کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی، زخمی فائر فائٹر دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
علامتی فوٹو
کراچی کے علاقے احسن آباد میں گتے اور کپڑے کے ٹکرے پیک کرنے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔ آگ بجھانے کے دوران ایک فائٹر شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا مگر وہ دم توڑ گیا۔
سپر ہوئی وے پر احسن آباد کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی، ابتداء میں فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں کو اگ بجھانے کے لئے بھیجا گیا لیکن آگ کی شدت دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں اور ایک باوزر طلب کیا گیا اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
کارروائی کے دوران بلال نامی فائر فائٹر سر پر لوہے کی راڈ لگی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
چیف فائر آفیسر کے ایم سی ہمایوں احمد کا بتانا ہے کہ آگ پر پانی اور فوم کی مدد سے قابو پایا گیا۔ عمارت کا اسٹرکچر پرانا ہے اور آگ کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے، عمارت کی بعض دیواریں بھی گری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کولنگ کے عمل میں کافی دیر لگ سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
48 گھنٹوں میں گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ
اسرار خان : 48 گھنٹوں کے دوران گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ ہوئے
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے آتشزدگی کے حادثات پر اظہار تشویش کیا ،ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا گندم کی فصل کوآگ لگنے کے واقعات میں ننکانہ صاحب 20 حادثات کیساتھ سر فہرست رہا ، شیخوپورہ میں 16، ڈی جی خان میں 12واقعات رپورٹ ہوئے، حافظ آباد میں 11 ،میانوالی میں 9، خانیوال میں 5واقعات رپورٹ ہوئے،دیگر اضلاع میں فصلوں میں آتشزدگی کے 95 حادثات پر امداد دی گئی،فصلوں میں آگ کے 164 حادثات کے نتیجے میں 750 ایکٹر رقبہ متاثر ہوا، بروقت رسپانس سے ہزاروں ایکڑ گندم کے کھیتوں کو محفوظ بنایا گیا، آگ کی صورت میں فصل میں ٹریکٹر سے ہل چلاکر پانی چھوڑ دیں،
کھیتوں میں آگ لگنے کی صورت میں 1122 پر فوری کال کریں،
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی