چین اور روس کے تعلقات کثیر قطبی دنیا کے فروغ کے لیے فائدہ مند ہیں،چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روس کے سرکاری دورے کے دوران “رشیا ٹوڈے” انٹرنیشنل میڈیا گروپ کا خصوصی انٹرویو دیا ۔ وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن کی قیادت میں، چین اور روس نے سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مسلسل گہرا کیا ہے، جو نہ صرف تاریخی ترقی کے منطق سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے بلکہ اس میں مضبوط اندرونی قوت بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے درمیان پرامن بقائے باہمی اور باہمی ترقی کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کی کثیر قطبی ترقی اور بین الاقوامی تعلقات کے جمہوری عمل کو فروغ دینے میں بھی معاون ہیں ۔وانگ ای نے کہا کہ چین اور روس کے موجودہ تعلقات کی تین بڑی خصوصیات ہیں: پہلی یہ کہ یہ تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں ۔ گزشتہ 70 سالوں سے، ان تعلقات نے مضبوط اعتماد حاصل کیا ہے ، اس کی بنیادیں گہری ہوئی اور ان میں لچک پیدا ہوئی ہے۔دوسری خصوصیت یہ ہے کہ مساوی سلوک اور تعاون پر مبنی مشترکہ مفادات میں چین اور روس کے تعلقات کے معنی اور دائرہ کار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس نے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد پہنچائے ہیں اور دنیا کو چین اور روس کے تعاون کے بڑے فوائد سے مستفید ہونے کا موقع دیا ہے۔تیسری خصوصیت یہ ہے کہ چین روس تعلقات مخالف اتحاد اور تصادم نہ کرنے اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کے اصول پر قائم ہیں۔ یہ تعلقات نہ صرف دنیا کے کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں بلکہ کسی بھی تیسرے فریق کی مداخلت یا اثر سے بھی آزاد ہیں۔ یہ تعلقات نہ صرف موجودہ عہد میں نئے قسم کے بڑے ممالک کے تعلقات کی ایک مثال ہیں بلکہ متغیر اور غیر مستحکم دنیا میں ایک اہم استحکام کی قوت بھی ہیں۔اپنے انٹرویو میں چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں مساوی اور منظم کثیر قطبیت کو فروغ دینا چاہیے، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر گہرے تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، گلوبل ساؤتھ کی یکجہتی اور خود انحصاری کے عہد کا طاقتور پیغام بلند کرنا چاہیے، اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے مقصد کی طرف مسلسل آگے بڑھنا چاہیے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین اور روس کے
پڑھیں:
پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
ویب ڈیسک: پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔
قبل ازیں وزیر خارجہ روانڈا اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
روانڈا کے وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
انہوں نے کہا کہ پاکستان روانڈا کے مصنوعات کیلئے پرکشش منڈی ہے، پاکستان ٹیکسٹائل، چاول، سمیت دیگر مصنوعات کی برآمد میں عالمی پہچان رکھتا ہے، پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں پاکستان اور روانڈا کے درمیان مضبوط تعاون قائم ہے، دونوں ممالک مختلف عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔
اس موقع پر وزیر خارجہ روانڈا اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے نے کہا کہ پاکستان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے مفید بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کیلئے پرعزم ہیں، اعلیٰ سطح تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روانڈا کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کیلئے اپنی مصنوعات روانڈا کو برآمد کرنے کیلئے مواقع موجود ہیں، پاکستان اور روانڈا عالمی امن مشن میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
بعدازاں پاکستان اور روانڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے وزیر خارجہ نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کر دی
خیال رہے کہ کیگالی اور اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے قیام کے بعد روانڈا کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، دورہ دوست ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر روانڈا کے وزیر خارجہ 21 تا 22 اپریل پاکستان کے دورہ پر ہیں۔