آئی ایم ایف، ورلڈ بنک سے بہتری کا اعتراف، معیشت درست سمت میں گامزن ہونے کا ثبوت: طارق فاطمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے پاک امریکا دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی پریس ریلیز کے مطابق معاون خصوصی نے سینئر بیورو آفیشل قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور لیزا کینا اور سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی اور وسطی ایشیا نیشنل سکیورٹی کونسل رکی گل سے ملاقات کی۔ انہوں نے رینکنگ ممبر کانگریس رکن گریگوری میکس، ذیلی کمیٹی برائے جنوبی اور وسطی ایشیا کے چیئرمین، ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے کانگریس رکن بل ہوزینگ اور سینیٹر جم بینکس سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ امریکی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران معاون خصوصی نے پاکستان حکومت کی اقتصادی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں معاشی اشاریوں میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی جانب سے معاشی اشاریوں میں بہتری کا اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں تجارت اور سرمایہ کاری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے بے پناہ امکانات موجود ہیں جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے کاروبار کو فائدہ پہنچے گا بلکہ خطے کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔ ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس پیر 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر خزانہ چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور ہم منصب قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔امریکا کے سٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی ان کے دورے کا حصہ ہیں۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ دورہ کے دوران عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خزانہ سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے جبکہ موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی تیرھویں وزارتی نشست میں بھی شرکت کریں گے۔وزیر خزانہ جیفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز نشست میں ’’پاکستان کے معاشی منظر نامے،تازہ ترین مالی و مالیاتی پیش رفتوں اوراصلاحات پر پیش قدمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ روابط‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سنٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ (سی جی ڈی) کے زیر اہتمام پاکستان میں جاری اصلاحات اور مستقبل میں درپیش چینلجز پر منعقدہ ایک نشست سے بھی خطاب کریں گے اور گیٹس فاؤنڈیشن کی عالمی پالیسی اور وکالت کے شعبہ کی صدر گارجی گوش سے ملاقات کریں گے۔ مزید برآں وزیر خزانہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر برائے مالی صحت اور جی 20 کی عالمی شراکت برائے مالی شمولیت کی اعزازی سرپرست نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکاکے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ اور وزیر خزانہ اٹلانٹک کونسل سے ’’2025 اور مستقبل میں پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع‘‘کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔