تقریب میں گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مئیر صاحب میں تمھیں اب کوئی جواب نہیں دوں گا، لیکن تمھیں اللہ کو جواب دینا ہے، تمھیں منصب اللہ نے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے کہا ہے کہ مجھے اگر گورنر شپ سے ہٹانا ہے تو ہٹا دو، کیونکہ ایسے شہر میں گورنر رہنا کا کیا فائدہ جہاں روزانہ لوگ اور شیرخوار بچے ٹینکروں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے جا رہے ہوں، یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر ہاوس میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس (سیج) کے اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر کے بعد عوامی افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مئیر صاحب میں تمھیں اب کوئی جواب نہیں دوں گا، لیکن تمھیں اللہ کو جواب دینا ہے، تمھیں منصب اللہ نے دیا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی اب تم جانو اور تمھارا رب جانے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ملیر میں پیش آئے اندوہناک ٹریفک حادثے کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے، جس پر پنڈال میں شریک مرد و خواتین بھی آبدیدہ ہوگئے۔ تقریب میں گورنر سندھ کے جذباتی خطاب کے بعد خواتین کی ایک بڑی تعداد نے سیکیورٹی حصار سے نکل کر درخواستیں لیکر گورنر تک پہنچ گئیں۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر سندھ

پڑھیں:

آٹھویں آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف بطور مہمان خصوصی شریک

تصاویر بشکریہ جیو نیوز

کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جدید جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا۔

مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی 15 ٹیموں نے حصہ لیا، یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں بحرین، بیلاروس، چین سعودی عرب مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکا اور ازبکستان شامل ہوئے۔

بنگلا دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار ،تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشاہدہ کیا۔

تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی اور تقریب کے انعقاد کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایسی مشقیں پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور حکمتِ عملی سیکھنے کا صحیح فورم ہیں جو جنگ کے بدلتے حالات میں ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے پاک فوج نے کردار، جرأت اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشق کے شرکاء کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • 48 گھنٹوں میں گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف: کامران ٹیسوری کی روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری
  • جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی
  • ججز کے تبادلے چیف جسٹس کی مشاورت سے ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب
  • آٹھویں آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف بطور مہمان خصوصی شریک
  • سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ