2025-04-22@16:23:33 GMT
تلاش کی گنتی: 1702

«کی ریکی»:

(نئی خبر)
    کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیرِف پالیسی کی دھمکی کے بعد برکس اتحاد ٹوٹ چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد امریکی ڈالر کیخلاف اقدامات کر رہا تھا، جواب میں سخت تجارتی اقدامات کئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ برکس ممالک امریکی ڈالر کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور اپنی ایک نئی کرنسی متعارف کرانا چاہتے تھے۔ تاہم، جب انہوں نے اس بارے میں سنا تو فوراً یہ فیصلہ کیا کہ اگر برکس میں شامل کوئی بھی ملک امریکی ڈالر کے خاتمے کی بات کرے گا تو اس پر 150 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں...
     (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 10پروازیں منسوخ ہوگئیں۔  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں۔  کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے مسقط جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 بھی منسوخ ہوگئی۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کا متبادل تلاش کرنے پر 150 فیصد ٹیرف کی دھمکی دے دی۔واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر متبادل کرنسی لانے کی کوشش بھی کی تو ان ممالک پر 150فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ برکس ممالک نئی کرنسی بنانا چاہتے اور امریکی کرنسی ڈالر کو تباہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ برکس ممالک چینی کرنسی یوآن کو استعمال کرکے امریکی معیشت تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر برکس ممالک نے ڈالر کونقصان پہنچانے کا سوچا تو ان سے کاروبار بند کردیں گے۔ واضح رہے کہ برکس ممالک میں چین ،روس، بھارت، برازیل، سعودی...
    اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 9 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔ پاکستان میں خدمات انجام دینے والی کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی صورت میں اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز کو منافع کی منتقلی کے دباؤ، معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالرکی پرواز جاری رہی۔ مثبت معاشی اشاریوں، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 56 فیصد بڑھنے، برآمدات میں بتدریج اضافے جیسے عوامل کے سبب کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار...
    ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکا نہ ہم سے ہمارا ملک لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم سے ہمارا کھیل چھین سکتا ہے۔ امریکی شہر بوسٹن میں کھیلے گئے آئس ہاکی میچ میں امریکا کیخلاف کینیڈا کی فتح پر جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں کینیڈا کی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ ہمارا ملک لے سکتے ہیں اور نہ ہی ہمارا کھیل چھین سکتے ہیں‘۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ا س خواہش کے جواب میں ہے جس میں انہوں نے کینیڈا کو امریکا کی ’51 ویں ریاست‘ بنانے کی بات کی...
    اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2025ء ) حکومت امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی حمایت سے پیچھے ہٹ گئی، وفاقی حکومت کی جانب سے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ نجی ٹی وی چینلز اے آر وائی نیوز، آج ٹی وی اور دیگر ٹی وی چینلز کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے واضح کر دیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرنے کی تجویز قابل عمل نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے اور دونوں ممالک کے قوانین کے تحت ایسا تبادلہ ممکن نہیں۔ عدالت میں پیش کیے گئے دلائل کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز پیش کی تھی لیکن وفاقی حکومت نے اسے...
    اسلام ٹائمز: سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل کا اردن، مصر اور سعودی عرب میں فلسطینی عوام کو بسانے کی تجویز کی مخالفت میں خط قابل تعریف ہے۔ میری نظروں سے فلسطین پر جو اب تک موقف گزرا ہے، شاید سعودی عرب کی طرف سے سخت ترین ردعمل انہی کا تصور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ فلسطینیوں کو بسانا چاہتے ہیں تو جفا، حائفہ اور دیگر شہروں جن پر قبضہ اسرائیل نے کیا ہے، وہاں ان کو بسائیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر سعودی عرب اور ایران فلسطین پر ایک موقف اختیار کریں اور باقی اسلامی دنیا بھی ان کے پیچھے ہو تو امت مسلمہ اس دیرینہ مسئلے کو حل...
    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے اس حوالے سے تجویز دی تھی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ حکومت، عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں رہائی کی پٹیشن کی حمایت سے بھی پیچھے...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2025ء)فرانس میں پہلے فرانسیسی ارود ڈیجیٹل پلیٹ فارم FP92TV اور براعظم افریقہ کیلئے   Afrik1 ٹی وی کے سی ای او ڈاکٹرحمزہ تاج کو پیرس میں ایک پروقار تقریب میں فرانس میں تعینات سعودی سفیر فہد الروالی نے انٹرنیشنل  افریقن یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے "مریم میکیبا ایوارڈ"  کی شیلڈ سے نوازا جبکہ سنٹرل افریقی وزیربرائےکلچر ماری پوتو رمضان نے انہیں میکیبامیڈل پہنایا۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں افریقی ممالک کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل جیوری ہر سال انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افریقی و یورپی شہریوں کیلئے" مریم میکیبا ایوارڈ" کا اعلان کرتی ہے۔اس سال فرانسیسی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا کو اس...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ کی طرف سے بھارت کو انتخابات میں ٹرن اوور بہتر بنانے کے لیے دی جانے والی امدادی رقم کو رشوت سے تعبیر کیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی حکومت کے محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے قائم محکمے DOGE کے سربراہ اور ارب پتی امریکی آجر ایلون مسک نے یو ایس ایڈ کے تحت بھارت کو دی جانے والی 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی امداد کی بندش کا حکم دیا ہے۔ امریکی امدادی رقم کی بندش پر بھارتی میڈیا نے بہت واویلا مچایا ہے۔ یہ کہا جارہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملات کو الجھانے کی کوشش کی ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے دو دن قبل...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے میں کرنسی لانے پر 150 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈالر کو تباہ کرنے کوشش پر برکس ممالک کو 150 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ سابق صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے لیکن اب ہم کرسکتے ہیں واضح رہے کہ برکس ممالک میں برازیل، روس، چین، بھارت، ایران ، یواےای سمیت 10ممالک شامل ہیں.
    (گزشتہ سے پیوستہ) یادرہے کہ امریکی صدرنے کینیڈااور میکسیکو سے درآمدات پر25 فیصداورچین سے درآمدات پر10 فیصداضافی ٹیرف لاگوکرنے کے حکم نامے پر دستخط کردئیے ہیں۔امریکی صدرکا کہناہے کہ ان محصولات کو ’’غیرقانونی غیرملکیوں اورمہلک منشیات کے بڑے خطرے کی وجہ سے نافذکیاہے، جس میں فینٹانل بھی شامل ہے‘‘۔میکسیکونے بھی اس اقدام پراحتجاج کیاہے اورممکنہ طورپرجوابی تجارتی اقدامات اٹھانے کاعندیہ دیاہے۔میکسیکوکی صدرکلاڈیا شین بام نے کہاہے کہ امریکاکی جانب سے میکسیکوکی تمام درآمدات پر 25 فیصد محصولات عائدکرنے کے اعلان کے بعدوہ امریکا پرمحصولات سمیت دیگرجوابی اقدامات متعارف کرائیں گے۔انہوں نے وزیراقتصادیات کوہدایت کی ہے کہ وہ ’’پلان بی‘‘ پرعمل درآمدکریں،جس میں میکسیکوکے مفادات کے دفاع کے لئے ٹیرف اورنان ٹیرف اقدامات شامل ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کاکہناہے کہ یہ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )امریکی سینیٹ نے بھارتی نژاد امریکی کیش پٹیل کی ایف بی آئی کے ڈائریکٹرکے طور پر تعیناتی کی توثیق کر دی ہے اور 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے کامیابی کے بعد پٹیل ڈیمو کریٹس کے شکوک و شبہات کے باوجوو ملک کی سب سے بڑی وفاقی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے سربراہ بن گئے ہیں کیش پٹیل بھارتی نژاد امریکی ہیں اور ان کا پورا نام کشیپ پرمود ونود پٹیل ہے.(جاری ہے) سینیٹ سے توثیق کے بعد پٹیل ایف بی آئی کے نہ صرف پہلے بھارتی بلکہ پہلے ایشیائی نژاد ڈائریکٹر بن گئے ہیں ان کا تعلق نیویارک سے ہے صدر ٹرمپ نے کیش پٹیل کی نامزدگی کے وقت...
     احتشام کیانی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت،وفاقی حکومت کے مطابق عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز قابلِ عمل نہیں.  وفاقی حکومت کے مطابق عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ نے اس حوالے سے عدالت میں تجویز دی تھی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا، حکومت عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں رہائی کی پٹیشن کی حمایت سے بھی پیچھے ہٹ گئی۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت عافیہ صدیقی کی رہائی اور...
    امریکی ارب پتی آجر اور صدر ٹرمپ کے دستِ راست ایلون مسک کو محاذ کھولنے کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے بیورو کریسی کے خلاف محاذ کھولا اور اب خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے معاملات میں بھی مداخلت کرکے ایک نیا محاذ کھول رہے ہیں۔ ایلون مسک نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پھنسی ہوئی بھارتی نژاد امریکی خلا باز سُنیتا ولیمز اور اُن کے ساتھی بَچ وِلمور کے حوالے سے سابق صدر جوزف بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سابق کمانڈر آندرے میگنسن نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ کی طرف سے صدر بائیڈن پر تنقید اور سُنیا ولیمز کی ساتھی خلاباز کی واپسی کے معاملے کو سیاست کی نذر...
    امریکی امداد کی معطلی، افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز امریکا کی جانب سے امداد کی معطلی کے بعد افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا۔ سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی 35 فیصد غیر ملکی امداد یو ایس ایڈ کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے، امداد معطلی سے افغانستان کی اقتصادی ترقی میں 7 فیصد تک کمی متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی کی قدر میں 7 دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد کمی ہوئی، افغان عوام نے اقتصادی چیلنجز اور بیروزگاری پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ نے کہا کہ تین سالوں میں امریکہ نے...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچواں روز امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے کے اضافے کے بعد 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    ازبکستان، چین، افغانستان، روس اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے خاندانوں اور بچوں کا ایک گروہ امریکا سے کوسٹاریکا پہنچ گیا ہے۔ یہ غیر ملکی تارکین وطن کا پہلا گروپ ہے جسے کوسٹاریکا نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت حراستی مراکز میں رکھنے کی رضامندی ظاہر کی تھی، جب تک کہ ان کی اپنے اپنے وطن واپسی کے انتظامات مکمل نہیں ہو جاتے۔ خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق 135 تارکین وطن میں سے نصف نابالغ ہیں۔کوسٹاریکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ذریعے ملک بدری کی کارروائیوں میں تیزی لانے کی کوششوں کے دوران تارکین وطن کے لیے ایک اسٹاپ اوور کے طور پر کام کر رہا ہے۔ کوسٹاریکا اور پاناما مل کر ایشیائی ممالک کے تارکین وطن...
    افغانستان دنیا کے ان 8 ممالک میں سے ایک ہے جس کی معیشت کا بڑا حصہ امریکی امداد پر منحصر ہے اور سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کے مطابق، افغانستان کی 35 فیصد غیر ملکی امداد یو ایس ایڈ (USAID) کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔  امریکی امداد کی معطلی سے افغانستان کی اقتصادی ترقی میں 7 فیصد تک کمی متوقع ہے۔  سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ تین سالوں میں امریکہ نے افغانستان کو 3 ارب ڈالر سے زائد مالی امداد فراہم کی ہے اور امریکہ افغانستان کا سب سے بڑا مالی معاونت فراہم کرنے والا ملک ہے۔  2021 میں افغان زر مبادلہ کے ذخائر 9.4 بلین ڈالر تھے جنہیں طالبان کے قبضے کے بعد عالمی...
    حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کے ساتھ امریکی بم کیوں رکھے؟ حقیقت سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں، تاہم اس موقع پر اسٹیج پر امریکی ساختہ بم بھی رکھے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، تقریب کے دوران اسٹیج پر رکھے گئے بم امریکی ساختہ جی بی یو 39 تھے، جو فضا سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حماس نے ان بموں پر ایک تحریر درج کی تھی جس میں واضح کیا گیا کہ یہی وہ بم ہیں جن سے اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوئے۔ حماس کی جانب سے بارہا کہا...
    ویب ڈیسک —  امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر چین کے ساتھ تعلقات کے سیکشن میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن میں اقتصادی تعلقات کے وسیع کیے گئے حصے میں تجارتی خسارے کو نمایاں کرنا شامل ہے جبکہ حقائق نامہ یا ’فیکٹ شیٹ‘ میں نام کے لیے "عوامی جمہوریہ چین "کے بجائے "چین” کا انتخاب کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ چین کے سیکشن میں ثقافتی اور ماحولیاتی مسائل پر چین کی مدد کرنے اور اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کے ذکر کو ترک کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق 13 فروری کی تبدیلیاں نئی امریکی حکومت کی تجارت اور دیگر ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے محکمہ کی جانب...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کو 3 سال پہلے 2 نئے خصوصی صدارتی ائر فورس ون طیارے فراہم کرنے تھے، جو اب تک نہیں دیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معروف طیارہ ساز کمپنی سے نا خوش ہیں۔ اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر نے طیارہ ساز ادارے بوئنگ پر اس حوالے سے دباؤ ڈالتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنے دیے ہوئے شیڈول سے 3 سال پیچھے چل رہی ہے اور کمپنی کی انتظامیہ کو اس حوالے سے بہتر طریقہ کار اختیار کرنا ہو گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک مدت پہلے مطلوبہ رقم...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی دارالحکومت میں خصوصی نمائش میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی بمباری کے بعد کے مناظر کی وہ تصاویر پیش کی گئیں جو اِس سے پہلے منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔ یہ تصاویر تباہ کن بم حملے کی اسیویں برسی سے قبل سومیدا وارڈ کے تاریخ و ثقافت کے ایک عجائب گھر میں رکھی گئی ہیں۔ کہا جاتا ہے 10 مارچ 1945 ء کے ہولناک فضائی حملے میں تقریباً ایک لاکھ افراد جان سے گئے تھے۔ یہ تصاویر ایک مقامی فوٹو اسٹوڈیو نے فراہم کی ہیں اور اب پہلی بار منظرعام پر آئی ہیں ،جو تباہ کاری کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔نمائش میں موجود 53 اشیا میں زندہ بچ جانے والوں کے نقشے اور ڈرائنگ...
    اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ائر لائنز ڈیلٹا نے ٹورنٹو ائرپورٹ پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ہر مسافر کو 30ہزار ڈالر کی پیشکش کردی۔ یاد رہے کہ پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ امریکی شہر منیسوٹا کے منیاپولس سے روانہ ہوا تھا، جو ٹورنٹو کے مرکزی ائرپورٹ پر رن وے سے زور سے ٹکراکر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں موجود 80 افراد میں سے کوئی بھی ہلاک نہیں ہواتھا۔ڈیلٹا نے کہا کہ حادثے میں 21 مسافر زخمی ہوئے ،جن میں سے اکثر کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن، ڈیلٹا اور مٹسوبشی کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
    امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن پاناما میں ڈیرین جنگل کے علاقے منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز پانامہ (سب نیوز )امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں سمیت تقریبا 100 تارکین وطن کے ایک گروپ کو وسطی امریکی ملک پاناما کے ہوٹل سے ڈیرین جنگل کے علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک بیان میں پاناما کی وزارت سیکیورٹی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکا سے بے دخل کیے گئے 299 تارکین وطن میں سے 13 کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا گیا، جبکہ دیگر 175 دارالحکومت پاناما سٹی کے ہوٹل میں مقیم ہیں، جو وطن واپسی پر رضامندی کے بعد آگے سفر...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )صدر ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں نااہل اور انتخاب کے بغیرمسلط آمر قرار دیا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پربیان میں ٹرمپ نے زیلنسکی کو ایک معمولی سا کامیاب کامیڈین کہا(یوکرینی صدر ماضی میں مزاحیہ ٹی وی اداکار رہے ہیں) امریکی صدر نے کہا کہ زیلنسکی نے گمراہ کن باتوں سے امریکہ کے 350 ارب ڈالر ایک ایسی جنگ میں جانے کے لیے خرچ کرو ا دیے جو جیتی نہیں جا سکتی تھی اورجسے کبھی شروع ہی نہیں ہونا چاہئے تھا.(جاری ہے) انہوں نے لکھاکہ ایک ایسی جنگ جس کا تصفیہ یوکرینی صدر امریکہ اور ٹرمپ کے بغیر کبھی نہیں کرسکیں گے اپنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ڈرائیور محمد دین کی اپیل مسترد کردی۔لیڈی ڈاکٹر نے اپنے ڈرائیور کےخلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا، محتسب نے ڈرائیور کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی تھی۔گورنر پنجاب اور لاہور ہائیکورٹ بھی جبری ریٹائرمنٹ کےخلاف ڈرائیور کی درخواست مسترد کر چکے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں، مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی...
      بیجنگ : 20 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اسکیم کے جرائم میں سخت سزا ئیں دینا خطے میں مختلف ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کا لازمی انتخاب ہے اور یہ تمام ممالک کے عوام کی مشترکہ توقعات کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ چین، تھائی لینڈ اور میانمار سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے، تاکہ آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اسکیم کے اس سرطان کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات میں معمول کے...
    واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی مالی امداد پر سوال اٹھا دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی مالی امداد پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس بہت پیسہ ہے، ہم انہیں کروڑوں ڈالر کیوں دے رہے ہیں؟ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے حکومتی اخراجات کم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے لیے مختص 21 ملین ڈالر کی امداد پر سوال اٹھایا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “بھارت دنیا کے سب سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔
    اپنے ایک بیان میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی وفد نے کسی تعصب کے بغیر بات چیت میں حصہ لیا، ہمیں کسی ثالث کی ضرورت نہیں، صدر ٹرمپ نے بتایا تھا کہ یوکرین بھی بات چیت میں حصہ لے گا۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا سے بات چیت کے نتائج سے انھیں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یوکرین کا مسئلہ حل کرنا روس کی ترجیح ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکا، روس حکام کی ملاقات پر روسی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اب سفارتی مشن کا کام دوبارہ سے شروع کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین کا مسئلہ حل کرنا روس کی ترجیح ہے، روسی اور امریکی...
    اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں امریکی ائرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا،تاہم اس دوران مسافر محفوظ رہے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈیلٹا طیارے میں 80 افراد سوار تھے ،جو کینیڈا کے ٹورنٹو ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں صرف 2افراد زخمی ہوئے اور تمام 80 مسافر زندہ بچ گئے تھے۔ امریکن ڈیلٹا ائر لائنز کمپنی نے کہا کہ ٹورنٹو کے پیئرسن ہوائی اڈے پر ایک امریکی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد 21 مسافروں میں سے 19 مسافروں کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ۔ کینیڈین ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے تفتیش کار اس بات کی تحقیقات کی قیادت کر رہے ہیں کہ ڈیلٹا ایئر لائنز کی...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں بچوں میں خسرہ کی وباپھیلنے سے لوگوں کی بڑی تعداد اسپتالوں کا رخ کرنے لگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں سب سے پہلے 5 فروری کو خسرہ کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد سے بچوں میں کیس مسلسل بڑھ رہے ہیں،جو 58 تک پہنچ گئے ہیں۔ متاثرہ 13 مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے 4 کی ویکسینیشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر وبا کا شکار ہونے والے بچے ہیں، جبکہ 6بالغ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔اسپتالوں میں اس حوالے سے خصوصی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہاری کمیٹی نے ایم آر ڈی تحریک کے ہیرو غلام مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ اس سلسلے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ہاری کمیٹی کے صدر ثمر حیدر جتوئی نے کہا کہ غلام مرتضیٰ جتوئی نے جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں تاریخی کردار ادا کیا، انہوں نے سندھ کے تمام مسائل پر واضح مؤقف اختیار کیا۔
    صدر زیلنسکی نے ٹرمپ کو روسی جھوٹ کا قیدی قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز یوکرین (آئی پی ایس )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ غلط معلومات کے درمیان رہتے ہیں، اس سے قبل امریکی صدر نے الزام لگایا تھا کہ زیلنسکی کی مقبولیت صرف 4 فیصد ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق زیلنسکی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین کے روس کے ساتھ جنگ شروع کرنے کے دعوے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن روسی ساختہ غلط معلومات کی سپیس میں رہ رہا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر روس کی ڈس انفارمیشن سپیس کے...
    اسلام ٹائمز: ہمیں جمہوریت کے لیے جنگ خود لڑنی ہے۔ تاہم یہ احساس کہ انتخابات میں ان کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور بنیادی حقوق چھین لیے گئے ہیں، نے بیرون ملک مقیم بہت سے پاکستانیوں کو انتہائی حدود تک جانے کے لیے جواز فراہم کیا ہے۔ یقیناً بیرونی مداخلت کو دعوت دینے کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی جاسکتی لیکن قصور کسی حد تک اسٹیبلشمنٹ کی حمایت یافتہ حکومت کا بھی ہے جس نے حالات ہی اس طرح کے پیدا کردیے کہ عوام کا نظام پر سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ گیا۔ آمرانہ طرزِ حکمرانی نے پاکستان کی خودمختاری کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ تحریر: زاہد حسین ڈونلڈ ٹرمپ کی جس کال کا بےصبری سے انتظار کیا جارہا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں جنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں روس جنگ کا سارا ملبہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی پر ڈال دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تین سال قبل شروع ہونے والی جنگ کی مکمل ذمہ داری یوکرین پر عائد ہوتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ زیلنسکی نے جو کچھ کیا ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اس سے مشکلات بڑھیں اور جنگ کا آغاز ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے وقت اگر میں امریکا کا صدر ہوتا تو یہ جنگ کبھی نہ چھڑتی۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں سمجھوتا کراتا جو یوکرین...
    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا اور "منصور کنسلٹنٹ" کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کاروبار کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جسے کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ یہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز تیار کرکے شہریوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا یوکرین تنازعے کا الزام اپنے پیشرو جو بائیڈن پر عائد کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ سن 2022 میں صدر ہوتے تو تقریباً تین سال کی لڑائی ''کبھی شروع ہی نہ ہوتی۔‘‘ وزیر خارجہ لاوروف نے ملکی قانون سازوں کے ساتھ سوال و جواب کے ایک سیشن میں ٹرمپ کے بارے میں کہا، ''وہ پہلے اور اب تک میری رائے میں، وہ واحد مغربی رہنما ہیں، جنہوں نے عوامی سطح پر اور باآواز بلند کہا ہے کہ یوکرین کی صورتحال کی بنیادی وجوہات میں سے ایک سابقہ ​​انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو نیٹو میں گھسیٹنا تھا۔‘‘ روسی وزیر خارجہ...
    اوکلاہوما کے ایک 87 سالہ شخص کو دنیا کا سب سے بڑا اینٹوں کا ذخیرے جمع کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔ کلیم رینکیمیئر  نے 8,882 مختلف اینٹوں کو ایک لائبریری میں سجا رکھا ہے جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ویلنٹائن ڈے پر چوہوں کو بے وفا محبوب کا نام دینے کا ٹرینڈ، ماجرا کیا ہے؟ مزے کی بات یہ ہے کہ رینکیمیئر کو پتا نہیں تھا کہ ان کا اینٹوں کا ذخیرہ کرنا کسی مقابلے میں شامل کروادیا گیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ وہ شہر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ ان کی بیٹی سیلیا اور داماد ڈین بسیٹ نے دوستوں کی مدد سے اینٹوں کو گن کر ڈاکیومینٹ کیا اور...
    کراچی: کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جسے کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔   یہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز تیار کر کے شہریوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا اور "منصور کنسلٹنٹ" کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کاروبار کر رہا تھا۔   تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم محمد مشتاق راجپوت...
    سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ عمران خان جیل سے نکلنے کے لئے منت سماجت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے کسی لیڈر کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا تاہم...
    امریکا کے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بھارت کے ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کے خلاف رشوت کیس میں نئی دہلی سے باضابطہ مدد مانگ لی ہے۔ کورٹ کی فائلنگ سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی ریگیولیٹری اتھارٹی چاہتی ہے کہ 26 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے رشوت کیس میں گوتم اڈانی کے حوالے سے تفتیش میں اُس کی مدد کی جائے تاکہ اس کیس کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق نپٹایا جاسکے۔ امریکا کا سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن بھارت کے صنعت کار گوتم اڈانی اور اُس کے بھتیجے ساگر کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی کمیشن نے نیو یارک کی ایک...
    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے چھاپہ مار کارروائی میں جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ملزم کو کراچی سےگرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی بڑی کارروائی، 8 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار گرفتار ملزم ویزا کنسلٹینسی سے وابستہ ہے، جس کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھاپہ مار کارروائی میں کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے بھاری رقوم وصول کر کے متاثرہ کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا۔ مزید...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو غیر مقبول ترین شخص قرار دے دیا۔(جاری ہے) فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی مقبولیت 4 فیصد سے بھی کم ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین میں الیکشن روس کا مطالبہ نہیں، انتخابات نہ ہونے پر بعض ممالک کو تشویش ہے۔
    امریکی ریاست ٹیکساس میں بچوں میں خسرہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔  امریکی میڈیا کے مطابق 5 فروری کو خسرہ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد بچوں میں اس بیماری کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اب تک خسرہ کے 58 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں کی ہے، جب کہ 6 کیسز بالغ افراد میں بھی سامنے آئے ہیں۔  حکام نے بتایا کہ متاثرہ 13 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے 4 کی ویکسینیشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ خسرہ کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد حکام نے عوامی صحت کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ریاض ڈائیلاگ یوکرین جنگ کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نےریاض کے شمال مغرب میں واقع الدرعیہ پیلس میں امریکا روس سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد کہا کہ امریکایوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روس کے ساتھ تعاون کے لیے اعلیٰ سطح پر کام شروع کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنازعے کو ختم کرنے کے لیے رعایت ہونی چاہئے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے،امریکا دونوں ممالک کے درمیان سفارتی مشنز کو دوبارہ فعال کرے...
    مسلم لیگ نون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا تاہم قومی اسمبلی میں صورتحال اس سے بھی بدتر ہے، قائد حزب اختلاف کو فلور نہیں دیا جاتا جبکہ پنجاب کا ایس ایچ او دیگر صوبوں کے آئی جیز سے بھی طاقتور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ عمران خان جیل سے نکلنے...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد کردی۔ اپنے بیان میں انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے امریکی اور اسرائیلی منصوبے کو بے وقوفانہ قرار دیا ہے۔ تہران میں فلسطینی اسلامی جہاد کے سربراہ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین سے متعلق احمقانہ منصوبے پورے نہیں ہوسکتے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ مصر اور اردن کو فلسطینیوں کو اپنے ملک میں آباد کرنا چاہیے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو غیر مقبول ترین شخص قرار دے دیا۔ فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی مقبولیت 4 فیصد سے بھی کم ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین میں الیکشن روس کا مطالبہ نہیں، انتخابات نہ ہونے پر بعض ممالک کو تشویش ہے۔ دوسری جانب زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ سے متعلق روس کے کسی بھی الٹی میٹم کو نہیں مانے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیف اپنی شمولیت کے بغیر جنگ بندی سے متعلق کسی بھی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دے گا۔
    ریاض: امریکا اور روس نے سفارتی تعلقات کو مکمل طور پر بحال کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی اعلیٰ سطح کی ملاقات میں کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مذاکرات کے بعد اعلان کیا کہ دونوں ممالک سفارتی مشنز کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی سفارتی عملے کی بحالی پر زور دیا۔ ماضی میں پابندیوں اور تنازعات کی وجہ سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتی عملے کو محدود کر دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر مذاکرات کا آغاز ہوا، جس کا مقصد یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ امریکا نے...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دہائیوں پر محیط قریبی تعلقات کا ذکر کیا، دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے مزید فروغ پر زوردیا۔ امریکا سے آئی ٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا، وزیراعظم نے خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ملک داعش اور فتنہ الخوارج سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے قریبی تعاون کو جاری رکھیں۔ امریکی ناظم الامور نے یقین دہانی کرائی کہ نئی انتظامیہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین پر اچھی بات چیت ہوئی ہے اور وہ پراعتماد ہیں کہ صورتحال بہتر ہوگی۔ ٹرمپ کا یوکرین جنگ پر مؤقف ہے کہ امریکا یوکرین میں فوج نہیں بھیجے گا۔ اگر یورپ چاہے تو امن فوج یوکرین میں تعینات کرسکتا ہے جبکہ یوکرین کو بہت پہلے ہی کسی معاہدے پر پہنچ جانا چاہیے تھا۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ شاید اسی ماہ ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکا اور روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے...
    میونخ : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کے لیے  پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا ، چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں ، پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کا کردار ادا کرسکتا ہے، بھارت کے لیے چین کے حریف کے طورپر امریکی حمایت ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے ۔ جرمنی میں میونخ  سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈوئچے ویلے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کےآغاز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر  کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں کسی کیمپ کا...
    مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس منصوبے میں غزہ کو اسرائیلی کنٹرول میں دینے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کی بات کی گئی ہے، جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے کا آغاز اسرائیل سے کیا، جہاں انہوں نے نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ روبیو نے کہا کہ ’’حماس کا مکمل خاتمہ ضروری ہے‘‘ جبکہ نیتن یاہو نے ’’مشترکہ حکمت عملی‘‘ پر زور دیا۔سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے ایک علاقائی اجلاس منعقد کرے گا، جس...
    نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایف 35 طیارے فروخت کرنے کی پیشکش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیمت بہت زیادہ ہے جب کہ روس نے بھی نریندر مودی کی خواہش کے مطابق بھارت میں ہی اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے تیار کرنے کی پیشکش کی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق امریکا اور بھارت کے دیرینہ دفاعی شراکت دار روس کی جانب سے یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرن 42 سے کم ہوکر 31 رہ گئے ہیں اور وہ چین کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی کوشش...
    ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری ۔2025 )امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات ہوئی ہے دونوں ملکوں کے راہنماﺅں نے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے‘روس اور امریکا کے درمیان اعلی سطحی مذکرات میں امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کی قیادت میں صدر ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی مائیک والٹز اور نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف جبکہ روسی وفدوزیرخارجہ سرگئی لاوروف اور صدر ولادیمرپوٹن کے مشیر امورخارجہ یوری یشکوومذکرات میں شریک ہیں.(جاری ہے) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف روسی وفد سے ملاقات کریں گے...
    سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود روسی خود مختار دولت فنڈ کے سربراہ کیرل دیمتریف کا کہنا ہے کہ روس اور امریکا ہی مشترکہ طور پر بہت سے عالمی مسائل کو حل کرسکتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ آگے بڑھنے کا راستہ مسائل کے حل کے ذریعے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور روس کے اعلیٰ سفارت کاروں کی آج سعودی عرب میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود روسی خود مختار دولت فنڈ کے سربراہ کیرل دیمتریف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکا سعودی عرب میں ہونے والی بات چیت میں روسی مؤقف کو سنے گا۔ کیرل دیمتریف نے کہا کہ امریکی ٹیم کے ساتھ آج کی بات چیت بہت اہم ہے، مسلسل یہ...
    نیتن یاہو کا غزہ پر امریکی منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس منصوبے میں غزہ کو اسرائیلی کنٹرول میں دینے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کی بات کی گئی ہے، جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے کا آغاز اسرائیل سے کیا، جہاں انہوں نے نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ روبیو نے کہا کہ “حماس کا مکمل خاتمہ ضروری ہے” جبکہ نیتن یاہو نے “مشترکہ حکمت عملی” پر زور دیا۔ سعودی عرب...
    میکسیکو سٹی: میکسیکو کی حکومت نے گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے، جس نے "گلف آف میکسیکو" کا نام امریکی صارفین کے لیے "گلف آف امریکہ" کر دیا ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے کہا کہ اگر گوگل نے نام کی تبدیلی واپس نہ لی تو ان کی حکومت عدالت سے رجوع کرے گی۔  صدر نے وضاحت کی کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت یہ نام صرف امریکی پانیوں پر لاگو ہوتا ہے، لیکن میکسیکو اور کیوبا کے سمندری علاقوں کو شامل کرنا غلط ہے۔ گوگل نے وضاحت دی کہ یہ صرف امریکی صارفین کے لیے کیا گیا ہے اور دیگر ممالک میں دونوں نام نظر آئیں گے۔ میکسیکو کی حکومت...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روبیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان آئندہ سربراہی اجلاس کے معاملات کو ترتیب دینے کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کا یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں یوکرین پر امن مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی کے بعد کیا جارہا ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ دونوں وزرا نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) امریکا میں ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی معلومات، بینک ریکارڈ اور دیگر حساس ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا ہے ، امریکی وکلا نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ تک ممکنہ غیر قانونی رسائی کو امریکی شہریوں کو بدنیتی سے نشانہ بنانے، ان کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر اثرات پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اے پی کی رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے اپنی کوششوں میں کامیاب ہونے کی صورت میں اس ادارے کے سربراہ ایلون مسک اور ان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) یوکرین جنگ کے حوالے سے ریاض میں امریکی اور روسی اعلیٰ سفارت کاروں کی یہ میٹنگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی ملکی خارجہ پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کا مظہر ہے۔ دوسری مدت کے لیے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد یہ امریکی اور روسی اعلیٰ سفارت کاروں کی پہلی میٹنگ ہے۔ امریکہ، روس تعلقات کی بحالی بھی بات چیت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ روسی امریکی مذاکرات سے قبل روسی وزیر خزانہ سعودی عرب میں اس میٹنگ میں نہ تو یوکرین کے نمائندے موجود ہوں گے اور نہ ہی یورپی ممالک کے۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو بھی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ ادھر یورپی رہنماؤں نے...
    یوکرین تنازع پر امریکا روسی حکام کی سعودی عرب میں کل ریاض میں ملاقات ہوگی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف پر مشتمل امریکی ٹیم سے کل ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے سمیت، غزہ پر ٹرمپ کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، بات چیت میں یوکرین شریک نہیں۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرینی شمولیت کے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسا معاہدہ قبول کریں گے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غزہ کو تصرف میں لینے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے اور کہیں اور بسانے کے حوالے سے اقدامات کی تیاری کرلی ہے۔ بنیامین نیتن یاہو نے عندیہ دیا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کو کنٹرول کرنے کا جو اعلان کیا ہے اُس کی مناسبت سے فلسطینیوں کو کہیں اور آباد کرنے کی تیاریاں لازم ہیں۔ خطے کو حقیقی مثبت تبدیلی سے ہم کنار کرنے کی اب یہی ایک صورت رہ گئی ہے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نے امریکی وزیرِخارجہ مارکو روبیو سے بھی غزہ پلان کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ مشرقِ...
    ریاض: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں غزہ کی صورتحال، اسرائیل-حماس جنگ بندی اور خطے میں سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق، روبیو نے غزہ کے حوالے سے ایسے انتظامات کی اہمیت پر زور دیا جو علاقائی سلامتی کو یقینی بنائیں۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے عالمی امن، استحکام اور خطے کی سلامتی پر بھی بات چیت کی۔ مارکو روبیو مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، جس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں کو دوسرے عرب ممالک میں بسانے کی تجویز نے عرب دنیا میں شدید ردعمل پیدا کیا...
    ایک فوجی آمر نے چند ڈالروں کے عوض قوم کی بے گناہ اور بے قصور بیٹی کو امریکا کے حوالے کردیا لیکن اس کے بعد جو سول حکمران آئے وہ کہیں زیادہ بے غیرت اور بے حمیت ثابت ہوئے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کو اُلجھاتے چلے گئے۔ جنرل پرویز مشرف کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو یہ کیس ابھی تازہ تازہ تھا۔ چنانچہ پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے آواز اٹھائی اور امریکی عدالت میں یہ کیس لڑنے کا مطالبہ کیا جہاں سے عافیہ کو ایک انتہائی مضحکہ خیز مقدمے میں 80 سال قید سخت کی سزا ہوچکی تھی اور وہ جیل میں یہ سزا بھگت...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے قبل ہوئی، جس کی تصدیق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے کی۔ یہ بھی پڑھیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مشیران قومی سلامتی کی ملاقات اس ملاقات سے قبل روبیو نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے سعودی وزارت خارجہ کے دفتر میں تبادلہ خیال کیا۔ مارکو روبیو مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور وہ اسرائیل سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ علاوہ ازیں منگل کے...
    اسلام ٹائمز: صیہونی حکمران اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا والوں پر یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ اس کی شخصیت انتہائی باوقار اور فیصلہ کن ہے لہذا اس کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے بھی وائٹ ہاوس کے گذشتہ کرایہ داروں کی مانند غلط راستے پر ڈال دیا ہے۔ صیہونی رژیم نے اس سے پہلے بھی امریکی وسائل کو ریاستی دہشت گردی، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں امریکی حکومت کو بھی اپنا شریک جرم بنا لیا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ امریکی حکمران نہ صرف اسلامی دنیا بلکہ مغربی دنیا کی رائے عامہ میں بھی منفور ہو چکے ہیں۔ اس میں...
    اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیرون ملک ہر طرح کی امداد معطل کرنے سے لاکھوں افراد ایڈز سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکا ترقی پذیر ممالک کو سرکاری ترقیاتی امداد فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، اور اس مقصد کے لیے زیادہ تر فنڈز امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے فراہم کیے جاتے رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں اقتدار میں آنے کے بعد امریکی غیر ملکی امداد کا بڑا حصہ 3 ماہ کے لیے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے نتیجے میں عالمی انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو...
    امریکی جنرل قونصلیٹ نے کراچی آنے والی امریکی خاتون کی اچھی دیکھ بھال پر 16 افسران کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی قونصل جنرل کی جانب سے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور اس سے حسن سلوک روا رکھنے پر ایف آئی اے، پولیس اور ائیر پورٹ میڈیکل اسٹاف کے افسران اور ملازمین کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کل دوپہر کیا جائے گا جہاں امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ امریکی قونصلیٹ جن افسران کو تعریفی اسناد دے گا ان میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں انڈوں کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ۔ جنوری میں 4.95 ڈالر فی درجن ملنے والے انڈوں کی قیمت دگنی، اب درجن انڈے 10 ڈالر ( 2781 پاکستانی روپے ) میں فروخت ہورہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق برڈ فلو کی وبا نے انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔یو ایس بیورو آف سینٹ لیبر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، جنوری 2025 میں گریڈ A کے ایک درجن انڈوں کی اوسط قیمت غیر معمولی $4.95 تک پہنچ گئی۔ یہ اضافہ اگست 2023 میں ریکارڈ کردہ $2.04 کی کم ترین سطح سے دوگنا جبکہ موجودہ قیمت کے حساب سے 5 گنا ہے۔ برڈ فلو کی وبا کی وجہ سے سپلائرز اپنی قیمتوں میں...
    سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق 2 ہزار پاؤنڈ وزبئ ایم کے 84 بم موٹے کنکریٹ اور دھات کو توڑ سکتا ہے اور اس کے دھماکے کا دائرہ ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے پیش رو جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے اسلحے کی برآمد پر عائد پابندی ہٹانے کے بعد اسرائیل کو امریکا سے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ایم کے 84 بموں کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق 2 ہزار پاؤنڈ وزبئ ایم کے 84 بم موٹے کنکریٹ اور دھات کو توڑ سکتا ہے اور اس کے دھماکے کا دائرہ ہوسکتا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ہزاروں بم...
    دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔(جاری ہے) اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اس کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اونیجا کے پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے مگر وہ نہیں پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع کی گئی۔دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز سامنے آنے پر امریکی ادارے حرکت میں آئے اور امارات...
    حال ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے بعد امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز بھارت پہنچ گیا ہے۔ امرتسر میں اتوار کی شب لینڈ کرنے والے اس جہاز میں غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم 112 بھارتی تارکین وطن سوار تھے۔ واضح رہے کہ یہ گزشتہ 10 دنوں کے اندر بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت آنے والی تیسری پرواز تھی۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امریکا نے ہتھکڑی لگا کر مزید بھارتی ڈی پورٹ کردیے یاد رہے کہ امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرملکی تارکین وطن کے خلاف قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور لاکھوں...
    پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن—فائل فوٹو امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو کل امریکی قونصل جنرل تعریفی اسناد دی جائیں گی۔پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور حسن سلوک پر ایف آئی اے، پولیس اور ایئرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے 16 افسران و ملازمان کو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے کل تعریفی اسناد دی جائیں گی، یہ خصوصی تقریب 18 فروری کی دوپہر ہوگی۔ —فائل فوٹو ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاول دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن عبدالجبار،  امیگریشن افسرز غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    واشنگٹن: ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے بیٹےنے امریکی صدر کو شٹ آپ کال دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ  آپ اپنی زبان بند  رکھیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کا بیٹا، جسے وہ ایکس کے نام سے پکارتا ہے نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی زبان بند رکھنے کا  کہا، جس پر سوشل میڈیا پر یہ بات خوب وائرل ہوگئی۔ وہاں پر موجود ایک صحافی کا کہنا تھا کہ شٹ آپ کی کال ایلون مسک کے بیٹے نے ایک صحافی کو دی تھی لیکن اے آئی کی مدد سے وڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے کہ منہ بند کرنے کا امریکی صدر کو کہا گیا ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا...
    یواے ای (ویب ڈیسک)پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا ۔اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔ اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اونیجا کے پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے مگر وہ نہیں پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز...
    دبئی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو کر کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ انہیں امریکا واپس بھیجنا ایک نیا مسئلہ بن چکا ہے۔ اونیجا رابنسن 7 فروری کو کراچی سے پرواز ای کے 603 کے ذریعے دبئی پہنچیں، جہاں سے انہیں نیویارک روانہ ہونا تھا، لیکن انہوں نے اپنی پرواز چھوڑ دی اور دبئی میں قیام کر لیا۔ امریکی فیملی نے نیویارک میں ان کا انتظار کیا لیکن وہ نہ پہنچیں تو امریکی حکام نے تلاش شروع کی۔ دبئی کی سڑکوں پر ان کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اماراتی حکام نے انہیں تحویل میں لے لیا۔ اونیجا کسی قانونی خلاف ورزی کی مرتکب نہیں ہوئیں، کیونکہ...
    اسلام ٹائمز: ان لوگوں کو رکھنے کیلئے گوانتاناموبے کا انتخاب کرنے کی ایک واضح وجہ موجود ہے۔ امریکہ کے پاس قیدیوں کو رکھنے کیلئے جیلوں کی کمی نہیں ہے، لیکن وہ گوانتاناموبے میں کچھ قیدیوں کو رکھنے پر اس لیے اصرار کرتا ہے، کیونکہ یہاں پر امریکہ کے شہری انصاف کے قوانین نافذ نہیں ہوتے اور یہ جزیرہ امریکی نظام انصاف کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ یہاں پر امریکی فوجی ان قیدیوں کیساتھ جیسا چاہیں سلوک کرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 11 ستمبر 2001ء کے حملوں میں مشکوک افراد کو اس جیل میں رکھا گیا تھا۔ تحریر: امیر علی ابوالفتاح بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل میں کچھ غیر قانونی تارکین وطن کو منتقل کرنے کے پہلے مرحلے...
    7فروری2025 کو پاکستان وزارتِ خارجہ کے ترجمان، شفقت علی خان، نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہُوئے کہا: ’’سابق امریکی صدر، جو بائیڈن، امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر چکے ہیں۔ اپیل مسترد ہونے کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے یہ کیس بند کر دیا ہے ۔ اب ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے وکلا کے ذریعے کسی بھی وقت رحم کی نئی اپیل کر سکتی ہیں۔‘‘ افسوس ، صد افسوس!!سابق امریکی صدر ، جوبائیڈن، چار سال حکومت کرکے امریکی اقتدار سے غائب ہو چکے ہیں ۔ اُن کی جگہ اب ڈونلڈ ٹرمپ آ گئے ہیں ۔ ہم سبھی پاکستانی چار سال منتظر اور کوشش کرتے رہے کہ...
    ماہرین قانون نے ڈونالڈ ٹرمپ اور وزارت خزانہ کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں کہ ایلن مسک کی ٹیم کو محکمہ خزانہ میں حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کو روکا جائے۔  اسلام ٹائمز۔ نومتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ارب پتی خصوصی وزیر ایلون مسک کی مختلف سرکاری اداروں اور محکموں کی حساس اور نیم حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کی وجہ سے موجودہ امریکی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے۔ امریکہ کی 19 ریاستوں سے ماہرین قانون نے ڈونالڈ ٹرمپ اور وزارت خزانہ کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں کہ ایلون مسک کی ٹیم کو محکمہ خزانہ میں حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کو روکا جائے۔ درخوست گزاروں کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی ٹیم...
    پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا‘ کی مثال پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیخا اینڈریو رابنسن پر فٹ بیٹھ رہی ہے جسے دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔ اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھی۔ نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نامراد امریکا واپس چلی گئیامریکی خاتون...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا ہوکر کراچی آنے کے بعد ناکام لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی حکام نے تحویل میں لے لیا۔ جیو نیوز کے مطابق اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی جہاں سے پرواز ای کے 203 سے اس کی نیویارک روانگی طے تھی تاہم خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، جس کے بعد اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی شہر چلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اس کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے تھے مگر وہ...
    پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کراچی میں لگ بھگ 4 ماہ تک رہ کر گزشتہ دنوں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ ہوئی تھیں تاہم وہ وطن واپس لوٹنے کے بجائے دبئی میں ہی رک گئیں، اس دوران ان کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔ اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھیں، اب انہیں دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھیں۔...
    اسلام ٹائمز: اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نائب صدر کے بیان کی حمایت کی ہے اور اسے سراہا بھی ہے لیکن اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ اور امریکہ کے درمیان تعلقا کا نیا باب شروع ہو چکا ہے۔ میونخ کانفرنس میں تقریر کرنے والے سیاسی ماہر فرینک والٹر اشتاین نے کہا: "واضح ہے کہ نئی امریکی حکومت ایک خاص سوچ رکھتی ہے جو ہم سے بہت زیادہ مختلف ہے۔" یورپی کالم نویس اور تجزیہ کار ایرنو برٹرن نے امریکی نائب صدر کی تقریر کا 2007ء میں روسی صدر پیوٹن کی تقریر سے موازنہ کرتے ہوئے کہا: "یہ دونوں فیصلہ کن مواقع تھے جب موجودہ اتحاد مکمل طور پر تبدیل ہو گیا۔" انہوں نے کہا: "وینس بھرپور...
    ماسکو : روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویاچسلاو وولودن کاکہنا ہےکہ یورپی یونین عالمی صورتحال کو سمجھنے میں ناکام ہو چکی ہے، تمام معاملات میں نااہل ثابت ہو رہی ہے اور شدید بحران کا شکار ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی پارلیمنٹرین نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پیش آنے والے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی سیاسی اشرافیہ کو خود اپنی غلطیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نےمزید کہاکہ  یورپی یونین کے اجتماعی ادارے جو ان کے رہنماؤں کی شکل میں موجود ہیں، عالمی حالات کا ادراک کرنے میں ناکام رہے ہیں، ان کی نااہلی اور عدم صلاحیت کھل کر سامنے آ چکی ہے۔” اسپیکر ویاچسلاو وولودن کاکہنا تھا کہ یورپی رہنماؤں نے امریکی نائب صدر...
      واشنگٹن : چار امریکی اہلکاروں نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ کو 50 فیصد نایاب زمینی معدنیات کی ملکیت عطا کرے۔اس سلسلے میں اگر یوکرین روس کے ساتھ تنازعہ ختم کرنے کا معاہدہ کرتا ہے تو امریکہ یوکرین میں ان نایاب زمینی معدنیات کی حفاظت کے لیے امریکی فوج کی تعیناتی کے لیے تیار ہے۔ دو اہلکاروں کا کہناہے کہ نایاب زمینوں کی کان کی ملکیت کا معاہدہ یوکرین کے لیے امریکہ کو اربوں ڈالر کے ہتھیاروں اور تعاون کی ادائیگی کا ایک طریقہ ہوگا جو فروری 2022 میں روس-یوکرین تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے فراہم کیا گیا ہے۔