے کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے مفادات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور کسی بھی صورت میں متنازعہ کینالز کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے کے پانی کے حقوق کی محافظ ہے اور سندھ کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہر اس...
    اسلام ٹائمز: یومِ علی علیہ السلام کے موقع پر فاؤنڈیشن کے کیمپ میں پینافلیکس کے ذریعے شہدائے کراچی، شہید علمائے کرام اور مختلف سانحات کی تصویری جھلکیاں پیش کی گئیں تاکہ شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھا جا سکے اور ان کے مشن کو آگے بڑھایا جا سکے۔ شرکاء نے اس نمائش کو سراہتے ہوئے اسے شہداء کی یادوں کو زندہ رکھنے کا ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہادتِ امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر منعقد ہونے والے مرکزی جلوس میں شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے شہرِ قائد میں خصوصی کیمپ لگایا گیا، جس میں ماضی میں پیش آنے والے سانحات اور شہدائے ملتِ جعفریہ کی تصاویر پر مبنی نمائش کا اہتمام...
    اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اتفاق کیا کہ بلوچستان کی بگڑتی صورتحال پر وسیع البنیاد قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق جے یو آئی (ف) بلوچستان کے صوبائی امیر، سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، میر عطا اللہ لانگو بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات سینیٹر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ گفتگو کا محور صوبے میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال تھی۔ ملاقات...
    اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اتفاق کیا کہ بلوچستان کی بگڑتی صورتحال پر وسیع البنیاد قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق جے یو آئی (ف) بلوچستان کے صوبائی امیر، سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، میر عطا اللہ لانگو بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات سینیٹر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ گفتگو کا محور صوبے میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال تھی۔ ملاقات...
    قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔لاہور میں گورنر ہاوس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ...
    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلیے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلیے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ بلاول بھٹو نے...
    امریکا اور یوکرین کے درمیان ریاض میں مذاکرات کا دور مکمل ہو گیا۔ یوکرینی وزیرِ دفاع ستم عمروف کے مطابق یوکرین اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز رہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی حکام سے توانائی سمیت اہم نکات پر بات چیت کی، منصفانہ اور دیرپا امن کو حقیقت بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ Post Views: 1
    یوکرین کے وزیردفاع رستم عمیروف نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور امریکا کے درمیان ریاض میں ہونے والی گفتگو نتیجہ خیز تھی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں اہم اور کلیدی نکات پر گفتگو کی جن میں توانائی کی تنصیبات اور دیگر حساس انفراسٹرکچر کی حفاظت بھی شامل تھی۔ یوکرینی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ ایک انصاف پر مبنی اور پائیدار امن کو حقیقت بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ، ٹرمپ اور پیوٹن کا اہم ٹیلی فونک رابطہ دوسری طرف امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے بھی روس یوکرین جنگ کے اختتام...
    ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے آج یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، خواتین، بچے اور سفارتخانے کے عملے نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پرچم کشائی سے کیا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات بھی سنائے گئے، جن میں 23 مارچ 1940 کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی طلبہ کے ایک گروپ نے ملی نغمے پیش کیے، جس سے تقریب کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔ اپنے...
    NEW DEHLI: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عرفان پٹھان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے سیزن میں سنگین الزامات عائد کردیے گئے اور انہیں کمنٹری پینل سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2025 کا آغاز گزشتہ روز ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہوا جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان رواں سیزن کا پہلا میچ ہوا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے سجائی گئی آئی پی ایل کی رنگارنگ تقریب میں ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمیں اسٹارز نے شرکت کی لیکن وہاں پر عرفان پٹھان کی عدم موجودگی کی نشان دہی...
    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ غلط معلومات کو روکنے کےلیے اصلاحات ضروری ہیں۔فافن کے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی غلط معلومات اکثر سیاسی انتشار کو ہوا دیتی ہیں، حق معلومات کے فریم ورک کو مضبوط بنانا عوامی اعتماد کی بحالی اور معلومات تک مساوی رسائی کےلیے ناگزیر ہے۔فافن نے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013ء کے نفاذ میں خامیوں کو دور کرنے کےلیے اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔ فافن نے مزید کہا کہ زیادہ تر عوامی ادارے معلومات کی درخواستوں کا مقررہ قانونی مدت کے اندر جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔فافن نے یہ بھی...
    فافن کا پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو مضبوط بنانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق فافن نے پنجاب ٹرائسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کومضبوط بنانے کا مطالبہ کردیا، غلط معلومات کے انسداد کی کوششوں کی تکمیل کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔فافن نے پنجاب اسمبلی، پنجاب انفارمیشن کمیشن اور سول سوسائٹی کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا اور کہا کہ پالیسی بریف کی معلومات کے ذریعے ڈس انفارمیشن کا مقابلہ مہم کا حصہ ہے۔فافن کا کہنا ہے کہ پاکستان بڑھتی ہوئی غلط معلومات سے دوچار جو اکثر...
    اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر سیاست کرنے والے نواز شریف کی کٹھ پتلیاں خیبر پختونخوا حکومت کو طعنے دے کر اپنے ماضی کو چھپا نہیں سکتیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اپنے بیانات کے ذریعے ملک میں امن کے قیام کے بجائے دہشت گردی کی آگ پر مزید تیل چھڑک رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر سیاست کرنے والے نواز شریف کی کٹھ پتلیاں خیبر پختونخوا حکومت...