Islam Times:
2025-04-22@06:37:46 GMT

کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر ویزا کنسلنٹنٹ گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر ویزا کنسلنٹنٹ گرفتار

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا اور "منصور کنسلٹنٹ" کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کاروبار کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جسے کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ یہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز تیار کرکے شہریوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا اور "منصور کنسلٹنٹ" کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کاروبار کر رہا تھا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم محمد مشتاق راجپوت نے متاثرہ شہری سے جعلی دستاویزات کے عوض 2 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ متاثرہ شہری نے جب اپوائنٹمنٹ کی تصدیق کیلئے رابطہ کیا تو جعلسازی کا انکشاف ہوا، جس کے بعد امریکی حکام نے ملزم کے خلاف تحریری شکایت درج کروائی۔ ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

راولپنڈی:

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ملک جمال کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم ایبٹ آباد پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف قتل وار اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

گرفتار ملزم تھانہ حویلیاں، ایبٹ آباد کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے۔ بعد ازاں، ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
  • قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
  • خیرپور: کم عمر میں شادی، نکاح خواں، لڑکی کا والد اور گواہ گرفتار