ایلون مسک کے بیٹے کی امریکی صدر کو شٹ آپ کی کال
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
واشنگٹن: ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے بیٹےنے امریکی صدر کو شٹ آپ کال دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنی زبان بند رکھیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کا بیٹا، جسے وہ ایکس کے نام سے پکارتا ہے نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی زبان بند رکھنے کا کہا، جس پر سوشل میڈیا پر یہ بات خوب وائرل ہوگئی۔
وہاں پر موجود ایک صحافی کا کہنا تھا کہ شٹ آپ کی کال ایلون مسک کے بیٹے نے ایک صحافی کو دی تھی لیکن اے آئی کی مدد سے وڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے کہ منہ بند کرنے کا امریکی صدر کو کہا گیا ہے۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر صارفین ایلون مسک پر تنقید کی تو کسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑایا، صارفین کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ منہ بند رکھنے کو کس کو کہا گیا ؟
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر بات ہو رہی تھی جو مسک کو حکومت کی کارکردگی کے محکمے کا سربراہ مقرر کرنے سے متعلق تھا،جب مسک صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے تو چھوٹے ایکس نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
بعض صارفین نے کہا کہ چھوٹے ایکس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صدر نہیں ہیں ، اسی لیے اپنی زبان بند رکھیں۔
یہ وڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائیر ل ہوئی ہے، جس کے بعد ایلون مسک کے بیٹے کے میڈیا پر خوب چرچے ہورہےہیں، کچھ صارفین نے نے ایلون مسک کے بیٹے کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک کو اپنے بیٹے کی تربیت کرنی چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امریکی صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا پر
پڑھیں:
جیکولین فرنینڈس کی ایلون مسک کی والدہ کے ساتھ تصاویر وائرل
بالی ووڈ کی داکارہ جیکولین فرنینڈس نے ایسٹر کے موقع پر ایلون مسک کی والدہ مائے مسک کے ہمراہ ممبئی کے مشہور سدھی ونایک مندر کا دورہ کیا۔
سوشل میڈیا پر جیکولین فرنینڈس اور مائے مسک کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں جیکولین سنہرے رنگ کے لباس میں، سر پر دوپٹہ لیے نظر آرہی ہیں جبکہ مائے مسک نے پیلے رنگ کا پرنٹڈ سوٹ پہنا ہوا ہے۔ دونوں کو مندر میں پوجا کرتے اور پجاریوں سے آشرواد لیتے دیکھا گیا۔
مائے مسک ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی کتاب A Woman Makes A Plan کے ہندی ترجمے کی تقریب رونمائی میں شریک ہو رہی ہیں۔ جیکولین نے اس موقع پر کہا، ’مائے کے ساتھ مندر جانا ایک خوبصورت تجربہ تھا۔ ان کی کتاب خواتین کی ہمت اور حوصلے کی عکاس ہے، جس نے مجھے سکھایا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے۔‘
یہ دورہ جیکولین کی والدہ، کم فرنینڈس، کی وفات کے بعد ان کی پہلی عوامی شرکتوں میں سے ایک ہے۔ کم فرنینڈس کا 6 اپریل کو انتقال ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ مائے مسک نے حال ہی میں ممبئی میں اپنی 77ویں سالگرہ بھی منائی، جس میں قریبی 40 سے 50 افراد نے شرکت کی۔