اسلام آباد( ممتازرپورٹ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم کو متحد ہو کر ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے دم لیں گے ۔
بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ملکی دفاع کی ضامن ہے بلکہ وہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف ہر محاذ پر برسر پیکار ہے ، ہم سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم اپنی افواج کی قربانیوں کو سراہیں اور کسی بھی قسم کی منفی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔ یہ جنگ صرف فوج کی نہیں، بلکہ پوری قوم کی ہے، اور ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر اس قومی مقصد کے لیے اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔
دانیال چوہدری نے اس موقع پر صحافیوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی میڈیا نے ہمیشہ قومی بیانیے کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی میڈیا ریاست کے استحکام اور ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں بحیثیت قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کی حمایت کریں، دہشتگردی کے خلاف بیانیے کو مضبوط کریں اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ملک کو ہر قسم کے دہشتگردی کے خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ افطار ڈنر میں شرکاء کی روایتی مہمان نوازی کی گئی،صحافی برادری نے اس موقع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی پالیسیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب کے آخر میں بیرسٹر دانیال چوہدری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی میڈیا کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ افطار ڈنر نہ صرف ایک سماجی تقریب تھی بلکہ اس موقع پر قومی یکجہتی اور ملکی سلامتی کے حوالے سے ایک مثبت پیغام بھی دیا گیا، جس میں سب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن قربانی دی جائے گی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے خلاف کہا کہ کے لیے نے کہا کہ پاک

پڑھیں:

افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے،پاکستان

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخاراحمد نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب میں کہا کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی ہماری قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ داعش خراسان، القاعدہ، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور  مجید بریگیڈ سمیت متعدد تنظیمیں محفوظ پناہ گاہوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ طالبان میں موجود بعض عناصر دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔ رواں سال دہشت گرد حملوں میں 1200 افراد شہید ہوئے۔ طالبان کو دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائی کرنا ہوگی ورنہ اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری دفاعی اقدامات اُٹھائیں گے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق عاصم افتخار  نے کہا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہوچکی۔ افغان باشندے واپس اپنے وطن جائیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں: فیلڈ مارشل
  • فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ وار، بلوچستان پھر انسانیت سوز دہشتگردی کا شکار
  • فتنہ الہندستان کا بزدلانہ وار، بلوچستان پھر انسانیت سوز دہشتگردی کا شکار
  • پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، فیلڈ مارشل
  • قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں؛ چیف آف ڈیفنس فورسز
  • قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی، وزیر دفاع۔ ساتھ دینے والے سیاستدانوں کا بھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہیے، رانا ثناء اللہ
  • دہشتگردی میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس فوراً بند کریں، پاکستان کا کمپنیوں سے مطالبہ
  • سوشل میڈیا پلیٹ فارمز قوانین کیخلاف ورزی سے باز رہیں، طلال چوہدری
  • عوام کے حقوق، صحت، معیارِ زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شفقت محمود
  • افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے،پاکستان