Daily Ausaf:
2025-04-22@07:13:18 GMT

انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ،وجہ برڈفلویا کچھ اور۔۔؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں انڈوں کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ۔ جنوری میں 4.95 ڈالر فی درجن ملنے والے انڈوں کی قیمت دگنی، اب درجن انڈے 10 ڈالر ( 2781 پاکستانی روپے ) میں فروخت ہورہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق برڈ فلو کی وبا نے انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔یو ایس بیورو آف سینٹ لیبر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، جنوری 2025 میں گریڈ A کے ایک درجن انڈوں کی اوسط قیمت غیر معمولی $4.

95 تک پہنچ گئی۔ یہ اضافہ اگست 2023 میں ریکارڈ کردہ $2.04 کی کم ترین سطح سے دوگنا جبکہ موجودہ قیمت کے حساب سے 5 گنا ہے۔

برڈ فلو کی وبا کی وجہ سے سپلائرز اپنی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ امریکا کے محکمۂ زراعت کے مطابق برڈ فلو کی وجہ سے رواں برس دو کروڑ سے زائد انڈے تلف کیے گئے ہیں جب کہ دسمبر میں ایک کروڑ 32 لاکھ مرغیوں کو تلف کیا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں آج کل امریکا میں انڈے مہنگے ہوگئے ہیں۔

ریستورانز میں ناشتے کی مقبولیت بھی ایک وجہ:

کچھ افراد کا خیال ہے کہ انڈوں کی مہنگائی کے لئے ریستورانوں میں ناشتے کی مقبولیت بھی ذمہ دار ہے۔

امریکا میں گزشتہ چند برس کے دوران ریستورانوں میں ناشتے کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناشتہ اور برنچ پیش کرنے والے معروف امریکی ریستوران ‘فرسٹ واچ’ نے گزشتہ 10 برس کے دوران اپنی شاخوں کی تعداد تقریباً چار گنا بڑھا کر 570 کر دی ہے۔

اسی طرح ناشتہ پیش کرنے والے ایک اور مشہور امریکی ریستوران ‘ایگز اپ گرل’ کے امریکا کی جنوبی ریاستوں میں 90 کے قریب ریستوران ہیں۔ 2018 تک اس ریستوران کی امریکا میں صرف 26 شاخیں تھیں۔

دوسری جانب امریکا کی متعدد فاسٹ فوڈ چینز بھی اب اپنے مینیو میں ناشتے کے مزید آئٹمز شامل کر رہی ہیں۔

معروف امریکی کافی ہاؤس ‘اسٹار بکس’ نے 2017 میں اپنے مینو میں ‘ایگ بائٹز’ لانچ کیے تھے۔ اب اسٹار بکس کے بریک فاسٹ مینیو میں انڈوں سے بنی 12 مختلف ڈشز شامل کی جا چکی ہیں۔

امریکا کی مشہور فاسٹ فوڈ چین ‘وینڈیز’ نے 2020 میں اپنے مینیو میں دوبارہ ناشتہ شامل کرتے ہوئے انڈوں سے بنی 10 مختلف ڈشز شامل کیں۔

امریکی ریویوز ویب سائٹ ‘ییلپ’ کے مطابق امریکا میں گزشتہ برس ناشتے اور برنچ کےلگ بھگ چھ ہزار 421 نئے کاروبار کھلے ہیں۔ یہ 2019 کے مقابلے میں 23 فی صد زیادہ ہے۔

امریکی مارکیٹ ریسرچ فرم ‘سرکانا’ کے مطابق 2019 کے بعد سے امریکی ریستورانوں میں صبح کے وقت کے کھانوں کے لیے آمد و رفت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

سرکانا کے مطابق صبح کے وقت ریستورانوں میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے آرڈرز میں بریک فاسٹ سینڈوچ سرفہرست ہیں۔امریکی ریستورانوں کے مینیو میں شامل 70 فی صد بریک فاسٹ سینڈوچز میں انڈے استعمال کیے جاتے ہیں۔

ناشتے میں انڈوں کا متبادل استعمال کیا جائے گا

انٹرنیشنل فوڈ سروس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سی ای او اور صدر فل کفراکز کا کہنا ہے کہ بعض ریستوران چینز جیسے ‘وافل ہاؤس’نے اپنی مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
ان کے بقول بعض ریستوارن کھانے کی اشیا کی تراکیب میں انڈوں کے متبادل کا استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: امریکی ریستوران ریستورانوں میں انڈوں کی قیمت امریکا میں میں انڈوں میں ناشتے مینیو میں کے مطابق

پڑھیں:

سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 17 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1425 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.95 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1411 روپے ریکارڈکی گئی ۔

ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.20 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387 روپےریکارڈکی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1387، راولپنڈی 1379، گوجرانوالہ 1440، سیالکوٹ 1440، لاہور 1497، فیصل آباد 1430، سرگودھا 1400، ملتان 1429، بہاولپور 1470، پشاور 1400 اور بنوں میں 1400 روپے ریکارڈ کی گئی ۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1313 روپے، حیدرآباد 1337، سکھر 1450، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے رہی ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ریکارڈ
  • اسلام آباد میں ژالہ باری کے بعد گاڑیوں کی ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں اضافہ